خبریں
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے موریتانیہ کے صدر محمد ولد عبد العزیز اور اس کے ہمراہ وفد سےملاقات میں اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون اور روابط کو اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی اہم بنیاد قراردیتے ہوئے فرمایا: مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے یہ سفر اچھا اور مبارک ثابت ہوگا۔
رہبر معظم سے صوبہ مازندران کے ہزاروں افراد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ مازندران و شہر آمل کے ہزاروں افراد، صوبہ کے علماء اور حکام سے ملاقات میں تاریخی حوادث و واقعات کو مستقبل کی جانب گامزن رہنے کے لئے عبرت آموز اور سبق آموز قراردیا اور گذشتہ تیس برسوں میں عوام کی میدان میں موجودگی اور ان کے حضور کی وجہ سے سازشوں کے غیر مؤثر ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج بھی قوم کے ہر فرد بالخصوص جوانوں اور مؤثر افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ میدان میں موجود رہیں اسلامی نظام اور انقلاب کا دفاع کریں اور حکام پر اعتمادقائم رکھیں۔
رہبر معظم سے گویان کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج سہ پہر گویان کے صدر بہارت جگدؤ اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں گویان کی مستقل خارجہ پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دنیا میں سب سے بڑا ظلم و ستم تسلط پسند طاقتوں کا قبضہ اور عالمی ممالک کا تسلط پسند اور تسلط پذیر ممالک میں تقسیم ہوناہے اور اسی وجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی ابتداء ہی سے تسلط پسند نظام کی مخالفت پر استوار ہے۔
رہبر معظم سے تبلیغات کی اعلی کونسل اور عشرہ فجر کے اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ملک بھر کی عشرہ فجر کی کمیٹیوں کے سربراہوں اور تبلیغات اسلامی کی اعلی کونسل کے اہلکاروں سے ملاقات میں ، گذشتہ تیس برسوں میں عوام کی انقلاب اسلامی کے ساتھ والہانہ محبت و دلبستگی ، عوامی اتحاد وانسجام اور ان کے حضور کو انقلاب اسلامی اور اسکی سالگرہ کی تقریب کی اہم خصوصیت قراردیتے ہوئے فرمایا: غبار آلود فضا اور فتنہ پروری کے موقع پر ہر ایک انسان بالخصوص خواص کی اہم ذمہ داری ہے کہ وہ صاف و شفاف مؤقف بیان کریں اور دو پہلو بات کرنے سے پرہیز کریں۔
رہبر معظم کے ساتھ قم کے ہزاروں افراد کی 19 دی کی مناسبت سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج قم کے ہزاروں افراد سے ملاقات میں اس سال 9 دی (مطابق30 دسمبر) کے موقع پر ملک بھر میں ہونے والی ریلیوں میں ایران کے مؤمن ، غیور اور بصیر عوام کے عظیم الشان حضور کو فیصلہ کن ، اللہ تعالی کی قدرت کا مظہر اور انقلاب اسلامی کی تاریخ میں یادگار حرکت قراردیتے ہوئے فرمایا: دین مخالف اور تسلط پسند گروہ جو آج کے غبار آلودہ شرائط میں انقلاب اوراسلامی نظام کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جنھوں نے کئی سال تک امام (رہ) اور انقلاب اسلامی کا مقابلہ کیا اور ایرانی عوام نے بھی اسی حقیقت کو درک کرتے ہوئے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ انقلاب اور اسلامی نظام کی حفاظت و حمایت میں آج بھی میدان میں موجود ہیں۔
رہبر معظم کی یورپ میں اسلامی انجمنوں کے طلباء سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے اراکین سے ملاقات میں ملک میں علمی فعالیت وحرکت کوفوری اور ضروری قراردیتے ہوئے فرمایا: جوانوں کے دوش پر ایک عظیم تاریخی مرحلے سے عبور کرنے کے لئےعلم کے حصول اور خدا کی راہ میں تلاش و کوشش کی سنگین اور اہم ذمہ داری عائدہے۔
رہبر معظم سے حج کے انتظامی امور کے اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ادارہ حج کے انتظامی امور کے اہلکاروں سے ملاقات میں حج کی عظیم ظرفیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: حج کے اعمال اور مناسک کا ہر حصہ انسان کی روحی تربیت کے علاوہ تبلیع اور عام افکار کی تنویر کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔
رہبر معظم سے حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ جناب خالد مشعل اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں فلسطینی عوام اور جہادی گروہوں منجملہ حماس کی مزاحمت و مقاومت کی تعریف و تجلیل کرتے ہوئے فرمایا: فلسطینی عوام کی نجات کا واحد راستہ مقاومت ، پائداری و استقامت اور خدا پر توکل کے ساتھ ساتھ عمل اور اقدام پر موقوف ہے۔
رہبر معظم کا طلباء ، فضلاء اور علماء سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج محرم الحرام کی آمد سے قبل ملک بھر کے حوزات علمیہ کے ہزاروں طلاب ، فضلاء ،علماء اور تہران کے آئمہ جماعات کے ساتھ ملاقات میں اپنے اہم خطاب میں فتنہ کے موجودہ دور میں صحیح تبلیغ کو لوگوں کے اذہان کی تنویر کا محور قراردیا ہے۔
