ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • حج کی فضيلت اور اہمیت
  • حج ترک کرنے کا حکم
  • حج اور عمرہ کے اقسام
  • حج تمتع اور عمرہ تمتع کا اجمالی ڈھانچہ
  • حج اِفراد اورعمرہ مفردہ
  • حج قِران
  • حج تمتع کے کلی احکام
  • پہلا حصه حَجة الاسلام اورنيابتي حج
  • دوسرا حصه عمرہ کے اعمال
    • پہلي فصل :احرام باندھنے کےمیقات
    • دوسري فصل :احرام
    • تیسری فصل: طواف اور اس کی نماز
      • طواف کے شرائط
        • پہلي شرط : نيت
        • دوسري شرط : حدث اکبر اور حدث اصغر سے پاک ہونا
        • تيسري شرط: بدن اور لباس کا نجاست سے پاک ہونا
          پرنٹ  ;  PDF

          تيسري شرط: بدن اور لباس کا نجاست سے پاک ہونا
           
          مسئلہ 2۹3۔ طوا ف کي حالت ميں بدن اور لباس خون سے پاک ہونا چاہیے اور احتیاط واجب يہ ہے کہ دوسرے نجاسات سے بھي پاک ہوں لیکن جوراب،  رومال اور انگوٹھي کا پاک ہونا شرط نہيں ہے۔
           
           مسئلہ 2۹4۔جو خون ایک درہم سے کم ہو  اور اسي طرح  جراحت اور زخم  کا خون جو  نماز کو باطل کرنے کا سبب نہیں بنتا ہے،  طواف کے صحیح ہونے میں بھی کوئی خلل نہیں ڈالتا ہے ۔
           
           مسئلہ 2۹5۔ اگر کسی کا بدن نجس ہو اوربدن کو نجاست سے پاک کرنے تک طواف کو  مؤخر کرسکتا ہو تو ایسا کرنا ضروری ہے جبتک اس کا وقت تنگ نہ ہوجائے ۔
           
           مسئلہ 2۹6۔ اگر بدن يا لباس کي طہارت ميں شک کرے تو اسی حالت میں طواف کرنا جائز اور صحیح ہے ليکن اگر جانتا ہو کہ بدن یا لباس پہلے نجس تھا اور شک کرے کہ اس نے اسے پاک کيا ہے يا نہيں تو ان کے ساتھ طواف کرنا جائز نہيں ہے۔

            مسئلہ 2۹7۔ اگر طواف سے فارغ ہونے کے بعد اپنے بدن يا لباس کي نجاست کي طرف متوجہ ہو تو اس کا طواف صحيح ہے ۔

            مسئلہ 2۹8۔ اگر طواف کے دوران اس کےبدن يا لباس پر  کوئی نجاست لگ جاے مثلاً لوگوں کي بھيڑ کی وجہ سے اس کا پاؤں زخمي ہوجائے اور طواف کو روکے بغیر اسے پاک بھي نہ کرسکتا ہو تو اس پرواجب ہے کہ طواف کو روک کر اپنے بدن يا لباس کو پاک کرے پھر فوراً پلٹ آئے اور  اگر موالات نہیں ٹوٹا ہو تو جہاں سے طواف کو چھوڑا تھا وہيں سے اسے جاري رکھے اس طرح اسکا طواف صحیح ہے۔
           
           مسئلہ 2۹9۔ اگر طواف کے دوران اپنے بدن يا لباس ميں نجاست ديکھے اور یہ نہیں جانتا ہے کہ یہ نجاست طواف  کو شروع کرنے سے پہلے موجود تھی یا طواف کے دوران لگی ہے تو سابقہ مسئلہ کے مطابق عمل کرے۔
           
           مسئلہ ۳۰۰۔  اگر طواف کے دوران اپنے بدن يا لباس پر کسی نجاست کو پائے اور اسے يقين ہو کہ يہ نجاست طواف کو شروع کرنے سے پہلے تھي تو سابقہ مسئلہ (مسئلہ 298)کے مطابق عمل کرے۔
           
          مسئلہ ۳۰۱۔  اگر اپنے بدن يا لباس کي نجاست کو بھول کر اسي حالت ميں طواف کرلے اور طواف کے دوران اسے ياد آئے تو اس کا حکم سابقہ (مسئلہ 298) کے حکم کے مانند ہے ۔
           
          مسئلہ ۳۰۲۔  اگر کوئی اپنے بدن يا لباس کي نجاست کو بھول کر اسي حالت ميں طواف کرلے اور طواف سے فارغ ہونے کے بعد ياد آئے تو طواف صحيح ہے ليکن اگر نماز طواف کو بھی نجس بدن يا لباس کے ساتھ بجالایا ہو  تو طہارت کرنے کے بعد دوبارہ پڑھے اور احتیاط مستحب يہ ہے کہ طہارت کے بعد طواف کو بھی دوبارہ بجا لائے۔
        • چوتھي شرط : ختنہ شدہ ہونا
        • پانچويں شرط: شرم گاہ چھپانا
        • چھٹي شرط: طواف کےلباس کاغصبي نہ ہو نا
        • ساتويں شرط: طواف میں موالات
      • طواف کے واجبات
    • چوتھي فصل :صفا اور مروہ کے درمیان سعي
    • پانچويں فصل: تقصير
  • تیسرا حصہ حج کے اعمال
  • حج اور عمرہ کے استفتائات
700 /