ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم سے عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی کی ملاقات
رہبر معظم سے عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج قبل از ظہر عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی کے ساتھ ملاقات میں عراق اور ایران کےدرمیان سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں باہمی روابط کو مضبوط بنانے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کا میدان بہت وسیع میدان ہے اور عراق کے ساتھ باہمی روابط اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے۔
رہبر معظم کا ایٹمی مذاکرات کے بارے میں صدر کے خط کا جواب
رہبر معظم کا ایٹمی مذاکرات کے بارے میں صدر کے خط کا جواب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی کے ایٹمی مذاکرات کے بارے میں لکھے کئے خط کے جواب میں ایران کی مذاکراتی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: بیشک اللہ تعالی کا فضل و کرم اور ایرانی عوام کی دعا اور پشتپناہی اس کامیابی کا اصلی سبب ہے اور ایرانی حکام کو صراط مستقیم پر حرکت کرنےکے سلسلے میں منہ زور طاقتوں کے مقابلے میں ہمیشہ استقامت اور پائداری کو مد نظر رکھنا چاہیے۔
رہبر معظم سے بحریہ کے سربراہ اور اعلی اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم سے بحریہ کے سربراہ اور اعلی اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح " بروز اتوار " اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے اعلی فوجی افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں اسلامی نظام ، ایرانی قوم اور فوج کے مقام کے پیش نظر دلیر ، شجاع اور خردمندی سے آراستہ عناصر کی موجودگی کو حقیقی پیشرفت اور طاقت و قدرت کا مظہر قرار دیتے ہوئے فرمایا: بحریہ کا بنیادی ہدف ایسی فوج کو تربیت اور تیار کرنا ہے جو اسلامی نظام اور ایرانی قوم کی شان کے مطابق ہو۔
رہبر معظم کا رضاکار دستوں اور ان کے کمانڈروں کے شاندار اجتماع سے خطاب
رہبر معظم کا رضاکار دستوں اور ان کے کمانڈروں کے شاندار اجتماع سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) رضاکار دستوں کے ہزاروں افراد اور ان کے کمانڈروں کے ایک شاندار اجتماع سے خطاب میں رضاکاردستوں کو اسلامی نظام کے ثبات، اقتدار اور طاقت کا مظہر قرار دیا، اور عالمی استکبار بالخصوص امریکہ کی حق ناپذیر ، فریبکارانہ روشوں اور خصوصیات کی تشریح کے ساتھ قوم کے اقتدار اور استقامت کو دشمن کو مایوس کرنے کا واحد راستہ قراردیا اور حکومت و حکام کی ٹھوس حمایت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایٹمی مذاکرات میں ریڈ لائنوں کی رعایت کرنی چاہیے اور قوم کے حقوق سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔
رہبر معظم سے ابن شہر آشوب اجلاس منعقد کرنے والے اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم سے ابن شہر آشوب اجلاس منعقد کرنے والے اہلکاروں کی ملاقات
آج صبح بروز بدھ ابن شہر آشوب مازندرانی کی یاد میں بین الاقوامی اجلاس منعقد کرنے والے اہلکاروں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی، مؤرخہ 1/7/1392 ہجری شمسی میں اس معروف شیعہ عالم دین کی یاد میں سمینار منعقد ہوا جس میں آیت اللہ رسولی محلاتی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کو پیش کیا۔
رہبر معظم کی موجودگي میں سید الشہداء کی عزاداری کے سلسلے میں پانچویں مجلس
رہبر معظم کی موجودگي میں سید الشہداء کی عزاداری کے سلسلے میں پانچویں مجلس
حسینیہ امام خمینی(رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں شب جمعہ سید الشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی عزاداری کے سلسلے میں پانچویں مجلس منعقد ہوئی۔
رہبر معظم کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجلس شام غریباں کا انعقاد
رہبر معظم کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجلس شام غریباں کا انعقاد
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں نبی کریم حضرت محمد مصطفی (ص) کے نواسے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کی یاد میں مجلس شام غریباں منعقد ہوئي۔
رہبر معظم کی موجودگي میں شب عاشور میں مجلس عزا کا انعقاد
رہبر معظم کی موجودگي میں شب عاشور میں مجلس عزا کا انعقاد
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کی موجودگی میں نبی کریم حضرت محمد مصطفی (ص) کے نواسے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا ساتھیوں کی یاد میں شب عاشور میں مجلس عزا منعقد ہوئي۔
رہبر معظم کی موجودگي میں دوسری شب میں مجلس عزا کا انعقاد
رہبر معظم کی موجودگي میں دوسری شب میں مجلس عزا کا انعقاد
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کی موجودگی میں نبی کریم حضرت محمد مصطفی (ص) کے نواسے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا ساتھیوں کی یاد میں دوسری شب میں مجلس عزا منعقد ہوئي۔
رہبر معظم کی موجودگي میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجلس سید الشہداء کا انعقاد
رہبر معظم کی موجودگي میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجلس سید الشہداء کا انعقاد
