ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم کی پاکستان کے آصف زرداری سے ملاقات
رہبر معظم کی پاکستان کے آصف زرداری سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات میں دہشت گردی کو علاقائی قوموں پر مسلط کردہ مغربی ممالک کی گہری سازش قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکہ اور مغربی ممالک جہاں پاؤں رکھتے ہیں وہاں وہ بحران، بدامنی ،شر اور فساد لیکرجاتے ہیں۔
رہبرمعظم سے تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان نے ملاقات کی
رہبرمعظم سے تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان نے ملاقات کی
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج جمعرات سہ پہر کو تاجیکستان کے صدر سے ملاقات میں زبان اور ثقافت کو علاقائی قوموں کے درمیان دو جانبہ اور چند جانبہ تعلقات کو فروغ دینے اور مستقبل کی تعمیر کے لئے اہم قراردیا ہے۔
ناوابستہ تحریک کے سولہویں سربراہی اجلاس سے رہبر معظم کا خطاب:
ناوابستہ تحریک کے سولہویں سربراہی اجلاس سے رہبر معظم کا خطاب:
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس کا تہران میں آغاز ہوگیاہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پانچ براعظموں کے 120 ممالک کے سربراہان اور اعلی حکام کے ساتھ خطاب میں دنیا کے موجودہ حساس شرائط ، دنیا کا ایک بہت ہی اہم تاریخی مرحلے سے عبور، تسلط پسند یک طرفہ نظام کے مقابلے میں کئی نظاموں کے ظہور کی علامتیں ، مستقل ممالک کے پاس نوید بخش مواقع کی تشریح، ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے بنیادی اصول اور اسی طرح عالمی نظام کے غیر جمہوری طرز عمل ،غلط محاسبہ، غیر منصفانہ و منسوخ اور معیوب روش سے عالمی سطح پر عوام بالخصوص عرب قوموں کا پیمانہ صبر لبریز ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ناوابستہ تحریک کو نئے عالمی نظام کی تشکیل میں اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے اور تحریک کے رکن ممالک اپنے وسیع وسائل اور ظرفیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے دنیاکو تسلط پسندی ، جنگ اور بحران سے نجات دلانے کے لئے تاریخی اور یادگار نقش ایفا کرسکتے ہیں۔
رہبر معظم سے ہندوستانی وزیر اعظم منموہن سنگھ کی ملاقات
رہبر معظم سے ہندوستانی وزیر اعظم منموہن سنگھ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج بروز بدھ ہندوستانی وزیر اعظم منموہن سنگھ اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: بین الاقوامی شرکاء پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا اور امریکہ ایک ناقابل اعتماد شریک ہے جو صرف صہیونی حکومت کے لئے قابل اطمینان ہے، ایران و ہند کے درمیان باہمی تعاون کی تمام راہیں ہموار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور بنیادی شعبوں میں تعاون اطمینان بخش ثابت ہوسکتا ہے۔
رہبر معظم سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کی ملاقات
رہبر معظم سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کی ملاقات
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کو نیک نیتی پر مبنی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے سلسلے میں آپ کو کسی بھی طاقت کا لحاظ نہیں کرنا چاہیے اور آپ کو اس وقت جو موقع ملا ہے اس سے صحیح استفادہ کرنا چاہیے۔
رہبر معظم سے عوام کے مختلف طبقات اور اسلامی سفراء کی ملاقات
