
خبریں

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح اساتذہ، قاریوں اور حافظوں کے ساتھ ملاقات میں قرآن کو نبی مکرم اسلام کی جاودانہ معجزہ قرار دیا اور کہا: "پروردگار پر حقیقی توکل ہر ناممکن کام کو بھی ممکن بناتا ہے۔"

روز مبعث پر حکومتی حکام، اسلامی ممالک کے سفیروں اور عوامی طبقات سے ملاقات
آج صبح، عید بعثتِ نبی مکرم حضرت محمد مصطفی(ص) کے موقع پر، تینوں قوا کے سربراہان، نظام کے متعدد عہدیداران، اسلامی ممالک کے سفراء، اور عوام کے مختلف طبقات نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیتالله خامنهای سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں رہبر انقلاب نے بعثت کو ایک مسلسل اور دائمی عمل قرار دیتے ہوئے، اس کا سب سے اہم درس عقل اور ایمان کا استعمال بتایا، تاکہ فکری اور ادراکی انقلاب برپا کیا جا سکے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا: "موجودہ دور میں، وہی مزاحمتی تحریک جو اسلامی انقلاب کی کامیابی سے شروع ہوئی تھی، بعثت کی ایک جھلک ہے۔ اسی عقل و ایمان کی طاقت کے ذریعے اس تحریک نے مسلم اقوام اور حتیٰ کہ غیر مسلموں کو بھی بیدار کیا، اور آج غزہ اور لبنان کے مقابلے میں صہیونی ریاست کا بےبس ہو جانا اسی مزاحمت کا نتیجہ ہے۔"

کاشان کے ۱۸۸۰ شہداء کی یاد میں منعقدہ قومی کانگریس کے منتظمین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیتالله خامنہای کے بیانات، جو ۲۶ دی ۱۴۰۳ کو کاشان میں ۱۸۸۰ شہداء کی یاد میں منعقدہ قومی کانگریس کے منتظمین سے ملاقات میں دیے گئے تھے، آج رات کاشان میں کانگریس کے مقام پر منشر کیے گئے۔
حضرت آیتالله خامنہای نے اس ملاقات میں کاشان کو تاریخی لحاظ سے عالمپرور، فقیهپرور، مبارزپرور اور هنرپرور قرار دیا۔ آپ نے انگریز استعمار کے خلاف لڑنے والے مبارزین اور خاص طور پر شجاع عالم، مرحوم آیتالله کاشانی کی یاد کو گرامی داشت کیا اور فرمایا: "کاشان، علم، ہنر اور اہلبیت (ع) سے والہانہ عقیدت کے علاوہ، دفاع مقدس اور انقلاب کے مختلف واقعات میں بھی نمایاں طور پر درخشاں رہا ہے۔ اس نے ثابت کر دیا کہ یہ خطہ ہمیشہ بہادر اور مجاہد انسانوں کو پروان چڑھاتا رہا ہے۔"

سرمایہ کاروں اور اقتصادی سرگرم کارکنوں کے سیکڑوں افراد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح کارآفرینوں، سرمایہ کاروں اور اقتصادی سرگرم کارکنوں کے سیکڑوں افراد سے ملاقات کے دوران نجی شعبے کی پیشرفتوں اور اختراعات کو امید اور حرکت کا باعث قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ عوام بالخصوص نوجوانوں کو ان خوش آئند کامیابیوں سے آگاہ کرنے کے لیے سنجیدہ میڈیا کام ضروری ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ ملک کا فیصلہ سازی اور انتظامی نظام ایک مکمل سنجیدہ تقاضے کے طور پر نجی شعبے کی مدد کرے اور اس کی ترقی اور پیشرفت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے۔ رہبر انقلاب نے اس ملاقات کے دوران غزہ کی مزاحمت کی فتح کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: جو کچھ دنیا کی آنکھوں کے سامنے رونما ہو رہا ہے وہ کسی افسانے کی مانند ہے۔

عراق کے وزیرِاعظم جناب محمد شیاع السودانی کے ساتھ ملاقات
حضرت آیت اللہ خامنہ ای، رہبرِ انقلابِ اسلامی نے آج عصر کے وقت عراق کے وزیرِاعظم جناب محمد شیاع السودانی کے ساتھ ملاقات میں، عراق کی تعمیر و ترقی اور امن و امان کے سلسلے میں ان کی بہترین کارکردگی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: عراق جتنا زیادہ ترقی یافتہ اور پرامن ہوگا، یہ جمہوری اسلامی ایران کے بھی فائدے میں ہوگا۔

