ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

نماز اور روزه کی احکام

    • نماز
      • واجب نمازیں
      • یومیہ نمازیں
      • نماز صبح کا وقت
      • نماز ظہر و عصر کا وقت
      • نماز مغرب و عشاء کا وقت
      • احکام اوقات نماز
      • نمازوں کی ترتیب
      • مستحب نمازیں
      • قبلہ
      • نماز میں بدن کا ڈھانپنا
      • نماز پڑھنے والے کی جگہ کی شرائط
      • احکام مسجد
      • اذان و اقامہ
      • واجبات نماز
        • 1۔ نیت
        • 2۔ قیام
        • 3۔ تکبیرۃ الاحرام
        • 4۔ قرائت
        • 5۔ رکوع
        • 6۔ سجدے
          • وہ چیزیں جن پر سجدہ کرنا صحیح ہے
            پرنٹ  ;  PDF
             
            وہ چیزیں جن پر سجدہ کرنا صحیح ہے
             
            مسئلہ265۔ سجدے کے دوران پیشانی کو ایسی چیز پر رکھے جس پر سجدہ صحیح ہو۔
            مسئلہ266۔ سجدے میں پیشانی کو زمین یا زمین سے اگنے والے پودوں پر رکھے کہ جو کھائے اور پہنے نہ جاتے ہوںمثلاً پتھر، مٹی، لکڑی، درختوں کے پتے وغیرہ۔ کھانے اور پہننے کی چیزوں پر سجدہ صحیح نہیں ہے اگرچہ زمین سے اگتی ہوں مثلاً گندم اور کپاس اور معدنیات جو زمین کے اجزا شمار نہیں ہوتیں مثلاً سونے، چاندی اور شیشہ وغیرہ ۔
            مسئلہ267۔ سنگ مرمر اور وہ پتھر جو عمارت بنانے یا اس کی زینت کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں اسی طرح عقیق، فیروزہ اور دُر وغیرہ پر سجدہ کرنا صحیح ہے اگرچہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ آخری قسم (عقیق، فیروزہ اور در وغیرہ) پر سجدہ نہ کرے۔
            مسئلہ268۔ اینٹ، مٹی کے برتن، جپسم، چونے کے پتھر اور سیمنٹ پر سجدہ کرنا صحیح ہے۔
            مسئلہ269۔ ایسی چیزوں پر سجدہ صحیح ہے جو زمین سے اگتی ہیں اور فقط حیوانات کی خوراک ہیں مثلا بھوسا ًاور گھاس ۔
            مسئلہ270۔ چائے کے سبز پتے پر سجدہ کرنا احتیاط واجب کی بناپر صحیح نہیں ہے لیکن قہوہ کے درخت کے پتے پر کہ جو خود خوراک کے طور پر استعمال نہیں ہوتا، سجدہ صحیح ہے۔
            مسئلہ271۔ جن پھولوں کو کھایا نہیں جاتا ان پر سجدہ صحیح ہے نیز وہ جڑی بوٹیاں جو زمین سے اگتی ہیں اور فقط دوائی کے طور پر استعمال ہوتی ہیں ان پر سجدہ صحیح ہے مثلاً ختمی اور بنفشہ کا پھول لیکن وہ جڑی بوٹیاں جو دوائی کے علاوہ طبی فوائد اور خصوصیات کی وجہ سے کھائی جاتی ہیں ان پرسجدہ صحیح نہیں ہے مثلاً خاکشیر وغیرہ
            مسئلہ272۔ ایسی گھاس اور جڑی بوٹیاں جو بعض شہروں میں یا بعض لوگ جنہیں کھاتے ہیں لیکن دوسرے لوگ اشیائے خوردنی کے طور پر استعمال نہیں کرتے ، خوردنی شمار کی جائیں گی اور ان سجدہ صحیح نہیں ہے۔
            مسئلہ273۔ لکڑی اور گھاس (پٹ سن اور روئی کے علاوہ) سے تیارہ شدہ کاغذ پر سجدہ صحیح ہے۔
