
خبریں


رہبر معظم کا تہران میں دہشت گردی کے خلاف عالمی کانفرنس کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں دہشت گردی کے خلاف منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں تسلط پسند طاقتوں کی جانب سے دہشت گردانہ اقدامات انجام دینے اوران کی جانب سے صہیونی حکومت کی حمایت، منظم دہشت گرد تنظیموں کی مالی و تبلیغاتی امداد اور اس کے ساتھ ہی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے ان کے بلند دعوؤں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: موجودہ اجلاس کے بنیادی کاموں میں سے ایک اہم کام دہشت گردی کی واضح اور دقیق تعریف کرنا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس شیطانی لعنت کے خلاف جنگ کو اپنا اٹل فریضہ سمجھتاہے اور ایران دہشت گردی کے خلاف بھر پور طاقت و قدرت کے ساتھ مقابلہ جاری رکھےگا۔

رہبر معظم نے مسلح افواج کے علمی جہاد اور دفاعی اقتدار کی نمائشگاہ کا مشاہدہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ساڑھے چھ گھنٹے تک علمی جہاد اور دفاعی اقتدار کی نمائشگاہ میں مسلح افواج کے تحقیقاتی نتائج کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نمائشگاہ میں پہنچنے کے بعد سب سے پہلے شہداء کے یادگار مقام پر دفاع مقدس کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا فرمائی۔

رہبر معظم سے ملک کے بعض شعراء کی حضرت علی (ع) کی ولادت کی مناسبت سےملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج صبح ملک کے بعض شاعروں نےمولود کعبہ امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سےملاقات کی اور اپنے مذہبی ، اخلاقی اور اسلامی بیداری پر مشتمل اشعار رہبر معظم انقلاب اسلامی کے سامنے پیش کئے۔

رہبر معظم نے 996 قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف اور عفو کی درخواست سےموافقت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ آيت اللہ آملی لاریجانی کی طرف سے حضرت امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے عام عدالتوں اور انقلاب اسلامی عدالتوں سے سزا یافتہ996 قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف اور عفو کی درخواست موافقت کی ہے.

رہبر معظم کی انقلاب اسلامی کی اعلی ثقافتی کونسل کے اراکین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو انقلاب اسلامی کی اعلی ثقافتی کونسل کے سربراہ اور اراکین کے ساتھ ملاقات میں قومی تشخص میں ثقافت کی اہمیت ، قوم کی معنوی شکل و صورت اور اس کی وسعت و فروغ میں ثقافت کی ضرورت ، نیز اجتماعی و انفرادی زندگی کے مختلف شعبوں میں ثقافت کے اہم اثرات اور انقلاب اسلامی کی اعلی ثقافتی کونسل کی اس سلسلے میں اہم ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی نظام کے خلاف سامراجی طاقتوں کی وسیع ، منظم اور پیچیدہ یلغار کے پیش نظر انقلاب اسلامی کی اعلی ثقافتی کونسل کے دوش پر یہ ذمہ داری عائد ہے کہ وہ ایک فوجی ہیڈکوارٹرکے طور پر مؤثر و اسٹراٹیجک پالیسیاں مرتب کرے ، اہم ثقافتی مراکز اور اداروں کی مسلسل ہدایت کرے اور اجرائی ذمہ داریوں کو نبھانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

رہبر معظم نے اپنے حکم میں ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اراکین کو منصوب کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنےایک حکم میں ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اراکین کو جدید دور کے لئےمنصوب کیا ہے۔
حکم کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے موجودہ اراکین کی مدت ختم ہونے کے پیش نظر، مندرجہ ذیل افراد کو اعلی ثقافتی کونسل کے اصلی اراکین کے عنوان سے اور آیت اللہ جنتی اور جناب آقای ڈاکٹر حسن حبیبی کو ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اعزازی اراکین کے عنوان سے منصوب کرتا ہوں:

رہبر معظم کا امام خمینی (رہ) کے روضہ پر ان کی بائیسویں برسی کے موقع پر قوم سے خطاب
رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) اور امت و امام کے فراق کی بائیسویں برسی کے موقع پر آج ایران کی مؤمن اور قدر شناش قوم نے حضرت امام خمینی(رہ) کے روضہ مبارک پرمحبت و عقیدت ، پاک احساسات و جذبات اور عشق و وفاداری کے پھول نچھاور کئے اور روح خدا کے حرم میں امام خمینی (رہ) کے مکتب اور راہ پر ایرانی قوم کی عمیق وفاداری کے عظیم جلوے پیش کئے اور ایران کی باوفا قوم نےخمینی کبیر (رہ) کے جانشین حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ہوشیاری، بصیرت اور استقامت کا عہد و پیمان کیا۔

رہبر معظم کافوجی اور پاسداروں کی امام حسین (ع) ٹریننگ یونیورسٹی کے جوانوں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح فوجی اور پاسداروں کی امام حسین (ع) ٹریننگ یونیورسٹی میں تربیت یافتہ جوانوں کی شاندار تقریب میں ملک کو مؤمن، مجاہد ،خلاق، ولولہ انگیز اور بصیرت سے سرشرجوانوں کی روزافزوں ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مشرق وسطی کے بہت ہی حساس علاقہ میں بڑے شیطان امریکہ کی پالیسیوں کی شکست، علاقائی قوموں کے درمیان حیات بخش اور ولولہ انگیزاسلامی نعرے ، در حقیقت ایرانی قوم کے ساتھ اللہ تعالی کے وعدوں کے پورا ہونے کا ایک نمونہ ہیں اور اس راستہ میں استقامت اور ثابت قدمی کے باعث اللہ تعالی کی مکمل طور پر مدد و نصرت شامل حال ہوجائے گی۔

