
خبریں


رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا یورپی جوانوں کے نام خط
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے مغربی ممالک کے جوانوں کے نام اپنے خط میں فرانس میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کو باہمی مشاورت اور چارہ جوئی کے لئے زمینہ قرار دیتے ہوئے اور دنائے اسلام کے خلاف بعض بڑی طاقتوں کی جانب سے دہشتگردی کی حمایت کے اثرات، اسرائیل کی غاصب حکومت کے دہشتگردانہ اقدامات کی حمایت اور دنیائے اسلام پر گذشتہ چند سالوں کے دوران ضرر رساں یلغاروں کا ذکر کرتے ہوئے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ میں آپ جوانوں سے تقاضا کرتا ہوں کہ آپ لوگ درست شناخت اور غور و خوض کی بنیاد پر اور تلخ تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلامی دنیا کے ساتھ عزت پر مبنی اور صحیح اشتراک عمل کی بنیاد رکھنے کی تیاری کریں

رہبر انقلاب اسلامی سے بحریہ کے افسروں اور کمانڈروں کی ملاقات
افرادی قوت اور اچھی مینجمنٹ خوب معجزہ گر ہوتی ہے/ سمندر دشمن کے خلاف طاقتور صف آرائی کا میدان

رہبر انقلاب اسلامی سے رضاکار فورس بسیج کے ڈھائی ہزار کمانڈروں کی ملاقات
ہم فلسطینی عوام کی تحریک کا اپنی پوری طاقت سے اور جب بھی اور جس طرح بھی ممکن ہوا دفاع کریں گے / اعلی حکام، منتظمین، اہم شخصیات اور بڑے فیصلوں میں اہم کردار ادا کرنے والے افراد دراندازی کے پروجیکٹ کا اصلی نشانہ/ انتہا پسندی کا الزام لگا کر بسیج کی سرزنش اور الزامات دشمن کی دراندازی کے خطرناک پروجیکٹ کی تکمیل ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی سے بولیویا کے صدر ایوو مورالس کی ملاقات
دنیا اور جنوبی امریکہ میں جوانوں کی ماہیت کو تبدیل کرنے کے لئے امریکہ کی خطرناک سیاست کا مضبوط ارادوں اور تعلقات اور تعاون میں اضافے کے زریعے مقابلہ کیا جانا چاہئے / ایوو مورالس: خود مختاری حاصل کرنے کے بعد ملک میں ہونے والی ترقی اغیار پر انحصار کے دور کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہے

رہبر انقلاب اسلامی سے الجزائر کے وزیراعظم عبدالمالک سلال کی ملاقات
دلسوز اسلامی ممالک گفتگو اور تعاون کے زریعے دہشتگردوں سے مقابلے کے لئے عملی راہ حل تک پہنچنے کی کوشش کریں / الجزائر اور ایران کے درمیان تعاون کی سطح میں اضافہ ہونا چاہئے۔

رہبر انقلاب اسلامی سے عراق کے صدر فواد معصوم کی ملاقات
اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ امریکہ عراق کے ٹکڑے کرنے کی بات کرے / فواد معصوم: عراق میں وحدت کے قیام اور ہر طرح کے اختلافات سے پرہیز کے سلسلے میں آپ کی نصیحتیں قطعا اثرگذار ہوں گی

رہبر انقلاب اسلامی سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات
امریکہ اپنے طویل مدت منصوبے کے زریعے خطے میں اپنے تسلط اور کنٹرول کے درپے/ امریکہ شام کے سلسلے میں اپنے نا مکمل اہداف کو سیاست اور مذاکرات کے زریعے حاصل کرنا چاہتا ہے/ اسکا راستہ روکا جانا ضروری ہے/ پیوٹن: ایران ایک قابل اعتماد اتحادی ہے/ کسی کو بھی شام کے عوام کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق نہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی سے وینزویلا کے صدر کی ملاقات
آزاد ملتوں کی پیشرفت و ترقی اور کامیابی کی تنہا راہ ارادوں کی جنگ میں استقامت اور عوام پر بھروسہ کرنا ہے/ امریکہ، وینزویلا کے عوام اور حکومت کی حوصلہ افزا مزاحمت کو نابود کرنے کے درپے ہے/ مادورو: امریکی کی تمام سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں

رہبر انقلاب اسلامی سے نائیجیریا کے صدر کی ملاقات
دہشتگردوں سے مقابلے کا دعوی کرنے والے نام نہاد عالمی اتحادی کسی طور بھی قابل اعتماد نہیں ہیں/ امریکہ عراق میں داعش کی براہ راست مدد کررہا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی سے ترکمانستان کے صدر کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی: دہشتگرد عناصر سے مقابلے اور انکے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کے لئے عوام کے درمیان صحیح اسلامی سرگرمیوں کا فروغ اور معتدل اور عقلi اسلامی افکار پر مبنی تحریکوں کو تقویت دینے کی ضرورت ہے/ قربان قلی بردی اف: آپ کی نصیحتیں ہمارے لئے نہایت قابل قدر ہیں.