            مسئلہ274۔ اگر ایسی چیز نہ ہو جس پر سجدہ صحیح ہے یا سردی یا گرمی وغیرہ کی وجہ سے اس پر سجدہ کرنا ممکن نہ ہو چنانچہ روئی یا پٹ سن سے تیار شدہ لباس یا روئی اور پٹ سن سے تیار شدہ کوئی اور چیز ہو تو اس پر سجدہ کرے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ جب تک روئی اور پٹ سن سے تیارشدہ لباس ممکن ہو دوسری جنس سے تیار شدہ لباس پر سجدہ نہ کرے اور ایسی اشیاء اختیار میں نہ ہوں تو احتیاط واجب کی بناپر ہاتھ کی پشت پر سجدہ کرے۔
            مسئلہ275۔ جس چیز پر سجدہ کرنا ہو اگر نماز کے دوران وہ گم ہوجائے اور ایسی چیز بھی نہ ہو جس پر سجدہ کرنا صحیح ہو تو چنانچہ نماز کا وقت وسیع ہو تو نماز کو توڑ دے اور اگر وقت تنگ ہو تو گذشتہ مسئلے میں بتائی گئی ترتیب کے مطابق عمل کرے۔
            مسئلہ276۔ جہاں تقیہ واجب ہو فرش وغیرہ پر سجدہ کرسکتا ہے اور نماز کے لئے دوسری جگہ جانا لازم نہیں ہے لیکن اگر اسی جگہ کسی زحمت کے بغیر چٹائی یا پتھر وغیرہ پر سجدہ کرسکتا ہو تو احتیاط واجب کی بناپر ان اشیاء پر سجدہ کرے۔
            مسئلہ277۔ اگر پہلے سجدے کے دوران سجدہ گاہ پیشانی سے چپک جائے تو دوسرے سجدے کے لئے سجدہ گاہ کو پیشانی سے جدا کرے اور اگر سجدہ گاہ کو پیشانی سے جدا نہ کرے اور اسی حالت میں دوسرے سجدے میں جائے تو اشکال ہے۔
            مسئلہ278۔ مٹی اور زمین پر سجدہ کرنا سب سے بہترین سجدہ ہے جو خدا کے حضور خضوع و خشوع کی علامت ہے اور سجدے کے لئےکوئی بھی مٹی تربت مقدس سید الشہداء علیہ السلام کے برابر فضیلت نہیں رکھتی ہے۔
            مسئلہ279۔ سجدے کے بعض مستحبات درج ذیل ہیں؛
            1۔ سجدے سے پہلے اور بعد میں بدن جب ساکن ہوتو تکبیر کہے۔
            2۔ دو سجدوں کے درمیان جب بدن ساکن ہو تو کہے: اَسْتَغفِرُ اللهَ رَبِّی وَ اَتُوبُ اِلَیْهِ۔
            3۔ سجدے کو طول دے اور اس میں ذکر پڑھے اور دنیوی و اخروی حاجات کے لئے دعا کرے اور صلوات پڑھے۔
            4۔ سجدے کے ذکر کو تکرار اور طاق عدد پر ختم کرے۔
            5۔ سجدے کے بعد بائیں ران پر بیٹھ جائے اور دائیں پاوں کا اوپر والا حصہ بائیں پاوں کے تلوے پر رکھے۔
            6۔ اگلی رکعت کے لئے کھڑے ہوتے ہوئے پڑھے: بِحَوْلِ اللهِ وَ قُوَّتِهِ اَقُومُ وَ اَقْعُدُ
            مسئلہ280۔ سجدے کی حالت میں قرآن پڑھنا مکروہ ہے۔
            مسئلہ281۔ اللہ تعالی کے علاوہ کسی اور کو سجدہ کرنا حرام ہے اور بعض لوگ ائمہ علیہم السلام کے مزارات کے سامنے پیشانی کو زمین پر رکھتے ہیں، اگر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کی نیت سے ایسا کریں تو اشکال نہیں ہے ورنہ حرام ہے۔

             

          • قرآن کے واجب سجدے
        • 7۔ تشہد
        • 8. سلام
        • 9۔ ترتیب
        • 10۔ موالات
      • قنوت
      • تعقیبات نماز
      • نماز کا ترجمہ
      • مبطلات نماز (وہ چیزیں جو نماز کو باطل کرتی ہیں)
      • شكيّات نماز
      • سجدہ سہو
      • بھولے ہوئے سجدے اور تشہد کی قضا
      • مسافر کی نماز
      • قضا نماز
      • نماز کے لئے اجیر بنانا
      • والدین کی قضا نماز
      • نماز آیات
      • نماز عید فطر و عید قربان
      • نماز جماعت
      • نماز جمعہ
    • روزہ
700 /