ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم کی انٹیلیجنس کے وزیر اور اعلی اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم کی انٹیلیجنس کے وزیر اور اعلی اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح انٹیلیجنس وزارت میں قائم نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا اور امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں کی مختلف شعبوں میں پیشرفت اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا نیزانٹیلیجنس کے اہلکاروں ، ماہرین اور ڈائریکٹروں سے ملاقات اور گفتگو کی۔
رہبر معظم کی موجودگی میں امام حسین (ع) یونیورسٹی کے تربیت یافتہ جوانوں کی تقریب
رہبر معظم کی موجودگی میں امام حسین (ع) یونیورسٹی کے تربیت یافتہ جوانوں کی تقریب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی اور خرم شہر کی آزادی اور فتح کی سالگرہ کے موقع پر امام حسین (ع) تربیتی یونیورسٹی سے تربیت یافتہ اور فارغ التحصیل جوانوں کی ایک تقریب منعقد ہوئی۔
اس تقریب کے آغاز میں رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف شہداء کی یادگار پر حاضر ہوئےاور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور سورہ فاتحہ کی تلاوت فرمائی، اس کے بعد گراؤنڈ میں موجود دستوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو سلامی پیش کی۔
رہبر معظم نے ملک کے بڑے صنعتی مرکز کا مشاہدہ کیا
رہبر معظم نے ملک کے بڑے صنعتی مرکز کا مشاہدہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج ملک کے ایک بڑے صنعتی مرکز میں حاضر ہوئے اور متعلقہ حکام نےآپ کو ملک کی بعض صنعتی توانائیوں، بالخصوص قومی موٹر کی ساخت و پیداوار اور گاڑیوں کی صنعت کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
صنعتی نمائش کا یہ مشاہدہ تین گھنٹے تک جاری رہا جس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ہمراہ بعض وزراء اور صنعت و معدن کے ڈائریکٹر موجود تھے اور رہبر معظم کو متعلقہ شعبوں کےماہرین نے ضروری معلومات سے آگاہ کیا۔

رہبر معظم نےکتاب کی اکیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا مشاہدہ کیا
رہبر معظم نےکتاب کی اکیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا مشاہدہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج تین گھنٹوں تک مصلی تہران میں کتاب کی اکیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا مشاہدہ کیا۔

رہبر معظم نے اس موقع پر کتاب کے ناشرین اورفروخت کرنے والوں سے گفتگو کی اورمختلف عناوین میں شائع ہونے والی نئی کتابوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

منتخب عناوین