ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

کے فقهی فتاوی کے اختلافی موارد

  • تقلید
  • نجاسات و مطهرات
  • وضو
  • غسل
  • احکام میت
  • تیمم
  • نماز
    • وقت نماز
    • قبلہ
    • لباس
    • نماز پڑھنے والے کی جگہ
    • اذان و اقامت
    • نیت
    • قیام
    • قرائت
    • رکوع
    • سجده
      پرنٹ  ;  PDF
       
      سجده

       

      89
      نماز پڑھنےوالے کو چاہیے کہ واجب اور مستحب نمازوں کی ہر رکعت میں رکوع کے بعد دو سجدے بجالائے اور سجده یہ ہے کہ پیشانی، دونوں ہتھیلیوں اور دونوں گھٹنوں اور احتیاط واجب کی بناپر پاوں کے دونوں انگوٹھوں کی نوک کو زمین پر رکھے.
      (تحریر الوسیله، الصلاۃ، السجود، مسئله1 سے ماخوذ)
      سجدے میں پیشانی کے علاوه دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں، دونوں گٹھنوں اور دونوں پاوں کے انگوٹھوں کی نوک کو زمین پر رکھا جائے.
      (رسالہ نماز و روزه، م237)

       

      90
      نماز پڑھنےوالے کی پیشانی کی جگہ اس کے زانو کی جگہ سے چار ملی ہوئی انگلیوں سے زیاده بلند یا پست نہیں ہونا چاہیے بلکہ احتیاط واجب یہ ہے کہ اس کی پیشانی کی جگہ انگلیوں کی جگہ سے چار ملی ہوئی انگلیوں سے زیاده بلند یا پست نہیں ہونا چاہیے.
      (تحریر الوسیله، الصلاۃ، السجود، م2و 3)
      سجدے کی حالت میں پیشانی کی جگہ زانو اور پاوں کی انگلیوں سے چار ملی ہوئی انگلیوں سے زیاده بلند یا پست نہیں ہونا چاہیے.
      (رسالہ نماز و روزه، م258)

       

      91
      سجدے میں کوئی بھی ذکر کافی ہے لیکن احتیاط واجب یہ ہے که ذکر کی مقدار تین مرتبه "سبحان الله "یا ایک مرتبه "سبحان ربی الاعلی و بحمده" سے کمتر نہیں ہونا چاہیے.
      (تحریر الوسیله، الصلاۃ، السجود، م2)
      سجدے کا واجب ذکر ایک دفعه "سُبْحانَ رَبِّیَ الْاَعْلی وَ بِحَمْدِهِ" یا تین دفعه "سُبْحانَ اللهِ" پڑھنا ہے اور اگر اس کے بجائے ( رکوع کے مخصوص ذکر کے علاوه) کوئی اور ذکر مثلا اَلْحَمْدُ لِلّهِ، اَللهُ اَکْبَرُ وغیره اسی مقدار میں پڑھے تو کافی ہے.
      (رسالہ نماز و روزه، م243)

       

      92
      انسان رکوع میں کوئی بھی ذکر پڑھے کافی ہے لیکن احتیاط واجب یہ ہے کہ تین مرتبه "سبحان الله" یا ایک مرتبه "سُبْحانَ رَبِّیَ العَظیمِ وَ بِحَمْدِهِ" سے کمتر نہ ہو اور سجدے میں کوئی بھی ذکر کافی ہے لیکن احتیاط واجب یہ ہے کہ ذکر کی مقدار تین مرتبه "سبحان الله" یا ایک مرتبه "سبحان ربی الاعلی و بحمده" سے کمتر نہیں ہونا چاہیے.
      (تحریر الوسیله، الصلاۃ، الرکوع، م7 و السجود، م2)
      اگر رکوع کے ذکر کے بجائے سجدے کا ذکر اور سجدے کے ذکر کے بجائے رکوع کا ذکر پڑھے تو چنانچہ ایسا سهواً ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے اسی طرح ہے اگر عمداً اور مطلق ذکر خدا کی نیت سے پڑھے تو نماز صحیح ہے لیکن ضروری ہے کہ اس کے مخصوص ذکر کو بھی پڑھے.
      (رسالہ نماز و روزه، م244)

