ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • مقدمه: حج کی فضیلت اور اہمیت
  • پہلی فصل:کلیات
  • دوسرا باب: واجب حج (حجّة الاسلام)
  • تیسرا باب: حج  نیابتی (کسی کی طرف سے حج کرنا)
  • چوتھا باب: عمرۂ تمتّع کے اعمال
    • اوّل: احرام
      • عمرۂ تمتع کے احرام کے میقات
      • واجبات احرام
      • مستحبّات احرام
      • مکروهات احرام
      • محرّمات احرام
        • مردوں سے مخصوص محرمات
        • خواتین کے لیے مخصوص محرمات
        • مرد و خواتین دونوں کے مشترکہ محرمات
        • کفاروں کے احکام
        • محرّمات احرام کے بارے میں استفتاءات
          پرنٹ  ;  PDF
           
          محرّمات احرام کے بارے میں استفتاءات

           

          سوال  312۔ محرم مرد کے لیے سلے ہوئے چپل  پہننے کا کیا حکم ہے؟
           جواب: اگر اسے لباس نہیں کہا جاتا ہو تو جائز ہے بشرطیکہ پا ؤں کا اوپری حصہ مکمل نہ ڈھکے۔

           

          سوال 313۔ کیا مرد او رعورت حالتِ احرام میں تولیہ سے چہرہ خشک کر سکتے ہیں؟
          جواب: مرد کے لیے کوئی اشکال نہیں، مگر عورت اگر تولیہ پورے چہرے پر ڈالے تو اس میں اشکال ہے۔ بہرحال چہرہ چھپانے پر کفّارہ واجب نہیں۔

           

          سوال  314۔محرم مرد کے لیےتولیہ وغیرہ سے  سر خشک کرنے کا کیا حکم ہے؟
          جواب: کوئی اشکال نہیں، مگر اس صورت میں جب تولیہ پورے سر پر ڈال کر خشک کرے۔

           

          سوال  315۔سر ڈھانپنے کا کفارہ کیا ہے؟ اور کیا سر کے بعض حصے کو ڈھانپنا بھی پورا سر ڈھانپنے کےحکم میں ہے؟
           جواب: احتیاط کی بناپر ایک دنبہ ذبح کرے۔ اور سر کا کچھ حصہ پورےسر کا حکم نہیں رکھتا مگر اس صورت میں  جب عرفاً اسے سر ڈھانپنا کہا جائے، جیسے چھوٹی ٹوپی سر پر رکھے  جو سر کے بیچ کا حصہ چھپائے۔

           

          سوال  316۔کیا محرم اپنا پورا سر یا اس کا کچھ حصہ پانی میں ڈبو سکتا ہے؟
           جواب: پورا سر پانی میں ڈبونا جائز نہیں؛ لیکن بعض حصے کا حرام ہونا معلوم نہیں۔

           

          سوال  317۔جو شخص کو سونگھنے کی حس نہیں رکھتا یا نزلہ و زکام کی وجہ سے بو محسوس نہیں کرتا ہو تو کیالباس پر خوشبو لگانا اور بدبو سے بچنے کے لیے ناک ڈھانپنااس پر  حرام ہے؟
          جواب: خوشبو لگانا کسی بھی صورت میں جائز نہیں اگرچہ بو محسوس نہ کرے ۔

           

          سوال  318۔درمیان میں کفارہ دئیے بغیر ایک وقت یا مختلف اوقات میں  بغیر وقفے کے بار بارعطر یا  خوشبو لگانے کا کیا حکم ہے؟
          جواب:ایک وقت میں متعدد مرتبہ استعمال کرنا چنانچہ عرفا ایک ہی بار شمار ہوتا ہو تو کفارہ متعدد ہونے کا باعث نہیں اس صورت کے علاوہ استعمال کی تعداد کے مطابق کفارہ بھی تکرار کرے اور درمیان میں کفارہ نہ دینا کوئی اثر نہیں رکھتا۔

           

          سوال  319۔ کیا حالتِ احرام میں فخرفروشی ہر حال میں حرام ہے یا صرف اس صورت میں جب دوسروں کی توہین کا باعث  ہو؟
          جواب: فخر کرنا حالتِ احرام میں ہر حال میں حرام ہےاگرچہ  دوسروں کی توہین اور دشنام طرازی نہ ہو۔

           

          سوال  320۔سر درد کی صورت میں سر پررومال باندھنے کا کیا حکم ہے؟
          جواب:کوئی اشکال نہیں۔

           