رہبر معظم سے عوام کے مختلف طبقات اور اسلامی سفراء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز اتوار) عوام کے مختلف طبقات اور تہران میں اسلامی ممالک کے سفراء سے ملاقات میں علاقہ کے موجودہ حساس اور فیصلہ کن شرائط کی پہچان اور سامراجی و استکباری طاقتوں کی پیچیدہ سازشوں کے بارے میں ہوشیار رہنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اصلی اور مظلوم مسئلہ ہے جو اسلامی بیداری کی برکت سے نمایاں اور ممتاز ہوگیا ہےاور تمام اسلامی ممالک ، مسلمان قوموں اور ممتاز سیاسی اور ثقافتی شخصیات کوچاہیے کہ وہ مسئلہ فلسطین کو پنہاں کرنے اور امت مسلمہ کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کے سلسلے میں دشمن کی جھوٹی سازشوں کے بارے میں آگاہ اور ہوشیار رہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی سے آزادگان کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی سے آزادگان کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا: جیسا کہ ایک بار انقلاب اسلامی کی کامیابی میں امید کا ستارہ چمکا، ایک بار دفاع مقدس میں ، ایک بار جنگی قیدیوں کی آزادی و وطن واپسی کے وقت امیدکا ستارہ روشن ہوا، اللہ تعالی کی مدد سے اسی طرح مسئلہ فلسطین کےافق پر بھی امید کا ستارہ روشن ہوگا، مقبوضہ فلسطینیسرزمین یقینی طور پر فلسطینیوں کو واپس مل جائے گي اور اسرائیل کی غاصب و صہیونی حکومت صفحہ روزگار سے محو ہوجائےگي۔
رہبر معظم کی ملک کے شعراء کے ساتھ ملاقات
رہبر معظم کی ملک کے شعراء کے ساتھ ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کل رات ملک کے شعراء کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: شعر ملک کے موجودہ مسائل کے بارے میں بے تفاوت نہیں رہ سکتا اور حق و باطل کے معرکہ میں مؤقف کا واضح ہونا ضروری ہے۔
رہبر معظم کی سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین اور محققین سے ملاقات
رہبر معظم کی سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین اور محققین سے ملاقات
ہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر (بروزاتوار) علم و سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ سے منسلک ماہرین ، محققین ، سائنسدانوں اور علمی بنیاد پر قائم کمپنیوں اور سائنس و ٹیکنالوجی پارک کےحکام سے ملاقات میں علم کو ملک کے لئے ابلتا ہوا دائمی چشمہ قراردیا اور قومی تشخص کے ارتقاء میں علم و دانش کی بنیاد پر استوار معیشت و اقتصاد، اور ملک کے سیاسی اقتدار اور استقلال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران ، آج ایک یادگار تاریخی اور احساس مرحلے پر پہنچ گیا ہے لہذا ذمہ داریوں کی صحیح شناخت اور ان پر عمل کے ذریعہ ایرانی قوم یقینی طور پر اپنے درخشاں اور نوید بخش اہداف تک پہنچ جائےگی۔
رہبر معظم کی ملک کی تینوں قوا اور ملک کے اعلی حکام سے ملاقات
رہبر معظم کی ملک کی تینوں قوا اور ملک کے اعلی حکام سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز منگل ) سہ پہر کو حکومت اور اسلامی نظام کے اعلی حکام اور عہدیداروں کے ساتھ ملاقات میں اہداف کے ہمراہ حقیقت پسندی کوحالیہ 32 برسوں میں ایرانی قوم اور اسلامی نظام کی ترقی و پیشرفت کی رمز قراردیا اور ایرانی قوم و اسلامی نظام کی فیصلہ کن توانائیوں اور صلاحیتوں پر تاکید کرتے ہوئے دشمن کے پیچیدہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ضروری اور غیر ضروری امورکے سلسلے میں تفصیل سے روشنی ڈالی۔
رہبر معظم کی رمضان المبارک کے پہلے دن قرآن کے قاریوں، حفاظ اور اساتید سے ملاقات
رہبر معظم کی رمضان المبارک کے پہلے دن قرآن کے قاریوں، حفاظ اور اساتید سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں آج سہ پہر کو رمضان المبارک اور نزول قرآن کے مہینے کے پہلے دن محفل انس با قرآن منعقد ہوئی۔ قرآن مجید کی طراوت اور عطر سے یہ نورانی محفل سرشار تھی۔ اس محفل میں قرآن مجید کے اساتید، قاریوں اور حفاظ نے قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کا شرف حاصل کیا اور بعض گروپوں اور ٹیموں نے رمضان المبارک کی فضیلت اور اللہ تعالی کی مدح و ثنا اجتماعی شکل میں بھی پیش کی۔
رہبر معظم کی اسلامی بیداری اجلاس میں شریک 85 اسلامی ممالک کی خواتین سے ملاقات
