ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
  • پہلی فصل:کلیات
  • دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
  • تیسرا باب: حج  نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
  • چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
    • اوّل: احرام
    • دوم طواف
      • طواف کے شرائط
      • طواف کے واجبات
      • طواف ترک کرنے اور اس میں شک کے احکام
      • طواف سے متعلق استفتاءات
        پرنٹ  ;  PDF
         
        طواف سے متعلق استفتاءات

         

        سوال   399۔ طواف میں کثیر الشک ہونے کا معیار کیا ہے؟
        جواب: یہ مسئلہ عرفی ہے۔

         

        سوال 400۔ ایک شخص نے چند چکر طواف مکمل کرنے کے بعد کچھ دیر آرام کیا پھر طواف مکمل کرنے کے لیے واپس آیا تو اسے شک ہوا کہ یہ پانچواں چکر تھا یا چھٹا؛ اس کا حکم کیا ہے؟
        جواب: پانچ اور چھے چکروں کے درمیان شک کرنا ہر صورت میں طواف کو باطل کر دیتا ہے۔

         

        سوال 401۔  ایک شخص نے اپنے والد کی طرف سے عمرۂ مفردہ انجام دیا اور اگلے دن اپنی والدہ کی نیابت میں مُحرِم ہوا۔ اس دوران اسے معلوم ہوا کہ اس نے پہلے عمرے کا طواف اور اس کی نماز بغیر وضو کے ادا کی تھی تو کیا حکم ہے؟
        جواب: دوسرا احرام صحیح ہے۔ پہلے عمرے کا طواف اور اس کی نماز تکرار کرے۔

         

        سوال 402۔ کیا واجب ہے کہ طواف کی نماز مقامِ ابراہیم سے قریب ترین جگہ پر پڑھی جائے، خواہ اس سے طواف کرنے والوں کو تکلیف ہو ؟
        جواب: سوال کے فرضیے میں  مقام ابراہیم کے قریب ہونا واجب نہیں۔

         

        سوال 403۔ کیا عورت کے لیے جائز ہے کہ وہ طواف اور اس کی نماز کو وقت پر انجام دینے کے لیے حیض مؤخر کرنے والی گولیاں وغیرہ استعمال کرے؟
        جواب: اگر ان گولیوں کا قابلِ توجہ نقصان نہ ہو تو یہ جائز ہے۔

         

        سوال 404۔ اگر کوئی شخص احتیاطاً طواف میں ایک چکر بڑھا دے تو کیا حکم ہے؟ اور کیا طواف شروع ہونے سے پہلے یا اس کے دوران اضافہ کرنے کا قصد کرنے میں کوئی فرق ہے؟
        جواب: اگر اسے چکروں کی تعداد میں کوئی شک نہ ہو اور اس نے شروع ہی سے سات چکروں کا قصد کیا ہو تو کوئی اشکال نہیں۔

         

        سوال 405۔ چند چکروں کے بعد مجھے گمان ہوا کہ ان میں سے ایک چکر میں اشکال ہے تو میں نے اس چکر کو چھوڑ کر اس کے بدلے نیا چکر لگایا؛ کیا طواف صحیح ہے؟
        جواب: طواف کےچکروں میں سے کسی ایک سے منحرف ہونا  بذاتِ خود محلِ اشکال ہےاگرچہ طواف باطل ہونے کا باعث نہیں البتہ اگر جتنے چکر لگائے ہیں سب سے منحرف ہوجائے اور شروع سے دوباہ طواف انجام دے تو کوئی اشکال نہیں اورصحیح ہے۔

         

        سوال 406۔  ایک چکر طواف کے بعد مجھے گمان ہوا کہ اس میں اشکال ہے اور اس سے منحرف ہوا اور دوبارہ طواف کیا تو کیا صحیح ہے ؟
        جواب: صحیح ہے۔

         

        سوال 407۔  اگر کوئی شخص یہ گمان کرتے ہوئے کہ اس کا طواف یا سعی باطل ہے، اس کو تکرار کرے  مثلاً یہ سمجھتے ہوئے (تکرار کرے) کہ نمازِ جماعت میں شریک ہونا یا طواف یا سعی کے درمیان آرام کرنا باطل ہونے کا باعث ہے۔ کیا یہ عمل صحیح ہے؟
        جواب: اگر اس  اعتقاد کے ساتھ پہلے عمل سے منحرف ہوا ہو اور جدید عمل انجام دیا ہو تو جدید عمل صحیح ہے۔

