
خبریں


رہبر معظم سے زراعت شعبہ کے کمیشن کے سربراہ اور اراکین کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے زراعت ، پانی اور قدرتی وسائل کمیشن کے سربراہ اور اراکین سے ملاقات میں زراعت کو غذائی سلامتی اور روزگار فراہم کرنے کے لحاظ سے ملک کے پہلے درجہ کے مسائل میں شمار کرتے ہوئے فرمایا: حکومت اور پارلیمنٹ کے باہمی تعاون سے زراعت کے شعبہ میں قانونی خلاء کو دور کرنے اور وسیع بنیادوں پر پروگرام مرتب کرنے کے ذریعہ زراعت میں اہم پیشرفت اور اس شعبہ میں موجود مشکلات برطرف ہوجائیں گی۔

رہبر معظم سے وزیر داخلہ اور اعلی پولیس افسروں و اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو وزیر داخلہ اور پولیس کے بعض اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں سے ملاقات میں امن و سکیورٹی بالخصوص معاشرے میں اخلاقی اور نفسیاتی امن و سلامتی برقرار کرنے کو پولیس کی سب سے اہم ذمہ داری قراردیا اور عوام کے نفسیاتی آرام و سکون میں میڈيا ، مطبوعات ، احزاب اور مؤثر شخصیات کی ذمہ داری کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: ملک کے موجودہ شرائط بہت اچھے، مناسب اور پرسکون ہیں اور عوام کا جوش و جذبہ بھی مضبوط و مستحکم ہے، لہذا حکام ، ممتاز سیاسی و ثقافتی شخصیات، مطبوعات اور الیکٹرانک میڈيا میں سرگرم افراد ایسے مطالب اور موضوعات بیان کرنے سے اجتناب کریں جن سے ملک میں اختلاف اور بحران کا شائبہ پیدا ہو کیونکہ ایسی حرکت و رفتار واقع کے خلاف ہے۔

رہبر معظم سے صوبہ فارس کے ہزاروں افراد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صوبہ فارس کے ہزاروں پرجوش افراد کے عظيم الشان اجتماع سے اپنے اہم خطاب میں اسلامی بیداری اور انقلاب اسلامی ایران کے الہام بخش نمونہ کے پیش نظر دنیا اور علاقہ کے موجودہ حساس حالات کی تشریح اور تمام حکام کو اتحاد و انسجام ، تلاش و کوشش ، مسلسل جد وجہد جاری رکھنے اور انقلاب اسلامی کے دشمنوں کے لئے بہانہ فراہم نہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا:

رہبر معظم کی انقلاب اسلامی اسناد سینٹر کے اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انقلاب اسلامی اسناد سینٹر کے محققین اور حکام کے ساتھ ملاقات میں انقلاب اسلامی کی صحیح اور دقیق تاریخ کی تدوین کو اس کے مؤثر اور الہام بخش ہونے کے لحاظ سے بہت ہی اہم اور ضروری قراردیتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کی تاریخ کی تدوین و تحریر میں کیفیت کے ارتقاء کے ساتھ کئی ملین جوانوں پر بھی ترجیحی بنیادوں پر توجہ مبذول کرنی چاہیے جنھیں انقلاب اسلامی اور اس سے متعلق مسائل کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

رہبر معظم کا انٹیلیجنس کے وزیر آقائ مصلحی کے نام خط
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےانٹیلیجنس کے وزیر کے نام خط میں فرمایا: " میں آپ سے وزارت انٹیلیجنس کی اندرونی اور بیرونی اہم ذمہ داریوں کو زیادہ سے زیادہ اہتمام کے ساتھ انجام دینے کی سفارش کرتا ہوں۔"

رہبر معظم کی اعلی فوجی کمانڈروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 29 فروردین اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے دن کی مناسبت سے بعض اعلی کمانڈروں سے ملاقات میں فوج کی بہت اچھی کارکردگی اورکوششوں کی تعریف اور قدردانی کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوری نظام میں اللہ تعالی نے خدمت کرنے کا جو بہترین موقع عطا کیا ہے اس سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے اور اپنی تمام فکری اور عملی توانائیوں ،صلاحیتوں اور ظرفیتوں کو میدان میں لانا چاہیے۔

رہبر معظم نے 601 قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف اور عفو کی درخواست سےموافقت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 12 فروردین یوم اسلامی جمہوریہ ایران کی مناسبت سے عدلیہ کے سربراہ آيت اللہ آملی لاریجانی کی طرف سے عام عدالتوں اور انقلاب اسلامی عدالتوں سے سزا یافتہ601 قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف اور عفو کی درخواست موافقت کی ہے.