          سوال  321۔کیا غیر محرم شخص محرم مردکے سر پر کوئی چیز ڈال سکتا ہے مثلا محرم نیند میں ہو اور اس پر کمبل ڈالے اور اگر خود بھی محرم ہو تو کیا حکم ہے؟
          جواب: محرم پر اپنا سر ڈھانپنا یا کسی کو اپنا (محرم کا) سر ڈھانپنے کا حکم دینا حرام ہے  لیکن دوسرے کا سر ڈھانپنا  احرام کے محرمات میں سے نہیں اگرچہ دونوں محرم ہوں۔

           

          سوال  322۔ اگر محرم کسی غیر محرم سے کہے کہ جب مجھے نیند آئے تو میرے سر پر کمبل ڈال دیں تو کیا حکم ہے؟ اور اگر اس نے عمل کیا تو کفارہ واجب ہوتا ہے؟ واجب ہونے کی صورت میں کس کے ذمے ہوگا؟
          جواب: محرم ایسی درخواست کرنے کامجازنہیں، تاہم اگر دوسرے نے محرم کی درخواست پر عمل کیا تو کفّارہ واجب نہیں۔

           

          سوال  323۔کیا محرم بارش سے بچنے کے لیےرات کو حرکت کرتے ہوئے چھتری یا چھت والی گاڑی استعمال کر سکتا ہے؟
          جواب: احتیاط واجب کی بناپر اسے ترک کرنا چاہیے، سوائے اس کے کہ  مشکل ہو یاکسی مجبوری اور بیماری کی وجہ سے سایے میں حرکت کرنا ناگزیر ہو لیکن احتیاط واجب کی بنا پر سایے میں جانے کا کفارہ ادا کرے۔

           

          سوال  324 ۔ بعض اوقات  بارش کے ہلکے اور چھوٹے قطرات برستے ہیں جو بہت کم ہے اور چند ہی منٹ سے زیادہ نہیں برستے  تو یہ بھی ان موارد میں سے ہے جن میں بارش سے حفاظت جائز نہیں؟
          جواب: اگر اتنی مقدار میں نہ ہو جو سخت زمین پر جاری ہوجائے تو کوئی اشکال نہیں اگر عرفا اس کو بارش کہا جاتا ہوتو احتیاط مستحب یہ ہےکہ خود کو اس سے نہ بچائے۔

           

          سوال  325۔کئی مرتبہ سر ڈھانپا جائے تو کفارہ بھی تکرار ہوگا؟
          جواب:  احتیاط واجب کی بناپرکفارہ تکرار ہوتا ہے۔

           

          سوال  326۔اگر محرم اپنی بیوی سے چھیڑ چھاڑ کرے اور منی خارج ہو جائے تو کفّارہ کیا ہے؟
          جواب:کفارہ  ایک اونٹ ہے اور اگر اونٹ نہ دے سکے  تو  دنبہ قربانی کرناکافی ہے۔

           

          سوال  327۔کیا بوسہ لینے سے کفارہ واجب ہونے میں شہوت اور بغیر شہوت بوسہ لینے میں فرق ہے؟ اور کیا منی خارج ہونا شرط ہے؟
          جواب: اگر بیوی کو شہوت کے ساتھ بوسہ دیا جائے تو کفّارہ اونٹ ہے اگرچہ منی خارجہ نہ ہو اور اگر بغیر شہوت ہو تو دنبہ ہے۔ بیوی کے علاوہ کسی کو مثلا ماں اور اولاد  کا بوسہ لینا  ظاہرا حرام نہیں اور کفارہ بھی نہیں ہے۔

           

          سوال  328۔اگر حاجی وقوف عرفات و مشعر کے بعداور طواف نساء سے پہلے ہمبستری کرے تو کیا حکم ہے؟
          جواب: اگر طواف نساءکے بعد ہو تو کوئی اشکال نہیں اور اگر وقوف مشعر کےبعد اور طواف نساء شروع ہونے سے پہلے ہو تو حج صحیح لیکن کفارہ واجب ہے۔

           

