ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم کا شمالی خراسان صوبے کے اعلی اور ممتاز افراد سے خطاب
رہبر معظم کا شمالی خراسان صوبے کے اعلی اور ممتاز افراد سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح( بروز منگل) شمالی خراسان صوبے کے انتظامی حکام اور ممتاز و ماہرشخصیات کے عظیم اجتماع سے خطاب میں حکام کی طرف سے عوام کی بے لوث خدمت کو اللہ تعالی کی عظیم نعمت قراردیا اور ایران پر دباؤ کی علت کے بارے میں مغربی ممالک اور ان کے ذرائع ابلاغ کےسیاسی اور تبلیغاتی مکر و فریب اور پروپیگنڈوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مغربی ممالک کی مسلسل اور مکرر جھوٹی تبلیغات کے برعکس ہم نے گوناگوں مسائل منجملہ ایٹمی پروگرام کے بارے میں مذاکرات کی میز کو ترک ہی نہیں کیا کہ اس کی طرف واپس لوٹیں ۔ وہ درحقیقت ایرانی قوم کو سرتسلیم خم کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کررہےہیں لیکن ان کی اتنی ہمت اور حیثیت نہیں ہے۔
رہبر معظم کا شمالی خراسان صوبے کے رضاکار دستوں اور بسیج سے خطاب
رہبر معظم کا شمالی خراسان صوبے کے رضاکار دستوں اور بسیج سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شمالی خراسان صوبے کے سفر کے چھٹے دن آج (بروز پیر) سہ پہر کو صوبے کے ہزاروں رضاکار دستوں اور بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کے لئے بسیج اور رضاکار فورس سونے کی کلید اور اللہ تعالی کا گرانقدرہدیہ ہےاور جیسا کہ اب تک اس نے بہت سی مشکلات اور گرہوں کو باز کیا ہے اس کے بعد بھی ملک اور معاشرے کے اہم مسائل میں پیشگام رہےگی۔
رہبر معظم کا شمالی خراسان صوبے کے شیروان شہر کے عوام سے خطاب
رہبر معظم کا شمالی خراسان صوبے کے شیروان شہر کے عوام سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز پیر) شیروان اور اس کے نواح کے علاقوں کے لوگوں کےعظیم الشان اور پر جوش اجتماع سے خطاب میں حالیہ تین دہائيوں میں ایرانی قوم کے دشمنوں کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی حکام کو اقتصادی میدان میں تین عوامل پر توجہ مبذول کرنی چاہیے جن میں علمی نظر۔ مدبرانہ منصوبہ بندی، پالیسیوں میں ثبات اور استمرار شامل ہیں تاکہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور ایرانی عوام کی پشتپناہی و ہوشیاری سے اقتصادی مقابلے میں بھی دشمن اور عالمی منہ زور طاقتیں شکست و ناکامی سے دوچار ہوجائیں۔
رہبر معظم کا شمالی خراسان صوبے کے مدارس اور یونیورسٹیوں کے طلباء اور جوانوں سے خطاب
رہبر معظم کا شمالی خراسان صوبے کے مدارس اور یونیورسٹیوں کے طلباء اور جوانوں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز اتوار) شمالی خراسان صوبے کے جوانوں اور مدارس اور یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء کے پرجوش و خروش اجتماع سے خطاب میں طرز زندگی کو نئے اسلامی تمدن کی تشکیل اور پیشرفت و ترقی کا حقیقی اور بنیادی حصہ قراردیا اور ایران میں طرز زندگی کی موجودہ صورتحال کو در پیش خطرات اور ملک کے ممتازمفکرین اور دانشوروں کو اس کے علاج کے سلسلے میں دعوت دیتے ہوئے فرمایا: علم ، صنعت ، اقتصاد اور سیاست میں پیشرفت سے اسلامی تمدن کا اسبابی و ابزاری پہلو تشکیل پاتا ہےجو صحیح طرززندگی ، صحیح ثقافت ، پیشرفت و ترقی ، امن و سکون اور سلامتی تک پہنچنے کا وسیلہ ہے۔
رہبر معظم کا شمالی خراسان صوبے کے شہداء و جانبازوں کے اہلخانہ سے خطاب