       

      93
      اگر انسان کیچڑ والی زمین پر نماز پڑھنےپر مجبور ہوجائے تو قیام کی حالت میں سجدے کے لئے سر سے اشاره کرے اور تشهد کو کھڑے ہوکر پڑھے.
      (تحریر الوسیله، مکان المصلی، م12)
      اگر کیچڑ والی زمین پر نماز پڑھے چنانچہ بدن اور لباس کا آلوده ہونا مشقت کا باعث ہو تو کھڑے ہوکر سجده کے لئے سر سے اشاره کرسکتا ہے اور تشهد کو کھڑے ہوکر پڑھ سکتا ہے.
      (استفتاء، 309)

       

      94
      اگر بے اختیار پیشانی سجدے کی جگہ سے اٹھ جائے چنانچه ممکن ہے تو سجدے میں جانے سے روکے اور یہ ایک سجده شمار ہوگا خواه سجدے کا ذکر پڑھا ہو یا نہ پڑھا ہو اور اگر نہ روک سکے اور بے اختیار دوباره سجدے میں جائے تو دونوں ملاکر ایک سجده شمار ہوگا اور اگر ذکر نہیں پڑھا ہے تو پڑھے.
      (تحریر الوسیله، السجود، م7)
      اگر سجدے کے دوران پیشانی سجده گاه سے لگ جائے اور بے اختیار زمین سے بلند ہوجائے تو دوباره پیشانی کو زمین پر رکھے اور سجدے کا ذکر پڑھے اور دونوں ملاکر ایک سجده شمار ہوگا.
      (رسالہ نماز و روزه، م253)

       

      95
      معدنی اشیاء مثلا سونا، چاندی، عقیق اور فیروزه وغیره پر سجده کرنا باطل ہے لیکن سنگ مرمر اور سیاه پتھر جیسے معدنی پتھروں پر سجده کرنا کوئی اشکال نہیں رکھتا.
      (العروۃ الوثقی، مسجد الجبهه من مکان المصلی)
      سنگ مرمر اور وه پتھر جو عمارت بنانے یا اس کی زینت کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں اسی طرح عقیق، فیروزه اور دُر وغیره پر سجده کرنا صحیح ہے اگرچہ احتیاط مستحب یہ ہے که آخری قسم (عقیق، فیروزه اور در وغیره) پر سجده نہ کرے.
      (رساله نماز و روزه، م266)

       

      96
      چائے اور قهوه کے پتے پر سجده کرنا جائز نہیں ہے.
      (العروۃ الوثقی، الصلاۃ، مسجد الجبهه من مکان المصلی، م6ہ
      چائے کے سبز پتے پر سجده کرنا احتیاط واجب کی بناپر صحیح نہیں ہے لیکن قهوه کے درخت کے پتے پر کہ جو خود خوراک کے طور پر استعمال نہیں ہوتا، سجده صحیح ہے.
      (رسالہ نماز و روزه، م269)

       

      97
      زمین پر اگنے والی دوائیاں جو کھائی جاتی ہیں مثلا گل بنفشہ اور گل گل زبان پر سجده صحیح نہیں ہے.
      (توضیح المسائل، م1079)
      زمین پر اگنے والی طبی جڑی بوٹیاں جو فقط بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال کی جاتی ہیں مثلا ختمی کے پھول اور بنفشہ کے پھول پر سجده صحیح ہے.
      (رسالہ نماز و روزه، م270)

       

      98
      اگر کاغذ کو ایسی چیز سے بنایا گیا ہو جس پر سجده صحیح ہے مثلا تنکا تو اس پر سجده کرسکتے ہیں اور کپاس وغیره سے بنائے گئے کاغذ پر سجده کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے.
      (توضیح المسائل، م1028)
      لکڑی اور گھاس(پٹ سن اور روئی کے علاوه) سے تیاره شده کاغذ پر سجده صحیح ہے.
      (رساله نماز و روزه، م272)

       

