ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم سےمسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ اور فوج و سپاہ کے کمانڈروں کی ملاقات
رہبر معظم سےمسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ اور فوج و سپاہ کے کمانڈروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ اور فوج و سپاہ کے کمانڈروں، بعض اعلی فوجی اور انتظامی افسروں سے ملاقات میں مسلح افواج کو قوم و ملک کا ایک مضبوط و مستحکم حصار اور قلعہ قراردیا اور مسلح افواج کے اہم مقام اور اس کے دائمی استحکام اور ہوشیاری پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایک قوم و نظام کا حقیقی استحکام ، اللہ تعالی پر اعتماد وتوکل ، ذہانت ، خود اعتمادی ، استقامت میں اضافہ ، توانائی پر اعتقاد اورقیام و پائداری کی طاقت کے مضبوط و مستحکم ہونے پر استوار ہے۔
رہبر معظم سے بعض حکام اور علمی و سیاسی شخصیات کی ملاقات
رہبر معظم سے بعض حکام اور علمی و سیاسی شخصیات کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ملک کے بعض حکام ،علمی اور سیاسی شخصیات کے ساتھ ملاقات میں ملکی مسائل کی ترجیحات میں اصلی اور فرعی موضوعات کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ملکی حکام مختلف شعبوں میں اسلامی نظام کے اصلی اہداف کی پیشرفت اور عوام کو خدمات بہم پہنچانے پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔

رہبر معظم سے کابینہ کے اراکین، پارلیمنٹ کی سربراہ کمیٹی اور دیگر اعلی اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم سے کابینہ کے اراکین، پارلیمنٹ کی سربراہ کمیٹی اور دیگر اعلی اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو کابینہ کے اراکین، پارلیمنٹ کی سربراہ کمیٹی کے ارکان، پارلیمنٹ کمیشنوں کے سربراہان ، عدلیہ کے اعلی حکام، گارڈین کونسل کے سکریٹری اور حقوق دانوں کے ساتھ ملاقات میں ملک کی پیشرفت و ترقی کی رفتار میں حکام کے باہمی اتحاد و اتفاق پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: حکام کو چاہیے کہ وہ مختلف شعبوں میں ملک کی بے مثال اور کثیر معنوی و مادی ظرفیتوں کے صحیح استعمال و شناخت اور دگنی ہمت و محنت او رعمل کے ذریعہ بیس سالہ منصوبہ کے اہداف اور اس سے بھی آگے بڑھنے کے لئے اپنی تمام توانائی سے بھر پور استفادہ کریں۔
رہبر معظم نے دفاع مقدس کے علاقہ دشت عباس کا دورہ کیا
رہبر معظم نے دفاع مقدس کے علاقہ دشت عباس کا دورہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج سہ پہر کو دفاع مقدس کے علاقہ دشت عباس میں فتح المبین فوجی کارروائیوں میں شہید ہونے والے شہداء کی یادگار پر حاضر ہوئے اور 1361 ہجری شمسی میں ان کامیاب فوجی کارروائیوں میں فداکاری، بہادری اور شجاعت ،ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرنے والےشہدوں کی یاد تازہ کرتے ہوئےشہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائی۔

رہبر معظم سےنوروز کے عالمی جشن میں شریک ممالک کے صدور اور نمائندوںکی ملاقات
رہبر معظم سےنوروز کے عالمی جشن میں شریک ممالک کے صدور اور نمائندوںکی ملاقات
تہران میں نوروز کے عالمی جشن کی تقریب میں شرکت کرنے والے ممالک کے سربراہان اور نمائندوں نےاسلامی جمہوری ایران کے صدر کے ہمراہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں عید نوروز کو معنوی، قومی؛ اور بین الاقوامی لحاظ سےممتاز اور گرانقدر اقدار کی حامل عید قراردیتے ہوئے فرمایا: عید نوروز دوستوں اور رشتہ داروں کے درمیان نشاط ، طراوت، جوانی ، خلاقیت ،مہر و محبت اوردوستانہ روابط کو مضبوط بنانےکا مظہر ہے۔
رہبر معظم کا نئے سال کے پہلے دن حضرت امام رضا(ع) کے حرم میں زائرین اور مجاورین سے خطاب
رہبر معظم کا نئے سال کے پہلے دن حضرت امام رضا(ع) کے حرم میں زائرین اور مجاورین سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بہار کے آغاز اور نئے سال کے پہلے دن ثامن الحجج حضرت علی بن موسی الرضا(ع) کے حرم مبارک میں زائرین اور مجاورین کے عظیم اجتماع میں نئے سال کے نعرے " دوچنداں ہمت اور کام " کے مختلف شعبوں اور میدانوں میں محقق ہونے اور عشرہ عدل و انصاف و پیشرفت کے عوامل و ضروریات کی تشریح کی اور انتخابات کے بعد رونما ہونے والے حوادث میں دشمنوں کے مقابلے میں قوم کے اتحاد و یکجہتی کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی کے فضل سے اس کے بعد بھی ملک و قوم کا مقدر پیشرفت و کامیابی پر استوار ہوگا اور شکست و ناتوانی دشمن کا مقدر بنےگی۔
رہبر معظم کی طرف سے نئے سال کی مناسبت سے مبارکباد کا پیغام
رہبر معظم کی طرف سے نئے سال کی مناسبت سے مبارکباد کا پیغام
بسم اللہ الرحمن الرحیم