رہبر معظم کی اعلی فوجی اور انتظامی کمانڈروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح اعلی فوجی اور انتظامی کمانڈروں سے ملاقات میں قوموں کی حرکت و سال و ایام کے با برکت اور مبارک ہونےکے ہمراہ جد وجہد و تلاش کوشش، شوق ونشاط سےکام اور خلاقیت واخترعات اور طویل المدت نگاہ کو اللہ کی ذات پر توکل کے ہمراہ اہم قرار دیتے ہوئے فرمایا: یہ مبارک تحریک جو آج علاقہ میں شروع ہوئی ہے یہ ایرانی قوم کی شجاعت، ہمت، پختہ عزم ، استقامت کے نتائج اور ایرانی قوم کی عملی میدان میں طاقت و توانائی ، نشاط اور عزم کو پیش کرنے کے بعض اہم ثمرات ہیں اور آئندہ علاقہ کے حالات میں مزید تبدیلی آئے گی۔

رہبر معظم کا پارس جنوبی میں تیل صنعت کے انجینئروں،متخصصین، ماہرین سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو پارس جنوبی میں تیل صنعت کے انجینئروں،متخصصین، ماہرین ، اہلکاروں اور اس علاقہ کے بعض معظم شہیدوں کے اہلخانہ سے ملاقات میں نئے سال کو اقتصادی جہاد کے نام سے موسوم کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: ایرانی قوم نے 32 سال تک عالمی منہ زور طاقتوں کے سامنے استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کیاہے اور اقتصادی میدان میں بھی بہت ہی حساس، عمیق اور پیچیدہ شکل و صورت میں یہ جد وجہد اور مقابلہ جاری رہےگا۔

رہبر معظم نےپارس جنوبی گیس منصوبے کے فروغ کا قریب سے معائنہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے سال کے پہلے کار وباری ہفتہ میں آج عسلویہ میں جنوبی پارس علاقہ میں " تیل، گیس اور پٹروکیمیکل " وسائل کے فروغ اور پیداوار کے منصوبوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
پارس جنوبی گیس فیلڈ میں ایرانی گیس کے 47 فیصد ذخائرموجود ہیں جبکہ اس علاقہ میں پوری دنیا کے گیس کےذخائر کا 8 فیصد حصہ موجود ہے۔

رہبر معظم کا تفت کے امام جمعہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مؤمن و متقی اور پرہیزگار عالم دین حاج شیخ جواد حسن علی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کا آیت اللہ صادقی تہرانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ صادقی تہرانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کا امام رضا (ع) کے حرم میں نئے سال 1390 کے موقع پر لاکھوں زائرین اور مجاورین سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید نوروز اور نئے سال (1390ہجری شمسی ) کے پہلے دن حرم مبارک حضرت علی بن موسی الرضا علیہ اسلام کے امام خمینی (رہ) شبستان اور دیگر ہالوں میں موجودلاکھوں زائرین اور مجاورین سے اپنے اہم خطاب میں گذشتہ سال ( 1389 ہجری شمسی ) میں ملک کی مجموعی پیشرفت ، بالخصوص ہمت اور دگنی تلاش و کوشش و عمل کے نعرے کے مختلف شعبوں منجملہ سائنس و ٹیکنالوجی میں پیشرفت ، سبسیڈی کو بامقصد بنانے اور مغربی ممالک کی طرف سے عائد اقتصادی پابندیوں کا ہمت سے مقابلہ کرنے، اسی طرح موجودہ سال (1390) میں اقتصادی جہاد کے نعرے کے مختلف پہلوؤں کی تشریح کی اور اس کےمعیاروں اور عظیم اقتصادی حرکت کے شرائط کا تفصیل سے جائزہ لیا اور آخر میں علاقہ میں جاری عوامی تحریکوں کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مؤقف اور امریکہ و مغربی ممالک کے مکر و فریب کے بارے میں تشریح فرمائی ۔

