ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم کا نویں پارلیمنٹ کے نمائندوں سے خطاب
رہبر معظم کا نویں پارلیمنٹ کے نمائندوں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ)پارلیمنٹ کے نویں مرحلے میں قوم کے منتحب نمائندوں سے ملاقات میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: پارلیمنٹ کو اپنے اہم بنیادی وظائف و ذمہ داریوں پر عمل کرنے کے ساتھ ایک زندہ پارلیمنٹ کے متحرک اور بانشاط معیاروں پر اترنے کے ساتھ مختلف سیاسی، اخلاقی اور معاشی شعبوں میں بھی ایک سالم اور بے عیب پارلیمنٹ ہونا چاہیے۔
رہبر معظم کا امام خمینی (رہ) کی تیئیسویں برسی کے موقع پر کئي لاکھ زائرین سے خطاب
رہبر معظم کا امام خمینی (رہ) کی تیئیسویں برسی کے موقع پر کئي لاکھ زائرین سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رہبر کبیر انقلاب اسلسامی حضرت امام خمینی (رہ)کی تیئیسویں برسی کے موقع پر حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پرکئی لاکھ زائرین کے اجتماع سے خطاب میں حضرت امام خمینی (رہ)کو قوم کا باپ اور مہر و محبت اور اقتدار اور پائداری کا مظہر قراردیا اور قوم کے اندرونی استحکام اور قومی عزت و وقار کو بحال کرنے کے سلسلے میں امام خمینی (رہ) کی ہمت اور تلاش و کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران کی تاریخ ساز قوم نے انہی عناصر اور عوامل کے پیش نظر عالمی سامراجی طاقتوں کے تسلط سے باہر رہ کر اسلامی ایران کی پیشرفت و ترقی کی بہترین اور کامیاب مثال دوسری قوموں کے سامنے پیش کی اور عالمی منہ زور طاقتوں کو لرزہ بر اندام کردیا ہے نیز پیشرفت و ترقی کی بلند چوٹیوں تک پہنچنے اور دشمنوں کی قطعی اور یقینی مایوسی تک اسی درخشاں راہ پر گامزن رہےگي اور بیشک ایرانی قوم اور دوسری مسلم اقوام کا مستقبل ماضی سے کہیں زیادہ بہتر اور تابناک ہوگا۔
رہبر معظم نے امام حسین(ع) فوجی یونیورسٹی میں فارغ التحصیل جوانوں سے خطاب کیا
رہبر معظم نے امام حسین(ع) فوجی یونیورسٹی میں فارغ التحصیل جوانوں سے خطاب کیا
رجب المرجب کے پہلے دن اور حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی ولادت باسعادت نیز تین خرداد خرم شہر کی فتح کی برسی کی مناسبت سے حضرت امام حسین (ع) یونیورسٹی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں فارغ التحصیل تربیت یافتہ پاسداروں کی تقریب منعقد ہوئی ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی اورمسلح افواج کے کمانڈر انچیف جب یونیورسٹی میں پہنچے تو سب سے پہلے گمنام شہیدوں کے مزار پر ان کے درجات کی رفعت و بلندی کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت فرمائي اوردفاع مقدس کےشہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔
رہبرمعظم سے دفاع مقدس کے دور کے بعض جانبازوں نے ملاقات کی
رہبرمعظم سے دفاع مقدس کے دور کے بعض جانبازوں نے ملاقات کی
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےدفاع مقدس کے دور کے بعض جانبازوں اور فداکاروں کے ساتھ ملاقات میں دفاع مقدس کے برسوں کو خوبصورت اور ظریف پینل سے تشبیہ کرتے ہوئے فرمایا: جو راستہ انقلاب اسلامی کے ذریعہ آغاز ہوا ہےاس کا سلسلہ جاری رہےگا البتہ دفاع مقدس کے خوبصورت اور زیبا جلوؤں کو مخاطب کو قریب سے پیش کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہزاروں کتابوں کو ہنری معیاروں کے مطابق تحریر کیا جائے تاکہ سپاہ اسلام کی فداکاری ، شجاعت اور ایثار کو عوام کے سامنے تفصیل سےپیش کیا جاسکے۔
رہبر معظم سے حضرت زہرا (س)کی ولادت کی مناسبت سے شعراء اور مداحوں کی ملاقات
رہبر معظم سے حضرت زہرا (س)کی ولادت کی مناسبت سے شعراء اور مداحوں کی ملاقات
شہزادی دوعالم ،ملکہ عفت و عصمت و حیا اور پیغمبر اسلام (ص) کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی (رہ) کوثر نبوی کے فضائل و مناقب سے سیراب ہوگیا۔رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس ملاقات میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے اس تاریخي اور ناقابل فراموش دن کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور حضرت امام خمینی (رہ) کی پیدائش کے ساتھ اس دن کے تقارن نیز حضرت فاطمہ زہرا (س) کی زندگی کو فضائل و کمالات کا جامع مجموعہ قراردیتے ہوئے فرمایا:
رہبر معظم کا کتاب کی پچیسویں نمائشگاہ میں ناشرین کے اجتماع سے خطاب
رہبر معظم کا کتاب کی پچیسویں نمائشگاہ میں ناشرین کے اجتماع سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز اتوار) کتاب کی پچیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا ڈھائی گھنٹے تک قریب سے مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ہمراہ وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی بھی موجود تھے۔ نمائشگاہ میں اطاقوں کے ذمہ دار افراد نے نمائش میں پیش کی جانے والی کتابوں کے بارے میں تفصیلات پیش کیں اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کو جدید کتابوں اور نشریات سے آگاہ کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نویں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شرکت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نویں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شرکت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران کے نویں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہونے کے ابتدائی دقائق میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد فرمایا: انتخابات میں عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت کی بدولت نویں پارلیمنٹ کے نمائندوں کی توانائي اوراعتبار میں مزید اضافہ ہوگا۔
