خبریں

رہبر معظم کی مسلح افواج کےبعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے نبی کریم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت اور اسی بیت المقدس کی کامیاب فوجی کارروائیوں اور خرم کی شہر کی فتح کی مناسبت وسلح افواج کے 72 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔
رہبر معظم کا امام حسین (ع) یونیورسٹی میں تربیت یافتہ فوجی جوانوں سے خطاب
تین خرداد کو خرم شہر کی فتح اور کامیاب بیت المقدس فوجی کارروائیوں کی سالگرہ کی مناسبت سے آج صبح (بروز بدھ ) مسلح افواج کے کمانڈر انچیف اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت امام حسین (ع)کیڈٹ یونیورسٹی میں تربیت یافتہ سپاہیوں اور فوجی جوانوں کی ایک تقریب منعقد ہوئی۔
رہبر معظم نے آبادی کی کلی پالیسیوں کا ابلاغ کردیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بنیادی آئین کی دفعہ 110 کی شق ایک کے مطابق آبادی کی کلی پالیسیوں کو مجمع تشخیص مصلحت نظام کے اراکین کے ساتھ مشورے کے بعد ابلاغ کردیا ہے۔

رہبر معظم کا حجۃ الاسلام والمسلمین رضا دہشت کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں خدمتگزار اور مخلص عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین رضا دہشت کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم کا بیان مدرسہ بنانے والے خیرین کے صوبائی سمینار میں پیش
آج سہ پہر کو صوبہ تہران میں مدرسہ بنانے والے خيرین کا صوبائی سمینار آئی آر آئی بی کے بین الاقوامی سمینار ہال منعقد ہوا جس میں 15 اردیبہشت 1393 ہجری شمسی کو مدرسہ بنانے والے خیرین کی اعلی کونسل کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بیانات کو پیش کیا گيا۔
رہبر معظم کا برصغیر ہند میں طلباء یونین کے سالانہ اجلاس کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے برصغیرہند میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونینوں کے تیسویں سالانہ اجلاس کے نام پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: فکر و سوچ، علم و دانش اور دینداری اور پاکدامنی مستقبل میں طلباء اور جوانوں کی نقش آفرینی کی ضمانت کے سب سے اہم اور اصلی ترین عناصر ہیں۔

رہبر معظم کا قومی کشتی ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد کا پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران میں منعقد ہونے والے کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کی قومی کشتی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کامیابی پراپنے ایک پیغام میں شکریہ اور مبارکباد پیش کی ہے۔

رہبر معظم سے مرحوم آیت اللہ مشکینی کا سمینار منعقد کرنے والے اہلکاروں کی ملاقات
آج صبح (بروز جمعرات) آیت اللہ مشکنی کی یاد میں 28 فروردین 1391 ہجری شمسی کو سمینار منعقد کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بیان کے متن کو قم میں دارالحدیث ثقافتی اور علمی ادارے میں منعقد ہونے والے سمینار میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے انچارج حجۃ الاسلام والمسلمین محمد گلپائگانی نے پیش کیا۔

رہبر معظم کا آیت اللہ آقائ حاج سید محمد باقر شیرازی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم آیت اللہ آقائ حاج سید محمد باقر شیرازی کی رحلت پر اپنے ایک پیغام میں تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم سے حضرت علی (ع) کی ولادت کی مناسبت سے صوبہ ایلام کے عوام کی ملاقات
تیرہ رجب مولی الموحدین ، امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے عوام کے مختلف طبقات بالخصوص صوبہ ایلام کے ہزاروں افراد نے آج حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی۔
رہبر معظم سے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروز پیر) پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے وسیع ثقافتی اور دینی مشترکات کو ایران اور پاکستان کی دو قوموں کے درمیان اچھے، صمیمی اور دوستانہ روابط کے اہم عوامل میں قراردیا اور اقتصادی شعبہ میں باہمی روابط کے فروغ کی سطح کم ہونے پر گلہ و شکوہ کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: ایسے عوامل و عناصر سرگرم ہیں جو مختلف طریقوں منجملہ مشترک طولانی سرحد پر بدامنی پھیلا کر پاکستان اور ایران کی دونوں دوست اور برادر قوموں اور حکومتوں کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں ، لیکن دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط کے فروغ کے سلسلے میں موجود عظیم فرصت کو ضائع کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
رہبر معظم کا سپاہ کی فضائیہ کے فوجی وسائل کی نمائشگاہ کا مشاہدہ
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروز اتوار) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے ہیڈکوارٹر میں حاضر ہو کر 2 گھنٹے تک سپاہ کے تیار کردہ فوجی وسائل پر مبنی نمائشگاہ کا مشاہدہ کیا۔

