
خبریں


رہبر معظم نے امام خمینی(رہ) کی اکیسویں برسی کی مناسبت سے حرم مطہر میں نماز جمعہ کےخطبے پیش کئے
ایران کی وفادار ، پائدار اور بصیر قوم نے آج رہبر کبیر اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی اکیسویں برسی کے موقع پر مرحوم امام (رہ) کے ساتھ اپنی والہانہ محبت اور وفاداری کے عظیم جلوے پیش کئے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی اور زمانہ کے ولی فقیہ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ امام خمینی(رہ) کے نورانی راستے پر گامزن رہنے کے لئے تجدید عہد کیا ۔

رہبر معظم کی حضرت زہرا (س) کی ولادت کے موقع پرشعراء اور ذاکرین اہلبیت (ع) سے ملاقات
آج پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی لخت جگر صدیقہ کبری حضرت فاطمہ زہرا(سلام اللہ علیہا) اور ان کے عزیزفرزند حضرت امام خمینی (رہ) کی ولادت با سعادت کے موقع پر حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں بعض شعراء اور ذاکرین اہلبیت علیہم السلام نے نبی کریم کی جگر گوشہ ،بی بی دو عالم حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شان و منزلت اور سماجی اور انقلابی مضامین پرمشتمل اشعار پیش کئے۔

رہبر معظم نے سزا یافتہ افراد کی سزاؤں میں کمی و بخشش کی درخواست سے موافقت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زہرا(سلام اللہ علیہا) کی ولادت با سعادت کے موقع پر عدلیہ کے سربراہ کی طرف سے انقلاب اسلامی اور عام عدالتوں سے انتخابات میں چالیس ملین افراد کی عظیم شرکت اور اس کے بعد رونما ہونے والے حوادث میں سزایافتہ 81 افراد کی سزاؤں میں کمی اوربخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔

رہبر معظم کی طرف سے امام خمینی (رہ)کی سالگرہ کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد
رہبر کبیر اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی اکیسویں سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی جانب سے جمعرات 13/3/1389 مطابق 3 جون 2010ء کوقم کی مسجد اعظم میں نماز مغرب و عشاء کے بعد مجلس عزا منعقد ہوگي۔

رہبر معظم کا غزہ کے لئےعالمی امدادی سمندری قافلہ پر اسرائیلی حملے کے موقع پر پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام میں غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لئے بشر دوستانہ امداد لے جانے والے سمندری قافلہ پر اسرائیل کے سفاکانہ اور وحشیانہ حملہ کو رائے عامہ اور دنیا ئے انسانیت پر حملہ قراردیتے ہوئے فرمایا: مسئلہ فلسطین آج نہ عربی اور نہ ہی اسلامی مسئلہ رہ گيا ہے بلکہ مسئلہ فلسطین آج انسانی حقوق اور عالم انسانیت کامسئلہ بن گيا ہےاور اسرائیل کی غاصب و سفاک حکومت کی حمایت کرنے والےممالک بالخصوص امریکہ، برطانیہ اور فرانس کو اسرائیل کے سنگین جرائم کے بارے میں جواب دینا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

رہبر معظم کی موجودگی میں امام حسین (ع) یونیورسٹی کے تربیت یافتہ جوانوں کی تقریب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی اور خرم شہر کی آزادی اور فتح کی سالگرہ کے موقع پر امام حسین (ع) تربیتی یونیورسٹی سے تربیت یافتہ اور فارغ التحصیل جوانوں کی ایک تقریب منعقد ہوئی۔
اس تقریب کے آغاز میں رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف شہداء کی یادگار پر حاضر ہوئےاور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور سورہ فاتحہ کی تلاوت فرمائی، اس کے بعد گراؤنڈ میں موجود دستوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو سلامی پیش کی۔

رہبر معظم نے ایک حکم میں احمدی مقدم کو پولیس کادوبارہ سربراہ مقرر کیا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں پولیس کےڈائریکٹر جنرل احمدی مقدم کومزید دو سال کے لئےپولیس کا دوبارہ سربراہ مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی اورمسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے میجرجنرل پاسدار احمدی مقدم کو 1384ہجری شمسی مطابق 2005 ء میں پولیس کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا تھا۔

رہبر معظم نے ایک حکم میں رضاکار فورس میں نائب سربراہ مقرر کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں میجر جنرل پاسدار اکبر ابراہیم زادہ کو رضا کار فورس (بسیج) میں مسلح افواج کی مشترکہ کمان کا نائب سربراہ مقرر کیا ہے۔

