
خبریں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ فارس کے ہزاروں پاسداروں اور بسیجیوں سےملاقات میں بسیج کو شجرہ طیبہ اور امام خمینی(رہ) کی عظیم خلاقیت قراردیتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کومختلف دفاعی ، علمی ، ثقافتی ، سماجی اور دیگر میدانوں میں بسیج اور پاکدامن ، ولولہ انگیز اور مؤمن جوانوں کی ہمیشہ ضرورت ہے۔

رہبر معظم کی صوبہ فارس کی یونیورسٹیوں کے ہزاروں اساتذہ اور طلباء سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صوبہ فارس کی یونیورسٹیوں کے ہزاروں اساتذہ اور طلباء کے پرجوش اجتماع سے خطاب میں انقلاب اسلامی کے عمل اوراس کی کارکردگی کے بارے میں صحیح قضاوت کے لئے " جمہوری اسلامی کے طے شدہ راستوں ، اہداف اور اندرونی اور بیرونی رکاوٹوں " پر وسیع نظر رکھنے کو ضروری قراردیتے ہوئےفرمایا: پائداری، جہد مسلسل، وحدت ، موانع کو بر طرف کرنے کی پیہم جد وجہد، مقصد کو پیش نظر رکھنا ، درحقیقت انقلاب کے تمام اہداف اور اصولوں کو پورا کرنے کا سامان فراہم کرےگا۔

حضرت احمد بن موسی شاہچراغ، محمد بن موسی اور حسین بن موسی کے روضوں کی زیارت
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح حضرت احمد بن موسی شاہچراغ، محمد بن موسی اور حسین بن موسی " علیہم السلام " کے روضوں کی زیارت کی۔

رہبر معظم کی صوبہ فارس کے شہداء اور جانبازوں کے خاندان والوں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صوبہ فارس کے شہداءاورجانبازوں کے ہزاروں خاندان والوں کے ولولہ انگیز اور پر جوش و خروش اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایران کی عظیم قوم اسلامی اقدار پر پابندی اور قومی اہداف و اصولوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنے گرانقدر شہیدوں کے درخشاں راستے پر گامزن رہےگی اور دنیاوی اور اخروی کمالات تک پہنچنے کے ساتھ " سرافراز شہیدوں اور ان کے خاندان والوں کی تلاش و کوشش " کے سلسلے میں اپنی حقیقی قدر شناسی کا ثبوت فراہم کرےگی ۔

رہبر معظم سےصوبہ فارس کے ہزاروں معلمین کی ولولہ انگیز ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صوبہ فارس کے ہزاروں معلمین و مدرسین سے ملاقات میں تاکید فرمائی: معاشرے میں معلمین کی شان و مقام و منزلت منطق اور اسلامی نکتہ نگاہ کی بنیاد پر زندہ ہونا چاہیےاور قوم کی نظر میں معلم کی عظمت و حرمت و کرامت حقیقی معنی میں جلوہ گر ہونا چاہیے۔

رہبر معظم کی صوبہ فارس کے ہزاروں علماء و طلاب سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو صوبہ فارس کے ہزاروں علماء و طلاب سے ملاقات میں پرہیزگاری و خودسازی " الہی معارف اور علم دین کے زیور سے آراستگي" اور اندرونی اور بیرونی سطح پر سیاسی حالات سے آشنائی کو علماء کی اہم ترین ذمہ داریاں قراردیتے ہوئے فرمایا: جمہوری اسلامی کے اہداف و مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کے لئے علماء و طلاب کے دوش پر بہت سنگین ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا شیراز میں ورود
شیراز ، ادب و ثقافت اور ایمان کا شہر، آج اپنے عظيم الشان رہبر کے شاندار اور بے مثال استقبال میں شوق و نشاط اور مسرت کا آئینہ دار ہے اس شہر کے انقلابی اورمؤمن مردوں وخواتین اورجوانوں نے استقبال کی ایک تاریخی اور یادگار مثال قائم کی ہے اور اپنی بیداری اور وفاداری کا بے نظیر ثبوت پیش کرتے ہوئے اس دور کے ولی فقیہ اور قوم کے درمیان گہرے تعلقات کی بہترین اور خوبصورت ترین تصویر کھینچی ہے۔

