
خبریں


رہبر معظم کا حجۃ الاسلام خسرو شاہی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہادی خسروشاہی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

کورونا کا مقابلہ کرنے پر طبی عملے کے اہلکاروں کا تہہ دل سے شکریہ
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح ( بروز جمعرات ) ڈاکٹروں اور طبی عملے کے افراد کے نام پیغام میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں وزارت صحت، وزیر صحت کے معاونین ، ڈاکٹروں، نرسز اور ملک بھر کے طبی عملے کے اہلکاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا:

رہبر معظم کا حجۃ الاسلام طبرسی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خدمتگزار عالم دین حجۃ الاسلام آقائ طبرسی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حالیہ دنوں کے اہم واقعات ایران اور ایرانی قوم کی عظمت کا مظہرہیں
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے 54 ویں اجلاس کے نام پیغام میں حالیہ اہم واقعات منجملہ شہادتوں، عسکری توانائیوں کی نمائش اور عوام کی وسیع اور بڑے پیمانے پر شرکت کو ایک منفرد اور انوکھے رجحان کا مظہرقراردیتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کےدوسرے قدم میں اس رجحان کو کمال تک پہنچانے اور مثمر ثمر بنانے میں کوشش کرنی چاہیے اور آپ بھی اس سلسلے میں تاریخ ساز افراد کی صف میں شامل ہوسکتے ہیں۔

رہبر معظم کا آیت اللہ سید جعفر کریمی کے نام تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ سید جعفر کریمی کو ان کی ہمسر کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم کا ماموستا جناب ملاقادر قادری کے نام تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے جناب ماموستا آقائ ملا قادر قادری کے فرزند کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حکومتی اورعوامی ادارے سیلابی علاقوں میں تیزی سے مدد پہنچائیں
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کو سرعت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مدد بہم پہنچانے پر تاکید کی ہے۔

رہبر معظم کی طیارہ حادثے میں ممکنہ کوتاہیوں کی تحقیق پر تاکید
یوکرائن کے مسافر بردار طیارے کے حادثے کے بارے میں ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی تحقیقات کے نتائج کے بعد، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں اس حادثے میں ممکنہ کوتاہیوں اور غلطیوں کاجائزہ لینے کا حکم دیتے ہوئے اس قسم کے حادثات کے عدم تکرار پر تاکید کی ہے۔

رہبرمعظم کا حجۃ الاسلام رسولی محلاتی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم بزرگوار حجۃ الاسلام والمسلمین حاج سید ہاشم رسولی محلاتی کے انتقال پر تعزیتی پیغام صادر کیا ہے۔

رہبرمعظم کا کرمان میں جاں بحق ہوئے افراد کے لئےتعزیتی پیغام
کرمان اور تہران میں سپاہ اسلام کے عظيم الشان کمانڈرمیجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ اور مسافر طیارے کے حادثے میں بعض افراد کے جاں بحق ہونے پر رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تعزیتی پیغام صادرکیا ہے۔

آیت اللہ سیستانی کا رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام تعزیتی پیغام
عراق کے دینی مرجع آیت اللہ سیستانی نےاپنے ایک پیغام میں شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

حج کے عظیم الشان اجتماع کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے امسال بھی حج کے اعمال و ارکان میں مصروف حجاج کرام کے نام ایک پیغام جاری کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس پیغام میں حجاج کرام کی توجہ کلیدی نکات اور حج کے اہم ترین پہلوؤں کی جانب مبذول کرائی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے حجت الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی کو عدلیہ کے نئے سربراہ کے طور پر منصوب کردیا
رہبر انقلاب اسلامی نے اس حکم نامے میں عدلیہ کے نئے سربراہ کو آٹھ تجویزات پیش کیں۔ عدالتی نظام میں بہتری اور ججوں اور عدالتوں کو مزید عزت دینا ان شقوں میں شامل ہے۔

ایران کے اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کا اسٹریٹیجک بیان،
ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسویں سالگرہ اور اس انقلاب کے ایک نئے مرحلے کے آغاز کی مناسبت سے، رہبر انقلاب اسلامی، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک اہم اور اسٹریٹیجک بیان جاری کیا۔ آپ نے اس بیان میں یوم آزادی بائیس بہمن مطابق گیارہ فروری کے جلوسوں میں عوام کی سرافرازانہ اور دشمنوں کو مایوس کرنے والی شرکت کا شکریہ ادا کیا اور گذشتہ چالیس سال کے دوران طے شدہ پر افتخار راستے کی خصوصیات اور انقلاب اسلامی کی برکتوں کے نتیجے میں ملت ایران کی شائستہ پوزیشن کی تشریح کی۔ آپ نے مستقبل کی جانب حقیقت پر مبنی امیدیں وابستہ کرنے پر تاکید کی اور اہداف کی جانب دوسرا اہم قدم رکھنے میں نوجوانوں کے کردار کو لامتبادل قرار دیا۔ آپ نے نوجوانوں اور مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنے والوں کے نام سات سرخیوں پر مشتمل ایک اسٹریٹیجک بیان جاری کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری شدہ پیغام حج صحرائے عرفات میں پڑھ کر سنایا گیا
رہبر انقلاب اسلامی: فلسفہ حج ہر مفکر اور حساس انسان کو سوچنے پر مجبور کردیتا ہے۔ امت اسلامیہ کو اتحاد کے ذریعے امریکہ کی شیطانی پالیسیوں پر پانی پھیر دینا چاہئے۔

حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
یہ آسمانی آواز بدستور دلوں کو بلا رہی ہے اور صدیاں اور زمانے بیت جانے کے بعد بھی انسانیت کو توحید کے محور پر جمع ہو جانے کی دعوت دے رہی ہے۔ یہ دعوت ابراہیمی تمام انسانوں کے لئے ہے اور اس اعزاز سے سب کو نوازا گیا ہے۔ اگرچہ ممکن ہے کہ کچھ سماعتیں اسے نہ سنیں اور غفلت و جہالت کی گرد تلے دبے بعض دل اس سے محروم رہیں، اگرچہ ممکن ہے کہ کچھ لوگ اپنے اندر اس دائمی اور عالمی ضیافت کا حصہ بننے کی صلاحیت پیدا نہ کر پائيں یا کسی بھی وجہ سے یہ توفیق انھیں حاصل نہ ہو۔

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے جنرل قاسم سلیمانی کے خط کا جواب
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ داعش کے شجرہ خبیثہ کے تسلط کا خاتمہ، امریکہ کی سابق اور موجودہ حکومت اوراس سے وابستہ حکومتوں پر کاری ضرب ہے جنہوں نے داعش کو تشکیل دیا اور اس کی حمایت و مدد کی تا کہ مغربی ایشیا پر اپنے ناپاک تسلط کو بڑھاوا دے اور ناجائز صہیونی حکومت کو اس پر مسلط کرے۔
