ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
  • پہلی فصل:کلیات
  • دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
  • تیسرا باب: حج  نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
  • چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
    • اوّل: احرام
    • دوم طواف
      • طواف کے شرائط
      • طواف کے واجبات
        پرنٹ  ;  PDF
         
        طواف کے واجبات

         

        مسئلہ  374۔ طواف کے واجبات درج ذیل ہیں:
        اول۔ طواف کا آغاز حجرِاسود سے ہو۔
        دوم۔ ہر چکر کا اختتام بھی حجر اسود پر ہو۔
        سوم۔ کعبہ بائیں جانب ہو
        چہارم۔ حجر اسماعیل کے باہرطواف کرے۔
        پنجم۔  کعبہ معظمہ اور شاذر وان کے باہر سے طواف کرے۔
        ششم۔ طواف کا سات چکرہونا۔
        مسئلہ  375۔  طواف کو حجر اسود سے شروع کرنا واجب ہے یعنی طواف حجر اسود کے سامنےسے شروع  ہو۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ پورا بدن حجر الاسود کے تمام حصوں کے سامنے سے عبور کرے بلکہ اگر عرفا حجر اسود سے شروع کرنا صدق آئے تو اتنا کافی ہے اسی لئے طواف کو حجر اسود کے ہر نقطہ کے سامنے سے شروع کیا جاسکتا ہے البتہ جس نقطہ سےطواف شروع کیا جائے وہیں پر ختم کرنا چاہیے۔ اس کو ثابت کرنے کے لئے یہ  نیت کرے کہ طواف کا اختتام بھی وہی نقطہ ہوگا جہاں سے طواف کا آغاز ہوا تھا۔
        مسئلہ  376۔ یہ ضروری نہیں کہ ہر چکر کےاختتام پرحجرِ اسود کے سامنے رک جائےاور پھر دوسرا چکر شروع کرے بلکہ اگر ساتوں چکر بغیر وقفے کے مسلسل مکمل کیے جائیں اور ساتواں چکر اسی نقطے پر ختم کرے جہاں سے طواف شروع کیا تھا تو کافی ہے۔ البتہ احتیاط کی نیت سے تھوڑاآگےطواف جاری رکھے تاکہ یقین ہوجائے کہ جہاں سے شروع کیا تھا وہاں اختتام کیا ہے۔
        مسئلہ  377۔ محرم کووسواسی ہوئے بغیر  عام مسلمانوں کی طرح  حجراسود کے سامنے سے طواف کا آغاز کرنا چاہئے۔ یہ بھی ضروری نہیں کہ شروع کرتے وقت کچھ دیر حجر اسود کے سامنے رکےاس کے بعدطواف شروع کر دے۔
        مسئلہ  378۔ واجب ہے کہ طواف کرتے وقت انسان اس طرح حرکت کرے کہ کعبہ اس کے بائیں جانب واقع ہو۔
        مسئلہ  379۔ خانہ کعبہ کے بائیں جانب ہونے کا معیار صدقِ عرفی ہے نہ دقت عقلی۔ پس حجر اسماعیل علیہ السلام اور کعبہ کے چاروں کونوں سے عبور کرتے وقت تھوڑا سا منحرف ہوجائے توبھی  اس کا طواف صحیح ہے اور اس حالت میں ضروری نہیں کہ اپنے شانوں کو اس طرح سے موڑے کہ کعبہ اس کے بالکل بائیں جانب قرار پائے ۔
        مسئلہ  380۔ اگر طواف کے کچھ راستے کو رائج حالت سے ہٹ کر طے کرے۔ مثلاً طواف کے دوران کعبہ کو چومنے کیلئے اسکی طرف رخ کرلے یا بھیڑ کی وجہ سے ناخواستہ طور پر کعبہ کی طرف رخ یا پشت کرے یا کعبہ کو اپنے دائیں جانب قرار دےتو اس کا طواف صحیح نہیں ہے اور اس حالت میں  طے کیے ہوئے فاصلے کو دوبارہ بجا لائے۔