رہبر معظم کی اعتکاف کی مرکزي کمیٹی کے اراکین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کے 15 اردیبہشت 1393 ہجری شمسی میں اعتکاف کی مرکزی کمیٹی کے ساتھ ملاقات میں بیانات کو آج بروز (جمعرات ) سہ پہر کو قم میں حضرت امام خمینی (رہ) کے اعلی تعلیمی مرکز میں منعقد اعتکاف کے سمینار میں پیش کیا گيا۔

رہبر معظم کی ملک بھر کے ہزاروں اساتذہ و معلمین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروزبدھ) محکمہ تعلیم کے ہزاروں اساتذہ ، معلمین اور مدرسین کے ساتھ ملاقات میں علم آموزی، فکری تعلیم اور اخلاقی رفتار و تعلیم کو اساتذہ کے تین اصلی عنصر قراردیا اور محکمہ تعلیم میں تحول کی سند کے نفاذ کے لئے دقیق منصوبہ بندی پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اس عظیم ادارے کی ہمہ گير حمایت ، قوم کے فرزندوں کے درخشاں مستقبل کے لئے مؤثر سرمایہ کاری اور ایران کی برق رفتار معنوی و مادی پیشرفت کے لئے بہت ضروری ہے۔

رہبر معظم سے دایہ کے دن کی مناسبت سے بعض دائيوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز پیر ) قبل از ظہر دائیوں کے دن کی مناسبت سے بعض دائیوں اور دایہ حکام کے ساتھ ملاقات میں معاشرے کی صحت و سلامتی میں دائيوں کی خدمات اور اسی طرح انسانی نسل کے بقا میں دائیوں کے اہم کردار کو گرانقدر قراردیا اور ملک کی آبادی کے اضافہ کے سلسلے میں بنیادی پالیسیوں کے اجراء کے لئے دائیوں کی خدمات سے استفادہ کی ثقافت کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: نسل انسانی بڑھانے اور ملک کی جوان آبادی میں کمی کو روکنے کا مسئلہ ایک حیاتی مسئلہ ہے اور اس مسئلہ کا سنجیدگی کے ساتھ پیچھا کرنا چاہیے۔
رہبر معظم کا مپنا کمپنی کی نمائشگاہ کا مشاہدہ اور کمپنی کے مدیروں اور کارکنوں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی آج صبح (بروز بدھ) لیبر دن کی آمد کے موقع پر کرج کے فردیس علاقہ میں مپنا صنعتی کمپنی کے کارکنوں کےمجموعہ میں حاضر ہوئے اور ڈیزائن ، تعمیراتی صنعت، پاور پلانٹس، تیل، گیس، پیٹرو کیمیکل اور دیگر صنعتوں کے بارے میں اس صنعتی گروپ کے دانشوروں، ماہرین اور کارکنوں کی توانائیوں پر مبنی نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا۔

رہبر معظم کا سنندج کے امام جمعہ ماموستا مجتہدی کے انتقال پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خبرگان کونسل کے نمائندے اور سنندج میں اہل سنت کے امام جمعہ جناب ماموستا مجتہدی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کا آیت اللہ ملکوتی کی رحلت پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم جلیل القدر آیت اللہ ملکوتی کی رحلت پر اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے اہل خانہ، شاگردوں ، ارادتمندوں اور اسی طرح آذربائیجان کے عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