رہبر معظم کی اسلامی بیداری اجلاس میں شریک 85 اسلامی ممالک کی خواتین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) عالم اسلام کی ایک ہزار سے زائد مجاہد، دانشور اور ممتاز خواتین سے ملاقات میں اسلامی بیداری کی عظيم تحریک میں خواتین کے نقش کو بےمثال قراردیا اورانقلاب اسلامی ایران کی کامیابی اور دوام میں ایرانی خواتین کے پر برکت اور شاندار کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: بیشک اسلامی بیداری کی مبارک تحریک میں خواتین کی وسیع پیمانے پر شرکت ، دوام اور استحکام ،مسلمان قوموں کے لئے بیشمار کامیابیوں کا موجب بنےگا۔
رہبر معظم سے عدلیہ کے سربراہ ، اعلی ججوں اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم سے عدلیہ کے سربراہ ، اعلی ججوں اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) عدلیہ کے سربراہ، اعلی ججوں اور عدلیہ کے اہلکاروں سے ملاقات میں معاشرے میں عدل و انصاف کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں عدلیہ کے ارتقاء کو بہت ہی اہم ہدف قراردیا، اور اس ہدف تک پہنچنے کے لئے بعض اہم نکات کی وضاحت فرمائی اور موجودہ شرائط میں تمام اداروں بالخصوص تینوں قوا کے درمیان باہمی تعاون کو لازم ، ضروری اور واجب قراردیتے ہوئےفرمایا: سامراجی طاقتوں کی ہمہ گیر تلاش و کوشش کے مقابلے میں حکومت، پارلیمنٹ اور عدلیہ ملک کے استقلال و تشخص ، ایرانی قوم اور اسلام کے دفاع میں ایک ہی محاذ میں شامل ہیں اور اختلافی و جانبی مسائل سے پرہیز اور اجتناب کرتے ہوئے ایکدوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔
ہبر معظم سے قرآن مجید کے 29ویں بین الاقوامی مقابلوں کے شرکاء کی ملاقات
ہبر معظم سے قرآن مجید کے 29ویں بین الاقوامی مقابلوں کے شرکاء کی ملاقات
علمدار کربلا حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کی نورانی ولادت کے موقع پر قرآن کریم کے 29ویں بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے والے ممتاز اساتید ، قاریوں اورحفاظ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجود گي میں انس با قرآن کی نورانی محفل کا انعقاد کیا اور قرآن مجید کی آسمانی آیات کی تلاوت کے ذریعہ اللہ تعالی کی حمد و ثنا بجالائے۔
رہبر معظم سے عید بعثت کی مناسبت سے اعلی حکام اور اسلامی ممالک کے سفراء کی ملاقات
رہبر معظم سے عید بعثت کی مناسبت سے اعلی حکام اور اسلامی ممالک کے سفراء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز پیر) پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت کی مناسبت سے ملک کے اعلی حکام، اسلامی ممالک کےسفراء اور نمائندوں اوربعض شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اس وقت انسانی معاشرے کو نور بعثت کے بیشمار فضائل و کمالات سے دو فضیلتوں اور خصوصیات کی بہت شدید اور سخت ضرورت ہے جن میں ایک فکر و شعور کی بیداری اور دوسری تہذیب اخلاق اور پاکیزگی نفس ہے۔
رہبر معظم سے مرحوم حاج عبداللہ والی کے اہلخانہ کی ملاقات
رہبر معظم سے مرحوم حاج عبداللہ والی کے اہلخانہ کی ملاقات
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم حاج عبداللہ والی (1)کے ایام سالگرہ کی مناسبت سے ان کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات میں عمل اور کام میں استقامت کے برکات اوراخلاص کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ کے پورے نظام کی عمارت میں مخلصانہ اور بغیر شور و غل کے انجام پانے والےکام اس عمارت کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں بہت ہی مؤثر وا قع ہوتے ہیں۔
رہبر معظم کا نویں پارلیمنٹ کے نمائندوں سے خطاب
رہبر معظم کا نویں پارلیمنٹ کے نمائندوں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ)پارلیمنٹ کے نویں مرحلے میں قوم کے منتحب نمائندوں سے ملاقات میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: پارلیمنٹ کو اپنے اہم بنیادی وظائف و ذمہ داریوں پر عمل کرنے کے ساتھ ایک زندہ پارلیمنٹ کے متحرک اور بانشاط معیاروں پر اترنے کے ساتھ مختلف سیاسی، اخلاقی اور معاشی شعبوں میں بھی ایک سالم اور بے عیب پارلیمنٹ ہونا چاہیے۔

منتخب عناوین