رہبر معظم کا یوم معلم کی مناسبت سے معلمین کے اجتماع سے خطاب
رہبر معظم کا یوم معلم کی مناسبت سے معلمین کے اجتماع سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) ملک بھر کے ہزاروں مدرسین اور معلمین کے ساتھ ملاقات میں معاشرے کے بنیادی امور میں معلم کے کردار کو بے نظیر ، رفیع اور بلند کردار قراردیا اور وزارت تعلیم و تربیت میں بنیادی تغییر و تحول اور بنیادی دستاویزکے اجرا کے لئے دقیق منصوبہ کی تدوین پر تاکید کی اوروزارت تعلیم و تربیت کو علم و دانش اور انسانی فضیلتوں کا محور قراردیا اور پارلیمنٹ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم جمعہ کے دن میدان میں حاضر ہو کر ایک بار پھر اپنی بصیرت، ہوشیاری اور موقع شناسی کا بے مثال نمونہ پیش کرےگی۔
رہبر معظم نے دوائیں بنانے والے کارخانے کا قریب سے مشاہدہ کیا
رہبر معظم نے دوائیں بنانے والے کارخانے کا قریب سے مشاہدہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قومی پیداوار اور یوم مزدور کی آمد کے موقع پر آج صبح (بروز اتوار) دوائیں بنانے اور تقسیم کرنے والے کارخانےکا قریب سے مشاہدہ کیا اور ملک میں دوائیں بنانے کے آخری نتائج کے بارے میں آگاہی حاصل کی نیز ملک بھر کے ہزاروں نمونہ کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ملک کے حقیقی اہداف اور سیاسی استقلال تک پہنچنے کے لئے خودانحصاری اور اقتصادی استقلال ضروری ہے اور اقتصادی استقلال بھی قومی پیداوار سے منسلک اور مشروط ہے اور قومی پیداوار بھی ایرانی کام اور ایرانی سرمایہ کی حقیقی، ہمہ جہت اور عملی احترام کے ساتھ وجود میں آجائےگی۔
رہبر معظم اور عوام کے مختلف طبقات کی موجودگی میں مجلس عزا
رہبر معظم اور عوام کے مختلف طبقات کی موجودگی میں مجلس عزا
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای ، عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام کی موجودگی میں نبی کریم (ص)کی پارہ جگر اور نور نظرحضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے آخری مجلس کل رات منعقد ہوئی ۔
رہبر معظم،عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام کی موجودگی میں حضرت زہرا کی مجلس شام غریباں
رہبر معظم،عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام کی موجودگی میں حضرت زہرا کی مجلس شام غریباں
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای ، عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام کی موجودگی میں نبی کریم (ص)کی پارہ جگر حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی(رہ) میں مجلس شام غریباں منعقد ہوئی۔
رہبر معظم اور عوام کے مختلف طبقات کی موجودگی میں مجلس عزا
رہبر معظم اور عوام کے مختلف طبقات کی موجودگی میں مجلس عزا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای ، عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام کی موجودگی میں نبی کریم (ص)کی پارہ جگر حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی(رہ) میں مجلس عزا منعقد ہوئی ،حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد خاتمی نے فضائل و مصائب بیان کئے اور محمود کریمی نے مرثیہ اور نوحہ پیش کیا۔
رہبر معظم سے عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم سے عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز پیر) عراق کے وزير اعظم نوری مالکی اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں عالم عرب اور علاقہ میں عراق کے روز افزوں اقتدار کی طرف اشارہ کیا اور اسے اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے خوشی اور مسرت کا باعث قراردیتے ہوئے فرمایا: عراق میں تعمیری تحریک قائم کرنےاور علمی جہاد کو مسلسل فروغ دینے کے ذریعہ عراقی حکومت اور عوام کی کامیابیوں میں کئی گنا استحکام پیدا ہوجائےگا۔
رہبرمعظم سے وزیر داخلہ اور پولیس کے اعلی افسروں کی ملاقات
رہبرمعظم سے وزیر داخلہ اور پولیس کے اعلی افسروں کی ملاقات
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ نے آج(بروز اتوار) سہ پہرکو وزیر داخلہ اور محکمہ پولیس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے جانشین ،اعلی پولیس افسروں اور پولیس کے بعض دیگر اعلی اہلکاروں اور کارکنوں کے ساتھ ملاقات میں عوام کی رضایت و خوشنودی کو اللہ تعالی کی رضایت اور خوشنوی کے حصول کا باعث قراردیتے ہوئے فرمایا: اگر اعلی حکام، عوام کے لئے آرام و آسائش اور امن و سکون کی فضا فراہم کرسکنے میں کامیاب ہوجائیں تو وہ اللہ تعالی کی مرضی اور خوشنودی حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوجائیں گے۔
رہبر معظم سے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ اور اراکین کی ملاقات
رہبر معظم سے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ اور اراکین کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج(بروز اتوار) سہ پہر کومجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ اور اراکین کے ساتھ ملاقات میں اسلامی نظام میں مجمع کو اجتماعی فکر وخردکا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: ملک کے بعض اساسی و بنیادی مسائل کا حل مجمع میں ہوتا ہے اور یہ امر مجمع تشخیص مصلحت نظام کے اہم مقام کا مظہر ہے۔

منتخب عناوین