رہبر معظم سے الجزائر کے صدر عبد العزیز بوتفلیقہ اوراس کے ہمراہ وفدکی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو الجزائر کے صدر عبد العزیز بوتفلیقہ اوراس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں الجزائر کے عوام کو شجاع،دلیر اور باشعور قراردیا اور استعمار کے خلاف الجزائر کے عوام کی جد وجہد، انقلاب اور مقابلے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران اور الجزائر کی حکومتوں کے باہمی روابط کبھی بھی مطلوب سطح پر نہیں رہے لیکن اب دونوں ممالک کے باہمی روابط اچھی سطح پر اور استثنائی شرائط کے حامل ہیں۔

رہبر معظم سےزیمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو زیمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران اور زیمبابوے کے باہمی روابط کو دوستانہ ، عمیق اور پائدار قراردیتے ہوئے فرمایا: دونوں ممالک کے باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے موجودہ سطح سے کہیں زيادہ ظرفیتیں ہیں اور ایران ہمیشہ زیمبابوے کے ساتھ رہےگا۔

رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت زہرا (س) کی شب شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا
حسینیہ امام خمینی(رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں بی بی دو عالم ، صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شب شہادت کی مناسبت سےمجلس عزا منعقد ہوئی۔

رہبر معظم سے سری لنکا کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو سری لنکا کے صدر مہیندراراجا پاکسہ اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے گہرے روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران اور سری لنکا کے روابط قدیم اور مضبوط بنیادوں پر استوار رہے ہیں لیکن آج دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پہلے سے کہیں زيادہ اچھی اور مطلوب سطح پر ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے آج تمام راہیں ہموار ہیں۔

رہبر معظم سے سنیگال کے صدر عبد اللہ واد اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کوسنیگال کے صدر اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں اسلامی ممالک کے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ، عالم اسلام کے مسائل کی اہمیت کے بارے میں اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی ممالک کے پاس غیر معمولی انسانی ظرفیتوں ، بہت زيادہ جغرافیائی وسائل اور ایک عظیم تشخص موجود ہے اگر عملی طور پر یہ تشخص میدان میں آجائے تو کوئی طاقت اس کو نظر انداز نہیں کرسکتی۔

رہبر معظم سے برازیل کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح برازیل کے صدر لولا ڈاسیلوا اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں حکومت برازیل کے عالمی مسائل میں مستقل اور ٹھوس مؤقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مستقل اور خود مختار ممالک باہمی روابط و تعاون کو فروغ دینےکے ذریعہ ہی دنیا کے موجودہ غیر منصفانہ شرائط کو بدل سکتے ہیں۔

رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت زہرا (س)کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا
حسینیہ امام خمینی(رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں بی بی دو عالم ، صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سےمجلس عزا منعقد ہوئی۔

رہبر معظم نے آج کتاب کی تئیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا مشاہدہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح مصلی تہران میں کتاب کی تئیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا اور کتاب کے ناشرین اور مؤلفین سے تازہ ترین تالیفات ، ترجمہ اور نشر و اشاعت کی صورتحال کے بارے میں گفتگو کی۔

رہبر معظم سے سازمان تبلیغات اسلامی کے شعبہ ہنری کے بعض اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج سہ پہر کو سازمان تبلیغات اسلامی کے ہنری شعبہ کے بعض اہلکاروں اور کتاب " دا " تحریر اور نشر کرنے والے افراد سے ملاقات میں کتاب کو ثقافت میں بےبدیل ،اہم ، ممتاز اور اصلی مسائل میں شمار کرتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی اور دفاع مقدس عظیم ظرفیتوں اور تمام نہ ہونے والے خزانوں سے مالا مال ہیں معاشرے اور عالمی سطح پر انقلاب اسلامی و دینی اقدار اور ثقافت کو فروغ دینے کے سلسلے میں ان سے زيادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہیے۔

رہبر معظم سے یوم معلم کے موقع پر ملک بھر کے اساتذہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ملک بھر کے ہزاروں اساتذہ ، معلمین و مدرسین سے ملاقات میں خلاق ، مفکر ، متدین، ماہر اور خود اعتماد انسانوں کی تعلیم اور تربیت میں اساتذہ کے اہم اور فیصلہ کن کردار اور اس کے استمرار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام کو پیشرفت اور بلندی کے اس مقام تک پہنچنا چاہیے جہاں وہ مسلمانوں اور عالم اسلام کے مفکرین و ماہرین کے لئےمختلف فکری، علمی ،سیاسی اورسماجی شعبوں میں ایک اہم مرکز میں تبدیل ہوجائے اور ایسا کرنا ایرانی عوام کی تاریخی ذمہ داری ہے۔
