
خبریں


مہدویت کے بارے میں غیر معتبر ذرائع سے پرہیز کرنا چاہیے
رہبر معظم انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج مہدویت کے موضوع سے متعلق اساتذہ، ماہرین، مصنفین اور دانشوروں سے ملاقات میں مہدویت اورحضرت امام مہدی پر عقیدے کی اہمیت اور اس کو انسانی تاریخ میں انبیائے کرام کی جدوجہد کا اہم ترین ہدف اور انتظار کو مہدویت پر عقیدے کا جزو لاینفک قرار دیتے ہوئے فرمایا: مہدویت کے عقیدے کے سلسلے میں ایک اہم اور ضروری کام ماہرین اور اہل علم کے ذریعہ دقیق عالمانہ تحقیق و مطالعہ میں سرعت لانا اور عامیانہ، جاہلانہ، غیر معتبر اور حقائق سے عاری تخیلات پر مبنی باتوں سے پرہیز کرنا ہے

انقلاب اسلامی کے سرافراز جانبازوں کی استقامت و شجاعت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نمائندہ وفود روانہ
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت ابو الفضل العباس (ع)کی ولادت با سعادت اور یوم جانباز کی مناسبت سے انقلاب اسلامی کے سرافراز جانبازوں کی استقامت و دلیری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئےاپنے نمائندہ وفود اسپتالوں اور بعض جانبازوں کے گھر بھیج کرانقلاب اسلامی کے دوران جانبازوں کی استقامت اور شجاعت پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے

علاقائی قوموں کا قیام قرآن مجید کے حتمی وعدوں کی واضح علامت ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح قرآن کریم کے اٹھائیسویں بین الاقوامی مقابلےمیں ملکی اور غیر ملکی سطح پرشرکت کرنے والے حافظوں، قاریوں ،اساتید اور ججوں سےملاقات میں قرآن مجید کو مسلمانوں کی عزت و عظمت ،اقتدار اور اتحاد کا سب سےاہم وسیلہ قراردیا اور علاقائی قوموں کے قیام کوقرآن مجید میں اللہ تعالی کےحتمی وعدوں کی واضح علامت قراردیا۔

یہ ملاقات اسلام کے عظیم پاسدار سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت اور یوم پاسدار کی مناسبت سے منعقد ہوئی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈروں اور سپاہ میں نمائندگی ولی فقیہ کے اہلکاروں سے ملاقات میں انقلاب اسلامی کی حقیقی پاسداری کو انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف کی جانب اسلامی نظام کی پرسرعت ، پرنشاط اورآگے کی سمت حرکت کو طے شدہ نقشہ کے مطابق قرار دیتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کی آگے کی جانب حرکت اور اس کے تکامل کو جاری رکھنے کے لئے اختلاف کو شعلہ ور کرنے اور جنجال برپا کرنے سے پرہیزکرنا بہت ضروری ہے اور تمام اداروں، سیاسی و فکری احزاب کو عملی طور پر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے

رہبر معظم سے عید بعثت کی مناسبت سے اعلی حکام اور اسلامی ممالک کے سفیروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ملک کے اعلی حکام ، عوام کے مختلف طبقات اور اسلامی ممالک کے سفیروں سے ملاقات میں ایرانی عوام اور امت اسلامی کو عید سعید بعثت کی مناسبت سےمبارک باد پیش کی اور پیغمبر اسلام (ص)کی بعثت کو اللہ تعالی کی سب سے بڑی نعمت اور سال کے ایام میں اس دن کو سب سے پربرکت اور ممتاز دن قرار دیتے ہوئے فرمایا: علاقائی قوموں کی اسلامی بیداری ، پیغمبر اکرم (ص) کی راہ پر گامزن ہے اور ایران کی عظيم قوم اور دیگر مسلمان قومیں ہوشیای اور بیداری کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل کے مکر و فریب اور ان کی طرف سے اختلافات پیدا کرنے کی کوششوں کے پیش نظر علاقائي عوام کی اس عظیم تحریک کو منحرف کرنے یا اس پر انھیں مسلط ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گي۔