رہبر معظم کا شمالی خراسان صوبے کے شہداء و جانبازوں کے اہلخانہ سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروزسنیچر) سہ پہر کو شمالی خراسان صوبے کے شہداء، جانبازوں اور ایثارگروں کے اہلخانہ سے ملاقات میں جوان نسل میں انقلاب اسلامی کے ساتھ بیشمار اور حیرت انگیزدلبستگي ، حمایت اور وابستگی کو شہیدوں کے خون کی برکت اوران کی قربانیوں کا مرہون منت قراردیتے ہوئے فرمایا: قافلہ انقلاب سے بعض افراد کے خارج ہوجانے کے باوجود ، انقلاب اسلامی کے ساتھ جوان نسل کی محبت و وابستگی، نئے جذبات و پختہ عزم و ارادوں نے ایرانی قوم کو تسلط پسند اور منہ زور طاقتوں کے سامنے استقامت اور شجاعت کا مظہر بنادیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا صوبہ خراسان شمالی کے ضلع اسفرائن کے عوام سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا صوبہ خراسان شمالی کے ضلع اسفرائن کے عوام سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےشمالی خراسان صوبے کےدورے کے چوتھے دن اسفرائن اور دارالقرآن ضلع میں ہزاروں افراد کے عظيم الشان اجتماع سے خطاب کیا جو تختی اسٹیڈیم میں کئی گھنٹوں سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کا انتظآر کررہے تھے۔
رہبر معظم کا صوبہ خراسان شمالی میں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ سے خطاب
رہبر معظم کا صوبہ خراسان شمالی میں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں صوبہ خراسان شمالی میں شہید نوری چھاؤنی میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حضرت جواد الآئمہ انفینٹری بریگیڈ میں فوج، سکیورٹی دستوں اور رضا کار دستوں کی مشترکہ پریڈ منعقد ہوئی۔
رہبر معظم کا صوبہ خراسان شمالی کے اساتذہ اور معلمین سے خطاب
رہبر معظم کا صوبہ خراسان شمالی کے اساتذہ اور معلمین سے خطاب
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز جمعرات) شمالی خراسان صوبہ کے ہزاروں معلمین ، اساتذہ اور یونیورسٹی فیکلٹی کے ارکان سے ملاقات میں ابتدائی دور سے ہی نیک عادات و خصائل کی بنیاد پربچوں میں انسانی تشخص اور ان کی تعلیم وتربیت اور رشد و نمو پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: جوان نسل میں خوداعتمادی ، نشاط اور مستقبل کے بارے میں امید کا جذبہ پیدا کرنا ملک کی سب سے اساسی اور بنیادی ضرورت ہے۔
رہبر معظم کا صوبہ خراسان شمالی کے علماء و فضلاء سے خطاب
رہبر معظم کا صوبہ خراسان شمالی کے علماء و فضلاء سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج بدھ کی رات شمالی خراسان صوبہ کے علماء، فضلا اور طلباء کے ساتھ ملاقات میں اسلامی نظام کے ساتھ علماء کے گہرے تعلق اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد اسلامی تعلیم اور دینی معارف کے فروغ کے سلسلے میں علماء کو جو موقع ملا ہے اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی نظام کی خدمت اور تقویت کے سلسلے میں علماء اور حوزات علمیہ کو نئے افکار سے آشنائي، گہرے دینی معارف سے آراستہ ہونے، دو چنداں علمی تلاش وکوشش ، نوجوان نسل بالخصوص طلباء کے ساتھ پیہم رابطہ رکھنے کی مسلسل کوشش کرنی چاہیے۔
رہبر معظم کا صوبہ خراسان شمالی کے بجنورد شہر میں عظیم عوامی اجتماع سے خطاب
رہبر معظم کا صوبہ خراسان شمالی کے بجنورد شہر میں عظیم عوامی اجتماع سے خطاب
