خبریں
رہبر معظم کی ترکی کے صدر عبد اللہ گل اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ترکی کے صدر عبد اللہ گل اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کو دو برادر اور دوست مسلمان ممالک قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں باہمی روابط گذشتہ کئی سالوں کی نسبت بے مثال اور بے نظیر ہیں اوراس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں ممالک کو اپنی تمام اور بیشمارظرفیتوں سے استفادہ کرنا چاہیے۔
رہبر معظم کی فضائیہ کے سربراہ ، کمانڈروں اوراعلی افسروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج فضائیہ کے سربراہ ، کمانڈروں، اعلی افسروں اور اہلکاروں کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب میں اصولوں، اقدار اور خاص طور پر اسلام پر ایرانی قوم کی ثابت قدمی، پائداری اوراستقامت کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دوام و استحکام اور دوسری قوموں کے لئے نمونہ عمل بننے کا باعث قرار دیتے ہوئےفرمایا : دنیا کے بعض ممالک میں قوموں کی عظیم تحریکیں اور علاقائی سطح پر اسلامی بیداری ، یقینی طور پر 32 سال قبل کی ایرانی عوام کی تحریک سے متاثر ہے اور اب بڑی طاقتوں اور تسلط پسند سامراجی طاقتوں کے تدریجی زوال کا زمانہ قریب پہنچ گياہے۔
رہبر معظم کا تہران میں نماز جمعہ میں نمازیوں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے خطبوں میں تہران کے مؤمن اور انقلابی عوام کے ایک عظیم اور شاندار اجتماع سے خطاب میں اس سال عشرہ فجر اور 22 بہمن کو جوش و جذبہ کے لحاظ سے مختلف اور متفاوت قراردیا اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ملک میں عمیق، اساسی اور بنیادی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کی استقامت و پائداری کی برکت سے حالیہ 32 برسوں میں ان تبدیلیوں کا سلسلہ مسلسل و پیہم جاری رہا ہے اور اب ایرانی عوام کئی برسوں کی مجاہدت اور تلاش و کوشش کےبعد اپنی مظلومانہ لیکن قدرتمندانہ آوازکی گونج شمال افریقہ بالخصوص تیونس اور مصرکے عوام کی اسلامی بیداری میں مشاہدہ کررہے ہیں۔
ہبر معظم کی حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضری
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج عشرہ فجر کے پہلے دن اور رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی اسلامی وطن میں واپسی کی سالگرہ کی مناسبت سے حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر ہوئے اور ان کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائي۔
رہبر معظم کی شہید شہریاری اور شہید علیمحمدی کے اہلخانہ سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےجمعرات کی شب شہید ڈاکٹر مجید شہریاری اور شہید ڈاکٹر مسعود علی محمدی کے گھروں پر حاضر ہوکر ان شہیدوں کے اہلخانہ کے گرم اور مہر و محبت سے سرشار ماحول میں ان سے ملاقات اور گفتگو کی اور ان شہیدوں کے پسماندگان اور شہدای علم ودین کی یادگاروں کی استقامت و پائداری پر ان کی تجلیل اور قدردانی کی۔
رہبر معظم سے 19 دی کی مناسبت سے قم کے عوام کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج قم کے عوام کے ہزاروں افراد کے شاندار اجتماع میں بصیرت ، شرائط کی صحیح تشخیص ، ذمہ داری کا احساس اور وقت پر میدان میں موجودگی کو الہی امتحانات میں کامیابی اور مادی و معنوی پیشرفت کے تین اصلی عوامل قراردیتے ہوئے فرمایا: گذشتہ 32 برسوں میں ایرانی عوام نے مختلف اور گوناگوں امتحانات کے مراحل کو بڑی کامیابی کے ساتھ عبور کیا اور ایرانی قوم آج ہر دور کی نسبت کہیں زیادہ مضبوط و مقتدر ہے اور پختہ عزم و قوی ارادہ ،ہوشیاری اوراتحاد و یکجہتی کے ساتھ دنیا و آخرت کی پاکیزہ زندگی اورکمال و سعادت کی بلندیوں تک پہنچنے کے لئے اپنے راستہ پر گامزن رہےگي۔
