ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

ملک بھر کے آئمہ جمعہ سے ملاقات
ملک بھر کے آئمہ جمعہ سے ملاقات
امام خامنہ ای نے 16 جنوری 2024 کو امام خمینی حسینیہ میں ملک بھر سے آئے ہوئے آئمہ جمعہ کی ایک بڑی تعداد سے ملاقات میں یمن کی طرف سے صیہونی حکومت کی لائف لائن کو نشانہ بنانے کو "قابل تعریف" اور "خدا کی راہ میں جہاد" سے تعبیر کیا۔
قم کے ہزاروں افراد سے ملاقات
قم کے ہزاروں افراد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے قم کے ہزاروں افراد سے ملاقات کی۔ یہ جلسہ 9 جنوری 2024 کو ظالم پہلوی حکومت کے خلاف قم کے عوام کی تاریخی قیام کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر امام خمینی حسینیہ میں منعقد ہوا۔ ملاقات کے دوران امام خامنہ ای نے کرمان میں ہونے والے اندوہناک دھماکے کے بارے میں فرمایا کہ "کرمان میں پیش آنے والے اس افسوسناک، المناک واقعے کی وجہ سے، [ایرانی] قوم حقیقی معنوں میں غم سے نڈھال ہو گئی ہے۔ ہم دوسروں پر الزامات لگانے پر اصرار نہیں کرتے، لیکن ہم اس سانحے کے اصل مجرموں اور پس پردہ عوامل کو تلاش کرنے اور انہیں کچلنے پر اصرار کرتے ہیں، ہمارے معزز حکام اس کام میں مصروف ہیں، میں بخوبی واقف ہوں کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور انہوں نے کیا کیا ہے۔م۔ وہ اچھا کام کر رہے ہیں۔ انشاء اللہ، وہ انہیں [مجرموں] کو ان کے اعمال کی سزا دے سکیں گے۔"
شہید سلیمانی کی تیسری برسی پر انکے اہل خانہ سے ملاقات
شہید سلیمانی کی تیسری برسی پر انکے اہل خانہ سے ملاقات
شہید سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران، امام خامنہ ای نے "خطے میں مزاحمتی محاذ کو تشکیل دینے" میں جنرل سلیمانی کے کردار پر زور دیا۔ یہ نشست 31 دسمبر 2023 بروز اتوار کو منعقد ہوئی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے اتوار کے روز دوپہر کو شہید سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ "حقیقت یہ ہے کہ شہید سلیمانی کا نام، یاد اور خصوصیات تیزی سے فروغ پا رہی ہیں، یہ ان کے اخلاص کی وجہ سے ہے۔"
یوم خواتین کی مناسبت سے سینکڑوں نمائندہ خواتین سے ملاقات
یوم خواتین کی مناسبت سے سینکڑوں نمائندہ خواتین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے خواتین کی بڑی تعداد سے ملاقات میں گھرانے میں خواتین کی موجودگی کے مختلف پہلوؤں اور معاشرے، سیاست اور انتظامی امور میں ان کی لامحدود سرگرمیوں کے بارے میں اسلام کے منطقی اور عقلی نقطہ نظر کی وضاحت کی۔
یہ ملاقات حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یوم ولادت سے ایک ہفتہ قبل بدھ 27 دسمبر 2023 کو امام خمینی حسینیہ میں ہوئی، جو ایرانی کیلنڈر میں یوم خواتین کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔
کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات
کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے پیر 4 دسمبر 2023 کو کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران امام خامنہ ای نے ایران اور کیوبا کی متعدد سیاسی اور اقتصادی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان صلاحیتوں کو ان ممالک کے درمیان اتحاد اور بلاک بنانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے جو امریکہ اور مغربی ممالک کے جبر کے خلاف یکساں موقف رکھتے ہوں۔"
بحریہ کے کمانڈر انچیف اور بحریہ کے کمانڈروں کے ایک گروہ سے ملاقات
بحریہ کے کمانڈر انچیف اور بحریہ کے کمانڈروں کے ایک گروہ سے ملاقات
ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف امام خامنہ ای نے 28 نومبر 2023 کو اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر انچیف اور بحریہ کے کمانڈروں کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی بحریہ کی متعدد صلاحیتوں بالخصوص سمندر سے متعلق اقتصادی پالیسیوں کے نفاذ میں معاونت کرنے کی صلاحیت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ملک کی حاکمیت کو تقویت اور ایرانی معاشرے میں سکون اور امید قائم کرنے کے لیے نئی صلاحیتوں کو دریافت کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
