ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
  • پہلی فصل:کلیات
  • دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
  • تیسرا باب: حج  نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
    • نائب کے شرائط
      پرنٹ  ;  PDF
       
      نائب کے شرائط

       

      مسئلہ  96۔ جو شخص حج بجالانے کے لئے نائب بنتا ہے، اس کے لئے درج ذیل شرائط کا حامل ہونا ضروری ہے:
      1.  احتیاط واجب کی بنا پر بالغ  ہو
      2. عاقل ہو
      3. مورد وثوق اور قابل اعتماد ہو کہ حج کے اعمال کو بجالائے گا۔
      4. احتیاط واجب کی بناپر شیعہ ہو
      5. حج کے اعمال و احکام سے واقف ہو یا حج کے دوران کاروان کے مذہبی سالار کی رہنمائی  میں یا مناسک حج کی کتاب سے ان اعمال کو سیکھ لے۔
      بہرحال اگر حج کے بعد یہ ثابت ہو جائے کہ اس نے اعمال درست طور پر انجام دیے ہیں تو کافی ہے۔
      6. اس سال اس پر خود حج واجب نہ ہو۔ ہاں!  اگر نائب کو معلوم نہ ہو کہ اس پر خود حج واجب ہے، تو اس کا حج نیابتی کاصحیح ہونا بعید نہیں ۔
      7. حج کے اعمال کو مکمل انجام دینے کی قدرت رکھتا ہو یعنی  کسی عذر کی وجہ سے حج کے بعض اعمال کو ترک کرنے کا مجاز نہ ہو پس مثلاً اگر کوئی شخص طواف کی نماز میں صحیح قرائت کرنے کی بالکل بھی صلاحیت نہیں رکھتاہو تو اس کا نائب ہونا صحیح نہیں اور اگر صحیح قرائت سیکھ سکتا ہو تو اس پر سیکھنا واجب ہے۔
      مسئلہ  97۔ جب یہ بات ثابت ہو جائے کہ نائب نے حج انجام دے دیا ہے تو  اس کے عمل کی صحت کا اطمینان حاصل کرنا ضروری نہیں بلکہ اس کے عمل کو صحیح سمجھا جائے گا۔

       

    • منوبٌ‌عنه کے شرائط
    • نیابت کے احکام
    • نیابت سے متعلق چند استفتائات
  • چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
  • پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
  • چھٹا باب: عمرہ مفردہ
  • متفرق استفتائات
  • رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
700 /