رہبر معظم کا گیلان کے عوام کے مختلف طبقات سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صوبہ گیلان کے عوام کے مختلف طبقات کے ہزاروں افراد سے ملاقات میں مسلسل وپیہم ہمت، ہوشیاری ، آگاہی اور بصیرت کو بلند چوٹیوں کی جانب قوم کی پیشرفت و ترقی کے اصلی عوامل قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام نے جس طرح آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں قداکاری ، شجاعت، خلاقیت اور میدان میں موجود رہ کر دشمن پر فتح اور غلبہ حاصل کیا اسی طرح آٹھ مہینے کی نرم اور سافٹ ویئر جنگ میں بھی اللہ تعالی کے فضل و کرم کے ساتھ بہترین مہارت کا مظاہرہ کیا اور گذشتہ برس 9 دی (30 دسمبر) کے دن سید الشہداء علیہ السلام کے ذکر کی یاد و برکت اور عوام کی ہمت، شجاعت، بصیرت اور آگاہی کی وجہ سے فتنہ پروروں کی بساط جمع ہوگئی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سےممتاز کھلاڑیوں کے خط کا جواب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر 13ممتاز کھلاڑیوں نے اپنے میڈلز ہدیہ کے طور پر پیش کئے تھے، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کھلاڑیوں کے خط کے جواب میں ان کے اس اقدام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی طرف سے ہدیہ کردہ میڈلز کو حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم میں ہدیہ کردیا ہے۔
رہبر معظم سے قطر کے امیر اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح قطر کے امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں علاقہ بالخصوص خلیج فارس کے امن و اماں اور سلامتی کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: خلیج فارس کے علاقہ میں امن و سلامتی کے حوالےسے تبعیض کا تصورممکن نہیں ہے کیونکہ اگرخطے میں امن و سلامتی ہوگی تو اس سے تمام ممالک کو فائدہ پہنچےگا لیکن اگر علاقہ کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو اس سے پورے علاقہ کےامن و اماں کو نقصان پہنچےگا۔
رہبر معظم سے حج ادارے کی انتظامیہ اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حج ادارے کی انتظامیہ اور اہلکاروں سے ملاقات میں اس سال حج کے مناسک اور اعمال کو اچھے اور بہتر انداز میں منعقد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: گذشتہ افراد کی زحمات کے پیش نظر اس سال حج کے دوران جو مؤثر اور مفید اقدامات انجام پائے ہیں ان کو مزید مضبوط و مستحکم بنانا چاہیے ۔
رہبر معظم کا مؤثر افکار کے پہلے اجلاس کے ماہرین اور دانشوروں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حوزات علمیہ اور یونیورسٹیوں کےدرجنوں ماہرین ، اساتذہ اور دانشوروں نے بدھ کی رات میں اسلامی جمہوریہ ایران میں مؤثر افکار کے پہلے اجلاس میں اسلامی - ایرانی نمونہ کے پہلوؤں ، خصوصیات اور اصولوں پرباہمی تبادلہ خیال کیا اور انتہائي غور و خوض کے ساتھ اس کا جائزہ لیا۔
رہبر معظم کی لبنان کے وزیرِ اعظم سعد حریری اور ان کے ہمراہ وفد سےملاقات
رہبرِ معظّم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح لبنان کے وزیرِ اعظم جناب سعد حریری اور ان کے ہمراہ وفدسے ملاقات میں لبنان کو ایک انتہائی اہم اور غاصب صیہونی حکومت کے مد مقابل محاذکا صفِ اوّل کا ملک قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریۂ ایران لبنان کوآباد، خوش حال اور ترقّی وپیشرفت کی شاہراہ پر گامزن دیکھنا چاہتا ہے۔