کرمان اور خوزستان کے صوبوں کے ہزاروں افراد سے ملاقات
کرمان اور خوزستان کے صوبوں کے ہزاروں افراد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے 23 دسمبر 2023 بروز ہفتہ حسینیہ امام خمینی رح میں کرمان اور خوزستان کے صوبوں کے ہزاروں افراد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران امام خامنہ ای نے غزہ کی تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں بیان کرتے ہوئے فرمایا: "یہ واقعہ دو طرح سے بے مثال ہے، ایک صیہونی حکومت کی طرف سے اس قسم کی بربریت، جرائم، درندگی، بچوں کا قتل، بدنیتی، ظلم و بربریت، اور مریضوں اور ہسپتالوں پر بنکر توڑنے والے بم گرائے جانے کی مثال پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ اور دوسرا، فلسطینی عوام اور جنگجوؤں کی طرف سے جس طرح انہوں نے صبر، مزاحمت اور جس طرح دشمن کو مشتعل کیا وہ بھی بے مثال تھا۔"
آذربائجان شرقی کے ایک دس ہزار شہداء کی مرکزی کانگریس کے اراکین سے ملاقات
آذربائجان شرقی کے ایک دس ہزار شہداء کی مرکزی کانگریس کے اراکین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آذربائجان شرقی کے دس ہزار شہداء کی مرکزی کانگریس کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ مشرقی آذربائیجان شہداء کی سرزمین ہے۔شہداء کا خون ٹھنڈا نہیں ہونا چاہئے کیونکہ شہداء ملت کی پہچان ہیں اور ملت کو اپنی پہچان اور شناخت فراموش نہیں کرنا چاہئے۔
ہفتہ بسیج کے موقع پر بسیج کے ہزاروں ارکان سے ملاقات
ہفتہ بسیج کے موقع پر بسیج کے ہزاروں ارکان سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے ہفتہ بسیج کے موقع پر بسیج کے ہزاروں ارکان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات 29 نومبر 2023 کو امام خمینی حسینیہ میں ہوئی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے بسیج کو امام خمینی کی انمول میراث قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ حقیقت کہ مرحوم امام خمینی رح کو اپنے بسیجی ہونے پر فخر تھا بسیج رضاکار فورس کے اعلیٰ مقام کو ظاہر کرتا ہے۔
ایشین گیمز اور ایشین پیرا گیمز کے فاتح کھلاڑیوں سے ملاقات
ایشین گیمز اور ایشین پیرا گیمز کے فاتح کھلاڑیوں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے فرمایا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن میں صیہونی حکومت کو "ناک آؤٹ" کر دیا گیا ہے۔ رہبر معظم نے ان خیالات کا اظہار 22 نومبر 2023 کو امام خمینی حسینیہ میں ایران میں کھیلوں کے فاتح اور ایشین گیمز اور ایشین پیرا گیمز میں میڈل جیتنے والوں سے ملاقات کے دوران کیا۔
ایرواسپیس فورس کی تازہ ترین پیشرفتوں کے سلسلے میں منعقدہ نمائش کا دورہ
ایرواسپیس فورس کی تازہ ترین پیشرفتوں کے سلسلے میں منعقدہ نمائش کا دورہ
امام خامنہ ای نے اتوار، 19 نومبر 2023 کو عاشورا ایرو اسپیس یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اسلامی انقلابی گارڈ کور ایرواسپیس فورس کی تازہ ترین پیشرفتوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک نمائش کا دورہ کیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے متعدد نکات بیان کئے اور اس نمائش میں آئی آر جی سی کی ایرو اسپیس فورس کی کامیابیوں کے بارے میں اطمینان کا اظہار کرنے کے بعد، غزہ میں صیہونی حکومت کے جاری جرائم سمیت فلسطین میں رونما ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بھی گفتگو کی۔
علامہ طباطبائی انٹرنیشنل کانگریس کے منتظمین کے ساتھ ملاقات
علامہ طباطبائی انٹرنیشنل کانگریس کے منتظمین کے ساتھ ملاقات