سرزمین اترک کا یادگار، پرشکوہ اور تاریخی دن ، آج صوبہ خراسان شمالی کا دارالحکومت بجنورد اسلامی جمہوریہ ایران کا دھڑکتا دل بن گيا۔، آج صوبہ خراسان شمالی کے عوام کی کئي ہفتوں کی انتظار ختم ہوگئی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس صوبے کا اپنا سفر شروع کردیا، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج صبح ساڑھے نو بجے صوبہ خراسان شمالی کے دارالحکومت بجنورد پہنچ گئے ، صوبے کے عوام کئي گھنٹوں سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پہنچنے کا انتظار کررہے تھے جب رہبر معظم انقلاب اسلامی کی گاڑی بجنورد ایئرپورٹ سے باہر نکلی تو شوق و نشاط میں ڈوبے ہوئے عوام نے رہبر معظم کی گاڑی کو اپنے حلقہ میں لے لیا۔
رہبرمعظم کی ملک کے ممتاز جوانوں کے چھٹے سمینار کے شرکاء سے ملاقات
رہبرمعظم کی ملک کے ممتاز جوانوں کے چھٹے سمینار کے شرکاء سے ملاقات
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) ایک ہزار ممتاز جوانوں اور درخشاں صلاحیتوں کے مالک افراد سے ملاقات میں جوانوں میں موجود شوق و نشاط کی فضا کی حفاظت و تقویت کرنے ، علمی و تحقیقاتی پیشرفت و ترقی کے امکانات فراہم کرنے، مغربی ممالک کی پیشرفت کے سامنے مرعوب نہ ہونے ، اندرونی سطح پر علمی پیداوار پر توجہ دینے، قوم کے مستقبل کے بارے میں ممتاز جوانوں میں جذبہ ذمہ داری کو مضبوط بنانے اور موجود سائنسی اور علمی ترقیات پر راضی اور قانع نہ ہونے کو ملک کی برق رفتار علمی حرکت جاری رکھنے کے لئے ضروری قراردیتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایرانی قوم اپنے جوانوں کی درخشاں استعداد پر تکیہ اور اعتماد کرتے ہوئے دشمن کے دباؤ کےمقابلے میں استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کرےگي نیز تمام خطرناک مرحلوں سے آسانی کے ساتھ عبور کرجائےگی اور سعادت و خوشبختی کی بلندیوں تک پہنچ جائےگی۔
رہبر معظم سے حج کے حکام اوراہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم سے حج کے حکام اوراہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح بروز (پیر ) حج کے اعلی حکام اور اہلکاروں سے ملاقات میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں توہین اور ان کے دوستوں اور دشمنوں کی نگاہوں میں ان کی عظمت و جلالت کو گذشتہ سالوں کی نسبت اس سال کے حج کی خاص خصوصیت و اہمیت قراردیتے ہوئے فرمایا: خاتم الانبیاء (ص) کے وجود مقدس کی برکت سے امت اسلامی میں عظیم اتحاد اوردنیا کے تمام مسلمانوں کی سامراجی محاذ سے گہری نفرت کا سلسلہ حج کے دوران بھی جاری رہنا چاہیے کیونکہ حج کے موقع پر پورےعالم اسلام سے مسلمان جمع ہوتے ہیں اور حج کے موقع پر سامراجی محاذ سے نفرت کا اظہار درحقیقت مشرکین سے برائت کا بہترین طریقہ ہے۔
رہبر معظم کا مسلح افواج کے اہلخانہ سے خطاب
رہبر معظم کا مسلح افواج کے اہلخانہ سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے شمال میں مسلح افواج کے ہزاروں افراد اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات میں اسلامی نظام کے روز افزوں فروغ، اسلامی نظام کے شجرہ طیبہ کی جڑوں کے استحکام اوراس کی مختلف شاخوں میں ہونے والی واضح ، سرسبز و شاداب ترقیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس بانشاط و پر طراوت حرکت کو جاری رکھنے اور مستقبل کے روشن و تابناک افق تک پہنچنے کے لئے سب کی تلاش و کوشش ، پختہ عزم اور ہمت کی ضرورت ہے۔
رہبر معظم کا فوجی یونیورسٹیوں کے تربیت یافتہ جوانوں سے خطاب