رہبر معظم سے پارلیمنٹ کے اسپیکر اور پارلیمانی نمائندوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج صبح پارلیمنٹ کے اسپیکر اور پارلیمانی نمائندوں سے ملاقات میں ، تسلط پسند طاقتوں کی جانب سے ایران کی اقتصادی پوزیشن کو کمزور کرنے، حکام کے درمیان اختلاف ڈالنے اور اسلامی احساسات و جذبات اور اعتقادات کو کمرنگ کرنے کے منصوبے کی تشریح اور حکومت و پارلیمنٹ کے درمیان باہمی تعاون اور ہمدلی میں اضافہ اور قانون کے فصل الخطاب ہونے پر تاکید فرمائي۔

رہبر معظم سے اہلبیت (ع) کے بعض مداحوں اور شاعروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی لخت جگر، بی بی دو عالم حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا اور ان کے مایہ ناز فرزند حضرت امام خمینی (رہ) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں بی بی دوعالم کے فضائل و مناقب اور سیرت کو بیان کیا گیا۔

رہبر معظم نےاپنے حکم میں یشرفت کے اسلامی، ایرانی نمونہ کے مرکز کی اعلی کونسل کو منصوب کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں پیشرفت کے اسلامی – ایرانی نمونہ کے مرکز کی اعلی کونسل کے ارکان اور سربراہ کو منصوب کیا ہے۔

رہبر معظم سے ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور حوزہ علمیہ کی ممتاز و ماہر خواتین کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ممتاز و ماہر خواتین، حوزہ و یونیورسٹیوں کی اساتذہ اور مختلف شعبوں کی نامور خواتین سے ملاقات میں اسلام کی نظر میں عورت کو گھر کی عظيم شخصیت، ریحانہ اور پھول قراردیا اور مغربی معاشرے میں عورت کے بحران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی نظام میں عورت کے حقیقی مقام کو احیا کرنے کے لئے بہت سے کام انجام دیئے گئے ہیں لیکن ابھی بہت سی مشکلات موجود ہیں جن میں خاندان میں عورت کے ساتھ رفتار بھی شامل ہے جس کو قانونی حمایت اور اجرائی تعاون کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے۔

رہبر معظم سے حوزات علمیہ اور یونیورسٹیوں کے مؤثر افکار پر مبنی کونسل کے اراکین کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای ، حوزات علمیہ اور یونیورسٹیوں کے دسیوں دانشوروں ، ماہرین ، اساتذہ اور محققین کی موجودگی میں آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران میں مؤثر افکار کا دوسرااجلاس ہم فکری ، ہم خیالی اور" عدالت کے موضوع " پر منعقد ہوا، یہ اجلاس 4 گھنٹے تک جاری رہا اس اجلاس میں 10 ممتاز ماہرین اور صاحب نظر افراد نے نظری اور عملی میدان میں عدالت کی ضرورت ، فوائد، مفاہیم اور اصول کے بارے میں اپنے اپنے نظریات و خیالات پیش کئے۔

رہبر معظم کا تہران میں کتاب کی چوبیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا مشاہدہ
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج صبح تہران میں کتاب کی چوبیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ میں تین گھنٹے تک برگزیدہ و منتخب ناشروں اور بڑی تعداد میں شائع ہونے والی کتابوں کے اطاقوں کا مشاہدہ کیا اور نئی وتازہ شائع ہونے والی کتابوں کے بارے میں قریب سے آگاہ اور آشنا ہوئے۔

رہبر معظم کی صوبہ کردستان کے علماء ، حکام اور ممتاز شخصیات سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صوبہ کردستان کے بعض ممتاز و منتچب عوامی نمائندوں ، شہداء کے اہل خانہ اور صوبہ کے علماء و حکام سے ملاقات میں صوبہ کردستان کو علم و ادب و ہنر کی سرزمین اور صفا و صمیمیت، ہمدردی ، ہمدلی ، وفاداری اور شجاعت و دلاوری کا خطہ قراردیتے ہوئے فرمایا: قومی عزت ، سیاسی عظمت، علمی پیشرفت اور سماجی ترقی کے لحاظ سے ایرانی قوم اپنی براہ راست تلاش وکوشش ، بصیرت ، پیہم جد و جہد کے ذریعہ ماضی کی نسبت عظیم مقام تک پہنچ گئی ہے۔

رہبر معظم کی موجودگي میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی یاد میں مجلس شام غریباں
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای ، ملک کے اعلی حکام اور عوام کے مختلف طبقات کی موجودگی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کی مناسبت سے مجلس شام غریباں منعقد ہوئی۔

رہبر معظم کی موجودگي میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی یاد میں مجالس عزا
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شب شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔

رہبر معظم سے ملک بھر کے ہزاروں اساتذہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں اساتذہ کے ایک شاندار اجتماع سے خطاب میں ایرانی قوم کی عظیم حرکت کو جاری رکھنے اور اسلامی نظام کی شان و شوکت کے مطابق انسانوں کی تربیت کو وزارت تعلیم کی سب سے بڑی ذمہ داری قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی ایرانی پیشرفتہ اور مستقل نمونہ کی بنیاد پر وزارت تعلیم میں تغییر و تحول ضروری ہے کہ جس کی بنیاد پر مؤمن ، متوکل، شریف، شجاع ، خلاق، صبور، مستقبل پر پرامید، نیک اخلاف و صفات کے حامل اور دشوار میدانوں میں کود جانے والے انسانوں کی تربیت استوار ہو۔