رہبر معظم کی لیبرو سماجی امور کے حکام اور ممتاز مزدوروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج لیبر و سماجی امور کے وزير ، حکام اور کثیر مزدوروں سے ملاقات میں ملک کی عزت و استقلال میں مزدوروں کے اہم کردارکی قدر اور مزدوروں کی حقیقی عزت و تکریم کی ضرورت پر تاکید کی اور آٹھویں پارلیمنٹ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام نے جس طرح آٹھویں پارلیمنٹ کے پہلے مرحلے کے انتخابات میں اپنی ہوشیاری اور عظیم حرکت کے ذریعہ دشمنوں کی غلط تبلیغات اور پروپیگنڈہ کا ٹھوس اور مضبوط جواب دیا اسی طرح دوسرے مرحلے کے انتخابات میں بھی بھر پور شرکت اور لائق اور شائستہ نمائندوں کا انتخاب کرکے ثابت کرےگی کہ ایرانی عوام کا جوش و جذبہ ختم ہونے والا نہیں ہے۔

رہبر معظم سے فوج کے اعلی افسروں کی ملاقات
جمہوری اسلامی ایران کی مسلح افواج کے بعض اعلی کمانڈروں نے 29 فروردین یوم مسلح افواج کی مناسبت سے آج سہ پہر کو رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یوم مسلح افواج کی مناسبت سے فوجی اہلکاروں اور ان کے خاندان والوں کو مبارک باد پیش کی اور فوج کے اندر " دین پر اعتماد و یقین" اور " خدا پر توکل و ایمان " کے جذبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ملک کا مکمل دفاع مسلح افواج کی اہم ذمہ داری ہے اور فوج کو ہمیشہ اور ہر لحاظ سے اعلی ترین سطح پر خود کو آمادہ رکھنا چاہیے۔

رہبر معظم کاحرم حضرت امام رضا(ع) میں لاکھوں زائرین اور مجاورین سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج عصر کے وقت حرم امام رضا (ع) کے جامع رضوی صحن میں لاکھوں زائرین اور مشہد کے عوام سے خطاب میں گذشتہ تیس سالوں میں اسلامی جمہوری نظام کی اہم ترین کامیابیوں اور نتائج کی وضاحت اور انقلاب اسلامی کی تیسری دہائی کے آخری سال میں ملک کے لئےخلاقیت اور پیشرفت کی ضرورت اور اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا:

رہبر معظم انقلاب اسلامی سے عوام کے مختلف طبقات و قبائل کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ملک کے مختلف طبقوں کے ہزاروں افراد سے جمعہ کے دن ہونے والے انتخابات کواسلامی نظام اور ایرانی قوم کی عزت و اقتدارکا عظیم قومی امتحان قراردیتے ہوئےفرمایا: ایران کی مصمم اور ہوشیار عوام سیاسی اور دینی فریضہ کی ادائگی میں اپنی وسیع پیمانے پر شرکت کے ذریعہ عالمی استکبار خصوصا امریکہ کو ناامید اور مایوس کریں گے اور باصلاحیت اور لائق ترین ، متدین ، امانتدار، سماجی عدل کے معتقد، فساد سے بیزار، محروموں کے حقوق کے حامی ، قومی مفادات کے مدافع اور دشمن کے ساتھ واضح حد بندی قائم کرنے والے نمائندوں کو منتخب کرکےطاقتور، اسلامی اصولوں اور قدروں کی پابند اور قوم و ملک کے لئے مفید اسلامی پارلیمنٹ تشکیل دیں گے۔

رہبر معظم سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انڈونیشیا کے صدر یوڈ ہویونو اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون و تفاہم پر مبنی ایران کی مؤثرپالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عالم اسلام باہمی اتحاد ، علمی ، اقتصادی ، ثقافتی اور سیاسی تعاون کو فروغ دیکر ایک عالمی طاقت و قدرت میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

رہبر معظم سے سنیگال کے صدر کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سنیگال کے صدر عبداللہ واد کے ساتھ ملاقات میں امریکہ اور بڑی طاقتوں کی زبان کو دھمکی آمیز اور رعب و دبدبے والی زبان قراردیتے ہوئے فرمایا: اگر اسلامی ممالک متحد ہوجائیں تو یہ دھمکی آمیز زبان غیر مؤثر ہوجائے گی۔