رہبر معظم سے عدلیہ کے سربراہ ، اعلی ججوں اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح عدلیہ کے سربراہ ، عدلیہ کے دیگر اعلی حکام ،ججوں اوربعض اہلکاروں سے ملاقات میں سختیوں کے ہمراہ بصیرت کے ساتھ صبر وبردباری کو گذشتہ تیس برسوں میں ایرانی عوام کی آگے کی سمت پیشرفت کا اصلی عامل قراردیا اور عدلیہ کے لئے عمومی اعتماد اور اقتدار کے دو ارکان کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: تینوں قوا کے اعلی حکام بالخصوص عدلیہ کے اعداد و شمار ، رپورٹوں اور فعالیتوں پر سوالیہ نشان اور تنقید ایک غلط اقدام ہے جو ملک کی مصلحت اور عمومی اعتماد کے بالکل خلاف ہےاور تمام حکام ، صاحبان بیان و قلم اور ذرائع ابلاغ کو اس اہم موضوع پر اپنی توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

رہبر معظم سے سوڈان کے صدر عمر البشیر اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ظہر سے قبل سوڈان کے صدر عمر البشیر اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں علاقہ میں حالیہ عوامی تحریکوں کو علاقہ اور اسلامی ممالک میں بنیادی تحول اور انقلاب کا سرچشمہ قراردیتے ہوئے فرمایا: مستقبل قریب میں شمالی افریقہ میں ایک اہم اور مضبوط اسلامی پیمان کا مشاہدہ کریں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی سے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو پاکستان کے صدر جناب آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات میں ، ایران اور پاکستان کی دو قوموں کے تاریخی ، ثقافتی اور مذہبی روابط کو دونوں ممالک کے باہمی تعاون کے زیادہ سے زیادہ فروغ کا باعث قراردیا اور تہران اور اسلام آباد کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی روابط کو مضبوط بنانے پر تاکید کی۔

رہبر معظم کی عراق کے صدر طالبانی اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو عراق کے صدر جلال طالبانی اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں امریکہ کی عراق میں مداخلت پسندانہ اور غاصبانہ موجودگی کوعراقی عوام اور علاقہ کی مشکلات کا سرچشمہ قراردیتے ہوئے فرمایا: عراق میں امریکہ کی متکبرانہ اور غرور آمیز موجودگي کے باوجود علاقہ میں جاری حالات اور واقعات اس بات کا مظہر ہیں کہ مشرق وسطی میں امریکہ کی پالیسی ضعف و ناتوانی کا شکار ہے اور علاقائی قوموں کو اس حقیقت سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔

رہبر معظم سے افغانستان کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ظہر سے قبل افغانستان کے صدر حامد کرزائی اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء ، افغانستان کے عوام کی حاکمیت اور استقلال کو اسلامی جمہوریہ ایران کی دیرینہ آروز قراردیتے ہوئے فرمایا: افغانستان کے عوام اپنے تاریخی، ثقافتی ، دینی اور جہادی کارنامہ کے پیش نظر اپنے ملک کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لینے کی بھر پورصلاحیت اور لیاقت رکھتے ہیں اور افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلاءجتنا جلدی ممکن ہو اتنا ہی افغانستان کے عوام اور علاقہ کے لئے بہتر اور مفید ثابت ہوگا۔

رہبر معظم کا تہران میں دہشت گردی کے خلاف عالمی کانفرنس کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں دہشت گردی کے خلاف منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں تسلط پسند طاقتوں کی جانب سے دہشت گردانہ اقدامات انجام دینے اوران کی جانب سے صہیونی حکومت کی حمایت، منظم دہشت گرد تنظیموں کی مالی و تبلیغاتی امداد اور اس کے ساتھ ہی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے ان کے بلند دعوؤں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: موجودہ اجلاس کے بنیادی کاموں میں سے ایک اہم کام دہشت گردی کی واضح اور دقیق تعریف کرنا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس شیطانی لعنت کے خلاف جنگ کو اپنا اٹل فریضہ سمجھتاہے اور ایران دہشت گردی کے خلاف بھر پور طاقت و قدرت کے ساتھ مقابلہ جاری رکھےگا۔

رہبر معظم نے مسلح افواج کے علمی جہاد اور دفاعی اقتدار کی نمائشگاہ کا مشاہدہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ساڑھے چھ گھنٹے تک علمی جہاد اور دفاعی اقتدار کی نمائشگاہ میں مسلح افواج کے تحقیقاتی نتائج کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نمائشگاہ میں پہنچنے کے بعد سب سے پہلے شہداء کے یادگار مقام پر دفاع مقدس کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا فرمائی۔

