خبریں
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں اسرائیلی حکومت، تسلط پسند طاقتوں اور ان کے حامیوں کے جرائم اور شدید دباؤ کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی استقامت ، جہادی تنظیموں اور حکومت حماس کی مضبوط و مستحکم پائداری کی تعریف کرتے ہوئےفرمایا: آج اللہ تعالی کے لطف و کرم سے صہیونی دشمن جو بظاہر ناقابل شکست تھا اب انتہائی کمزور پوزیشن میں پہنچ گیا ہے اور وہ فلسطین کی بے سہارا لیکن پختہ ارادوں کی مالک صبور اور پائدارقوم کا مقابلہ کرنے میں ناتواں اور عاجز ہوگیا ہے۔
رہبر معظم کی امام خمینی (رہ) کی انیسویں برسی منعقد کرانے والے عہدیداروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج امام خمینی (رہ) کی انیسویں برسی منعقد کرانے والے انتظامی ادارے کے عہدیداروں سے ملاقات میں انقلاب اسلامی کے تشخص میں امام خمینی (رہ) کے اہم مقام و منزلت اور ان کی طرف سے اسلامی جمہوری نظام کی اعتقادی اور سیاسی سرحدوں کی حفاظت اور نظارت پر مسلسل اہتمام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: حضرت امام خمینی نے انقلاب کے دوران اور انقلاب کی کامیابی کے بعد اپنی تحریروں او تقاریر میں اسلامی جمہوری نظام کےبنیادی اصولوں اور سرحدوں کو مشخص کیا ہےاور آج اسلامی انقلاب کے تشخص اور ان سرحدوں کی حفاظت و نگہبانی سب سے اہم مسئلہ ہے۔
رہبر معظم کی اریٹیریہ کے صدر سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج اریٹیریہ کے صدر آسیاس آفورقی سے ملاقات میں عالمی شرائط میں تبدیلی اور عالمی تسلط پسند طاقتوں کی شکست اور ان کی ہزیمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دنیا کے موجودہ شرائط بیس سال پہلے سے مختلف اور متفاوت ہیں اور بعض ممالک کے سربراہان اور اقوام کی بیداری اور خود اعتمادی نے امریکہ اور تسلط پسند طاقتوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ہے۔
رہبر معظم کی صوبہ فارس کا دورہ مکمل کرکے تہران واپسی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای صوبہ فارس کا 9 روزہ دورہ مکمل کرکے آج سہ پہر کو تہران واپس پہنچ گئے ہیں۔
رہبر معظم کی لارستان کے مؤمن و خون گرم اور انقلابی لوگوں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ فارس کے دورے کے آخری دن ضلع لار کے اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں مؤمنین و خون گرم اور انقلابی لوگوں کے ایک عظیم اجتماع سےخطاب میں خلیج فارس اور عراق میں بحران اور تشدد کا اصلی عامل امریکہ کو قراردیتے ہوئےفرمایا: ایران کی عظیم قوم اسلام کے تمسک اور باہمی یکجہتی و اتحاد کے ساتھ اپنی حیثیت ، تشخص اور مفادات کا دفاع کرےگی اور اپنے با استعداد جوانوں کے ذریعہ ایران کو اس کے شائستہ اور لائق مقام تک پہنچائے گی۔
رہبر معظم کا کابینہ کے اراکین کے ساتھ مشترکہ اجلاس
کابینہ کے اراکین نے شیراز میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں ایک خصوصی اجلاس تشکیل دیا جس میں حکومت کے ترقیاتی پروگراموں کی پیشرفت کے بارے میں تفصیل پیش کی گئی ۔
رہبر معظم کی صوبہ فارس کے مختلف حصوں کے اجرائی اور اداری اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صوبہ فارس کے مختلف حصوں کے اجرائی اور اداری اہلکاروں سے ملاقات میں ایران کی عظیم قوم اور فارس کے فہیم و خوش ذوق لوگوں کی خدمت کو حکام کے لئے خدا وند متعال کی توفیق اور لذت بخش قراردیتے ہوئے فرمایا: عوام کی " حقیقی اورلگاتار خدمت" اور" عزت و احترام" کی عظیم نعمت پرخدا وندمتعال کا شکر ادا کرنا چاہیے۔
