ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
  • پہلی فصل:کلیات
  • دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
  • تیسرا باب: حج  نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
  • چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
    • اوّل: احرام
    • دوم طواف
    • سوّم: نمازِ طواف
    • چوتھا: سعی
    • پنجم: تقصیر
      پرنٹ  ;  PDF
       
      پنجم: تقصیر

       

      مسئلہ 457 ۔ عمرہ کا پانچواں  واجب عمل تقصیر ہے۔
      مسئلہ 458 ۔ سعی انجام دینے کے بعد تقصیر کرنا واجب ہےاگرچہ تھوڑی دیر بعد کیوں نہ ہو  یعنی اپنے سر کے بال یا داڑھی یا مونچھوں کے تھوڑے سے بال  کاٹے یا اپنے ہاتھ یا پاوں کے تھوڑے سے ناخن کاٹ لے۔
      مسئلہ 459 ۔ تقصیر بھی عمرہ کے دیگر  اعمال کی طرح عبادت ہے اور نیت ضروری ہے، جیسا کہ نیت احرام میں بیان ہوا۔
      مسئلہ 460 ۔ عمرہ تمتع کے احرام سے خارج ہونے کیلئے حلق (سر کا مونڈنا)کافی نہیں ہے اور عمرہ تمتع کے احرام سے خارج ہونے کے لئے حتما تقصیر کرنی چاہیے  بلکہ اگر  تقصیر کرنے سے پہلے مسئلہ جانتے ہوئے اور جان بوجھ کر  سر مونڈ لے تو نہ فقط یہ کہ کافی نہیں ہے بلکہ اسے ایک دنبہ کفارہ بھی دینا ہوگا لیکن اگر عمرہ مفردہ کے لئےمحرم ہوا ہو تو تقصیر یا حلق میں سے کسی ایک کو انتخاب کرسکتا ہے ۔
      مسئلہ  461۔ اگر عمدا یا  مسئلہ نہ جاننے کی وجہ سے تقصیر نہ کرے یا اس کے بجائے بالوں کو مونڈے یا نوچے اور پھر حج بجالائے تو اس کا عمرہ باطل ہے اور حج اِفراد شمار ہوگا اور اس صورت میں اگر اس پر حج واجب تھا تو بنا بر احتیاط واجب حج کے بعد ایک عمرہ مفردہ انجام دے اور آئندہ سال دوبارہ عمرہ تمتع اور حج بجالائے۔
      مسئلہ  462۔  اگر بھول کر تقصیر ترک کردے اور حج کیلئے احرام باندھ لے تو اس کا احرام ،  عمرہ اور حج صحیح ہے اور اس پر کوئی کفارہ نہیں ہے لیکن مستحب ہے کہ ایک دنبہ کفارہ دے اور کفارہ ترک نہ کرے۔
      مسئلہ 463 ۔  عمرہ تمتع کے اعمال کے اختتام پر تقصیر کرنے کے بعد احرام کے تمام محرمات حتی کہ بیوی بھی حلال ہوجاتی ہے۔
      مسئلہ  464۔   عمرہ تمتع میں طواف النساءواجب نہیں ہے اگر چہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ ثواب کی امید سے تقصیر سے پہلے طواف النساءاور اس کی نماز بجالائے لیکن عمرہ مفردہ میں طواف النساء اور اس کی نماز واجب ہے۔
    • عمرۂ تمتّع اور حجّ تمتّع کے مشترکہ احکام
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
  • پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
  • چھٹا باب: عمرہ مفردہ
  • متفرق استفتائات
  • رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
700 /