خبریں
ویکسین تمام لوگوں کیلئے ہر ممکن طریقے سے دستیاب ہونی چاہیے! رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح (بدھ) ٹیلی ویژن پرکورونا کی بیماری کی صورتحال اور اس کے یکدم اضافے کو ملک کا اہم ترین اور فوری مسئلہ قر...
رہبر انقلاب اسلامی ایام شہادت کی امام علیؑ کی مناسبت سے ٹیلی ویژن تقریر
رہبر انقلاب اسلامی نے ایک براہ راست ٹیلی ویژن تقریر میں آج دوپہر (اتوار) کو ایران کی عظیم قوم سے خطاب کیا۔ انہوں نے ملک کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ اور کارکنوں کے اہم کردار کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا ، "یقینا، انتخابات ایران کے لیے ایک اہم موقع ہیں اور نظام کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کیلئے ایک ایسا عنصر ہیں جس کا کوئی متبادل نہیں"۔ رہبر انقلاب نے انتخابات کی طرف لوگوں کی حوصلہ شکنی کی کوششوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور یہ کہتے ہوئے زور دیا کہ "امیدواروں کو لوگوں سے غلط اور بے بنیاد وعدے کرنے سے دور رہنا چاہیے اور اپنے اصل منصوبے عوام کے سامنے پیش کرنا چاہیے"۔
نئے ایرانی سال کے آغاز پر سالانہ خطاب
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کے خلاف امریکی دباؤ کو ناکام قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں کاغذی وعدوں پراعتبارنہیں بلکہ پابندیاں عملی طور پر ختم ہونا چاہیں۔
نئے ایرانی سال کے آغاز پر قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے نشر کیے جانے والے اپنے سالانہ خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ زیادہ سے زیادہ دباؤ کی امریکی پالیسی پوری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ رہبر معظم نئے سال کے شعار کو بھی پیداوار کا شعار قراردیتے ہوئےفرمایا: نئے سال میں پیداوار ساتھ پشتپناہی اور موانع کو برطرف کرنے پر زوردیا گیا ہے۔
رہبر معظم کا یوم قدس کی مناسبت سے براہ راست خطاب
میں دنیا بھر میں اپنے تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں رمضان المبارک میں ان کی عبادات کے قبول ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ عید سعید فطر کی آمد سے قبل مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس مہینہ میں اللہ تعالی کی ضيافت میں حضور کے سلسلے میں پروردگار کا سپاس اور شکر ادا کرتا ہوں۔
رہبر معظم کی کمزور طبقات کی بہتر اور زیادہ سے زیادہ امداد پر تاکید
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 15 شعبان اور حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواحنا فداہ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ٹی وی پر براہ راست ایرانی عوام سے خطاب میں دنیا میں منجی بشریت کی ضرورت کے احساس کو تاریخ میں بے مثال ،عمیق اور وسیع قراردیا اور انتظار کے تعمیری اور حقیقی معنی یعنی " روشن اور تابناک مستقبل کے لئے اقدام، عمل ، حرکت اور فرج " پر اعتقاد اور امید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:
ایرانی قوم انقلاب اسلامی اور مزاحمت کی طرفدار ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج تہران کی تاریخی ، یادگار اور با عظمت نماز جمعہ میں حاج قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے پیکر مطہر کی تشییع میں ایرانی عوام کے معجزنما حضور اور سپاہ اسلام کی جانب سے عین الاسد میں امریکی ايئر بیس پر بھر پور حملے کو دو سبق آموزاور فیصلہ کن ایام اللہ قراردیتے ہوئے فرمایا:
تہران میں نماز جمعہ رہبر معظم کی امامت میں ادا کی جائےگی
تہران میں نماز جمعہ کی انتظامی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ تہران میں اس ہفتہ نماز جمعہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائےگی۔
رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز عید فطر کی ادائیگی
رہبر انقلاب اسلامی نے نماز کے پہلے خطبے میں ملت ایران اور امت مسلمہ کو عید سعید فطر کی مبارکباد دیتے ہوئے اس سال ماہ مبارک رمضان کو روحانیت، توجہ، توسل، خشوع اور خضوع سے سرشار قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ہم ذمہ داروں کو اپنی مومن عوام کے نورانی دلوں پر رشک کرنا چاہئے اور یقینا خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے لیکن دوسری جانب ہمیں اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہئے کہ اپنے ملک کے مومن عوام کے سلسلے میں ہمارے کاندھوں پر کتنی بھاری ذمہ داریاں عائد ہیں۔