قم کے ہزاروں افراد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح ۱۹ دی ۱۳۵۶ کے قم کے عوام کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر اس شہر کے ہزاروں افراد سے ملاقات کے دوران، ایران کی ملت کے خلاف امریکہ کی ۴۶ سالہ غلط پالیسیوں اور تخمینوں کو ۱۹ دی کے تاریخی قیام کے بارے میں امریکیوں کی غلط تخمینوں کا تسلسل قرار دیا اور ۱۹ دی کے قیام سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے، میڈیا اور سائبر اسپیس میں فعال افراد کی جانب سے اس میدان دشمن کے تسلط کو مسترد اور عوامی ذہنوں کو محفوظ بنانے کے لئے "مسلسل، مؤثر اور پرحجم کوششوں" اور تمام حکام کی جانب سے ہر اقتصادی و ثقافتی فیصلہ اور اقدام میں ملت اور ملک کے مفادات پر مکمل توجہ کو آج کی سنگین ضروریات میں شمار کیا اور فرمایا: سب کو امید اور زیادہ محنت کے ساتھ اقتصادی اور غیر اقتصادی اہداف کے حصول کی سمت قومی تحریک کو جاری رکھنا چاہئے۔

سردار سلیمانی کی شہادت کی پانچویں برسی کے موقع پر ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح، سردار سلیمانی کی شہادت کی پانچویں برسی کے موقع پر ان کے خاندان اور "مدافعین حرم اور مقاومت کے شہداء" کے خاندانوں کے ایک گروہ سے ملاقات میں، حاج قاسم سلیمانی کی شخصیت اور اخلاقی خصوصیات کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: ہمیں ان خصوصیات سے سبق حاصل کرتے ہوئے "مکتبِ سلیمانی" کے بنیادی ہدف یعنی "اسلام اور قرآن کی حقیقی تعبیر" کے راستے پر گامزن ہونا چاہیے۔

حضرت صدیقہ کبریٰ (س) کے یوم ولادت پر ذاکروں و شعراءِ اہل بیتؑ سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح، دو جہاں کی خواتین کی سیدہ حضرت صدیقہ کبریٰ (س) کے مبارک یوم ولادت کے موقع پر مداحان و شاعران اہل بیت (ع) اور مختلف عوامی طبقات کے ہزاروں افراد سے ملاقات کے دوران فرمایا کہ حضرت فاطمہ زہرا (س) حق کے راستے پر قیام، استقامت، شجاعت، صراحت اور مضبوط منطق و استدلال میں پوری انسانیت کے لیے کامل نمونہ ہیں۔ آپ نے دشمنوں کی جانب سے معاشرے میں خوف، تفرقہ اور مایوسی پھیلانے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: "شیطان کے پیروکاروں کی خاصیت جھوٹ اور فضول گوئی ہے، اور اس کا علاج 'جہادِ تبیین' یعنی حقائق کا بیان اور قابل قبول منطق کی پیشکش ہے۔"

ہزاروں خواتین اور بچیوں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح ہزاروں خواتین اور بچیوں سے ملاقات کے دوران حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کو تخلیق کا حیرت انگیز نمونہ قرار دیا اور اسلام کے منشور میں خواتین کے بارے میں اہم اصولوں کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلام میں مرد اور عورت ایک دوسرے کو مکمل کرنے والے ہیں۔ دونوں حیاتِ طیبہ تک پہنچنے کی کوششوں، علمی، ثقافتی، فنون لطیفہ، سماجی و سیاسی اثرات، معاشی سرگرمیوں اور بین الاقوامی معاملات میں فکری اور روحانی صلاحیتوں کے اعتبار سے ایک دوسرے کے برابر ہیں۔

شام کی صورتحال پر عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات میں خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات میں شام کے واقعات کی تہہ در تہہ وضاحت، ایران کی شام میں موجودگی کی منطق، خطے میں آئندہ کے حالات کی تصویر کشی، اور شام کے واقعات سے حاصل ہونے والے اسباق و عبرتوں پر روشنی ڈالی۔ آپ نے فرمایا کہ یہ واقعات ایک امریکی-صیہونی منصوبے کا نتیجہ ہیں، اور مزاحمتی تحریک اپنی استحکام اور مزید عزم کے ساتھ، خدا کی مدد سے پورے خطے میں پھیل جائے گی۔

اصفہان کے 24 ہزار شہداء کی یاد میں منعقدہ کانگریس کے منتظمین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اصفہان کے 24 ہزار شہداء کی یاد میں منعقدہ کانگریس کے منتظمین سے ملاقات کے بیانات، جو 21 آبان 1403 کو انجام پائی تھی، آج اصفہان میں کانگریس کے مقام پر شائع کیے گئے۔
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے اس ملاقات میں اصفہان کو تمدن کے تمام نشانیوں، جیسے علم، صنعت، فن، معماری، علما کی پرورش اور شجاعت میں پیشرو قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اصفہان اس حقیقت کا مظہر ہے کہ دین اور شریعت کا دھارا علم، صنعت، ثقافت اور تمدن کے دھارے کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور یہ دونوں ایک دوسرے سے متضاد نہیں ہیں۔