رہبر معظم کا نئے شمسی سال 1390 اور نوروز کے موقع پر قوم کے نام پیغام
بسماللهالرّحمنالرّحیم
یا مقلّب القلوب و الأبصار، یا مدبّر اللّیل و النّهار، یا محوّل الحول و الأحوال، حوّل حالنا الی احسن الحال
عید سعید نوروز، نئی بہار اور نئے سال کی آمد پر ملک بھر میں اپنے تمام عزیز اہل وطن ، دیگر ممالک اور پوری دنیا میں مقیم تمام ایرانیوں اوردوسری تمام ان قوموں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جو عید نوروز کی عظمت اور احترام کی قائل ہیں۔بالخصوص ملک کی خدمت کرنے والے افراد اور خاندانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جو اسلامی نظام اور انقلاب کی خدمت کررہے ہیں؛ عزیز شہداء کے خاندان، جانبازوں اور ان کے اہل خانہ ، اسی طرح ان اہلکاروں کو مبارک باد دیتا ہوں جو اس وقت بھی ڈیوٹی دے رہے ہیں اور اہم اور حساس خدمت انجام دے رہے ہیں اور اپنے اہل خانہ کے پاس آنے سے محروم ہیں ،جبکہ سب لوگ اپنے گھروں میں جمع ہیں اور ایکدوسرے کے پاس موجود ہیں۔ امید ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور رحمت سے انشاء اللہ ایرانی قوم کا یہ سال نعمت و برکت سے سرشار اور خوشی و مسرت کا سال قرار پائے گا اور ایرانی قوم تمام میدانوں میں کامیاب، سرافراز اور سربلند رہےگی۔

رہبر معظم کامؤثر ، اسٹراٹیجک اور پیشرفتہ ٹیکنالوجی کی نمائشگاہ کا مشاہدہ
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج پانچ گھنٹے سے زیادہ عرصہ تک مؤثر ، اسٹراٹیجک اورپیشرفتہ ٹیکنالوجی کی نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا اور متعلقہ حکام کی راہنمائی میں ایران کے ممتاز محققین اور سائنسدانوں کی علمی و ٹیکنالوجی شعبہ میں کاوشوں اور تحقیقی کوششوں کے نتائج کا مختلف اطاقوں میں قریب سے جائزہ لیا اور ملک کے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سرگرم سائنسدانوں کی کاوشوں کے بارے میں مزید آگاہی حاصل کی۔

رہبر معظم کی خبرگان کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح خبرگان رہبری کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات میں ، خبرگان کونسل کے نئے سربراہ اور نئی سربراہ کمیٹی کے انتخاب میں خبرگان کونسل کے ارکان کی مدبرانہ رفتار وگفتار پر شکریہ ادا کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی پیشرفت و ترقی کو علاقائی قوموں کی اسلامی بیداری کی عظیم لہرکے لئے نمونہ عمل قراردیا اور اپنے اہم اور صریح خطاب میں موجودہ حساس شرائط میں سیاستدانوں ،حکام بالخصوص جوانوں کی اہم اور عظیم ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ہر قسم کی حرمت شکنی، توہین ، غیر اخلاقی و غیر اسلامی رفتار" اسلام وشرع اور سیاسی عقل و خرد کے خلاف اور اسلامی جمہوریہ ایران پر ایک مہلک ضرب ہے جو اللہ تعالی کے خشم و غضب کا موجب بنتی ہے"۔

رہبر معظم کا مرحوم آیت اللہ حاج آقا حسن امامی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں مرحوم آیت اللہ حاج آقا حسن امامی کی رحلت پراصفہان کے عوام ، حوزہ علمیہ، علماء اور مرحوم کے خاندان کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

رہبر معظم نے ہفتہ ماحولیات کی مناسبت سے زمین میں دو پودے کاشت کئے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ ماحولیات کی مناسبت اور جنوبی تہران میں قلعہ مرغی کی سابق چھاؤنی کے مقام پر ملک کے سب سے بڑے شہری بوستان کا افتتاح کیا اس تقریب میں کابینہ کے بعض وزراء ، پارلیمنٹ کے نمائندے، تہران کی شہری کونسل کے سربراہ ، تہران کے میئراور اعلی فوجی حکام موجود تھے، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس موقع پرسب سے پہلے دو پودے زمین میں کاشت کئے۔