         

        سوال 408۔  کیا طواف سے منحرف ہونے کے بعد نیا طواف شروع کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کچھ وقت گزر جائے یا کوئی مُبطل عمل انجام دیا جائے؟
        جواب: منحرف ہونے کی نیت اور اعراض کافی ہے۔ کچھ وقت گزرنا یا مبطل انجام دینا ضروری نہیں۔

         

        سوال 409۔  اگر طواف کے دوران بلا اختیار چند قدم چلے تو اس کا حکم کیا ہے؟
        جواب: اگر انسان قدم اپنے ارادے سے اٹھاتا ہےاگرچہ ہجوم کی وجہ سے کبھی آگے یا اِدھر اُدھر ہو جائے تو کوئی اشکال نہیں لیکن اگر اسے دوسرا شخص اس طرح لے جائے کہ اس کا اپنا ارادہ ختم ہو جائے تو اشکال ہے۔

         

        سوال 410۔  کسی شخص سے مدد لیتے ہوئے وہیل چیئر کے ذریعے طواف یا سعی کرنا اس صورت میں جب خود اس کو چلا سکتا ہو، کیا حکم ہے؟
        جواب: کافی نہیں ہے۔

         

        سوال 411۔  اگر طواف میں کچھ رکاوٹیں پیدا ہوں تو کیا کعبہ سے زیادہ فاصلے سے یا حائل کے ساتھ کہ کعبہ نظر نہ آئے،طواف صحیح ہے؟
        جواب ۔  اگرزیادہ  فاصلے سے یا حائل کے ساتھ طواف کعبہ شمار ہوجائے توکوئی اشکال نہیں ۔

         

        سوال 412۔  طواف کے دوران آدھا طواف مکمل کرنے کے بعد میرا وضو ٹوٹ گیا اوردوبارہ  وضو کرنے کے لیے مسجد الحرام سے باہر گیا۔ آمد و رفت میں مجموعی طور پر 20 سے 25 منٹ لگ گئے۔ کیا اس سے موالات ٹوٹتی ہے اوردوبارہ شروع سے طواف کروں؟ کیا بوڑھے اور کمزور افراد کی موالات جن کو تجدید وضو میں جوان اور توانا لوگوں کی نسبت زیادہ وقت کی ضرورت ہے، کیا ان کی اور جوان اور توانا افراد  کی موالات کے درمیان کوئی فرق ہے ؟کیا رش  کے اوقات جب زیادہ وقت لگتا ہے اور خلوت  میں فرق ہے؟ اور اگر موالات ٹوٹنے میں شک ہو تو کیا حکم ہے؟
        جواب: موالات ایک عرفی اور واقعی امر ہے اور  افراد یا حالات کےاختلاف کا تابع نہیں لہٰذا بوڑھوں اور جوانوں، رش یا خلوت کی حالتوں کے درمیان کوئی فرق نہیں۔ اگر طواف کرنے والا مولات ٹوٹنے کے بارے میں شک کرے تو اصل یہ ہے کہ موالات نہیں ٹوٹی ہے۔

         

        سوال 413۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ جو شخص خود طواف کرسکتا ہے، اس کو دوسروں کے ذریعے طواف کروانا صحیح نہیں ہے، اب اگر کوئی پورے سات چکروں کو خود مکمل نہ کرسکے لیکن اس میں سے کچھ مقدار انجام دے سکے تو کیا تم سات چکروں میں اس کو طواف کروانا جائز ہے؟
        جواب: جتنا ممکن ہو خود انجام دے اور باقی کے لئے اس کو طواف کروائے۔

         

      • طواف کے آداب اور مستحبات
    • سوّم: نمازِ طواف
    • چوتھا: سعی
    • پنجم: تقصیر
    • عمرۂ تمتّع اور حجّ تمتّع کے مشترکہ احکام
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
  • پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
  • چھٹا باب: عمرہ مفردہ
  • متفرق استفتائات
  • رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
700 /