" یامقلب القلوب والابصار، یا مدبر اللیل والنہار" اے دلوں اور نگاہوں کو دگر گوں کرنے والے! اے روز و شب کے مدبر! " یا محول الحول والاحوال" اے سالوں ، دلوں اور حالات میں تحول ایجاد کرنے والے! " حوّ ل حالنا الی احسن الحال" ہمارے حال کو بہترین حال میں بدل دے،

رہبر معظم نے ہفتہ ماحولیات کی مناسبت سے دو پودے کاشت کئے
رہبر معظم نے ہفتہ ماحولیات کی مناسبت سے دو پودے کاشت کئے
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ہفتہ ماحولیات کی مناسبت سے زمین میں دو پودےکاشت کئے ہیں
رہبر معظم انقلب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ ماحولیات کی مناسبت سے زمین میں دو پودے کاشت کئے ہیں۔
اس تقریب میں زراعت کے وزیر ، ماحولیات کے سرپرست اور تہران کے میئر بھی موجود تھے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شجرکاری کوایک سنت اور حیات و زندگي کا وسیلہ اور مظہر قرارد یتے ہوئے فرمایا: شجرکاری کا یہ اقدام ایک علامتی اقدام ہے تاکہ ملک کے عزیز نوجوان شوق و نشاط کے ساتھ اس سنت کی ترویج اور اس پر عمل کرنے کی اچھی عادت پیدا کریں۔
رہبر معظم سے عید میلاد النبی (ص)کے موقع پر ملک کے اعلی حکام کی ملاقات
رہبر معظم سے عید میلاد النبی (ص)کے موقع پر ملک کے اعلی حکام کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نورمجسم، پیکر رحمت ، مظہرعدالت ،خاتم النبیین ، حضرت محمد مصطفی (ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ملک کے اعلی حکام اورعوام کے مختلف طبقات سے ملاقات میں پیغمبر اسلام (ص) کی تعلیم ، ان کی سیرت پر عمل اور اسلام کے نورانی حقائق بیان کرنےکو امت اسلامی کی اہم و بنیادی ضرورت اور اسلام کے مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو عالم اسلامی کی سرافرازی، پیشرفت اور مشکلات کا اصلی حل قراردیا۔

رہبر معظم سےڈی آٹھ گروپ کے وزراء صنعت کی ملاقات
رہبر معظم سےڈی آٹھ گروپ کے وزراء صنعت کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ڈی آٹھ گروپ کے وزراء صنعت اور اجلاس کے شرکاء سے ملاقات میں اسلامی و ثقافتی مشترکات،ایشیاء و افریقہ کی اہم وحساس جغرافیائی پوزیشن ، ایک ارب مسلمان آبادی اور اسلامی ممالک کے انرجی کے وسائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ڈی آٹھ رکن ممالک کا باہمی تعاون دوسرے مسلمان ممالک کے لئے نمونہ بن سکتا ہےاور صنعتی تعاون کے استمرار سےیقینی طور پر عالم اسلام اور ڈی آٹھ ممالک پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

رہبر معظم سےثقافت کے وزير اوردیگر ممالک میں ایران کے ثقافتی نمائندوں کی ملاقات
رہبر معظم سےثقافت کے وزير اوردیگر ممالک میں ایران کے ثقافتی نمائندوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ثقافت وارشاد اسلامی کے وزير اوردیگر ممالک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی نمائندوں سے ملاقات میں ملک کے حقیقی اقتدار کو ثقافتی اقتدار قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوری نظام کی درست و صحیح تصویر ، حقائق اور آج کےایران کی ترقیات کو بیان کرنا، فارسی ادبیات و زبان کے فروغ ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی سفیروں کی اہم اور سنگين ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

