
خبریں


سیاسی میدان میں غفلت برتنے کا نتیجہ کبھی کبھی خیانت کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے
رہبر معظّم انقلاب اسلامی نے آج صبح ، تہران یونیورسٹی اور اس کی مختلف فیکلٹیوں کے سینکڑوں اساتذہ ، علمی کمیٹیوں کے اراکین اور دیگر عھدیداروں کے ایک اجتماع سے اپنے خطاب میں علم و دانش کو ایران کی ترقی و اقتدار کی اصلی بنیاد اور تکیہ گاہ قراردیا اور اس بات پر زور دیا : کہ ہمیں اس علمی سفر (جس کاآغاز ہو چکا ہے ) کو پوری توانائی اور سرعت کے ساتھ جاری رکھنا چاہئیے ۔

رہبر معظم سے وزیر داخلہ اور ادارہ ثبت اسناد کے اہلکاروں کی ملاقات
عشرہ فجر کی آمد کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نام نئے شناختی کارڈ کے اجراء سے ملک میں نئے شناختی کارڈز جاری کرنے کا آغازہوگیا ہے۔
سکیورٹی کے لحاظ سےنئے شناختی کارڈز بڑی اہمیت کے حامل ہیں جو اس سے قبل پندرہ سال سے کم عمر افراد کے لئے صادر کئے جاتے تھے وزارت داخلہ کی اطلاعات کے مطابق آئندہ 3 برسوں میں یہ شناختی کارڈز 70 ملین ایرانیوں کے لئے صادر کئے جائیں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حضرت امام خمینی (رہ)کے مزار پر حاضری
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای عشرہ فجر اور ایران میں حضرت امام خمینی (رہ) کے تاریخی ورود کی مناسبت سے آج صبح حضرت امام خمینی (رہ)کے مزار پر حاضر ہوئے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے ان کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت فرمائی۔

رہبر معظم سے رویان ریسرچ سینٹر کے بعض محققین اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رویان ریسرچ سینٹر کے بعض محققین اور اہلکاروں سے ملاقات میں مسئلہ کےدقیق انتخاب اور اس کے حل کے لئے ایمان کے سائے میں تلاش و کوشش اور علم و دانش سے استفادہ کو اس رویان علمی مرکز کی کامیابی کی رمز قراردیا۔

رہبر معظم سے موریتانیہ کے صدر اور اس کے ہمراہ وفدکی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے موریتانیہ کے صدر محمد ولد عبد العزیز اور اس کے ہمراہ وفد سےملاقات میں اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون اور روابط کو اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی اہم بنیاد قراردیتے ہوئے فرمایا: مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے یہ سفر اچھا اور مبارک ثابت ہوگا۔

رہبر معظم سے صوبہ مازندران کے ہزاروں افراد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ مازندران و شہر آمل کے ہزاروں افراد، صوبہ کے علماء اور حکام سے ملاقات میں تاریخی حوادث و واقعات کو مستقبل کی جانب گامزن رہنے کے لئے عبرت آموز اور سبق آموز قراردیا اور گذشتہ تیس برسوں میں عوام کی میدان میں موجودگی اور ان کے حضور کی وجہ سے سازشوں کے غیر مؤثر ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج بھی قوم کے ہر فرد بالخصوص جوانوں اور مؤثر افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ میدان میں موجود رہیں اسلامی نظام اور انقلاب کا دفاع کریں اور حکام پر اعتمادقائم رکھیں۔

رہبر معظم سے گویان کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج سہ پہر گویان کے صدر بہارت جگدؤ اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں گویان کی مستقل خارجہ پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دنیا میں سب سے بڑا ظلم و ستم تسلط پسند طاقتوں کا قبضہ اور عالمی ممالک کا تسلط پسند اور تسلط پذیر ممالک میں تقسیم ہوناہے اور اسی وجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی ابتداء ہی سے تسلط پسند نظام کی مخالفت پر استوار ہے۔

رہبر معظم سے تبلیغات کی اعلی کونسل اور عشرہ فجر کے اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ملک بھر کی عشرہ فجر کی کمیٹیوں کے سربراہوں اور تبلیغات اسلامی کی اعلی کونسل کے اہلکاروں سے ملاقات میں ، گذشتہ تیس برسوں میں عوام کی انقلاب اسلامی کے ساتھ والہانہ محبت و دلبستگی ، عوامی اتحاد وانسجام اور ان کے حضور کو انقلاب اسلامی اور اسکی سالگرہ کی تقریب کی اہم خصوصیت قراردیتے ہوئے فرمایا: غبار آلود فضا اور فتنہ پروری کے موقع پر ہر ایک انسان بالخصوص خواص کی اہم ذمہ داری ہے کہ وہ صاف و شفاف مؤقف بیان کریں اور دو پہلو بات کرنے سے پرہیز کریں۔

