ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
  • پہلی فصل:کلیات
  • دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
  • تیسرا باب: حج  نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
  • چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
    • اوّل: احرام
      • عمرۂ تمتع کے احرام کے میقات
        • میقات سے متعلق مسائل
        • میقات سے متعلق استفتاءات
          پرنٹ  ;  PDF
           
          میقات سے متعلق استفتاءات

           

          سوال 155: ایک شخص نے حکم نہ جاننے کی وجہ سے  جدّہ سے احرام باندھا اور عمرۂ مفردہ کے اعمال انجام دیے، بعد میں اُسے معلوم ہوا کہ اُسے میقات جانا چاہیے تھا؛ کیا اس کا عمرہ صحیح ہے؟
          جواب: اس کی کوئی شرعی ذمہ داری نہیں  لیکن اگر نائب ہو یا نذر وغیرہ کی وجہ سے عمرہ واجب ہوا ہے، کافی نہیں ہے۔

           

          سوال 156: کیا حدیبیہ پانچ مقررہ میقاتوں کے حکم میں ہے؟ کیا وہاں سے احرام باندھنا صحیح ہے؟
          جواب: حدیبیہ میقات خمسہ کے حکم میں نہیں آتا، لہٰذا عمرۂ تمتع کے لیے وہاں سے احرام باندھنا صحیح نہیں ہے۔

           

          سوال 157: اگر کوئی شخص مکہ میں مقیم ہو اور عمرۂ تمتع ادا کرنا چاہے، لیکن میقات تک جانے سے معذور ہو، تو کیا "ادنی الحِلّ" سے احرام باندھنا کافی ہے؟
          جواب: کافی ہے۔

           

          سوال 158: اگر کوئی مکلف مکہ سے سولہ فرسخ سے کم فاصلے میں رہتا  ہو، تو کیا اُسے اپنے گھر سے احرام باندھناچاہئے یا شہر کے کسی بھی مقام سے احرام باندھ سکتا ہے؟
          جواب: وہ اپنے شہر کے کسی بھی مقام سے احرام باندھ سکتا ہے، اگرچہ اولیٰ اور احوط یہی ہے کہ اپنے گھر سے احرام باندھے۔

           

          سوال 159: کیا میں بغیر کسی عذر کےمیقات سے پہلے احرام باندھنے کی نذر کر سکتا ہوں جبکہ مجھے علم ہے کہ احرام کے بعد مجھے سایہ میں جانا پڑے گا، مثلاً ہوائی جہاز میں سوار ہونا ہوگا؟
          جواب: میقات سے پہلے احرام کی نذر کرنا اور اُس نذر پر عمل کرنے کے لیےمیقات سے پہلے احرام باندھنا صحیح ہے۔ اور دن کے وقت سایے میں جانا حرام ہےاور ہر مسئلے کا حکم دوسرے مسئلے  پر اثرانداز نہیں ہوتا۔

           

          سوال 160: اگر کوئی مدینہ یا اس کے نواح میں رہتا ہو اور عمرہ انجام دینا چاہے، تو کیا وہ مسجد شجرہ سے احرام باندھے بغیر جدّہ جا سکتا ہے اور اس کے بعد حرم سے نزدیک مقام مثلاً مسجد تنعیم سے احرام باندھے؟
          جواب: اگر وہ مدینہ سے عمرہ کے قصد سے نکلے، تو شجرہ سے احرام باندھنا واجب ہے اور وہ بغیر احرام کے وہاں سے نہیں گزر سکتا، چاہے پہلے جدّہ جانا ہولیکن اگر مدینہ سے جدّہ کے قصد سے نکلا ہو، تو شجرہ سے احرام باندھنا واجب نہیں اور  جدّہ جا سکتا ہے۔اس صورت میں اگر عمرہ کا ارادہ کرے، تو میقات خمسہ میں سے کسی ایک پر جا کر احرام باندھنا ہوگا؛ جدّہ یا ادنی الحِلّ سے احرام باندھنا صحیح نہیں ہے۔

           

          سوال 161۔  مدینہ سے مکّہ جانے کے دو راستے ہیں: ایک جُحْفہ کے قریب سے گزرتا ہے جس میں محاذات ثابت ہے؛ دوسرا ایک ہائی وے ہے جو اگرچہ جُحْفہ کے قریب سے گزرتا ہے لیکن سو کلومیٹر سے زیادہ طویل  اور راستہ کج ہے۔ کیا اس راستے میں بھی محاذات ثابت ہوتا ہے؟
          جواب: مکہ کی طرف جانے والے کے لیے محاذات کا مطلب یہ ہے کہ راستے میں ایسے مقام پر پہنچ جائے جس کے دائیں یا بائیں جانب میقات واقع ہو۔ لہٰذا مذکورہ دونوں راستوں میں محاذات ایک دوسرے سے مختلف نہیں ہے۔

           

          سوال 162۔  اگر کوئی شخص خود یا اپنے اہل خانہ کے لیے میقات پر احرام باندھنے سے خطرہ محسوس کرے، تو کیا وہ بغیر احرام کے میقات سے گزر سکتا ہے اور پھر حرم سے باہر کسی قریب مقام پر احرام باندھے؟
          جواب: وہ میقات سے بغیر احرام گزر سکتا ہے۔ اگر میقات سے عبور کرنے کے بعد اس کا عذر ختم ہو جائے تو اُس پر واجب ہے کہ میقات واپس جا کر احرام باندھےورنہ  اگلے میقات یا کسی اور میقات سے احرام باندھے۔ اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو اسی جگہ احرام باندھے۔

           

          سوال 163۔  کیا مسجد شجرہ کا صحن (یعنی کھلا ہوا بیرونی حصہ) احرام کے لیے مسجد کے حکم میں آتا ہے یا صرف وہ جگہ مراد ہے جہاں نماز ہوتی ہے؟ اور کیا حائضہ عورت مسجد کے صحن کے اندر دائیں یا بائیں جانب کسی جگہ احرام باندھ سکتی ہے؟ اور مسجد کے پچھلے صحن میں احرام کا کیا حکم ہے؟
          جواب: میقات "مسجد شجرہ" کے اندر ہے،اگرچہ وہ نئی تعمیر شدہ جگہ کیوں نہ ہو۔ جس عورت کو شرعی عذر ہو، وہ صحن میں احرام نہیں باندھ سکتی بلکہ اُسے مسجد کے اندر سے گزرنے کی حالت میں (ایک دروازے سے داخل ہو کر دوسرے سے نکلتے ہوئے) احرام باندھنا چاہئے یا نذر کرکے مسجد سے پہلے احرام باندھے۔ اگر مسجدسے حتی کہ گزرتے ہوئے بھی احرام نہ باندھ سکے تو جُحْفہ یا اس کے محاذات سے احرام باندھ سکتی ہے۔

           

      • واجبات احرام
      • مستحبّات احرام
      • مکروهات احرام
      • محرّمات احرام
      • مکّۂ مکرمہ کے آداب اور مستحبات
    • دوم طواف
    • سوّم: نمازِ طواف
    • چوتھا: سعی
    • پنجم: تقصیر
    • عمرۂ تمتّع اور حجّ تمتّع کے مشترکہ احکام
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
  • پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
  • چھٹا باب: عمرہ مفردہ
  • متفرق استفتائات
  • رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
700 /