
خبریں


رہبر معظم سے مسلح افواج کے اعلی کمانڈروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بدھ کے دن) سہ پہر کو نمائندہ ولی فقیہ ادارے کے اہلکاروں اور مسلح افواج کے اعلی کمانڈروں کے ساتھ ملاقات میں مسلح افواج کو دینی و الہی جذبات کی حفاظت و تقویت اور اس کے ساتھ دفاعی آمادگی کے ارتقاء پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے پاس 8 سالہ دفاع مقدس کا اہم اور گرانقدر تجربہ ہے اور اس گرانقدر تجربہ پر نظر ثانی اور اس سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجۃ الاسلام والمسلمین قرہ باغی کے انتقال پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خبرگان کونسل میں مغربی آذربائیجان کے عوام کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین حاج سید علی اکبر قرہ باغی کے انتقال پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم سے ملک کی تینوں قوا کے بعض اعلی حکام کے ساتھ ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز منگل ) سہ پہرکو ملک کی تینوں قوا کےبعض اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں تمام حکام کوقومی پیداوار اور اس کی حمایت کے سلسلے میں سنجیدہ تلاش وکوشش ، ہمدلی،ہمفکری اور باہمی تعاون پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: نیا سال اور عید ملک کی برق رفتار پیشرفت و ترقی، قومی اور اندرونی پیداوار کے سلسلے میں عظیم اور سنجیدہ قدم اٹھانے کا نیا حوصلہ، امید ، نشاط اور ہمت عطا کرتا ہے۔

رہبر معظم سے ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ( بروز جمعرات ) سہ پہر کو ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان زیادہ سے زيادہ باہمی تعاون پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کا ترکی کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں اعتقاد بہت ہی پختہ اور سنجیدہ ہے اور جب بھی دونوں ممالک مختلف مسائل میں ایکدوسرے کے ساتھ اور ہمراہ رہے ہیں، تو اس ہمراہی کا دونوں ممالک اور اسی طرح عالم اسلام کو ضرور فائدہ پہنچا ہے۔

رہبر معظم کا نوروز اور نئے سال 1391 کے دن حضرت علی بن موسی الرضا (ع) کے حرم میں زائرین و مجاورین سے خطاب
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید نوروز، نئے ہجری شمسی سال اور بہار کے پہلے شاداب و پرطراوت دن کے موقع پرآج (بروز منگل) سہ پہر کو حضرت امام علی بن موسی الرضا (ع) کے حرم مبارک میں زائرین اور مجاورین کے عظيم الشان اجتماع سے خطاب میں سال 1390 میں دشمن کی طرف سے ایرانی قوم کے خلاف سیاسی ، اقتصادی، سکیورٹی اور فوجی رجز خوانی کے مقابلے میں ایرانی عوام کی گوناگوں کامیابیوں کی تشریح اور ایرانی قوم کی طرف سےتیل کے ذخائر و وسائل کی غیرتمندانہ حفاظت کواسلامی نظام کے ساتھ عالمی منہ زور طاقتوں کی خصومت اور دشمنی کا اصلی سبب قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران شیر کے مانند ایرانی قوم کے حقوق کا دفاع کرےگی۔
رہبر معظم کا عید نوروز اور نئے سال 1391 کی آمد پر پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید نوروز اور نئے ہجری شمسی سال 1391 کی آمد کے موقع پراپنے اہم پیغام میں اقتصادی جد وجہد اور مختلف اقتصادی میدانوں میں ایرانی قوم کی مجاہدانہ شرکت کو ایک ضرورت قراردیتے ہوئے فرمایا: قومی پیداوار کا مسئلہ اقتصادی جہادکا بہت ہی اہم حصہ ہے اور اگر قوم پختہ عزم و ہمت ، ہوشیاری و آگاہی اور حکام کی صحیح منصوبہ بندی کے ساتھ داخلی پیداوار کی مشکل کو حل کرنے میں کامیاب ہوجائے تو بیشک ایرانی قوم دشمن کی جانب سے پیدا کئے جانے والے چیلنجوں پر غلبہ پا لےگی۔

رہبر معظم نےمجمع تشخیص مصلحت نظام کے نئے دور کے اراکین کا تقرر کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے حکم میں مجمع تشخیص مصلحت نظام کے نئے پانچسالہ دورکے لئے اراکین کا تقرر کیا ہے۔

رہبرمعظم سے ادارہ اوقاف کے سرپرست اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ( بروزمنگل ) ادارہ اوقاف اور امور خیریہ کے سرپرست و نمائندہ ولی فقیہ اور اہلکاروں سے ملاقات میں وقف کو ممتاز دینی ادارہ قراردیتے ہوئے فرمایا: عوام کو وقف کی طرف تشویق کرنے اور وقف شدہ اموال میں واقف کے حق کو صحیح ادا کرنے کے ذریعہ معاشرے میں زيادہ سے زيادہ وقف کی ترویج کرنی چاہیے۔

رہبر معظم نے تیل و گیس سے متعلق نمائشگاہ کا دورہ اور صنعت تیل کے اہلکاروں سے ملاقات کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج صبح (بروز پیر) تیل کی صنعت کے تحقیقاتی ادارے میں حاضر ہوئے اور تیل کی بہت ہی اہم و پیچیدہ صنعت کی توانائیوں کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نےتیل اور گیس صنعت کے اہلکاروں ، اعلی ڈائریکٹروں اور حکام کے اجتماع سے خطاب میں اس شعبہ میں ممتاز اور نمایاں سرگرمیوں کو ایرانی قوم کے لئے مایہ ناز اور باعث فخر قراردیا اور رواں سال فروردین کے مہینے میں عسلویہ میں پارس جنوبی کے توسعہ کے منصوبوں کے اپنےمشاہدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اقتصادی جہاد سال کا اختتام اس کے آغاز کی طرح تیل اور گيس صنعت سے متعلق اہلکاروں کے اجتماع میں حضور کے ہمراہ ہوا اور یہ حرکت اس کے بہت ہی حساس اور گہرے اثرات کا مظہر اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اس زحمت کش مجموعہ کی ممتاز خلاقیت کا آئینہ دار ہے۔

رہبر معظم نےامداد اور نیکو کاری جشن میں شرکت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جشن نیکو کاری اورامداد کے موقع پرحضرت امام خمینی(رہ) فاؤنڈیشن کے زیر نظر نیازمند خاندانوں کو دو سو ملین ریال کی مدد فراہم کی ہے۔ یہ مبلغ ملی بینک میں حضرت امام خمینی (رہ) فاؤنڈیشن کے حساب نمبر 3333 میں ڈالدیا گیا ہے۔

رہبر معظم سے خبرگان کونسل کے سربراہ اور اراکین کی ملاقات
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز جمعرات) خبرگان کونسل کے سربراہ اور نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں 12 اسفند کے انتخابات میں عوام کی بصیرت ، ذہانت ،ہوشیاری ، بروقت حضوراور عظیم حرکت کی تمجید و تجلیل اور شکریہ ادا کیا اور عوام کےاس باعظمت حضور کے پیغامات اور اثرات کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: پارلیمنٹ کے نویں انتخابات میں عوام کی بھاری رائے در حقیقت اسلامی نظام کے حق میں ان کی رائے تھی جو اسلامی نظام پر عوام کے کامل اعتماد کا مظہرتھی، اورنظام و عوام کے مستقبل کے بارے میں شبہ اور وہم و گمان پیدا کرنے والے افراد کے منہ پر ہوشیارکرنے والا طمانچہ تھا جس نے حقیقت کو آشکار اور نمایاں کردیا۔

رہبر معظم نےمجازی فضا کی اعلی کونسل کی تشککیل کا حکم صادر کیا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر کی سربراہی میں مجازی فضا کی اعلی کونسل کی تشکیل کے حکم کے ضمن میں اعلی کونسل کے حقیقی اور حقوقی اراکین کا تقرر کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انسان کی اجتماعی و انفرادی زندگی کے مختلف پہلوؤں میں انٹرنیٹ کے عالمی نیٹ ورک کے نمایاں آثار، اور اس کے خطرات سے محفوظ رہنے کے لئے ہم آہنگي ، منصوبہ بندی، اور عوام کو وسیع و مفید خدمات پیش کرنے کے لئے زيادہ سے زیادہ استفادہ کومجازی فضا کی اعلی کونسل کی تشکیل کی ضرورت قراردیتے ہوئے فرمایا: اس کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ قومی مجازی فضا کے نام سے ایک مرکز قائم کرے۔

رہبر معظم نے ہفتہ ماحولیات کی مناسبت سے دو پودے کاشت کئے ہیں
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز پیر) یوم درخت کاری اور ہفتہ ماحولیات کی مناسبت سے دو پودے زمین میں کاشت کئے ہیں۔

رہبر معظم نے پارلیمنٹ کے نویں دور کے انتخابات میں شرکت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نویں دور کے انتخابات میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں حاضر ہو کراپنا حق رائے دہی استعمال کیاہے۔

رہبر معظم کی عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) عوام کے مختنف طبقات، شہیدوں اور ایثار گروں کے اہلخانہ سے ملاقات میں جمعہ کے دن ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی حساسیت کو گذشتہ انتخابات سے کہیں زيادہ قراردیا اور پارلیمنٹ کے نویں مرحلے کے انتخابات میں عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت کو بہت ہی اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی کے لطف و کرم سے جمعہ کے دن ایرانی قوم، استکبار کے چہرے پر 22 بہمن کی نسبت زوردار طمانچہ رسید کرےگی اور اپنے مضبوط و مستحکم اور پختہ عزم کو دشمن کے سامنے پیش کرےگی تاکہ استکبار کو معلوم ہوجائے کہ وہ اس قوم کے مقابلے میں کچھ نہیں کرپائےگا۔

رہبر معظم سے ایٹمی ادارے کے سربراہ اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروزبدھ) اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کےسربراہ ، بعض اہلکاروں اور دانشوروں سے ملاقات میں علم و ٹیکنالوجی کے میدان میں جوان دانشوروں اور سائنسدانوں کی عظیم ترقیات اور کامیابیوں کے نتائج کوملک میں قومی عزت و وقار، دباؤ کے مقابلے میں ایک قوم کی طرف سے عالمی اورعلاقائی قوموں کے لئے بہترین نمونہ پیش کرنے اور سامراجی طاقتوں کے علمی انحصار کو توڑنے اور استقلال پیدا کرنے کا باعث قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کبھی بھی ایٹمی ہتھیاروں کی تلاش میں نہیں رہی اور نہ وہ ایٹمی ہتھیارحاصل کرنے کی کوشش کرےگی کیونکہ ایٹمی ہتھیار طاقتور بننے اور قدرت میں اضافہ کا باعث نہیں ہیں بلکہ ایک قوم اپنے عظيم انسانی اور قدرتی وسائل، ظرفیتوں اور صلاحیتوں کے ذریعہ ایٹمی ہتھیاروں کا سہارا لینے والی طاقتوں کے اقتدار کو ختم کرسکتی ہے۔

رہبر معظم کو قرآن مجید کا ایک نفیس نسخہ ہدیہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو آج (بروز پیر) ہاتھ سے تحریر قرآن مجید کا ایک سنہری اور طلائی نسخہ اہداء کیا گيا ہے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قرآن شریف کےاس گرانقدر نسخہ کو آستان قدس رضوی کے گنجینہ کو اہداء کردیا ہے۔

رہبر معظم سے شہید قشقائی کے اہل خانہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ آج (بروز اتوار) شہید مصطفی احمدی روشن کے ساتھی اور ہمکارشہید رضا قشقائی کے اہلخانہ نے عاطفی اور معنوی ماحول میں ملاقات کی۔
