رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج صبح (بروز پیر) تیل کی صنعت کے تحقیقاتی ادارے میں حاضر ہوئے اور تیل کی بہت ہی اہم و پیچیدہ صنعت کی توانائیوں کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نےتیل اور گیس صنعت کے اہلکاروں ، اعلی ڈائریکٹروں اور حکام کے اجتماع سے خطاب میں اس شعبہ میں ممتاز اور نمایاں سرگرمیوں کو ایرانی قوم کے لئے مایہ ناز اور باعث فخر قراردیا اور رواں سال فروردین کے مہینے میں عسلویہ میں پارس جنوبی کے توسعہ کے منصوبوں کے اپنےمشاہدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اقتصادی جہاد سال کا اختتام اس کے آغاز کی طرح تیل اور گيس صنعت سے متعلق اہلکاروں کے اجتماع میں حضور کے ہمراہ ہوا اور یہ حرکت اس کے بہت ہی حساس اور گہرے اثرات کا مظہر اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اس زحمت کش مجموعہ کی ممتاز خلاقیت کا آئینہ دار ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈرحضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کی صبح خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں بحریہ کی فرنٹ لائن کا معائنہ کیا اور بحریہ کی سرگرمیوں اور اقدامات کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ساڑھے چھ گھنٹے تک علمی جہاد اور دفاعی اقتدار کی نمائشگاہ میں مسلح افواج کے تحقیقاتی نتائج کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نمائشگاہ میں پہنچنے کے بعد سب سے پہلے شہداء کے یادگار مقام پر دفاع مقدس کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا فرمائی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج صبح تہران میں کتاب کی چوبیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ میں تین گھنٹے تک برگزیدہ و منتخب ناشروں اور بڑی تعداد میں شائع ہونے والی کتابوں کے اطاقوں کا مشاہدہ کیا اور نئی وتازہ شائع ہونے والی کتابوں کے بارے میں قریب سے آگاہ اور آشنا ہوئے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے سال کے پہلے کار وباری ہفتہ میں آج عسلویہ میں جنوبی پارس علاقہ میں " تیل، گیس اور پٹروکیمیکل " وسائل کے فروغ اور پیداوار کے منصوبوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ پارس جنوبی گیس فیلڈ میں ایرانی گیس کے 47 فیصد ذخائرموجود ہیں جبکہ اس علاقہ میں پوری دنیا کے گیس کےذخائر کا 8 فیصد حصہ موجود ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح انٹیلیجنس وزارت میں قائم نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا اور امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں کی مختلف شعبوں میں پیشرفت اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا نیزانٹیلیجنس کے اہلکاروں ، ماہرین اور ڈائریکٹروں سے ملاقات اور گفتگو کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی اور خرم شہر کی آزادی اور فتح کی سالگرہ کے موقع پر امام حسین (ع) تربیتی یونیورسٹی سے تربیت یافتہ اور فارغ التحصیل جوانوں کی ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے آغاز میں رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف شہداء کی یادگار پر حاضر ہوئےاور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور سورہ فاتحہ کی تلاوت فرمائی، اس کے بعد گراؤنڈ میں موجود دستوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو سلامی پیش کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج ملک کے ایک بڑے صنعتی مرکز میں حاضر ہوئے اور متعلقہ حکام نےآپ کو ملک کی بعض صنعتی توانائیوں، بالخصوص قومی موٹر کی ساخت و پیداوار اور گاڑیوں کی صنعت کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ صنعتی نمائش کا یہ مشاہدہ تین گھنٹے تک جاری رہا جس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ہمراہ بعض وزراء اور صنعت و معدن کے ڈائریکٹر موجود تھے اور رہبر معظم کو متعلقہ شعبوں کےماہرین نے ضروری معلومات سے آگاہ کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ یزد میں امام زادہ جعفر کے مرقد پر حاضر ہوئے اور ان کی پاک روح کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح "رویان" ریسرچ سینٹرکا دورہ کیا اوروہاں کےماہرین اور سائنسدانوں کی کاوشوں کا قریب سے مشاہدہ کیا ۔