رہبر معظم نے عید سعید غدیر کے موقع پر عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید سعید غدیر کے موقع پر عوام کے مختلف طبقات کے ہزاروں افراد سے ملاقات میں واقعہ غدیر کو اللہ تعالی کی طرف سے امت اسلامی کے لئے صحیح راستہ کی تشخیص کا معیار قراردیا اور ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں عالمی رائے عامہ کو منحرف کرنے کے لئے اغیار اور صہیونیوں کے وسیع اورجھوٹے پروپیگنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: حقائق آشکار ہونے کے بعد جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے ایرانی عوام کے دشمنوں کے لئے مزیدذلت و رسوائی کا باعث بن جائیں گے۔
رہبر معظم کی ہنرمندوں اورسنیما کے فنکاروں و اداکاروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج حضرت یوسف سیریل کے ڈائریکٹر ، اداکاروں اور ہنر مندوں سے ملاقات میں اس اہم اور ممتاز کام پر ان کی قدر و ستائش کرتے ہوئے فرمایا: درحقیقت یہ سیریل اچھے اور خلاق انقلابی ہنر کو پیش کرنے کی بہترین شروعات ہے اور وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی ،ریڈيو ٹی وی اور ہنرمندوں کو اس شعبہ میں اپنا زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانا چاہیے۔
رہبر معظم کے ساتھ بسیج و رضاکار فورس کے اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ملک بھر کی رضاکار فورس کے ہزاروں افراد سے ملاقات میں بسیج و رضاکار فورس کو قومی عزت و وقار اور استقامت کا مظہر قراردیا اور ذرائع ابلاغ ، سیاستدانوں اور حکام کو معمولی اور غیر اصولی اختلافات سے پرہیز کرنے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا: انقلاب دشمن عناصر کی طرف سےجاری مخفی اور نرم جنگ کا مقابلہ کرنے کے لئے بسیجی جذبہ، قوت بصیرت، امید افزا مستقبل اور درست و صحیح تشخیص جیسی اہم راہوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دشمن، عوام میں عدم اعتماد، بد گمانی، اختلاف اور تردید پیدا کرنے کی تلاش وکوشش میں مصروف ہے۔
رہبر معظم سے کویت کے وزیر اعظم ناصر محمد الاحمد الصباح کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج کویت کے وزیر اعظم ناصر محمد الاحمد الصباح اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں فرمایا: اسلامی ممالک بالخصوص خلیج فارس کے ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنے روابط اور تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیں۔
رہبر معظم کا ممتازشاعر محمود شاہرخی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام میں ممتازشاعر محمود شاہرخی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم کا حجۃ الاسلام والمسلمین نجومی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام میں عالم ربانی حجۃ الاسلام والمسلمین آقای حاج سید مرتضی نجومی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین آقای حاج سید مرتضی نجومی رحمۃ اللہ علیہ مؤمن و پرہیزگار عالم دین تھے ان کی دردناک رحلت پر ان کے دوستوں ،ارادتمندوں بالخصوص علمی ، ہنری حلقوں ، کرمانشاہ کے عوام اور مرحوم کے خاندان والوں کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔
رہبر معظم کی قطر کے امیر اور اس ہمراہ وفد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کوقطر کے امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں خلیج فارس علاقہ میں اسلامی جمہوریہ ایران اور قطر کے باہمی روابط کو بہترین اورقابل نمونہ قراردیتے ہوئے فرمایا: علاقائی ممالک کو باہمی تعاون کے ساتھ خلیج فارس کو تعمیر و ترقی اور امن و سلامتی کا علاقہ اور باہمی تعاون کی جگہ میں بدلنا چاہیے۔
رہبر معظم سے یونیورسٹیوں اور اسکولوں کے طلباء کی 13 آبان کی مناسبت سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یونیورسٹیوں اور اسکولوں کےہزاروں طلباء اور شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات میں سامراج کی شناخت کے لئے بصیرت پر تاکید کی اور دنیا میں امریکی حکومت کو حقیقی مستکبر قراردیتے ہوئے فرمایا: جب تک امریکی حکومت اپنی سامراجی خصلت اور دھمکی آمیز لہجہ سے دستبردار نہیں ہوگی تب تک ایرانی عوام امریکی حکومت کی بظاہر امن پسند باتوں کے مکر وفریب میں نہیں آئیں گے اور اپنے استقلال ، آزادی اور قومی حقوق و مفادات سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
رہبر معظم سے ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان اور اس کے ہمراہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں ایران اور ترکی کی دو قوموں کے عمیق اورتاریخی رشتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور صمیمی روابط حالیہ صدیوں میں بے نظیر ہیں اور ہم آپ کی حکومت کی بین الاقوامی اور اندرونی سطح پر مسلسل کامیابیوں پر شاد وخوشحال ہیں۔
رہبر معظم سے ملک کے بعض ممتاز جوانوں اور شخصیات کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بعض ممتاز جوانوں کے اظہارات کے بعد ذہین جوانوں کے ساتھ ملاقات کو ہمیشہ کی طرح شیریں اور امید افزا قراردیتے ہوئے فرمایا: ذہین اور پڑھے لکھے جوان جن کے پاس ذہانت کے ساتھ ساتھ احساس ذمہ داری بھی ہے وہ درحقیقت ملک کے روشن اور درخشاں مستقبل کے بنیادی اور اصلی عناصر ہیں۔