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے عوام اور خاص طور پر نوجوانوں اور جوانوں کی جانب
رہبر انقلاب اسلامی کی اقتدا میں نماز عید فطر
ایٹمی مذاکرات کا قانونی راستہ طے ہونا چاہئے/ اسلامی نظام کے اصولوں میں رخنہ اندازی کی اجازت نہیں دیں گے/ چاہے ایٹمی معاہدے کا متن تصویب ہو یا نہ ہو خطے میں دوست ممالک کی حمایت جاری رکھیں گے
رہبر معظم کی امامت میں نماز عید سعید فطر کا انعقاد
ایران کی مؤمن ، موحد اور متحد قوم نے ایک ماہ کی روزہ داری اور عبادت پر اللہ تعالی کا شکر و سپاس ادا کرتے ہوئے آج ملک بھر میں پورے مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ نماز عید سعید فطر ادا کی۔اس عظيم معنوی موقع پر تہران کے مؤمن ، خداپرست اور اللہ دوست عوام نے بھی آج صبح تہران یونیورسٹی اور اس کے اطراف میں کئي کلو میٹر تک سڑکوں پر نماز عید سعید فطر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی امامت میں ادا کی۔
رہبر معظم کا نماز جمعہ میں علاقائی اور عالمی مسائل پر اہم خطبے پیش کئے
عشرہ فجر اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کی تی نتیسویں برسی کی آمد کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں میں انقلاب اسلامی کے اہم نتائج ، اندرونی اہم مسائل، دشمنوں کی دھمکیوں، عالمی اور علاقائي حالات اور اسی طرح پارلیمنٹ کے نویں مرحلے کے انتخابات کے بارے میں جامع تحلیل اور تجزيہ پیش کیا۔
رہبر معظم کی امامت میں اس ہفتہ نماز جمعہ منعقد ہوگی
امام الرؤف حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے اس ہفتہ تہران میں نماز جمعہ ولی امر مسلمین رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں منعقد ہوگی۔
رہبر معظم انقلاب کی امامت میں نماز عید فطر کی ادائیگی
ایران کی سرفرازاور ایمان سے سرشار قوم نے آج ، ایک مہینے کی روزہ داری ، عبادت اور اخلاص کے شکرانہ کے طور پر ، ایران کی پر افتخار سرزمین پر عید فطر کی نماز انتہائی شان و شوکت سے ادا کی ۔
ملک کی مرکزی نماز جمعہ،تہران میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے امامت میں ادا کی گئی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ خامنہ نے ماہ رمضان کے تیسرے جمعہ کے موقع پر تہران کے روزہ داروں کے با شکوہ اور عظیم اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی سیاسی حکمت عملی اور راہ و روش پر روشنی ڈالتےہوئے ، امام خمینی کی سیاسی حکمت عملی اور سیرت کو ، سیاست علوی کے ہم آہنگ قرار دیا اور اس بات پر تاکید کی کہ عالمی یوم قدس ، عظیم الشان امام کی سب سے برجستہ یادگاروں میں سے ایک ہے اور خدا کے فضل و ہدایت کے سایے میں آنے والے جمعہ کے دن ، ہماری عظیم اور بیدار قوم ، اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، دنیا کی ظلم ستیز قوموں کی صف اول میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کا پر چم لہرائے گی ۔
رہبر معظم نے تہران میں نماز جمعہ کے عظیم الشان اجتماع میں اہم خطبہ پیش کئے
تہران ، آج نماز جمعہ کا عظیم الشان اجتماع رہبر معظم اور قوم کے شاندار شکوہ ، معنویت اور امام زمانہ(عج) کی یاد کے عطر افشاں نمونے سے لبریز تھا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج تہران میں اتحاد و یکجہتی پر مبنی اورتاریخی نماز جمعہ میں اہم خطاب میں خداوند متعال کی یاد ، اس کی مدد و نصرت پر اعتماداور اطمینان و سکون میں مزیداضافہ کوگذشتہ 30 برسوں میں ایران کی مؤمن قوم کا خطرناک طوفانوں سے گزرنےکا سب سے اہم اور اصلی عامل قرار دیا اور انتخابات میں رقابتوں اور اس کے بعدرونما ہونے والے مختلف پہلوؤں کی واضح اور روشن تشریح کرتے ہوئے فرمایا: 22 خرداد (مطابق 12 جون ) کے صدارتی انتخابات میں قوم کی بے مثال اور شاندار شرکت، قومی اعتماد ، شادابی اور امید کی عظیم نمائش ، دشمنوں کے لئے سیاسی زلزلہ اور انقلاب وایران کے دوستوں کے لئے تاریخی جشن و سرور تھا اور انتخابات میں 40 ملین شرکت کرنے والے ووٹروں نے امام (رہ) ، انقلاب اور شہداء کو ووٹ دیئے ہیں اور چاروں محترم امیدوار بھی اسلامی نظام سے متعلق افراد ہیں لہذا سب کو قوانین کے دائرے میں رہ کر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔