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں نبی کریم حضرت محمد مصطفی (ص) کے نواسے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا ساتھیوں کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
رہبر معظم سے حج کے حکام اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم سے حج کے حکام اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز پیر) اس سال کے حج کے اعلی حکام اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں حج کو اللہ تعالی کا ایک ھدیہ اورعالم اسلام کی مشترکہ ضرورتوں میں تفاہم پیدا کرنے کے سلسلے میں تمام نہ ہونے والی عظیم ظرفیت قراردیتے ہوئے فرمایا: عالم اسلام کو آج مسلط کردہ ، عمدی اور امت مسلمہ کے درمیان مذہبی اور فرقہ وارانہ اختلافات کو شعلہ ور کرنے جیسی بڑي مشکلات کا سامنا ہے۔
رہبر معظم سے عالمی ووشو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ایرانی خاتون کھلاڑی کی ملاقات
رہبر معظم سے عالمی ووشو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ایرانی خاتون کھلاڑی کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملائشیا میں ووشو کے عالمی مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والی کرمانشاہ کی خاتون نے ملاقات کی اور اپنا سونے کا تمغہ رہبر معظم انقلاب کی خدمت میں پیش کیا۔
رہبر معظم کا 13 آبان کی مناسبت سے طلباء کے ایک عظيم اجتماع سے خطاب
رہبر معظم کا 13 آبان کی مناسبت سے طلباء کے ایک عظيم اجتماع سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز اتوار) سامراجی طاقتوں سے مقابلہ کے قومی دن کی آمد کے موقع پر اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلباء کے اجتماع سے خطاب میں مذاکراتی ٹیم کے حکام اور مذاکرات کی محکم اور مضبوط حمایت کی اور ایرانی قوم کے ساتھ سامراجی طاقتوں کی دشمنی اور عداوت کے علل و اسباب بیان کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کے گذشتہ اور ماضی کے اعمال و رفتار سے بخوبی پتہ چلتا ہے ایٹمی معاملہ ایران کے ساتھ دشمنی جاری رکھنے کے لئے صرف ایک بہانہ ہے۔ کسی کو دشمن کی فریبکارانہ مسکراہٹ پر غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، اگر مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں بہت خوب، ورنہ مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں اندرونی وسائل پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔
رہبر معظم کاآبادی کی تبدیلی اور معاشرے کے مختلف تحولات میں اس کے نقش
رہبر معظم کاآبادی کی تبدیلی اور معاشرے کے مختلف تحولات میں اس کے نقش " پر مبنی قومی سمینار کے نام اپنے پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے" آبادی کی تبدیلی اور معاشرے کے مختلف تحولات میں اس کے نقش " پر مبنی قومی سمینار کے نام اپنے پیغام میں ملک کی آبادی میں اضافہ کے سلسلے میں ممتازماہرین کو قانع کرنے کے لئے ثقافت سازی کی ضرورت اور آبادی کے موضوع کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ملک کے لئے جوان نسل کا مسئلہ ایک بنیادی ، اساسی اور فیصلہ کن مسئلہ ہے دنیا میں جو ممالک پیری کا شکار ہوگئے ہیں انھوں نے بڑی مشکلات اور دشواری کے ساتھ اس کا حل تلاش کیا ہے اور ملک میں اس مشکل کے حل کے لئے اساسی ، علمی اور عمیق کام کی ضرورت ہے۔
رہبر معظم کی بعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش سے موافقت
رہبر معظم کی بعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش سے موافقت
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید الاضحی اور عید غدیر کی مناسبت سے عام عدالتوں ، فوجی اور انقلابی عدالتوں سے سزا پانے والے 1241 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اہم پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اہم پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اپنے ایک اہم پیغام میں حج کو امت اسلامی کی عظیم الشان عید اور عالم اسلام کی مشکلات کے علاج کے لئے معجز نما موقع قراردیا ہے اور اسلامی بیداری کو کچلنے اور غیر مؤثر بنانے ، مسلمان قوموں اور مسئلہ فلسطینی جیسے بنیادی مسائل کو حاشیہ پر دھکیلنے کے سلسلے میں صہیونی نیٹ ورک اور عالمی سامراجی محاذ کی ہمہ گير تلاش و کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: پرچم توحید کے سائے میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد و برادری اور دشمن کی شناخت اور اس کی معاندانہ روشوں اور منصوبوں کا مقابلہ ، حج کے عظيم دروس اور عالم اسلام کی مشکلات اور مصائب کا اساسی اور بنیادی علاج ہے۔
رہبر معظم سے ملک کے ایک ہزار سے زائد ممتاز دانشوروں کی ملاقات
رہبر معظم سے ملک کے ایک ہزار سے زائد ممتاز دانشوروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج صبح ملک کی یونیورسٹیوں کے ایک ہزار سے زائد ممتاز طلباء نے دو گھنٹے تک ملاقات اور گفتگو کی اور اس ملاقات میں انھوں نےاپنے نظریات اور خیالات پیش کئے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے اندرونی سطح پر علمی برق رفتاری کو جاری رکھنے اور علمی پیشرفت کو ایران کی ترقی ،پیشرفت، قدرت، تعمیر اور طاقت کا اصلی عامل قراردینے کے ظریف نکات کے بارے میں مستفیض ہوئے۔

منتخب عناوین