رہبر معظم کی صوبہ فارس کے سینکڑوں ممتاز اور ماہرین افراد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج سہ پہر کو صوبہ فارس کے سینکڑوں ممتاز و منتخب اور ماہر افراد سے ملاقات میں" قوم کی عظیم وگرانقدر صلاحیتوں، منتخب و ممتاز افراد کے جوش وجذبہ اور ہمت، دینی اور الہی رجحان اور تاریخی میراث " کو ایرانیوں کی قومی ثروت و دولت قراردیتے ہوئے فرمایا: مذکورہ عوامل کے پیش نظر ایرانی عوام کی حرکت آگے کی سمت بہت واضح اور روشن ہے اور خداوند متعال کے فضل و کرم سے یہ عظیم قوم تاریخ کےاسی دور میں امت اسلامی کے لئے اسلامی تمدن کو احیاء کرےگی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی کازرون کے عوام سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ضلع کازرون کے اسٹیڈيم اور اس کے اطراف میں عوام کے ایک عظیم اور شاندار اجتماع سے خطاب میں ایرانی عوام کی پیشرفت و نشاط ،بالخصوص جوانوں کےانقلابی جوش و جذبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: حکومت اور عوام کو اپنے موجودہ مضبوط ومستحکم اور دوستانہ رابطہ کو ملک کی تعمیر و ترقی اور اسے ہر جہت سے اسلامی نمونہ میں تبدیل کرنے کی تلاش و کوشش میں صرف کرنا چاہیے۔
رہبر معظم کی ضلع نورآباد ممسنی کے ہزاروں قبائل اور عوام سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ فارس کے پانچویں دن کے سفر میں آج ضلع نورآباد ممسنی کے ہزاروں قبائل اور عوام سے ملاقات میں ملک کے فراواں انسانی اور مادی وسائل و سرمایہ گذاری سے مناسب استفادہ اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینےکے لئے ملک کے حکام کی طرف سے صحیح اور درست پروگرام مرتب کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا:
رہبر معظم کی صوبہ فارس کے ہزاروں بسیجیوں اور پاسداروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ فارس کے ہزاروں پاسداروں اور بسیجیوں سےملاقات میں بسیج کو شجرہ طیبہ اور امام خمینی(رہ) کی عظیم خلاقیت قراردیتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کومختلف دفاعی ، علمی ، ثقافتی ، سماجی اور دیگر میدانوں میں بسیج اور پاکدامن ، ولولہ انگیز اور مؤمن جوانوں کی ہمیشہ ضرورت ہے۔
رہبر معظم کی صوبہ فارس کی یونیورسٹیوں کے ہزاروں اساتذہ اور طلباء سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صوبہ فارس کی یونیورسٹیوں کے ہزاروں اساتذہ اور طلباء کے پرجوش اجتماع سے خطاب میں انقلاب اسلامی کے عمل اوراس کی کارکردگی کے بارے میں صحیح قضاوت کے لئے " جمہوری اسلامی کے طے شدہ راستوں ، اہداف اور اندرونی اور بیرونی رکاوٹوں " پر وسیع نظر رکھنے کو ضروری قراردیتے ہوئےفرمایا: پائداری، جہد مسلسل، وحدت ، موانع کو بر طرف کرنے کی پیہم جد وجہد، مقصد کو پیش نظر رکھنا ، درحقیقت انقلاب کے تمام اہداف اور اصولوں کو پورا کرنے کا سامان فراہم کرےگا۔
حضرت احمد بن موسی شاہچراغ، محمد بن موسی اور حسین بن موسی کے روضوں کی زیارت
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح حضرت احمد بن موسی شاہچراغ، محمد بن موسی اور حسین بن موسی " علیہم السلام " کے روضوں کی زیارت کی۔
رہبر معظم کی صوبہ فارس کے شہداء اور جانبازوں کے خاندان والوں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صوبہ فارس کے شہداءاورجانبازوں کے ہزاروں خاندان والوں کے ولولہ انگیز اور پر جوش و خروش اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایران کی عظیم قوم اسلامی اقدار پر پابندی اور قومی اہداف و اصولوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنے گرانقدر شہیدوں کے درخشاں راستے پر گامزن رہےگی اور دنیاوی اور اخروی کمالات تک پہنچنے کے ساتھ " سرافراز شہیدوں اور ان کے خاندان والوں کی تلاش و کوشش " کے سلسلے میں اپنی حقیقی قدر شناسی کا ثبوت فراہم کرےگی ۔
رہبر معظم سےصوبہ فارس کے ہزاروں معلمین کی ولولہ انگیز ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صوبہ فارس کے ہزاروں معلمین و مدرسین سے ملاقات میں تاکید فرمائی: معاشرے میں معلمین کی شان و مقام و منزلت منطق اور اسلامی نکتہ نگاہ کی بنیاد پر زندہ ہونا چاہیےاور قوم کی نظر میں معلم کی عظمت و حرمت و کرامت حقیقی معنی میں جلوہ گر ہونا چاہیے۔
رہبر معظم کی صوبہ فارس کے ہزاروں علماء و طلاب سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو صوبہ فارس کے ہزاروں علماء و طلاب سے ملاقات میں پرہیزگاری و خودسازی " الہی معارف اور علم دین کے زیور سے آراستگي" اور اندرونی اور بیرونی سطح پر سیاسی حالات سے آشنائی کو علماء کی اہم ترین ذمہ داریاں قراردیتے ہوئے فرمایا: جمہوری اسلامی کے اہداف و مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کے لئے علماء و طلاب کے دوش پر بہت سنگین ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا شیراز میں ورود
شیراز ، ادب و ثقافت اور ایمان کا شہر، آج اپنے عظيم الشان رہبر کے شاندار اور بے مثال استقبال میں شوق و نشاط اور مسرت کا آئینہ دار ہے اس شہر کے انقلابی اورمؤمن مردوں وخواتین اورجوانوں نے استقبال کی ایک تاریخی اور یادگار مثال قائم کی ہے اور اپنی بیداری اور وفاداری کا بے نظیر ثبوت پیش کرتے ہوئے اس دور کے ولی فقیہ اور قوم کے درمیان گہرے تعلقات کی بہترین اور خوبصورت ترین تصویر کھینچی ہے۔
رہبر معظم کی لیبرو سماجی امور کے حکام اور ممتاز مزدوروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج لیبر و سماجی امور کے وزير ، حکام اور کثیر مزدوروں سے ملاقات میں ملک کی عزت و استقلال میں مزدوروں کے اہم کردارکی قدر اور مزدوروں کی حقیقی عزت و تکریم کی ضرورت پر تاکید کی اور آٹھویں پارلیمنٹ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام نے جس طرح آٹھویں پارلیمنٹ کے پہلے مرحلے کے انتخابات میں اپنی ہوشیاری اور عظیم حرکت کے ذریعہ دشمنوں کی غلط تبلیغات اور پروپیگنڈہ کا ٹھوس اور مضبوط جواب دیا اسی طرح دوسرے مرحلے کے انتخابات میں بھی بھر پور شرکت اور لائق اور شائستہ نمائندوں کا انتخاب کرکے ثابت کرےگی کہ ایرانی عوام کا جوش و جذبہ ختم ہونے والا نہیں ہے۔
رہبر معظم سے فوج کے اعلی افسروں کی ملاقات
جمہوری اسلامی ایران کی مسلح افواج کے بعض اعلی کمانڈروں نے 29 فروردین یوم مسلح افواج کی مناسبت سے آج سہ پہر کو رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یوم مسلح افواج کی مناسبت سے فوجی اہلکاروں اور ان کے خاندان والوں کو مبارک باد پیش کی اور فوج کے اندر " دین پر اعتماد و یقین" اور " خدا پر توکل و ایمان " کے جذبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ملک کا مکمل دفاع مسلح افواج کی اہم ذمہ داری ہے اور فوج کو ہمیشہ اور ہر لحاظ سے اعلی ترین سطح پر خود کو آمادہ رکھنا چاہیے۔