رہبر انقلاب اسلامی سے یونیورسٹیوں، اعلیٰ تعلیمی مراکز اور ملک کے تحقیقاتی اداروں کے سربراہوں کی ملاقات
جدید اسلامی تمدن کے سلسلے میں یونیورسٹیوں کی جانب سے اہم کردار ادا کئے جانے کی ضرورت ہے/ انقلابی، مومن، اچھی فکر کے حامل، دیندار اور عزت نفس رکھنے والے نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کریں/ کچھ لوگ غلط طور پر ثقافتی کاموں کو کنسرٹ اور لڑکے لڑکیوں کی مشترکہ کیمپنگ سے تعبیر کرتے ہیں/ سنہ 2009 کے فتنے کی وجہ بصیرت کا فقدان تھا

رہبر انقلاب اسلامی کا تیرہ آبان کے موقع پر یونیورسٹی اور کالجوں کے ہزاروں طالبعلموں سے خطاب
امریکا مردہ باد کا نعرہ مستحکم عقلی و منطقی پس منظر کا حامل اور آئین اور اصولی فکر و نظر سے اخذ شدہ ہے/ ملت ایران کی پیشرفت اور اقتدار کی وجہ سے دشمنوں نے ایٹمی مذاکرات کی حامی بھری / بعض افراد دشمن کے حقیقی چہرے کو ذہنوں سے محو کرنا چاہتے ہیں تاکہ امریکی مناسب موقع دیکھ کر پیٹھ پر خنجر گھونپ دیں

رہبر انقلاب اسلامی کی کیڈٹ یونیورسٹیوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت
اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ کی صبح امام خمینی رح نیول یونیورسٹی نوشہر میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کیڈٹ یونیورسٹیوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت فرمائی۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی درس خارج کی ابتدا میں منیٰ کے عظیم سانحے پر گفتگو
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے آج صبح اپنے درس خارج کی ابتدا میں منیٰ کے عظیم سانحے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ دنیائے اسلام کو اس مسئلے کے بارے میں بہت سارے سوالات درپیش ہیں اور سعودی حکام اپنی غلطی کو دوسروں کے کاندھوں پر ڈالنے کے بجائے امت مسلمہ اور غم زدہ اہل خانہ سے معافی مانگیں اور اس سنگین حادثے کی ذمہ داری قبول کریں اور اس کے تقاضوں پرعمل کریں۔

سانحہ منیٰ: رہبر انقلاب اسلامی میں تین روزہ عمومی سوگ کا اعلان کردیا
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے منی میں پیش آنے والے اندوہناک حادثے کے بعد کہ جس میں مہمانان الہیٰ کی ایک کثیر تعداد جاں بحق ہوگئی، ایک پیغام جاری کرکے اس المناک سانحے سے متاثرہ افراد سے اظہار ہمدردی اور جاں بحق ہونے والوں کے پسماندگان کو تعزیت پیش کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ فرمایا ہے کہ سعودی حکومت پر فرض ہے کہ وہ اس تلخ حادثے کے سلسلے میں اپنی سنگین ذمہ داری قبول کرے اور حق و انصاف کے تقاضوں پر عمل کرے ضمنا بد انتظامی اور نامناسب اقدامات کہ جو اس حادثے کا سبب بنے انہیں نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ آپ نے اس موقع پر ملک میں تین روزہ عمومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

حجاج کرام کے نام پیغام
بسم اللّه الرحمن الرحیم
والحمد لله رب العالمین و الصلاة و السلام علی سیّد الخلق اجمعین محمد و آله الطاهرین و صحبه المنتجبین و علی التابعین لهم باحسان الی یوم الدین
اور سلام ہو یکتا پرستی کے مرکز، مومنین کی طواف گاہ اور فرشتوں کی جائے نزول کعبہ شریف پر۔ اور سلام ہو مسجد الحرام، عرفات، مشعر اور منی پر اور سلام ہو خضوع و خشوع سے مملو دلوں پر، محو ذکر زبانوں پر، بصیرت کے ساتھ کھلنے والی آنکھوں پر، عبرت و سبق کا راستہ پا جانے والے افکار پر اور سلام ہو آپ خوش نصیب حاجیوں پر کہ آپ کو دعوت الہی پر لبیک کہنے کی توفیق نصیب ہوئی اور آپ نعمتوں کے دسترخوان پر تشریف فرما ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ہزاروں افسروں کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ہزاروں افسروں سے ملاقات میں سپاہ پاسداران کو عظیم الہی نعمت اور اندرونی اور بیرونی مسائل میں اسلامی انقلاب کا با خبر اور آگاہ محافظ قرار دیا اور اسلامی انقلاب کی زاویوں اور اسکے ملزومات کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ دشمن انقلاب کو ختم کرنے کی کھوکھلی امید لئے سیاسی اور ثقافتی لحاظ سے اثر و رسوخ پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن دشمن کی اس سازش کو، دشمن کی سازشوں کی پہچان، انقلابی فکر کو مستحکم اور اسکی تقویت کرکے اور اپنے اہداف کے تحقق کے لئے مسلسل حرکت کے زریعے ان اہداف کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی سے ہزاروں افراد کی ملاقات
بدھ کی صبح عوام کی ایک بڑی تعداد سے ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بعض روزنوں اور دریچوں سے دراندازی کی امریکا کی فریب کارانہ کوششوں کے سلسلے میں خبردار کرتے ہوئے مستحکم اور مزاحتمی معیشت، علم و سائنس کے روز افزوں فروغ اور عوام اور بالخصوص نوجوانوں میں انقلابی جوش و جذبے کی تقویت و حفاظت کو شیطان بزرگ کی دشمنی کے مقتدرانہ مقابلے کے تین اہم عناصر سے تعبیر کیا۔
