ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

نداي رهبري

  • قومی اتحاد اور اسلامی انسجام
  • پیغمبر اسلام(ص)
  • عبادی اور سیاسی حج
  • فلسطين
  • اسلامى انقلاب
    • اسلامي انقلاب ہدايت کا سرچشمہ
      پرنٹ  ;  PDF

      اسلامي انقلاب ہدايت کا سرچشمہ

      ایران کا اسلامي انقلاب عالم اسلام کے ليے ہدايت کا سرچشمہ ہے۔

      حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے نماز جمعہ کے خطبوں ميں جمہوري اسلامي ايران کے مقابلے ميں عالمي استکبار کي شکست فاش اور اس کے علل اور اسباب کو بيان کرتے ہوئے صدام اور اس کے حاميوں کي طرف سے ايران کے خلاف آٹھ سالہ جنگ کي طرف اشارہ کيا اور فرمايا کہ صدام اور اس کے حامیوں کےاس ناپاک منصوبے کا اصلی مقصد انقلاب اسلامي کو نابود کرنا تھا اس ليے کہ مغربي تجزيہ کار اور رہنما يہ جان چکے تھے کہ اسلامي انقلاب عالم اسلام کے ليے ہدايت کا سرچشمہ ثابت ہوگا لہذا انھوں نے کوشش کي کہ اس انقلاب کي ترقي کي راہ ميں رکاوٹيں ايجاد کي جائيں
      حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ اي نے امريکي اور مغربي حکام کی جانب سے ايران کا اقتصادي محاصرہ کرنے کے خام خيال کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ايرانی عوام جنگ کے زمانے ميں سخت اقتصادی محاصرے اور پابنديوں کے دور سے گذر کر ايسے مقام پر پہنچ چکي ہے کہ آج عسکري اعتبار سے خطے ميں کسي کو اپنا مدمقابل نہيں سمجھتي اور علمی ترقی اور پیشرفت کے راستے پر گامزن ہے اور ایٹمی ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی ایرانی عوام نے قابل فخر پيش رفت حاصل کي ہے اور يہ ثابت کرديا ہے کہ استقامت اور پائداري اور روحاني طاقت کے مقابلے ميں کسي بھي قسم کے محاصرے کا نتيجہ الٹا ہوتا ہے۔

      نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران ،15/09/2007

    • اسلام کے سیاسی نظام کو عملی جامہ پہنانا
    • اسلامی انقلاب ایرانی قوم کی عزت و عظمت کا مظہر
    • ایران کا اسلامی انقلاب فلسطین کا حامی
700 /