رہبر معظم کا ڈاکٹر علی محمدی کی شہادت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یونیورسٹی کےاستاد آقائ ڈاکٹر مسعود علی محمدی کی شہادت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
پیغام کا متن حسب ذیل ہے :
بسم اللہ الرحمن الرحیم
یونیورسٹی کے ممتاز استاد مرحوم آقائ ڈاکٹر مسعود علی محمدی رضوان اللہ علیہ کی دردناک شہادت پر مرحوم کی والدہ محترمہ ، ہمسر ، خاندان والوں ، دوستوں ، شاگردوں اور ساتھیوں کو مبارک باد اور تعزیت پیش کرتا ہوں ۔

رہبر معظم نے ایک حکم میں حجۃ الاسلام قاضی عسکر کو ایرانی حجاج کا سرپرست مقرر کا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام آقائ حاج سید علی قاضی عسکر کو اپنا نمائندہ اور ایرانی حجاج کا سرپرست مقرر کیا ہے۔

رہبر معظم کے ساتھ قم کے ہزاروں افراد کی 19 دی کی مناسبت سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج قم کے ہزاروں افراد سے ملاقات میں اس سال 9 دی (مطابق30 دسمبر) کے موقع پر ملک بھر میں ہونے والی ریلیوں میں ایران کے مؤمن ، غیور اور بصیر عوام کے عظیم الشان حضور کو فیصلہ کن ، اللہ تعالی کی قدرت کا مظہر اور انقلاب اسلامی کی تاریخ میں یادگار حرکت قراردیتے ہوئے فرمایا: دین مخالف اور تسلط پسند گروہ جو آج کے غبار آلودہ شرائط میں انقلاب اوراسلامی نظام کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جنھوں نے کئی سال تک امام (رہ) اور انقلاب اسلامی کا مقابلہ کیا اور ایرانی عوام نے بھی اسی حقیقت کو درک کرتے ہوئے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ انقلاب اور اسلامی نظام کی حفاظت و حمایت میں آج بھی میدان میں موجود ہیں۔

رہبر معظم کا آیت اللہ آقای حاج آقا علی صافی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت آیت اللہ آقائ شیخ لطف اللہ صافی کے نام ایک پیغام میں آیت اللہ آقای حاج آقا علی صافی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کی یورپ میں اسلامی انجمنوں کے طلباء سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے اراکین سے ملاقات میں ملک میں علمی فعالیت وحرکت کوفوری اور ضروری قراردیتے ہوئے فرمایا: جوانوں کے دوش پر ایک عظیم تاریخی مرحلے سے عبور کرنے کے لئےعلم کے حصول اور خدا کی راہ میں تلاش و کوشش کی سنگین اور اہم ذمہ داری عائدہے۔

حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں مجالس عزا کا انعقاد
حسینیہ امام خمینی (رہ) اور اس کے اطراف کی سڑکوں پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں شب عاشور کی مناسبت سے سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) اور ان کے باوفا ساتھیوں کی عظيم الشان قربانی کی یاد مجلس عزا منعقد ہوئی۔اس مجلس میں عوام کے مختلف طبقات کے علاوہ ملک کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

رہبر معظم سے حج کے انتظامی امور کے اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ادارہ حج کے انتظامی امور کے اہلکاروں سے ملاقات میں حج کی عظیم ظرفیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: حج کے اعمال اور مناسک کا ہر حصہ انسان کی روحی تربیت کے علاوہ تبلیع اور عام افکار کی تنویر کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔

رہبر معظم کا آیت اللہ منتظری کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فقیہ عالیقدر آیت اللہ آقائ شیخ حسین علی منتظری "رحمہ اللہ " کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اطلاع ملی ہے کہ فقیہ عالیقدر آیت اللہ آقائ شیخ حسین علی منتظری رحمہ اللہ دار فانی کو چھوڑ کر دار بقا کی جانب رحلت کرگئے ہیں وہ ایک متبحر فقیہ اور ممتاز استاد تھے بہت سے شاگردوں نے مرحوم سے کسب فیض کیا۔

رہبر معظم سے حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ جناب خالد مشعل اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں فلسطینی عوام اور جہادی گروہوں منجملہ حماس کی مزاحمت و مقاومت کی تعریف و تجلیل کرتے ہوئے فرمایا: فلسطینی عوام کی نجات کا واحد راستہ مقاومت ، پائداری و استقامت اور خدا پر توکل کے ساتھ ساتھ عمل اور اقدام پر موقوف ہے۔

رہبر معظم کا طلباء ، فضلاء اور علماء سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج محرم الحرام کی آمد سے قبل ملک بھر کے حوزات علمیہ کے ہزاروں طلاب ، فضلاء ،علماء اور تہران کے آئمہ جماعات کے ساتھ ملاقات میں اپنے اہم خطاب میں فتنہ کے موجودہ دور میں صحیح تبلیغ کو لوگوں کے اذہان کی تنویر کا محور قراردیا ہے۔