      99
      اگر ایسی چیز نہ ہو جس پر سجده صحیح ہے یا زیاده سردی یا گرمی (یا تقیہ) وغیره کی وجہ سے اس پر سجده کرنا ممکن نہ ہو تو چنانچہ روئی یا پٹ سن کا لباس ہے تو اس پر سجده کرے اور کسی اور جنس سے ہو تو اسی لباس پر سجده کرے اور وه بھی نہ ہو تو اپنے ہاتھ کی پشت پراور چنانچہ یہ بھی ممکن نہ ہو تو معدنی اشیاء مثلا عقیق کی انگوٹھی پر سجده کرے.
      (تحریر الوسیله، مکان المصلی، م13)
      اگر ایسی چیز نہ ہو جس پر سجده صحیح ہے یا سردی اور گرمی وغیره کی وجہ سے اس پر سجده کرنا ممکن نہ ہو چنانچہ روئی یا پٹ سن سے تیار شده لباس یا روئی اور پٹ سن سے تیار شده کوئی اور چیز ہو تو اس پر سجده کرے اور احتیاط واجب یہ ہے که جب تک روئی اور پٹ سن سے تیارشده لباس ممکن ہو تو دوسری چیز (یعنی اس جنس سے تیار شده لباس کے علاوه) پر سجده نہ کرے اور ایسی اشیاء اختیار میں نہ ہوں تو احتیاط واجب کی بناپر ہاتھ کی پشت پر سجده کرے.
      (رساله نماز و روزه، م273)

       

      100
      اگر پہلے سجدے کے دوران سجدہ گاہ پیشانی سے چپک جائے اور سجدہ گاہ کو جدا کئے بغیر دوباره سجدے میں جائے تو اشکال ہے بلکہ نماز باطل ہے اور دوباره پڑھے.
      (توضیح المسائل، م1086)
      اگر پہلے سجدے کے دوران سجده گاه پیشانی سے چپک جائے تو دوسرے سجدے کے لئے سجده گاه کو پیشانی سے جدا کرے اور اگر سجده گاه کو پیشانی سے جدا نہ کرے اور اسی حالت میں دوسرے سجدے میں جائے تو اشکال ہے.
      (رسالہ نماز و روزه، م276)

       

      101
      اگر گرامافون جیسے آلات سے سجدے والی آیت سنے تو سجده کرنا لازم نہیں ہے لیکن اگر براه راست آواز نشر کرنے والے آلے سے سنے تو سجده کرنا واجب ہے.
      (توضیح المسائل، م1096)
      اگر ریڈیو، ٹی وی سے یا ٹیپ ریکارڈر وغیره سے نشر ہونے والی آیت سجده کو سنے تو سجده واجب ہے.
      (رسالہ نماز و روزه، م284)

       

      102
      قرآن کے واجب سجدے میں کھانے اور پہننے والی چیزوں پر سجده نہیں کیا جاسکتا ہے.
      (تحریر الوسیله، الصلاۃ، سجدۃ التلاوۃ، م6)
      قرآن کے واجب سجدے میں ان چیزوں پر سجده کرے جن پر نماز میں سجده کیا جاسکتا ہے.
      (رسالہ نماز و روزه، م286)

       

      سجده کے بارے میں مخصوص مسئلہ
       
      مجبور افراد جو سجده کے لئے کرسی پر بیٹھ کر کسی میز پر سجده کرتے ہیں ان کے لئے یہی عمل سجده شمار ہوگا اور ضروری ہے که ہاتھوں کی ہتھیلی کو میز پر اور پاوں کے انگوٹھے کی نوک کو زمین پررکھیں.
      (استفتاء، 16)

       

    • مبطلات نماز
    • شکیات و سجده سهو
    • نماز کے قصر ہونے کے شرائط
    • نماز قضا و اجارہ
    • نماز آیات
    • نماز جماعت
    • نماز جمعہ
  • روزہ
  • خمس
  • زکات
  • نذر
  • حج
  • نگاہ اور پوشش
  • نکاح
  • معاملات
  • شکار اور ذبح کے احکام
  • کھانے پینے کے احکام
  • گمشدہ مال
  • بیوی کا ارث
  • وقف
  • صدقہ
  • طبی مسائل
  • مختلف موضوعات سے مختص مسائل
700 /