رہبر معظم سے ملک کے بعض شعراء کی حضرت علی (ع) کی ولادت کی مناسبت سےملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج صبح ملک کے بعض شاعروں نےمولود کعبہ امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سےملاقات کی اور اپنے مذہبی ، اخلاقی اور اسلامی بیداری پر مشتمل اشعار رہبر معظم انقلاب اسلامی کے سامنے پیش کئے۔

رہبر معظم نے 996 قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف اور عفو کی درخواست سےموافقت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ آيت اللہ آملی لاریجانی کی طرف سے حضرت امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے عام عدالتوں اور انقلاب اسلامی عدالتوں سے سزا یافتہ996 قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف اور عفو کی درخواست موافقت کی ہے.

رہبر معظم کی انقلاب اسلامی کی اعلی ثقافتی کونسل کے اراکین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو انقلاب اسلامی کی اعلی ثقافتی کونسل کے سربراہ اور اراکین کے ساتھ ملاقات میں قومی تشخص میں ثقافت کی اہمیت ، قوم کی معنوی شکل و صورت اور اس کی وسعت و فروغ میں ثقافت کی ضرورت ، نیز اجتماعی و انفرادی زندگی کے مختلف شعبوں میں ثقافت کے اہم اثرات اور انقلاب اسلامی کی اعلی ثقافتی کونسل کی اس سلسلے میں اہم ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی نظام کے خلاف سامراجی طاقتوں کی وسیع ، منظم اور پیچیدہ یلغار کے پیش نظر انقلاب اسلامی کی اعلی ثقافتی کونسل کے دوش پر یہ ذمہ داری عائد ہے کہ وہ ایک فوجی ہیڈکوارٹرکے طور پر مؤثر و اسٹراٹیجک پالیسیاں مرتب کرے ، اہم ثقافتی مراکز اور اداروں کی مسلسل ہدایت کرے اور اجرائی ذمہ داریوں کو نبھانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

رہبر معظم نے اپنے حکم میں ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اراکین کو منصوب کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنےایک حکم میں ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اراکین کو جدید دور کے لئےمنصوب کیا ہے۔
حکم کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے موجودہ اراکین کی مدت ختم ہونے کے پیش نظر، مندرجہ ذیل افراد کو اعلی ثقافتی کونسل کے اصلی اراکین کے عنوان سے اور آیت اللہ جنتی اور جناب آقای ڈاکٹر حسن حبیبی کو ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اعزازی اراکین کے عنوان سے منصوب کرتا ہوں:

رہبر معظم کا امام خمینی (رہ) کے روضہ پر ان کی بائیسویں برسی کے موقع پر قوم سے خطاب
رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) اور امت و امام کے فراق کی بائیسویں برسی کے موقع پر آج ایران کی مؤمن اور قدر شناش قوم نے حضرت امام خمینی(رہ) کے روضہ مبارک پرمحبت و عقیدت ، پاک احساسات و جذبات اور عشق و وفاداری کے پھول نچھاور کئے اور روح خدا کے حرم میں امام خمینی (رہ) کے مکتب اور راہ پر ایرانی قوم کی عمیق وفاداری کے عظیم جلوے پیش کئے اور ایران کی باوفا قوم نےخمینی کبیر (رہ) کے جانشین حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ہوشیاری، بصیرت اور استقامت کا عہد و پیمان کیا۔

رہبر معظم کافوجی اور پاسداروں کی امام حسین (ع) ٹریننگ یونیورسٹی کے جوانوں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح فوجی اور پاسداروں کی امام حسین (ع) ٹریننگ یونیورسٹی میں تربیت یافتہ جوانوں کی شاندار تقریب میں ملک کو مؤمن، مجاہد ،خلاق، ولولہ انگیز اور بصیرت سے سرشرجوانوں کی روزافزوں ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مشرق وسطی کے بہت ہی حساس علاقہ میں بڑے شیطان امریکہ کی پالیسیوں کی شکست، علاقائی قوموں کے درمیان حیات بخش اور ولولہ انگیزاسلامی نعرے ، در حقیقت ایرانی قوم کے ساتھ اللہ تعالی کے وعدوں کے پورا ہونے کا ایک نمونہ ہیں اور اس راستہ میں استقامت اور ثابت قدمی کے باعث اللہ تعالی کی مکمل طور پر مدد و نصرت شامل حال ہوجائے گی۔