رہبر معظم کی خبرگان کونسل کے اراکین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج خبرگان کونسل کے سربراہ اور نمائندوں سے ملاقات میں عوام اور حکومت کی طرف سے اسلامی نظام کے اصولوں اور اہداف پر گامزن رہنے اور کسی خوف و ہراس کے بغیر واضح و صریح بیان ، میدان میں بر وقت حضور اور استقامت کو مختلف میدانوں بالخصوص ایٹمی معاملے میں ملک اور اسلامی نظام کی ترقی و سربلندی کااصلی عامل قراردیتے ہوئے فرمایا: پارلیمنٹ کے آٹھویں مرحلے کے انتخابات بھی بہت اہم ہیں اور خدا وند متعال کے لطف و کرم سے انتخابات میں عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت اوران کی طرف سے لائق اور شائستہ نمائندوں کے انتخاب کے نتیجے میں ملک کو پہلے سے کہیں زیادہ عزت و عظمت اور ترقی و پیشرفت حاصل ہوگی۔

رہبر معظم سے مشرقی آذربائیجان کے عوام کے مختلف طبقات کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج مشرقی آذربائیجان کے عوام کے مختلف طبقات سے خطاب میں عوام کی آگاہی، بیداری، ایمان ، انقلاب اور امام (رہ) کی گرانقدر اقدار پر استقامت اور قومی صلاحیتوں اور توانائیوں کو میدان عمل میں لانے کو انقلاب اسلامی کی بقا ، ترقی اور شادابی کے اصلی عوامل قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام اس بات پر مصمم ہیں کہ طویل المدت پروگرام اور طے شدہ راہوں اور انقلاب کی حاکم روش و رفتارکے دائرے میں رہ کراور تاریخی اور ثقافتی گنجینوں کے احیاء ، اور اپنی جوان اور تازہ صلاحیتوں پر تکیہ کرتے ہوئےایک طاقتور ، عالم، بین الاقوامی سطح پر ممتاز مقام حاصل کرنے اور تمام ملتوں کے لئے عملی نمونے میں تبدیل ہوجائے۔

رہبر معظم سے ایرانی فضائیہ کے بعض افسروں اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ایرانی فضائیہ کے بعض افسروں اور اہلکاروں سے ملاقات میں گذشتہ 28 سالوں میں ایرانی عوام کی استقامت و پائداری اور ان کی آگے کی سمت پیشرفت و ترقی کو اسلامی نظام کی عزت کا سبب قراردیااور 22 بہمن کے دن دنیا کے سامنے ایرانی عوام کے عظیم اور وسیع پیمانے پر حضور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: 22 بہمن کی عظیم اور وسیع عوامی ریلی قومی عزت و ارادے اور اقتدار کا مظہر ہے۔

رہبر معظم: اسلام اور انقلاب کے گرانقدر اصولوں کو پہچنوانے کے لئے حج ایک بہترین و بےمثال موقع ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حج کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات میں حج کے فریضے کو بڑی عزت و احترام کے ساتھ ادا کرنے پرشکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: ثقافتی پروگراموں کے استمراراور تمام امکانات و وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے اسلام اور انقلاب کے گرانقدر اصولوں کو پہچنوانے کے لئےحج کو ایک بہترین اور بےمثال موقع میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

رہبر معظم: ایران کی ایٹمی فائل کا سکیورٹی کونسل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادعی سے ملاقات میں بین الاقوامی ایٹمی ادارے کے استقلال پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا : ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں بین الاقوامی سطح پرموجودہ مثبت فضا کے پیش نظربین الاقوامی ایٹمی ادارے کے لئے اس معاملے کو صحیح طور پر حل کرنا ایک بہت بڑا امتحان اور بہت بڑی کامیابی ہوگی.

رہبر معظم: حضرت امام حسین (ع) استقامت و بصیرت کے مظہرو علمبردار ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج قم کے بعض علماء اور عوام کے بعض طبقات سے ملاقات میں حضرت امام حسین (ع) کواستقامت و بصیرت کا مظہرو علمبردار قراردیا اور گذشتہ 28 سالوں میں ایرانی عوام کی استقامت اور آئندہ انتخابات میں بصیرت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا : انتخابات میں ہمیشہ بصیرت کی ضرورت ہےاور ایرانی عوام کو پارلیمنٹ کے آٹھویں مرحلے کے آئندہ انتخابات میں کامل بصیرت کے ساتھ شرکت اور صحیح فیصلہ کرنا چاہیے اور اس مرتبہ بھی خدا وند متعال کے لطف و کرم کے ساتھ ایرانی عوام اور اسلامی نظام کی فتح اور کامیابی ہوگی۔