          سوال  329۔خلیج فارس کے  علاقوں میں عورتیں"پوشیہ" نامی کپڑے سے اپنا چہرہ ڈھانپتی ہیں؛
          الف۔  احرام کی حالت میں اس سے چہرہ ڈھانپنے کا کیا حکم ہے؟
          ب۔ اگر پوشیہ چادر کے ساتھ سلا گیا ہو اور چادر کا حصہ شمار ہوتا ہوتو  کیا حکم فرق کرتا ہے؟
          ج۔ اگر عورت کے لئے احرام کی حالت میں پوشیہ سے اپنا چہرہ ڈھانپنا جائز ہو تو اس کو چہرے سے ہٹانا اور چہرے پر لگنے سے بچانا واجب ہے؟
          د۔ اگر چادر ایسی ہو جس کا بغیر سلا ہوا ایک ٹکڑا اس سے متصل ہو تو اس اضافی حصے کو چہرے سے سامنے آویزاں کرنا جائز ہے؟
          جواب: عورت کے  لئے احرام کی حالت میں چہرے کو چادر یا اس سے متصل یا جدا پوشیے سے ڈھانپنا جائز نہیں خواہ چادر کی جنس سے ہو یا نہ ہو۔ ہاں ! چادر، پوشیہ، مقنعہ یا کسی دوسرے لباس کو سر پر آویزاں کرسکتی ہے اس طرح کہ پیشانی کو ناک کے بالائی حصے تک ڈھانپے لیکن احتیاط واجب ہے کہ چہرے سے لگنے نہ دے او راگر نامحرم نہ ہو تو احتیاط واجب ہے کہ اس کام کو ترک کرے۔

           

          سوال  330۔کیا معمول کے مطابق موبائل یا ٹیلی فون کان سے لگانا احرام میں کان چھپانا شمار ہوتا ہے جوکہ سر ایک حصہ ہے اور احرام کی حالت میں  منع ہے؟  ہیڈ فون وغیرہ جو موبائل فون کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے، اس کا  بھی یہی حکم ہے؟
          جواب: کوئی اشکال نہیں۔

           

          سوال  331۔اگر کوئی ڈاکٹر کے مشورے سے احرام کی حالت میں سردی میں سر یا کان ڈھانپنے پر مجبور ہو تو کیا حکم ہے؟کیا کفّارہ دینا چاہئے؟
          جواب: مجبوری کی وجہ سے فقط حکم تکلیفی یعنی  سر چھپانا حرام ہونے کا حکم ختم ہوتاہے لیکن  جن موارد میں سر ڈھانپنے سے (احتیاط واجب کی بناپر) کفارہ ہوتا ہے ان میں مجبوری کی وجہ سے کفارہ ساقط نہیں ہوتا ہے۔

           

          سوال  332۔ سرسائے میں رکھنے کے مسئلے میں رات کی حد کہاں تک ہے؟ غروب آفتاب سےطلوع فجر تک یا طلوع آفتاب تک؟
          جواب: اس مسئلے میں رات کی حد طلوعِ آفتاب تک ہے۔

           

          سوال  333۔ اگر محرم چھت والی گاڑی میں ہو اور سڑک کے درمیانی لائن میں سفر کررہا ہو اور بارش شروع ہو جائے  اور خطرہ ہونے کی وجہ سے  گاڑی روکناممکن نہ ہو اور کنارے والی لائن پر منتقل ہوکر روکنے تک چند منٹ وقت لگتا ہو تو کیا اس مدت میں گاڑی کے اندر رہنے میں کوئی اشکال ہے؟
          جواب: چونکہ اس مدت کے لئے چھت والی گاڑی میں رہنا غیر اختیاری ہے  لہذا اگر کم ترین مدت میں کنارے والی لائن پر منتقل ہوکر روکے تو کوئی اشکال نہیں ۔

           

          سوال 334۔محرم مرد اور عورت کا آلودہ  آکسیجن سے بچنے کے لئے ماسک استعمال کرنے کا کیا حکم ہے جو ناک اور منہ پر لگایا جاتا ہے اور سر کے پیچھے اس کو باندھا جاتا ہے اور سر کا مختصر حصہ ڈھانپتا ہے؟
          جواب: اگر ماسک متعارف حد تک منہ اور ناک کو ڈھانپے تو عورت کے لئے اس کو استعمال کرنا جائز ہےنیز مرد کے لئے اس  کا بند سر کے پیچھے لگانا جائز ہے۔

           

          سوال 335۔ مردوں کے لئے احرام کی حالت میں  (ایزی لائف) پہننے کا کیا حکم ہے؟
          جواب۔ لباس پہننے کے حکم میں ہے اور اسی کے احکام جاری ہوں گے۔

           

           
           
      • مکّۂ مکرمہ کے آداب اور مستحبات
    • دوم طواف
    • سوّم: نمازِ طواف
    • چوتھا: سعی
    • پنجم: تقصیر
    • عمرۂ تمتّع اور حجّ تمتّع کے مشترکہ احکام
    • آٹھواں: منی میں رات گزارنا
  • پانچواں باب: حجِ تمتّع کے اعمال
  • چھٹا باب: عمرہ مفردہ
  • متفرق استفتائات
  • رہبر معظم شہید امام خامنہ ای کے بیانات اور پیغامات سے چند اقتباسات
700 /