بحریہ کے کمانڈروں اور اعلیٰ افسروں سے ملاقات
سپریم کمانڈر آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے یوم بحریہ کی مناسبت سے بدھ 27 نومبر 2024 کو بحریہ کے کچھ کمانڈروں اور اعلیٰ افسروں سے ملاقات میں بحریہ کو آج کی دنیا میں ایک حیاتی اور فیصلہ کن فورس بتایا اور مختلف آپریشنل، انٹیلی جنس، سپورٹ، تعمیر اور جدت عمل کے شعبوں میں بحریہ کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام سرگرمیوں اور منصوبہ بندیوں میں مسلح فورسز خاص طور پر بحریہ کا محور جنگی تیاری اور توانائی ہونا چاہیے۔

ہفتہ بسیج کی مناسبت سے ہزاروں بسیجی اراکین سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ بسیج کی مناسبت سے ملک بھر سے آنے والے بسیجی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بسیج کی بنیاد دو چیزوں پر ہے: اللہ پر توکل اور خود پر اعتماد۔ رہبر معظم نے کہا کہ بسیج مستضعفین ایک بے نظیر ادارہ ہے۔ امام خمینی نے بسیج کا نظریہ پیش کیا جو ایک ثقافتی، اجتماعی اور دفاعی نیٹ ورک ہے۔ امام خمینی کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ دشمن کے خطروں کو فرصت میں بدل دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پر توکل کے نتیجے میں انسان میں خوداعتمادی پیدا ہوتی ہے۔ بسیج کی بنیاد ان دونوں پر مبنی ہے۔

جامعۃ الزہراء کی چنندہ معلمات اور طالبات سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ 20 نومبر 2024 کی صبح خواتین کے اعلیٰ دینی تعلیمی مرکز جامعۃ الزہراء کی چنندہ معلمات اور طالبات سے ملاقات کی۔ اس دوران رہبر معظم انقلاب نے حوزہ علمیہ میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دینے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے نئے مسائل سے نمٹنے کے لئے اسے اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت پر بھی تاکید کرتے ہوئے فرمایا: حوزہائے علمیہ میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے اور یہ کہ حوزہ خود کو دینی حاکمیت کے تقاضوں سے جدا کرے نہایت غیر معقول ہے، کیونکہ خدا نے پیغمبر اکرم (ص) کو دین کی حکمرانی کے لئے ہی بھیجا ہے۔

مجلس خبرگان کے اراکین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح مجلس خبرگان کے اراکین سے ملاقات کے دوران اس مجلس کو انقلاب کا مربوط ترین ادارہ قرار دیا اور انقلاب کو روکنے اور قوم کو پسماندگی کی طرف دھکیلنے کے بعض محرکات اور سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: قیادت کی اصل ذمہ داری ملک کو انقلاب کے اہداف کی سمت گامزن رکھنا ہے۔ لہذا مجلس خبرگان جو قیادت کے تعین میں منفرد کردار رکھتی ہے، اس اعتبار سے غیر معمولی اہمیت پاتی ہے۔

"جعفر بن ابی طالبؑ" بین الاقوامی کانفرنس کی انتظامیہ سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے 19 اگست 2024 کو حضرت جعفر ابن ابی طالب علیہما السلام کے سلسلے میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں ان کے خطاب کا متن جمعرات 7 نومبر 2024 کی صبح قم میں کانفرنس کے انعقاد کے مقام پر نشر کیا گيا۔

فضائی دفاعی فورس کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ۳ نومبر ۲۰۲۴ (اتوار) سہ پہر اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی فضائی دفاعی فورس کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلباء سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی نے سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کی مناسبت سے بروز ہفتہ 2 نومبر 2024 کی صبح ملک کے اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلباء سے ملاقات کی۔
آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اس موقع پر اپنے خطاب میں امریکا کے ظلم اور توسیع پسندی سے ایرانی قوم کے ستّر سال سے بھی زیادہ عرصے سے جاری مخاذ آرائی کے بنیادی اسباب بیان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سامراج سے ایرانی قوم کی اسلامی، قومی، منطقی ، دانشمندانہ اور انسانی مخاذ آرائی جو عالمی قوانین پر استوار ہے، صحیح لائحہ عمل کے ساتھ اور بغیر کسی غفلت اور کشکمش کے جاری رہے گا اور اس فاتحانہ راہ میں صیہونی حکومت اور امریکا ایرانی قوم کے خلاف جو بھی اقدام کریں گے، قطعی طور پر اس کا انھیں منہ توڑ جواب ملے گا۔

سیکورٹی شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح حسینیہ امام خمینی (رہ) میں منعقدہ سیکورٹی شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ دو رات قبل صیہونی حکومت کی شیطانی حرکت کو نہ تو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جائے اور نہ ہی معمولی سمجھا جانا چاہیے۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی دو رات قبل کی شیطانی حرکت کو نہ تو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جائے اور نہ ہی معمولی سمجھا جائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ صیہونی حکومت کو اسکی غلط فہمی سمجھانی ہوگی۔
