
فقه اور شرعی امور


امام بارگاہ میں جاری مراسم کی آواز کا بلند ہونا
امام بارگاہ کى عمارت سے کئى لاوڈ اسپيکروں کے ذريعے قرآئت، قرآن، مجالس عزاءکى اتنى اونچى آواز آتى ہے کہ شہر کے باہر تک سنى جاسکتى ہے اور ہمسائيوں کا سکون ختم ہوجاتا ہے جبکہ امام بارگاہ کى انتطاميہ اور ذاکرين اس عمل پر اصرار کرتے ہيں، مذکورہ عمل کا کيا حکم ہے؟

زنجیر زنی
جسم پر زنجير (بغير چھريوں کے) مارنے کا کيا حکم ہے جيسا کہ بعض مسلمان انجام ديتے ہيں؟

نماز کا مجلس عزا میں شرکت پرمقدم ہونا
اگر مجالس عزاءميں شرکت کرنے سے بعض واجبات ترک ہوجاتے ہوں مثلاً صبح کى نماز قضا ہوجاتى ہو تو آيا دوبارہ ايسى مجالس ميں شرکت نہيں کرنا چاہيئے يا يہ کہ ان مجالس ميں شرکت نہ کرنا اہل بيت عليھم السلام سے دورى کا سبب ہے؟

وطن سے اعراض کا مطلب
کسى شخص کے اپنے وطن کو چھوڑنے کے کيا معنى ہيں؟

مکان بنانے کیلیے مورد نیاز زمین کا خمس
اگر کسى شخص کے پاس اس کى حيثيت کے مناسب دوسرى زمين ہو اور يہ اس کى ضرورت کے مطابق ہو کيونکہ وہ صاحبِ عيال ہے ليکن خمس کے سال کے آخر تک اس پر مکان نہ بنوا سکے يا ايک سال ميں عمارت کى تعمير مکمل نہ کرسکے تو کيا اس پر خمس واجب ہے؟

غیر ملکی حیوان کے چمڑے سے بنے ہویے جوتے کا استعمال
کيا جس جانور کو شرعى طريقے سے ذبح نہيں کيا گيا اس کى کھال کے جوتے استعمال کرنے کى صورت ميں وضو سے قبل ہميشہ پيروں کا دھونا واجب ہے؟

جہری نمازوں کی قرائت میں عورت کا وظیفہ
کيا عورتيں صبح، مغرب اور عشاءکى نمازوں ميں حمد اور سورہ کو بلند آواز سے پڑھ سکتى ہيں؟

شریک کا مال بیچنے کا اقدام کرنے سے پہلے حق شفعہ ساقط کرنا
کيا صحيح ہے کہ شريک اپنا حصہ فروخت کرنے سے پہلے دوسرے شريک کے حق شفعہ کو ساقط کر دے؟ جبکہ اسقاط حق شفعہ ان امور ميں سے ہے جو ابھى ثابت ہى نہيں ہوئے جسے اسقاط مالم يجب کہتے ہيں۔

نشہ آور چیزوں سے علاج کرنا
آيا نشہ آور اشياءکے استعمال سے مرض کا علاج کرنا جائز ہے؟ اور برفرض جواز آيا مطلقاً جائز ہے يا علاج کے اس پر متوقف ہونے کى صورت ميں جائز ہے؟

تیمم سے نماز پڑھنے کے بعد وضو کے لیے وقت کافی ہونے کا علم ہونا
ايک شخص وقت کم ہونے کى بنا پر تيمم سے نماز پڑھ ليتا ہے اور فارغ ہونے کے بعد اس پر يہ بات آشکار ہوتى ہے کہ وضو کرنے کا وقت تھا، اس کى نماز کا کيا حکم ہے؟

دھلائی کے بعد خون کے رنگ کا دبہ
کيا دھلنے کے بعد کپڑے پر موجود خون کا ہلکے رنگ کا دھبہ نجس ہے؟

محل تولد کا وطن ہونے کیلیے شرط
کيا جائے ولادت کو وطن سمجھا جائے گا خواہ پيدا ہونے والا وہاں نہ رہتا ہو؟

واجب نماز میں نیت بدلنے کے موارد
آپ کى نظر ميں واجب نماز ميں کن موقعوں پر عدول کيا جا سکتا ہے؟

میت کی رگیں مریض کی پیوند کاری کے لیے استعمال کرنا
آيا مردہ شخص کى شريانوں اور رگوں کو کاٹ کر بيمار شخص کے جسم ميں لگانے کے لئے استفادہ کيا جاسکتاہے؟

خمس کا سال معین نہ کرنے اور ابتدا سے خمس نہ دینے والے کی ذمہ داری
ايک شخص نے خمس کيلئے سال قرار نہيں ديا تھا اور اب وہ خمس نکالنا چاہتا ہے اور شادى سے آج تک وہ مقروض چلا آرہا ہے اب وہ اپنے خمس کا کيسے حساب کرے؟

عورتوں کا مرد ڈاکٹر سے علاج کروانا
اگر مرد ماہر علاج نسواں ڈاکٹر ليڈى ڈاکٹر سے زيادہ ماہر ہو يا ليڈى ڈاکٹر تک رسائى خواتين کے لئے حرج کى حامل ہو توکيا مرد ڈاکٹر سے علاج کرانا جائز ہے؟

پتھر، چونا اور پکے ہوئے چونے پر تیمم کرنا
پکے ہوئے چونے پکى ہوئى آہک، انکے پتھروں اور اينٹ پر تيمم کرنے کا کيا حکم ہے؟

امام جماعت کى نيت
امام جماعت نماز ميں کيا نيت کرے؟