        مسئلہ  381۔ حجر اسماعیل علیہ السلام کے باہر سے طواف کرنا واجب ہے۔
        مسئلہ  382۔ اگر حجر اسماعیل علیہ السلام کے اندر سے یا اسکی دیوار کے اوپر سے طواف بجالائے تو اس کا طواف باطل ہے اور اس کو اعادہ کرنا چاہیے اور اگر کسی ایک چکر میں حجر  اسماعیل کے اندر سے طواف کرے تو صرف وہی چکر باطل ہوگا۔
        مسئلہ  383۔  اگر جان بوجھ کر حجر کے اندر سے طواف بجالائے تو اس کی مثال اس شخص کی ہے جس نے طواف کو جان بوجھ کر ترک کیا ہے اور اگر بھول کر حجر اسماعیل کے اندر سےطواف انجام دے تو اس کا حکم اس شخص کے حکم کی مانند ہے جس نے بھول کر طواف کو ترک کیا ہے ،  اور اس کے احکام بعد میں بیان کئے جائیں گے۔[1]
        مسئلہ  384۔ خانہ کعبہ کے باہر سے  اور اسکی دیوار کی بنیاد  جسے "شاذروان" کہاجاتاہے، سے طواف کرنا  چاہئے۔
        مسئلہ  385۔ طواف کے دوران حجرِ اسماعیل یا خانۂ کعبہ کی دیوار کو ہاتھ لگانے میں کوئی اشکال نہیں۔
        مسئلہ  386۔ طواف کے لیے شرط نہیں کہ وہ کعبہ اور مقامِ ابراہیم کے درمیانی حصے میں ہو بلکہ مسجد الحرام کے دیگر حصوں میں بھی طواف کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر جب ہجوم کی وجہ سے اس مخصوص فاصلے میں طواف ممکن نہ ہو۔ البتہ اگر ہجوم نہ ہوتو بہتر ہے کہ طواف اسی مخصوص حصےمیں کیا جائے۔
        مسئلہ  387۔ مسجد الحرام کے صحن سے اوپر کعبہ معظمہ کی دیوار کے محاذات تک طواف کیا جا سکتا ہےاس طرح کہ  کعبہ کے اردگرد طواف کہا جائے اگرچہ احتیاط  مستحب کے خلاف ہے۔
        مسئلہ 388۔  اگر کوئی شخص ناتوانی کی وجہ سے مسجد الحرام کے صحن یا گراؤنڈ فلور میں طواف بجا لا نہ سکے اور دوسری منزل پر کعبہ کے سامنے طواف بجا لانے پر مجبور ہوجائے تو احتیاط واجب ہے کہ ایسا شخص خود دوسری منزل پر طواف بجا لائے اور کسی کونائب بنادے جو اس کی طرف سے مسجدالحرام کے صحن یا گراؤنڈ فلور  میں طواف بجالائے۔ طواف کی نماز اگر ممکن ہو تو خود صحن میں  پڑھےاور اگر ایسا ممکن نہ ہو تو خود اوپر پڑھے اور اس کا نائب بھی صحن میں نماز ادا کرے۔
        مسئلہ  389۔  طواف کے سات چکر لگانا واجب ہے۔
         

        [1] مسئلہ 389 کے بعد بیان کیا جائے گا
      • طواف ترک کرنے اور اس میں شک کے احکام
      • طواف سے متعلق استفتاءات
      • طواف کے آداب اور مستحبات
    • سوّم: نمازِ طواف
    • چوتھا: سعی
    • پنجم: تقصیر
    • عمرۂ تمتّع اور حجّ تمتّع کے مشترکہ احکام
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
  • پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
  • چھٹا باب: عمرہ مفردہ
  • متفرق استفتائات
  • رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
700 /