رہبر معظم سے بحریہ کے سربراہ اور اعلی کمانڈروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ اور اعلی کمانڈروں کے ساتھ ملاقات میں درخشاں صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کے جذبہ ، افرادی قوت کے استحکام اورخلاقیت کو بحریہ کےمستقبل کے لئےعملی میدان میں لانے کو بہت ہی اہم قرواردیتے ہوئے فرمایا: یہ اہم کام پختہ عزم و ارادہ ، اچھے منصوبہ اور دائمی و مسلسل نظارت و نگرانی کے سائے میں محقق ہوجائے گا۔
رہبر معظم کا بسیج کے 110 ہزار افراد پر مشتمل اجتماع سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید سعید غدیر خم ، عید ولایت و امامت اور 5 آذر ماہ بسیج و رضاکار فورس کی تشکیل کی مناسبت سےبسیج اور رضاکار فورس کے 110 ہزار افراد پر مشتمل عظیم و شانداراجتماع میں غدیر کے عظیم الشان واقعہ کو طول تاریخ میں تمام انسانی معاشرے کے لئے سعادت بخش ، عدل و انصاف پر مبنی پیشوائی اور ولایت کا مظہر قراردیا اور بسیج کے بے مثال و بے نظیر درخشاں کارناموں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: بسیجی باقی رہنا اور استقامت و پائداری ، اخلاص و بصیرت کو مضبوط و مستحکم بنانا در حقیقت ایرانی قوم کی نہائی کامیابی کے بارے میں اللہ تعالی کے سچے وعدے کے محقق ہونے کی اصلی رمز ہے۔
رہبر معظم کا اصفہان کے عوام سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اصفہان کے عوام کے مختلف طبقات کے ہزاروں پرجوش افراد سے ملاقات میں ، ایمان اور الہی قدروں اور اصولوں پر پابندی کو ایرانی عوام کی کامیابیوں کا راز قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی اقدار پر پابندی اور استحکام کے سائے میں ایرانی عوام تمام میدانوں میں پیشرفت اور کامیابی حاصل کرےگی اور دشمن اسی طرح مایوس اور ناکام رہےگا۔
رہبر معظم کے ساتھ 13 آبان کی مناسبت سے مدارس کے طلباء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج صبح مدارس کے طلباء کے ایک عظيم اور پرجوش اجتماع سے خطاب میں 13 آبان کو امریکہ کی حرص و طمع کا مظہر، شاہ کی طاغوتی حکومت کی امریکہ کے ساتھ وابستگی، ایرانی عوام کی ایمان و بصیرت پر استوار استقامت، جوان نسل کی میدان میں ہراول دستہ کے طور پر موجودگی اور انقلابی نسل کی شجاعت و بہادری کا آئینہ قراردیتے ہوئے فرمایا: آج ایرانی قوم ہر دور کی نسبت مضبوط اور پختہ عزم و ارداہ کے ساتھ بلند و بالا اہداف اور سعادت کی عظیم چوٹیوں کو فتح کرنے کی سمت گامزن ہے اور اس عظیم حرکت کی پہلی صف میں جوان شامل ہیں۔
رہبر معظم کےدفتر کی طرف سے قم کے مؤمن ، دلیر عوام اور علماء کا شکریہ
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ کے دفتر نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے قم کے دس روزہ سفر کے اختتام پر ایک بیان میں قم کے مؤمن ، پرجوش، انقلابی ، بصیراور ولولہ انگیز عوام کے مختلف طبقات کی گہرے اورتہہ دل سے قدردانی کی اور مراجع عظام ، ،علماء اعلام ، فضلاء گرانقدر اور فہیم و بصیر طلاب کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ قم کے سفر کے دوران رہبر معظم انقلاب اسلامی کی سفارشات اور ارشادات اس شہر کی قابل فخر اورمایہ ناز تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز قرارپائیں گے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کا متن حسب ذيل ہے:
رہبر معظم نے قم کے بعض شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہر مقدس قم کے سفر کی آخری شب میں شہید فاطمی، شہید عقلایی اور شہید کارکوب زادہ کے اہلخانہ کے گھروں میں حاضر ہوئے اور ان سےملاقات ، گفتگو اور ان کی دلجوئی فرمائی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ان شہیدوں کے اہلخانہ کے مہر و محبت اور الفت سے سرشار اجتماع میں دفاع مقدس میں شہیدوں کی شجاعت ، قربانی ،ایثار اور ان کے اہلخانہ اور پسماندگان کی بصیرت اور صبر کی تعریف و تجلیل کی۔
