ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
  • پہلی فصل:کلیات
  • دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
  • تیسرا باب: حج  نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
  • چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
    • اوّل: احرام
    • دوم طواف
      • طواف کے شرائط
      • طواف کے واجبات
      • طواف ترک کرنے اور اس میں شک کے احکام
        پرنٹ  ;  PDF
         
        طواف ترک کرنے اور اس میں شک کے احکام

         

        مسئلہ  390۔ طواف عمرہ کے ارکان میں سے ہے۔ اگر کوئی فرصت ختم ہونے تک اسے جان بوجھ کر ترک کرے تو اس کا عمرہ باطل ہے اور اس میں کوئی فرق نہیں کہ اس حکم کو جانتا ہو یا نہ جانتا ہو۔
        مسئلہ  391۔ مکہ میں داخل ہونے کےفورا  بعدطواف کرنا واجب نہیں ہے بلکہ  اسے  اس وقت تک موخر کرسکتا ہے جب تک عرفات کا اختیاری وقوف یعنی نو ذی الحجہ کے ظہر شرعی تک کا وقت تنگ نہ ہوجائے  اس طرح کہ عمرۂ تمتع کے اعمال اور حج کے لیے دوبارہ احرام باندھنے کے بعد وقوف عرفات کو درک کر سکے۔
        مسئلہ  392۔ اگر عمرہ باطل ہوجائے،  جیسا کہ گزشتہ حالت میں بیان کیا یا دیگر حالات میں کہ جنہیں ہم آئندہ بیان کریں گے،  تو احتیاط واجب کی بناپر  حج تمتع کو  حج اِفراد میں تبدیل کرے اور اس کے بعد عمرہ مفردہ بجالائے پھر اگر اس پر حج واجب تھا تو آئندہ سال عمرہ اور حج تمتع  دوبارہ بجالائے۔
        مسئلہ  393۔  اگرطواف کرنا  بھول جائے اور سعی کے بعد یاد آئے اور وقت باقی ہو تو پہلے طواف اور اس کی نماز انجام دے پھر سعی کو دوبارہ کرے۔
        مسئلہ  394۔  اگر محرم طواف کرنا بھول جائے اور وقت گزرنے کے بعد یاد آئے تو ہر  ممکن فرصت میں طواف اور نماز طواف کی قضا بجالانا چاہیے لیکن اگر اپنے وطن واپس پلٹنے کے بعد یاد آئے  تو اگر اس کے لئے بغیر مشقت کے لوٹنا ممکن ہو تو اس پر واجب ہے کہ واپس لوٹ کر طواف اور نماز طواف کی قضا بجالائےبصورت دیگر کسی کو نائب بنائے۔ بہرحال سعی تکرار کرنا لازم نہیں ہے۔
        مسئلہ  395۔  اگر کوئی بیماری یا ٹانگ یا جسم کے فریکچر وغیرہ کی وجہ سے، حتیٰ کہ دوسروں کی مدد سے بھی  ممکن وقت میں طواف نہ کر سکے تو اگر ممکن ہو تو اسے اٹھا کر طواف کرایا جائےورنہ کسی کو نائب بنانا چاہئے۔
        مسئلہ  396۔  اگر طواف مکمل کرنے اور اس کی جگہ سے نکلنے کے بعد طواف کے چکروں کی تعداد میں شک ہو تو اس شک پر اعتبار نہ کرےلیکن اگر طواف کے دوران شک ہو مثلاً یہ نہ یاد ہو کہ ساتواں چکر ہے یا اس سے کم تو طواف باطل ہے اور دوبارہ کرے۔
        مسئلہ  397۔  کثیرالشک کو طواف کے چکروں کی تعداد میں شک کی پروا نہیں کرنی چاہیے اور احتیاط  مستحب ہے کہ طواف کی تعداد کو یاد رکھنے کے لئے کسی سے مدد لے۔
        مسئلہ  398۔  چکروں کی تعداد کے بارے میں گمان کا کوئی اعتبار نہیں اور شک کے حکم میں ہے ۔
      • طواف سے متعلق استفتاءات
      • طواف کے آداب اور مستحبات
    • سوّم: نمازِ طواف
    • چوتھا: سعی
    • پنجم: تقصیر
    • عمرۂ تمتّع اور حجّ تمتّع کے مشترکہ احکام
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
  • پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
  • چھٹا باب: عمرہ مفردہ
  • متفرق استفتائات
  • رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
700 /