خبریں
رہبر انقلاب اسلامی سے صدر مملکت اور حکومتی اراکین کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی نے صدر مملکت اور حکومتی اراکین سے ملاقات میں تاکید کے ساتھ فرمایا کہ روحی، فکری اور معنوی حمایت تمام تر مشکلات کے حل کی اصلی عامل ہے اور مولائے متقیان کے خطبات اور فرامین پر مشتمل کتاب نہج البلاغہ میں غور و فکر کے زریعے اس حمایت کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی سے طالبعلموں اور طلبا تنظیموں کے نمائندوں کی ملاقات
لبرل ازم سے حاصل شدہ رحمانی اسلام نہ اسلامی ہے نہ رحمانی/ جن لوگوں نے ۸۸ کے فتنے کو بھڑکایا وہ قابل اطمینان نہیں ہیں/ یمن پر بمباری کی وجہ ایران کے اثر و رسوخ پر غصہ ہے، اسی غصے میں مر جائو/ استکبار سے جنگ کبھی نہیں رکے گی، خود کو اس جنگ کے لئے آمادہ کریں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا: علمی ترقی و پیشرفت میں کسی بھی صورت کمی نہیں آنی چاہئے
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ایران بھر سے آئے ہوئے یونیورسٹیوں کے ہزار سے زیادہ اساتذہ اور پروفیسرز سے ملاقات میں مومن و پیشقدم اور محنتی جوان نسل کی تعلیم و تربیت میں اساتذہ کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے اور تعلیمی اداروں میں حاشیہ سازی سے پرہیز کرنے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ ملک میں علمی ترقی و پیشرفت میں کسی بھی صورت کمی نہیں آنی چاہئے۔
رہبر انقلاب اسلامی سے ادب و ثقافت سے وابستہ شخصیات اور شعرائے کرام کی ملاقات
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ آج میڈیا کے جدید ترین ہتھیاروں کے زریعے بعض قوتیں اس بات کی کوشش میں ہیں کہ جوان شاعروں کو انقلاب کی اس لطیف فضا سے اور ان انقلابی اور حماسی احساسات سے دور کر کے ان کے اشعار کو انسانی اقدار سے عاری ثقافت کے فروغ کے لئے استعمال کریں۔
عدلیہ کی آزادی کا مطلب حق بات پر ڈٹ جانا اور اسکا دفاع کرنا ہے :رہبر انقلاب اسلامی
عدلیہ کی فضا کو نابود کرنے والے عوامل من جملہ دھونس و دھمکی، طمع و لالچ، اور عمومی دبائو کے مقابلے میں اٹھ کھڑے ہوں اور عدلیہ کے صحیح کردار اور روش کو اپنائیں۔
رہبر انقلاب اسلامی کی سانحہ اٹھائیس جون کے شہدا کی اہل خانہ سے ملاقات
جو لوگ امریکا جیسے عفریت کو تشہیراتی حربوں کے زریعے چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں دراصل وہ ملک و قوم سے خیانت کر رہے ہیں/ ملک کو عزم راسخ اور دشمن کی شناخت کی ضرورت ہے/ سانحہ اٹھائیس جون کے مجرمین آج بھی یورپ اور امریکا میں آزادانہ طور پر سرگرم عمل ہیں۔ 270 شہداء کی تشییع جنازہ میں عشق و ولولہ، یاس و نا امیدی کے مد مقابل ہے۔
رہبر معظم کا رمضان المبارک کی مناسبت سے ملک اعلی حکام اور اہلکاروں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر (بروز منگل) رمضان المبارک کی مناسبت سے تینوں قوا کے سربراہان ، اعلی حکام اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں مزاحمتی اور مقاومتی اقتصاد اور معیشت کو عملی جامہ پہنانے کے طریقوں، چيلنجوں اور مثبت نتائج کی تشریح کے ضمن میں ایٹمی مذاکرات کے سلسلے میں فیصلہ کن نکات بیان کئے اور ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں ایران کی ریڈ لائنوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ ایران کی ایٹمی صنعت کو نابود اور ویران کرنے کی تلاش و کوشش میں ہے جبکہ ایران کے تمام حکام ریڈ لائنوں اور ایران کے مفادات اور مصلحتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اچھے ،منصفانہ اور عزتمندانہ معاہدے کی تلاش میں ہیں۔
رہبر معظم کی نیازمند قیدیوں کی آزادی کے لئےایک ارب 500 ملین ریال کی امداد
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نیازمند قیدیوں کی آزادی کے لئے خصوصی مدد کے عنوان سے اٹھائیسویں گلریزان سمینار کے انعقاد کے موقع پر اس پسندیدہ کام کے لئے ایک ارب 500 ملین ریال کی مدد کی ہے۔
رہبر معظم کی رمضان کے پہلے دن تین گھنٹے سے زیادہ محفل انس با قرآن میں شرکت
