
خبریں


عظیم اسلامی مفکر جناب محمد رضا حکیمی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے عظیم اسلامی مفکر جناب محمد رضا حکیمی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔ امام خامنہ ای کا پیغام ، 23 اگست 2021 کو جاری کیا گیا ، اس طرح ہے:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغامِ حج ۲۰۲۱
آیت اللہ خامنہ ای نے حج کے موقع پر دنیا کے مسلمانوں کے نام ایک پیغام میں بیت اللہ کی مہمانی میں شرکت کے مشاتق دلوں کی حسرت کو گذر جانے والا امتحان قرار دیتے ہوئے حج کے پیغامات کے بوجھل نہ ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جارح قوتوں خاص طور پر امریکہ کے خلاف مزاحمت کو ان بلند پیغامات کا حصہ قرار دیا۔
انہوں نے عالم اسلام کی مشکلات اور بدحالی کا ذکر کرتے ہوئے خاص طور پر فلسطین ، یمن اور عراق کے خطے میں مزاحمتی اور بیداری کے عناصر کی مضبوطی کو، امید افزا حقیقتوں سے تعبیر کیا اور اس بات پر زور دیا: خدا کا سچا وعدہ مجاہدین کی فتح ہے اور اس جدوجہد کا پہلا اثر امریکہ اور دیگر بین الاقوامی جابروں کو اسلامی ممالک میں مداخلت اور شرارت سے روکنا ہے۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سکریٹری جنرل احمد جبرائیل کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی نے تعزیتی پیغام جاری کیا
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سکریٹری جنرل احمد جبرائیل کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی نے تعزیتی پیغام جاری کیا جو حسب ذیل ہے؛

حجت الاسلام والمسلمین محسنی اژهای کو عدلیہ کا سربراہ مقرر کردیا گیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے جاری کردہ ایک فرمان میں حجت الاسلام والمسلمین محسنی اژهای کو عدلیہ کا سربراہ مقرر کیا۔
اس حکم میں آیت اللہ خامنہ ای نے آئین میں عدلیہ کے وظائف پر سنجیدہ توجہ دینے کے ساتھ ساتھ تبدیلی کے عمل کو جاری رکھنے اور تبدیلی کی موجودہ دستاویز پر عمل درآمد ، "نظامِ عدلیہ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال" ، "موثر اور جہادی افرادی قوت کی تقرری" پر زور دیا۔

۱۳ویں صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد ایرانی عوام کیلئے پیغام
۱۸جون کو ہونے والے انتخابات میں ایران کی عظیم قوم کی حماسی اور ولولہ انگیز شرکت کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے پیغامِ تبریک میں انتخابات کا سب سے بڑا فاتح ایرانی قوم کو قرار دیا۔

12 روزہ جنگ میں فلسطینی مزاحمت کی فتح کے بعد رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
آیت اللہ خامنہ ای نے صیہونی ریاست کے ساتھ ۱۲ روزہ جنگ میں فلسطینی مزاحمت کو فتح پر مبارکباد پیش کی۔

حماس اور اسلامی جہاد موومنٹ کے خطوط کے جواب
رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے فلسطین اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ جناب اسماعیل ہنیہ اور فلسطینی اسلامی جہاد موومنٹ کے سکریٹری جنرل زیاد نخلیح کے خطوط کے جواب میں ، فلسطین کے غاصبوں کے خلاف جدوجہد کو ظلم کے خلاف مزاحمت قرار دیا اور تاکید کرتے ہوئے فرمایا: "ہمارے دل آپ کی جدوجہد کے میدان میں حاضر ہیں اور ہماری دعائیں آپ کی فتوحات کے تسلسل کے لئے ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔"

عید نوروز کے موقع پر رہبرانقلاب اسلامی ایران کا پیغام
سنہ 1400 ہجری شمسی کے آغاز کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے؛

امریکی حکومت کے نسل پرستانہ اقدام کی مذمت اور امریکی عوام کی حمایت
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اپنے پیغام میں فرمایا: امریکی حکومت کے نسل پرستانہ اقدام کی مذمت اور امریکی عوام کی بھر پورحمایت کا اعلان کیا ہے۔

رہبر معظم کا آگ لگنے کے حادثہ میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے نام تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران کے ایک طبی مرکز میں آگ لگنے کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ہےاور متعلقہ اداروں کو حوادث کم کرنے کے سلسلے میں ضروری اقدام اٹھانے کی تاکیدکی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا رمضان عبداللہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فلسطینی مجاہد ڈاکٹر رمضان عبداللہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ محجوب کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے متقی اور پرہیزگار عالم دین آیت اللہ شیخ ابو القاسم محجوب کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

پارلیمنٹ اپنے ماہر، فعال ار مخلص نمائندوں کے ہمراہ تمام امور پر نگراں رہےگی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے گیارہویں پارلیمنٹ کے آغاز پر اپنے پیغام میں فرمایا: ایرانی پارلیمنٹ اپنے ماہر، فعال ، امین ، مخلص نمائندوں اور ملکی ترجیحات اور شناخت کے ہمراہ تمام امور میں سر فہرست اور نگراں رہیں گے۔

بحریہ کے صمیمی اور محنتی جوانوں کا نقصان بہت بڑا المیہ ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی کے نام پیغام میں ایرانی بحریہ کے بعض بہادر اور دلاور جوانوں کی بحری کشتی کنارک کے حادثے میں دردناک شہادت پرگہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا.

اساتذہ کا عظيم کام اعلی اقدار کے لئے صلاحیتوں کو شکوفہ بنانا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم اساتذہ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں فرمایا: اساتذہ کا عظيم اور سب سے بڑا کام اعلی اقدار کے لئے طلباء اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو درخشاں اور شکوفہ بنانا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ امینی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مجاہد اور انقلابی عالم دین آیت اللہ آقائ حاج شیخ ابراہیم امینی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کا مجاہد فداکار میرزا محمد سلگي کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے " آب ہرگز نمی میرد " کتاب کے راوی مجاہد فداکار میرزا محمد سلگي کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

آپ فدا کار مجاہدین اور جانباز، زندہ شہداء ہیں
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور یوم جانباز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں انقلاب اسلامی کے جانبازوں کی تعریف اور تجلیل کی ہے۔
