ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

نداي رهبري

  • قومی اتحاد اور اسلامی انسجام
  • پیغمبر اسلام(ص)
  • عبادی اور سیاسی حج
  • فلسطين
  • اسلامى انقلاب
    • اسلامي انقلاب ہدايت کا سرچشمہ
    • اسلام کے سیاسی نظام کو عملی جامہ پہنانا
      پرنٹ  ;  PDF

      اسلام کے سیاسی نظام کو عملی جامہ پہنانا

      ایران کااسلامی انقلاب اسلام کے سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی نظام کو عملی جامہ پہنانے کے لیےآیا ہے۔

      حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی انقلاب کے اصولوں اور قومی مفادات اور شناخت کے ناقابل تفکیک ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: خارجہ پالیسی کے موجودہ اہم مسائل کا اس زاویہ نگاہ سے بھی جائزہ لیاجانا چاہیے۔
      رہبر معظم نے انسان کی ہمہ جہت سعادت کے لیے دین مبین اسلام کے پروگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : اسلامی انقلاب ، ایران میں اسلام کے سیاسی ، اقتصادی ، سماجی اور ثقافتی نظام کو عملی جامہ پہنانے کے لیےآیا ہے اور عالمی روابط کے سلسلے میں بھی اسلامی تعلیمات کے مطابق ظالمانہ و تسلط پسند نظام کو مسترد کرکے اقوام عالم کی بھلائی ، تحفظ اور سعادت کے لیے کوشاں ہے یہی وجہ ہے کہ فطرتی طور پرعالمی تسلط پسند نظام کے سامنے اسلامی نظام ایک چیلنج ہے اوراس حقیقت کو کبھی بھی فراموش نہیں کرنا چاہیے ۔
      رہبر معظم نے فرمایا: عالمی ڈپلومیسی ، تسلط پسندوں کی نظر میں ایسا شطرنج بورڈ ہے ، جس میں بعض ممالک کو تسلط پسند نظام کے سپاہی کا رول ادا کرنا چاہیے۔اور جب تسلط پسندطاقتوں کے مفادات پورے ہوجائیں تو تسلط پذیرممالک کا گلا گھونٹ دیا جائے۔
      رہبر معظم نے فرمایا: ہمیں تسلط پسند نظام کا رویہ قطعا قبول نہیں ہے ، البتہ ہمیں خود تسلط پسندی کا کوئی شوق نہیں ہے لیکن کسی بھی مسئلہ میں تسلط قبول نہ کریں گے اور اپنی خارجہ پالیسی کا ستون عالمی تسلط پسند نظام کا مقابلہ اور تسلط پسند اور تسلط پذیر والے قاعدہ سے ہمیشہ الگ رکھیں۔
      رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تسلط پسندوں کی طرف سے ایران کو سرکش قرار دینے کے پروپیگنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: بڑاشیطان امریکہ عالمی ڈیکٹیٹر شپ قائم کرنے کا خواہاں ہے اور حقیقت میں امریکہ خود اقوام عالم کے فطری حقوق پائمال کرکے انسانی سماج میں سرکش بن گیا ہے لیکن شریف ایرانی قوم کو سرکش کہتا ہے ہاں اگر عالمی ستمگروں اور مغروروں سے مقابلہ اور مظلوموں کی حمایت سرکشی ہے تو ہمیں اس پر فخر ہے ۔

      رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدامی بعثی حکومت کے مد مقابل جنگ میں ایرانی عوام کی فتح کوایسا تجربہ قراردیا ، جس کی روشنی میں عالمی تسلط پسندطاقتوں کو چیلنج کرنے میں اسلامی نظام کی کامیابی کی پیشنگوئی کی جاسکتی ہے ۔
      آپ نے مزیدفرمایا : آٹھ سالہ دفاع مقدس کے حقائق گویا ہیں کہ مشرق و مغرب کی تسلط پسند طاقتیں اور انکے پٹھو صدام کے پیچھے پیچھے اسلامی نظام کے مدمقابل صف آرا ہوگئے تھے لیکن ایران کی عظیم قوم نے اس ظاہری طاقتور اتحاد کو شکست سے دوچار کردیا اور صدام اور اسکے حامیوں کو ایرانی سرزمین سے باہر نکال دیا ۔
      حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے" جمہوری اسلامی ایران کی بقا،اسکی روز بروز بڑھتی ہوئی طاقت " اور علاقائی اورعالمی سطح پر ایران کے مؤثر کردار میں اضافہ کو اقوام عالم اور تسلط پسندطاقتوں کے درمیان مقابلہ کا ایک اور گرانقدر تجربہ قرار دیتے ہوئےفرمایا: جمہوری اسلامی ایران دشمنوں کی طرف سے مختلف اور مسلسل دھمکیوں اور دباؤ کے باوجود علمی، سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، اور اجتماعی میدان میں دن بدن ترقی و پیشرفت کی جانب گامزن ہے اور یہی حقیقت تسلط پسندطاقتوں کو چیلنج کرنے میں قوم کی حتمی کامیابی کی خوشخبری دیتی ہے۔
      رہبر معظم نے اس ضمن میں ایران کے جوان سائنس دانوں کی ایٹمی ٹیکنالوجی میں پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: تمام با اثر ممالک کوشش کرتے رہے کہ ایران ایٹمی ٹیکنالوجی کی واحد چار دیواری کے قریب نہ پہنچنے پائے لیکن ایرانی قوم اقتصادی پابندیوں کے باوجود آج اس پیشرفتہ ٹیکنالوجی کی مالک بن گئی ہے اور کوئی بھی طاقت کسی بھی صورت میں اسے ہم سے چھین نہیں سکتی۔
      حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اقوام عالم خصوصا مسلم اقوام کے درمیان اسلامی انقلاب کی بہتر پوزیشن اور مسلم اقوام کی بیداری کو ایک اور ایسا تجربہ اور حقیقت قرار دیا جو بلاتردید عالمی تسلط پسند طاقتوں کے مقابلہ میں اسلام کی کامیابی کی نشاندہی کرتا ہے
      آپ نے صہیونی فوج سے 33 روزہ جنگ میں حزب اللہ کی فتح کو عظیم اسلامی طاقت کی ایک علامت اور ایک عجیب عبرت قرار دیا اور مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی حکومت کے روز بروز بگڑتے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: علاقہ میں تمام امریکی منصوبے ناکام ہوگئے ہیں امریکہ کوعراق ، لبنان اور افغانستان میں سخت ناکامی کا سامنا ہے اور مشرق وسطی میں بڑےشیطان کی اسٹریٹجیک پالیسیوں کی ناکامی مزید واضح تجربات ہیں جو مجموعی طور پر اس بات کی دلیل ہیں کہ اگر ایرانی قوم اور اسلامی نظام کے حکام اپنے ایمان، شادابی اور امیدوں کی حفاظت کریں تو عمل صالح، درست پالیسی اور مسلسل جد وجہد و محنت کے ذریعہ عالمی تسلط پسند نظام کو چیلنج کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

      وزارت خارجہ کے حکام سے خطاب،21/08/2007

    • اسلامی انقلاب ایرانی قوم کی عزت و عظمت کا مظہر
    • ایران کا اسلامی انقلاب فلسطین کا حامی
700 /