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں رمضان المبارک کے پہلے دن اور نزول قرآن کے مہینے میں آج سہ پہر(بروز جمعرات) کو تین گھنٹے سے زائد عرصہ تک محفل انس با قرآن منعقد ہوئی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی سے عراقی وزير اعظم کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج(بروزبدھ) سہ پہرکو عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں عراق کے قومی اور سیاسی اتحاد کی حفاظت کے لئےہوشیاری کو بہت ضروری قراردیا اور دہشت گردوں کے خلاف عراقی جوانون کی ہمت ، شجاعت اور عزم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مختلف میدانوں میں عراق کی پیشرفت اوراس کے مستقبل کے لئے عوامی رضاکار فورس کی عظيم ظرفیت بہت مؤثر اور کارآمد ثابت ہوگی۔
رہبر معظم کا غواص شہیدوں کی شاندار تشییع کے موقع پر پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران میں دفاع مقدس کے 270 شہیدوں کے جنازوں کی تشییع میں عوام کی عظیم اور بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم کا خبرگان کونسل میں گیلان کے نمائندے آیت اللہ امینیان کے انتقال پرتعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آستانہ اشرفیہ کے امام جمعہ اور خبرگان کونسل میں گیلان کے نمائندے آیت اللہ امینیان کے انتقال پرتعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم کا عالم مجاہد اور محقق آیت اللہ آصفی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم مجاہد اور محقق آیت اللہ مہدی آصفی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم کا امام خمینی (رہ) کے حرم میں ان کی 26 ویں برسی کے موقع پر عظیم الشان اجتماع سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم مطہر میں آج صبح ایران کے وفادار عوام کے ایک عظیم اور بےمثال اجتماع سے خطاب میں حضرت امام خمینی (رہ) کے مکتب کو ایرانی قوم کے لئے پرامید نقشہ راہ قراردیا اور حضرت امام خمینی (رہ) کی شخصیت کے بارے میں تحریف کا سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اس عظیم انسان کی شخصیت کے بارے میں تحریف کا مقابلہ صرف ان کے مستند اصول کا مطالعہ کرنے کے ذریعہ ممکن ہے، حضرت امام خمینی(رہ) کے اصولوں میں ، خالص اسلام محمدی کا اثبات، امریکی اسلام کی نفی، اللہ تعالی کے وعدے پر اعتقاد ، مستکبرین پر عدم اعتماد ، عوامی طاقت و عزم پر اعتماد ، حکومتی تمرکز کی مخالفت ، محرومین کی سنجیدہ حمایت ، اشرافیت کی مخالفت ، دنیا کے مظلومین کی حمایت ،بین الاقوامی منہ زور طاقتوں کی آشکارا مخالفت، استقلال کی حمایت ، تسلط قبول کرنے کی مخالفت اور قومی اتحاد پر تاکید جیسے اصول شامل ہیں۔
رہبر معظم سے پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی اور نمائندوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح(بروز بدھ) پارلیمنٹ کے اسپیکر اور نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں نویں پارلیمنٹ کی باقی ماندہ ایک سال کی مدت میں سنجیدہ تلاش و کوشش جاری رکھنے اور انتخابات کے عوامل سے متاثر نہ ہونے ، حکومت اور دیگر قوا کے ساتھ تعاون و تعامل ، سن 1395 کے بجٹ اور چھٹےمنصوبے کے قانون کا جائزہ لینے کے سلسلے میں پائدار و مزاحمتی اقتصاد پر اہتمام اور انقلاب و نظام کے اصلی اصولوں پر استقامت کو پارلیمنٹ کے نمائندوں کی اہم ذمہ داری قراردیتے ہوئے فرمایا: ملک کی اقتصادی مشلات کے حل کی اصلی کلید ، اسی طرح ایٹمی معاملہ کو حل کرنے کی اصلی کنجی اندرونی ظرفیتوں اور مزاحمتی اقتصاد پر اعتماد اور تکیہ پر مبنی ہے۔ ملک میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے، مشکلات کا راہ حل اور راہ علاج اندرونی پیداوار کی تقویت اور مالی نظم و ضبط کی رعایت پر استوار ہے۔
رہبر معظم سے 32 ویں قرآنی مقابلوں کے شرکاء کی ملاقات
حضرت ابو الفضل الباس علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر حسینیہ امام خمینی (رہ) کی فضا قرآن مجید کے 32ویں بین الاقوامی مقابلوں میں شریک قرآنی اساتید ، حفاظ اور قاریوں کی تلاوت سے معطر ہوگئی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں محفل انس با قرآن منعقد ہوئی۔
رہبر معظم کا امام حسین (ع) یونیورسٹی میں زیر تربیت جوانوں کی تقریب سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں یوم پاسدار کی آمد اور اسی طرح سوم خرداد میں بیت المقدس کارروائيوں کی سالگرہ اور خرم شہر کی فتح کی مناسبت سے آج صبح (بروز بدھ) امام حسین (ع) یونیورسٹی میں زیر تربیت فوجی جوانوں کی شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔
