
خبریں


رہبر انقلاب اسلامی سے یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور علمی ماہرین کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے اساتذہ، علمی ماہرین، یونیورسٹیوں، سائنس اور ٹیکنالوجی پارکس اور علمی اور تحقیقاتی مراکز کے محققین سے ملاقات میں مقتدر، عزت مند، آزاد، متدین، ثروت مند، عدل و انصاف کا حامل اور جمہوری حکومت کا حامل، پاک، جہاد گر، دلسوز اور پرہیزگار ایران کی دستیابی کے لئے اسلامی نظام کے بیس سالہ اہداف کو بیان کرتے ہوئے یونیورسٹیوں کو ان عظیم اہداف کی بنیاد قرار دیا اور تاکید کے ساتھ فرمایا کہ یونیورسٹیوں اور دیگر علمی مراکز کی علمی پیشرفت کی رفتار میں اضافہ، نوجوانوں میں اسلامی- ایرانی شناخت کے حامل ہونے کے فخر کا احساس، یونیورسٹیوں اور طالبعلموں کا انقلابی ہونا، اور نرم جنگ کے افسروں اور کمانڈروں کے حقیقی کردار ان ضروری عوامل میں سے ہیں کہ جو اسلامی جمہوریہ ایران کو دنیا کے سامنے ایک علمی قدرت، اور اسلام اور روحانیت کے ہمراہ جمہوریت کے مثالی نمونے میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی سے ملک کے اعلیٰ حکام کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے تینوں قوا کے سربراہوں، اسلامی نظام کے عہدیداروں اور ذمہ داروں، مختلف اداروں کے اعلی افسران اور سیاسی، اجتماعی اور ثقافتی میدانوں میں سرگرم افراد سے ملاقات میں بنیادی صلاحیتوں میں اضافے کو ملکی اقتدار کا سبب قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ دو بنیادی مشکلات یعنی کساد بازاری اور بے روزگاری کے سلسلے میں منصوبہ بندی اور ترجیحات کا طے کیا جانا استقامتی معیشت کے تحقق کی رفتار کو مزید تیز کردے گا۔

رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں محفل انس قرآن کا انعقاد
رہبر انقلاب اسلامی نے اس محفل میں قرآنی الفاظ کی زیبائی کو ایک معجزہ اور اسکے پر مغز اور عالی مفاہیم میں جذب ہونے کا دریچہ قرار دیتے ہوئے اور ملک میں قرآنی محفلوں کے انعقاد کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے، موجودہ حالات میں دنیا کو قرآنی مفاہیم کی پہلے سے زیادہ ضرورت کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر قرآن کے عظیم معنی کو جدید انداز میں انسانوں کے لئے بیان کیا جائے تو اس کی تاثیر یقیننا بہت زیادہ ہوگی اور انسانیت کی حقیقی پیشرفت و ترقی کا زمینہ فراہم کرے گی کیونکہ عزت، قدرت، مادی آسائش، روحانی کمال، عقیدہ و فکر کی توسیع، اور باطنی سکون و آرام قرآن پر عمل کرنے میں مضمر ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی سے مجلس شورائے اسلامی کے نو منتخب سربراہ اور اراکین کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے پارلیمنٹ کے دسویں دور کے نو منتخب اسپیکر اور اراکین سے ملاقات میں مجلس شورائے اسلامی کے تمام امور سے بالاتر ہونے، اور اسکی ہیبت و وقار کی حفاظت کی تاکید کرتے ہوئے بہترین قوانین کی منظوری کو پارلیمنٹ کا لازمہ قرار دیا اور خطے اور عالمی سطح پر سیاست، ثقافت اور استقامتی معیشت جیسے میدانوں میں مجلس کے امور کی اولویت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ مجلس شورائے اسلامی کو چاہئے کہ ملک میں امن و سکون کی روح پھونکنے کے ساتھ ساتھ انقلابی بھی ہو اور قوانین کے اجراء میں انقلابی طرز عمل اپنائے اور امریکہ کی خود غرضانہ اور دشمنانہ مواقف پر شدید ردعمل دکھائے اور استکبار کی سیاست کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کرے۔

رہبر انقلاب اسلامی کا امام خمینی رح کی ستائیسویں برسی کے اجتماع سے خطاب
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعے کی صبح امام خمینی رح کے مزار پر مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کے عظیم الشان اور پرشکوہ اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے امام خمینی کی شخصیت کو ایک مومن، خداوند متعال کی مطیع اور انقلابی شخصیت قرار دیا اور عوام اور اسلامی نظام کے اہداف کے حصول اور ترقی و پیشرفت کے لئے ملت کے انقلابی رہبر کے راستے پر گامزن رہنے پر تاکید کرتے ہوئے انقلابی ہونے کے پانچ اہم معیارات بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ایٹمی مذاکرات سے حاصل ہونے والے اس تجربے سے استفادہ کرتے ہوئے کہ امریکا ہرگز قابل اعتماد نہیں ہے، ملک کی پیشرفت کے عمل کو جاری رکھنا چاہئے۔

رہبر انقلاب اسلامی کا مجلس شورائے اسلامی کے دسویں دور کی افتتاحی تقریب کے نام پیغام
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے پارلیمنٹ یعنی مجلس شورائے اسلامی کے دسویں دور کی افتتاحی تقریب کے نام اپنے پیغام میں پارلیمانی انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت کی قدر دانی کرتے ہوئے مجلس شورائے اسلامی کی اراکین کو استقامتی معیشت کی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے، اسلامی ثقافت کے احیاء اور اسکی توسیع، اور اسی طرح مختلف سیاسی گروہوں میں سرگرم ہونے اور اپنے ذاتی مفادات کو عمومی مفادات پر ترجیح دینے سے پرہیز کرنے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ کی انقلابی اور قانونی ذمہ داری یہ ہے کہ استکبار کی گستاخانہ سازشوں، بے جا تقاضوں اور گھنائونے منصوبوں کے مقابلے میں مضبوط قلعےاور مومن اور انقلابی عوام کے لئے ایک با اعتماد اور درخشاں مرکز کے طور پر پارلیمنٹ کی تعمیر کریں۔

رہبر انقلاب اسلامی سے مجلس خبرگان کے نو منتخب سربراہ اور اراکین کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے مجلس خبرگان کے پانچویں دور کے نو منتخب سربراہ اور اراکین سے ملاقات میں اس مجلس کو ایک عظیم ادارہ قرار دیا اور اس کی انقلابی شناخت اور راستے کی وضاحت کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ اسلامی نظام کی بقا و پیشرفت اور انقلاب کے اہداف کی تکمیل کا واحد راستہ ملک کا حقیقی معنی میں مقتدر ہونا اور جہاد کبیر یعنی دشمن کی اطاعت نہ کرنا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی سے افغانستان کے صدر اشرف غنی کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات میں ایران اور افغانستان کی مشترکہ سرحدوں اور عوام کے درمیان اعتقادی، ثقافتی اور تاریخی یکسانیت کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ افغانستان کی مصلحت اور اسکے امن و امان کے لئے سنجیدہ کوششیں کی ہیں اور تمام میدانوں میں افغانستان کی پیشرفت و ترقی کو اپنی پیشرفت اور ترقی سمجھتا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی سے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنی ای نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات میں ایران اور ہندوستان کے درمیان تاریخی اور دیرینہ ثقافتی، عوامی اور اقتصادی تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے بے پناہ مواقع کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات کے فروغ کا خیر مقدم کرتا ہے کہ جو دنیا میں ترقی کی جانب گامزن ایک نئی اقتصادی منڈی ہے اور دو جانبہ معاہدوں کے اجرا کے سلسلے میں بہت زیادہ سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں کسی سیاست کا شکار نہیں ہوگا۔

رہبر انقلاب اسلامی کی امام حسین ع یونیورسٹی کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت
تین خرداد، خرم شہر کی آزادی اور آپریشن بیت المقدس کے عظیم دن کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی موجودگی میں امام حسین یونیورسٹی میں کیڈٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریبات کا آغاز ہوا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے میدان میں داخل ہو کر سب سے پہلے گمنام شہداء کے مزار پر فاتحہ خوانی کی، مقدس دفاع کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا اور خداوند متعال سے ان کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

رہبر انقلاب اسلامی سے تینتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے شرکاء کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے قرآن کریم کے 33ویں بین الاقوامی مقابلے کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے خدا پر ایمان اور طاغوت سے کفر برتنے کو اقتدار کی اصلی اور حقیقی اساس قرار دیتے ہوئے اور اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ طاغوت اعظم اور شیطان اکبر ہے فرمایا کہ آج طاغوتی طاقتوں کے مکر و فریب کے مقابلے میں علماء، اہل فکر، اور معاشرے کے ایلیٹ طبقے کی اہم ترین ذمہ داری اور جہاد، روشن خیالی اور عوام کو آگاہ کرنا ہے اور امت مسلمہ کو بھی چاہئے کہ وہ ان طاقتوں کے جھوٹے وعدوں کے فریب میں نہ آئے اور ان کی دھمکیوں سے نہ مرعوب نہ ہو۔

رہبر انقلاب اسلامی سے حوزہ ہائے علمیہ تہران کے مدیران، اساتذہ اور طالبعلموں کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے تہران کے دینی مدرسوں کے مدیران، اساتید اور طالبعلموں سے ملاقات میں فکری، مذہبی، اور سیاسی ہدیات اور بصیرت میں اضافے اور رفاہ عامہ کے میدان میں موجودگی اور رہنمائی کو روحانیت کے تین اہم وظائف قرار دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ طالبعلموں کو چاہئے کہ وہ معلومات میں اضافے اور توانائیوں کے حصول کے زریعے آج کی اس مختلف دنیا میں اپنے آپ کو معاشرے میں با ہدف ذمہ داریاں ادا کرنے کے لئے تیار کریں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے ڈاکٹر علی عسکری کو نشریاتی ادارے کا سربراہ منصوب کردیا
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے جناب محمد سرافراز کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے اور انکی انقلابی اور گراں قدر خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، ایک فرمان کے زریعے جناب ڈاکٹر عبدالعلی علی عسکری کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹی وی کے ادارے آئی آر آئی بی کے سربراہ کے عہدے پر منصوب کردیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی سے پولیس کے اعلی عہدیداروں اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی نے پولیس کے اعلی عہدیداروں اور اہلکاروں سے ملاقات میں امن وامان کو سب سے اہم موضوع قرار دیا اور پولیس کے اعلی عہدیداروں کو اس ادارے کے کارکنان کی فکر اور عمل کے سالم ہونے کی نظارت کرنے اور سماجی اور اخلاقی امن وامان کے قیام پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ اپنی منصوبہ بندی کو عقل و منطق، عزم و اقتدار اور قانون پرستی اور محبت و عطوفت پر استوار کریں تاکہ ایران کی قدر شناس عوام کے ذہن میں ناجا یعنی ایران کے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی مطلوبہ تصویر بن سکے۔

رہبر انقلاب اسلامی سے عید مبعث کے موقع پر حکومتی عہدیداروں، اسلامی ممالک کے سفیروں اور شہداء کے اہل خانہ کی ملاقات
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت کی عظیم الشان مناسبت کے موقع پراسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف عہدیداروں، تہران میں مقیم مختلف اسلامی ممالک کے سفیروں اور شہداء کے اہل خانہ نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

رہبر انقلاب اسلامی سے جنوبی کوریا کی صدر کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے جنوبی کوریا کی صدر پارک گئون ہی سے ملاقات میں ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مثبت نگاہ اور ایران اور جنوبی کوریا کے درمیان مستقل اور پائدار رابطے کو دونوں ملکوں کے لئے مفید قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت اور معاہدے اس انداز میں ہونے چاہئیں کہ ان پر خارجی عوامل اور پابندیوں کے اثرات مرتب نہ ہوں، کیونکہ یہ بات شایان شان نہیں ہے کہ ایران اور جنوبی کوریا جیسے ممالک کے تعلقات پر امریکہ کے فیصلے اور ارادے اثر انداز ہوں۔

رہبر انقلاب اسلامی سے ملک بھر سے آئے ہوئے اساتذہ کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں اساتذہ سے ملاقات میں اساتذہ کے طبقے کی کوششوں اور زحمتوں کی قدر دانی کرتے ہوئے جدید نسل کی آزاد اور مستقل شناخت، عزت دار، مذہبی، ممتاز نمونوں اور کچھ کر گذرنے کی ہمت کی بنیاد پر تربیت کو ادارہ تعلیم و تربیت اور اساتذہ کا اصلی اور بہت عظیم وظیفہ قرار دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ اگر معاشرہ ان خصوصیات کے ساتھ تشکیل پائے تو یقینی طور پر تیل کی صنعت سے استفادہ کئے بغیراستقامتی معیشت، آزاد اور مستقل ثقافت کا حامل ہونا، کفایت شعاری اور دھونس و دھمکیوں کے مقابلے میں استقامت اور مزاحمتی رویہ با معنی کہلائے گا۔

رہبر انقلاب اسلامی سے تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے جنرل سیکرٹری رمضان عبداللہ سے ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تجزئیہ کرتے ہوئے فرمایا کہ آج خطے میں جو وسیع پیمانے پر جنگ چھیڑی گئی ہے، یہ اسی جنگ کا تسلسل ہے کہ جو سینتیس سال پہلے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف شروع کی گئی تھی اور اس جھڑپ میں مسئلہ فلسطین اصل اور مرکزی محور کا حامل مسئلہ ہے۔