8 نومبر 2023 بروز بدھ کو قم میں علامہ طباطبائی انٹرنیشنل کانگریس کے منتظمین کے ساتھ ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات 15 نومبر 2023 کی صبح کانفرنس میں نشر ہوئے۔ اس ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای نے علامہ مرحوم کو حالیہ صدیوں میں حوزہ علمیہ کا ایک نادر اثاثہ قرار دیا اور فرمایا: آیت اللہ سید محمد حسین طباطبائی کے اہم کاموں میں سے ایک فکری جہاد کرنا اور درآمد شدہ اور بیرونی افکار کی یلغار کے دوران ایک مضبوط اور قابل اعتماد فکری بنیاد تشکیل دینا تھا۔"
عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی اور ان کے وفد سے ملاقات
عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی اور ان کے وفد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کا کہنا ہے کہ غزہ میں قتل عام روکنے کے لیے امریکا اور صیہونی حکومت پر سیاسی دباؤ بڑھانا ضروری ہے۔ رہبر معظم نے یہ بیانات 6 نومبر 2023 کو عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی اور ان کے ساتھ آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران دئیے۔
عالمی استکبار سے مقابلے کے قومی دن پر ہزاروں طلباء سے ملاقات
عالمی استکبار سے مقابلے کے قومی دن پر ہزاروں طلباء سے ملاقات
امام خامنہ ای نے ہزاروں ایرانی طلباء کے ساتھ ملاقات میں امریکہ اور صیہونیوں کی طرف سے غزہ میں ڈھائے جانے والے مظالم کو تاریخ میں بے مثال قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ "امریکہ کی مدد کے بغیر صیہونی حکومت چند ہی دنوں میں ختم ہو جائے گی۔"
امام خامنہ ای نے یہ کلمات یکم نومبر 2023 کو امام خمینی حسینیہ میں طلباء کے قومی دن اور عالمی استکبار سے لڑنے کے قومی دن کی مناسبت سے کہے جو ہر سال 4 نومبر کو منایا جاتا ہے۔
صوبہ لرستان کے شہداء کی یادگاری تقریب کے منتظمین سے ملاقات
صوبہ لرستان کے شہداء کی یادگاری تقریب کے منتظمین سے ملاقات
امام خامنہ ای نے 25 اکتوبر 2023 کو صوبہ لرستان کے شہداء کی یادگاری تقریب کے منتظمین سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے کہا: "مغرب کی طاغوتی حکومتوں کے صدور صیہونی حکومت کو بکھرتا دیکھ کر مقبوضہ علاقوں کا مسلسل سفر کر رہے ہیں۔"
نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات
نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ہفتہ کی صبح نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات میں دنیا کی وسیع تر سازشوں کے باوجود ان کی اور ان کے اہل خانہ کی مجاہدانہ کردار کی تعریف کی۔ رہبر معظم نے فرمایا کہ اسلام کی بڑھتی ہوئی طاقت مجاہدت کا نتیجہ ہے اور مقبوضہ فلسطین کی صورتحال بالخصوص غزہ کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج فلسطین میں جو صورتحال پیدا ہو رہی ہے وہ اسلام کی طاقت کا مظہر ہے۔
مسلح افواج کی اکیڈمیوں کی مشترکہ گریجویشن تقریب میں شرکت
مسلح افواج کی اکیڈمیوں کی مشترکہ گریجویشن تقریب میں شرکت
ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف امام خامنہ ای نے ایران کی مسلح افواج کو سلامتی، عزت اور قومی تشخص کا محکم قلعہ قرار دیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یہ بات 10 اکتوبر 2023 کو اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی اکیڈمیوں میں زیر تعلیم کیڈٹس کی مشترکہ گریجویشن تقریب میں شرکت کے دوران کہی۔
پیغمبر اسلام (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کے یوم ولادت پر اسلامی وحدت کانفرنس سے خطاب
پیغمبر اسلام (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کے یوم ولادت پر اسلامی وحدت کانفرنس سے خطاب
امام خامنہ ای نے منگل (3 اکتوبر 2023) کو بین الاقوامی اسلامی وحدت کانفرنس کے شرکاء، اسلامی ممالک کے سفیروں، حکومتی عہدیداروں اور عوام کے نمائندہ گروہ سے پیغمبر اسلام (ص) اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر ملاقات کی۔

منتخب عناوین