ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم نے حجۃ الاسلام ایمانی کوشیراز کا امام جمعہ مقررکیا
رہبر معظم نے حجۃ الاسلام ایمانی کوشیراز کا امام جمعہ مقررکیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں شیراز کے سابق امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین محی الدین حائری شیرازی کی خدمات کی قدردانی کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین ایمانی کوشیراز کا نیا امام جمعہ اور صوبہ فارس میں نمائندہ ولی فقیہ مقررکیا ہے۔

رہبر معظم کی طرف سے وزیر داخلہ کے خط کا جواب
رہبر معظم کی طرف سے وزیر داخلہ کے خط کا جواب
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سربراہ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے وزیر داخلہ کی اس درخواست سے موافقت کی ہے جس میں انتظامی امور کے اختیارات وزیر داخلہ کو سونپنےکی تجویز پیش کی گئی تھی۔

رہبر معظم نے فوج کے سربراہ کے جانشین اور ہم آہنگي کے نائب سربراہ اوربری فوج کے سربراہ کا تقرر کیا ہے
رہبر معظم نے فوج کے سربراہ کے جانشین اور ہم آہنگي کے نائب سربراہ اوربری فوج کے سربراہ کا تقرر کیا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کےکمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے الگ الگ احکامات میں میجرجنرل سید عبدالرحیم موسوی کو جمہوری اسلامی ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا جانشین، میجرجنرل محمد حسین دادرس کوفوج میں ہم آہنگی کا نائب سربراہ اور میجرجنرل احمد رضا پوردستان کو بری فوج کا سربراہ مقررکیا ہے۔

رہبر معظم کے اعلی مشیر اور اعلی قومی سلامتی کونسل میں نمائندے کا تقرر
رہبر معظم کے اعلی مشیر اور اعلی قومی سلامتی کونسل میں نمائندے کا تقرر
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جناب ڈاکٹر غلام علی حداد عادل کو اپنا اعلی مشیر اور ڈاکٹر سعید جلیلی کو اعلی قومی سلامتی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے۔
جناب آقای حداد عادل کے نام رہبر معظم کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:
رہبر معظم نے سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر اور رابطہ عامہ کےنائب سربراہ کومنصوب کیا ہے
رہبر معظم نے سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر اور رابطہ عامہ کےنائب سربراہ کومنصوب کیا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے الگ الگ حکمناموں میں میجرجنرل پاسدار " سید محمد حسین زادہ حجازی" کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا ڈپٹی کمانڈر اورمیجرجنرل پاسدار " جمال الدین آبرومند " کو رابطہ عامہ کا نائب سربراہ مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم نےخرم آبادمیں نئے امام جمعہ کا تقرر کیا ہے
رہبر معظم نےخرم آبادمیں نئے امام جمعہ کا تقرر کیا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں صوبہ لرستان میں اپنا نمائندہ اورخرم آباد میں نیا امام جمعہ کا منصوب کیا ہے۔

حکم کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب مستطاب حجۃ الاسلام آقای حاج سید احمد میر عمادی دامت افاضاتہ

جناب حجۃ الاسلام آقای حسینی میانجی خرم آباد میں گرانقدر خدمات سرانجام دینے کے بعد قم کے مقدس شہر کے لئے عازم ہیں لہذا میں جنابعالی کو صوبہ لرستان میں اپنا نمائندہ اور خرم آباد میں امام جمعہ منصوب کرتا ہے۔
رہبر معظم نے علیحدہ علیحدہ احکام میں سپاہ پاسداران کی مشترکہ اور راہنما کونسل کے سربراہوں کو منصوب کیا۔
رہبر معظم نے علیحدہ علیحدہ احکام میں سپاہ پاسداران کی مشترکہ اور راہنما کونسل کے سربراہوں کو منصوب کیا۔
مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے علیحدہ علیحدہ احکامات میں کمانڈر پاسدار ڈاکٹر علی اکبر احمدیان کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی مرکزی راہنما کونسل کا سربراہ اور بریگيڈر کمانڈر پاسدار سید محسن زادہ حجازی کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی مشترکہ کونسل کا سربراہ مقرر کیا۔

گارڈین کونسل کے بعض اراکین کی رکنیت کی مدت میں توسیع
گارڈین کونسل کے بعض اراکین کی رکنیت کی مدت میں توسیع
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے علیحدہ علیحدہ حکم ناموں میں آیۃ اللہ محمد یزدی، آیۃ اللہ محمد مومن اور حجۃ الاسلام صادق لاریجانی کو نئی قانونی مدت کے لیے گارڈین کونسل کے فقہاء کے عنوان سے مقرر کیا ہے۔

رہبر معظم کی طرف سے کاشان میں امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ کا تقرر
رہبر معظم کی طرف سے کاشان میں امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ کا تقرر
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں حجۃ الاسلام و ذخر الاعلام آقای حاج شیخ عبد النبی نمازی کو کاشان کے دینی امور میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ مقرر کیا ہے۔

حکم کا متن حسب ذیل ہے:

منتخب عناوین