رہبر معظم کا فوجی یونیورسٹیوں کے تربیت یافتہ جوانوں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز پیر) اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل اور تبریت یافتہ جوانوں کی تقریب سے خطاب میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نورانی چہرے کی توہین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امت مسلمہ نے صہیونیوں اور سامراجی طاقتوں کی اسلام دشمن پالیسیوں کی شناخت کے پیش نظر امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی طرف الزام کی انگلی اٹھائی ہے اور ان ممالک کے حکام کو چاہیے کہ وہ اس قسم کے جنون آمیز اقدامات کی روک تھام کرکے ثابت کریں کہ وہ اس عظیم جرم میں شریک نہیں ہیں۔
سفارتی جنگ میں ایران نے دشمنوں کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا ہے
سفارتی جنگ میں ایران نے دشمنوں کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےخبرگان کونسل کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں ناوابستہ تحریک کے سولہویں سربراہی اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کے دشمنوں نےاپنی حماقت و نادانی کی وجہ سے اس اجلاس کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سفارتی جنگ میں تبدیل کیاجس کے نتیجےمیں انھیں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
رہبر معظم کی پاکستان کے آصف زرداری سے ملاقات
رہبر معظم کی پاکستان کے آصف زرداری سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات میں دہشت گردی کو علاقائی قوموں پر مسلط کردہ مغربی ممالک کی گہری سازش قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکہ اور مغربی ممالک جہاں پاؤں رکھتے ہیں وہاں وہ بحران، بدامنی ،شر اور فساد لیکرجاتے ہیں۔
رہبرمعظم سے تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان نے ملاقات کی
رہبرمعظم سے تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان نے ملاقات کی
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج جمعرات سہ پہر کو تاجیکستان کے صدر سے ملاقات میں زبان اور ثقافت کو علاقائی قوموں کے درمیان دو جانبہ اور چند جانبہ تعلقات کو فروغ دینے اور مستقبل کی تعمیر کے لئے اہم قراردیا ہے۔
ناوابستہ تحریک کے سولہویں سربراہی اجلاس سے رہبر معظم کا خطاب:
ناوابستہ تحریک کے سولہویں سربراہی اجلاس سے رہبر معظم کا خطاب:
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس کا تہران میں آغاز ہوگیاہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پانچ براعظموں کے 120 ممالک کے سربراہان اور اعلی حکام کے ساتھ خطاب میں دنیا کے موجودہ حساس شرائط ، دنیا کا ایک بہت ہی اہم تاریخی مرحلے سے عبور، تسلط پسند یک طرفہ نظام کے مقابلے میں کئی نظاموں کے ظہور کی علامتیں ، مستقل ممالک کے پاس نوید بخش مواقع کی تشریح، ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے بنیادی اصول اور اسی طرح عالمی نظام کے غیر جمہوری طرز عمل ،غلط محاسبہ، غیر منصفانہ و منسوخ اور معیوب روش سے عالمی سطح پر عوام بالخصوص عرب قوموں کا پیمانہ صبر لبریز ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ناوابستہ تحریک کو نئے عالمی نظام کی تشکیل میں اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے اور تحریک کے رکن ممالک اپنے وسیع وسائل اور ظرفیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے دنیاکو تسلط پسندی ، جنگ اور بحران سے نجات دلانے کے لئے تاریخی اور یادگار نقش ایفا کرسکتے ہیں۔

منتخب عناوین