رہبر معظم سے وزیر خارجہ اور دوسرے ممالک میں تعینات سفیروں کی ملاقات
رہبر معظم سے وزیر خارجہ اور دوسرے ممالک میں تعینات سفیروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے وزیر خارجہ ، وزارت خارجہ کے اہلکاروں اور دیگر ممالک میں تعینات ایرانی سفیروں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندوں سے ملاقات میں انقلاب اسلامی کو تسلط پسند نظام کے خلاف تعامل کے عنوان سے بین الاقوامی روابط میں ایک نئی منطق و نئي پالیسی کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیروں اور نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ تسلط پسند نظام کے خلاف قوی ، مضبوط ،مفید اور کارآمد سفارتی اقدام عمل میں لائیں اور اس اہم کام کو انجام دینےکے لئے ضروری ہے کہ وہ اسلامی اور شرعی اصولوں پرعمل پیرا رہیں۔
رہبر معظم سے فلسطینی جہادی تنظیموں کے سربراہوں کی ملاقات
رہبر معظم سے فلسطینی جہادی تنظیموں کے سربراہوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص)کی ولادت با سعادت کے مبارک ایام اور ہفتہ وحدت کے پہلے دن " فلسطین کے مستقبل کے بارے میں اسلامی و قومی یکجہتی سمینار " میں فلسطین کی جہادی تنظیموں کے سربراہوں سے ملاقات میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: فلسطین اور بیت المقدس " مقاومت ، پائداری اور جہاد کے سائے امت اسلام کی آغو ش میں واپس آجائیں گے اور غاصب اسرائیل کو شکست اور نابودی کے سوا کچھ نصیب نہیں ہوگا۔
رہبر معظم سے خبرگان کونسل کے سربراہ اور اراکین کی ملاقات
رہبر معظم سے خبرگان کونسل کے سربراہ اور اراکین کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح خبرگان کونسل کے سربراہ اور اراکین کے ساتھ ملاقات اور اپنے اہم خطاب میں اسلامی نظام کو اللہ تعالی کی اطاعت اور الہی نقشہ پر استوار قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی نظام کے تشخص، اس کی سرحدوں اور معیاروں کی حفاظت ایک بنیادی مسئلہ ہے اور جولوگ بنیادی آئین کی روشنی میں حکمیت ، قانون اورنظام کے تشخص کو قبول کرتے ہیں وہ نظام کے مجموعہ کا حصہ ہیں۔
رہبرمعظم کی صوبہ آذربائیجان کے عوام سے ملاقات
رہبرمعظم کی صوبہ آذربائیجان کے عوام سے ملاقات
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صوبہ آذربائیجان کے عوام کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے 22 بہمن (گيارہ فروری) کو جشن انقلاب کی بے مثال ریلیوں میں عوام کی حیرت انگیز اور وسیع شرکت کو معجزہ الہی قرار دیتے ہوئےفرمایا: ملت ایران نے گیارہ فروری کے دن آگاہی، بصیرت، بلند ہمت اور توفیق الہی کے ذریعہ اسلامی جمہوری نظام کے تمام مخالفین کو دنداں شکن جواب دیا اور اپنی حجت کوسب پر تمام کر دیا۔
رہبر معظم سے جہاد اسلامی فلسطین کے جنرل سکریٹری رمضان عبداللہ کی ملاقات
رہبر معظم سے جہاد اسلامی فلسطین کے جنرل سکریٹری رمضان عبداللہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے، " جھاد اسلامی فلسطین " کے جنرل سیکریٹری جناب ڈاکٹر رمضان عبد اللہ اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں فرمایا: فلسطین ، عالمی سامراجی طاقتوں پر مستضعفین کے غلبے اور کامیابی کے خدائی ارادے و مشیّت کو جامہ عمل پہنانے کے میدان میں تبدیل ہو چکا ہے۔


سیاسی میدان میں غفلت برتنے کا نتیجہ کبھی کبھی خیانت کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے
سیاسی میدان میں غفلت برتنے کا نتیجہ کبھی کبھی خیانت کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے
رہبر معظّم انقلاب اسلامی نے آج صبح ، تہران یونیورسٹی اور اس کی مختلف فیکلٹیوں کے سینکڑوں اساتذہ ، علمی کمیٹیوں کے اراکین اور دیگر عھدیداروں کے ایک اجتماع سے اپنے خطاب میں علم و دانش کو ایران کی ترقی و اقتدار کی اصلی بنیاد اور تکیہ گاہ قراردیا اور اس بات پر زور دیا : کہ ہمیں اس علمی سفر (جس کاآغاز ہو چکا ہے ) کو پوری توانائی اور سرعت کے ساتھ جاری رکھنا چاہئیے ۔
رہبر معظم سے وزیر داخلہ اور ادارہ ثبت اسناد کے اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم سے وزیر داخلہ اور ادارہ ثبت اسناد کے اہلکاروں کی ملاقات
عشرہ فجر کی آمد کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نام نئے شناختی کارڈ کے اجراء سے ملک میں نئے شناختی کارڈز جاری کرنے کا آغازہوگیا ہے۔
سکیورٹی کے لحاظ سےنئے شناختی کارڈز بڑی اہمیت کے حامل ہیں جو اس سے قبل پندرہ سال سے کم عمر افراد کے لئے صادر کئے جاتے تھے وزارت داخلہ کی اطلاعات کے مطابق آئندہ 3 برسوں میں یہ شناختی کارڈز 70 ملین ایرانیوں کے لئے صادر کئے جائیں گے۔

رہبر معظم سے رویان ریسرچ سینٹر کے بعض محققین اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم سے رویان ریسرچ سینٹر کے بعض محققین اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رویان ریسرچ سینٹر کے بعض محققین اور اہلکاروں سے ملاقات میں مسئلہ کےدقیق انتخاب اور اس کے حل کے لئے ایمان کے سائے میں تلاش و کوشش اور علم و دانش سے استفادہ کو اس رویان علمی مرکز کی کامیابی کی رمز قراردیا۔

منتخب عناوین