خبریں
رہبر معظم سے یونیورسٹیوں کے طلباء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج سہ پہر کو یونیورسٹیوں اور اعلی تعلمی مراکز کے ایک ہزار طلباء نے صمیمی ماحول میں ملاقات کی اس ملاقات میں طلباء نے سیاسی، سماجی، علمی ، ثقافتی ، اقتصادی اور یونیورسٹیوں کے مختلف موضوعات کے بارے میں اپنے نظریات کو پیش کیا۔

رہبر معظم سے ملک کے بعض شعراء اور فارسی ادب کے اساتذہ کی ملاقات
کریم اہلبیت حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت العظمی امام خامنہ ای سے فارسی زبان و ادب کے اساتذہ، ہنر و ثقافت کے شعبوں سے متعلق افراد ، ملک کے ممتاز و جوان شعراء اور افغانستان، تاجیکستان اور ہندوستان کے بعض فارسی زبان کے شعراء نے ملاقات کی۔
رہبر معظم کی ملک کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر (بروز اتوار) کو اسلامی نظام کے اعلی عہدیداروں اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں ملک کے مختلف مسائل میں اقتدار اورانتظامی ذمہ داریوں کی منتقلی کے وقت کو حضرت امام خمینی (رہ) کے اہداف کے استمرار کے لئے مبارک وقت قراردیا اور ملک کے موجودہ اور تاریخی حقائق کی طرف اشارہ کرتے ہووئے فرمایا: اقتصاد اور علمی ترقیات و پیشرفت کا سلسلہ تمام حکام کی ترجیحات میں شامل رہنا چاہیے۔

رہبر معظم نےگارڈین کونسل کے تین ارکان کی مدت میں توسیع اور نئے رکن کا تقررکیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے بنیادی آئین کی دفعہ 91 کی روشنی میں گارڈین کونسل کے تین فقہاء حضرات آقایان حاج شیخ محمد مؤمن ، حاج شیخ محمد یزدی اور حاج سید محمود ہاشمی شاہرودی کی رکنیت میں اگلی مدت کے لئے توسیع کردی ہے اور ایک نئے حکم میں جناب حجۃ الاسلام آقائ حاج شیخ مہدی شب زندہ دار کو گارڈین کونسل کا نیا رکن مقرر کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی نیازمند قیدیوں کی آزادی کے لئےامداد
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج صبح بروزپیر جشن گلریزاں کی مناسبت اور نیازمند قیدیوں کی آزادی کے لئے 200 ملین ریال دیہ ادارے کو امداد فراہم کی۔

رہبر معظم کی رمضان المبارک کے پانچویں دن صدر اور کابینہ کے اراکین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رمضان المبارک کے پانچویں دن صدر جمہوریہ اور وزراء کے ساتھ ملاقات میں ملک کے اندرونی اور بیرونی سطح پر انقلاب اسلامی کے نعروں کو نمایاں کرنے اور دن رات تلاش و کوشش و جد وجہد کو حکومت کی قابل تعریف خصوصیات میں شمار کیا اور صدر احمدی نژاد اور انکے ساتھیوں کی مسلسل اور پیہم تلاش و کوشش اور زحمات پر شکریہ ادا کیا۔

رہبر معظم کا رمضان المبارک کے پہلے دن محفل انس با قرآن کے شرکاء سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں آج (بروز بدھ) سہ پہر کورمضان المبارک اور ماہ نزول قرآن کے پہلے دن ساڑھے تین گھنٹے تک محفل انس با قرآن کریم منعقد ہوئی۔
رہبر معظم کا عدلیہ کے سربراہ ، اعلی ججوں اور اہلکاروں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح عدلیہ کے سربراہ، اعلی ججوں، اہلکاروں اور حکام کےساتھ ملاقات میں 24 خرداد مطابق 14 جون کے صدارتی انتخابات میں ایرانی قوم کی حقیقی بصیرت اور ہوشیاری اور عدلیہ کے اقدامات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اہم قراردیا اور منتخب صدر کے ساتھ مدد اورتعاون پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: دشمنوں کے اہداف اور منصوبوں کی ہمہ گير شکست، اسلامی نظام ، انتخابات منعقد کرانے والے اہلکاروں اورانتخابات کے نگراں ادارے پر عوام کا مکمل اعتماد، آبادی اور پیشرفت کے سلسلے میں پائدار امن و سلامتی، منتخب صدر کے مقابلے میں دیگر امیدواروں کی طرف سے قانون پر عمل اور درست رفتار اور قومی مفادات کےدفاع کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ کا اقتدار اور استحکام حالیہ انتخابات کے اہم نکات میں شامل ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی بعض قیدیوں کی سزا میں کمی اور بخشش سے موافقت
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے منجی عالم بشریت حضرت حجت بن الحسن العسکری (عج) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے عام عدالتوں ، فوجی اور انقلابی عدالتوں سے سزا پانے والے 1249 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔

رہبر معظم کا قومی فٹبال ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد کا پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ایران کی قومی فٹبال ٹیم کی کامیابی اور عالمی فٹبال مقابلوں میں پہنچنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

رہبر معظم سے نئے منتخب صدرحجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی کی ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدرحجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے آج (بروز اتوار) سہ پہر کو رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

رہبر معظم کا گیارہویں صدارتی انتخابات کے کامیاب انعقاد کے بعد قوم و منتخب صدر کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کے گیارہویں صدارتی انتخابات اور شہری و دیہی کونسلوں کے چوتھے انتخابات میں عوام کی ولولہ انگيز اور بھر پور شرکت پر عوام کا سپاس و شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے نام اہم پیغام صادر کیا ہے۔
رہبر معظم نے گیارہویں صدارتی انتخابات میں بیلٹ بکس نمبر 110 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےگیارہویں صدارتی انتخابات اور شہری و دیہی کونسلوں کےچوتھے انتخابات کی ووٹنگ شروع ہونے کے ابتدائی اوقات میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں بیلٹ بکس نمبر 110 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

رہبر معظم کی یوم جانباز کی مناسبت سےجانبازوں کی فداکاری کے بارے میں تجلیل اور تقدیر
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سےحضرت ابو الفضل العباس کی ولادت با سعادت اوریوم جانباز کی مناسبت سے تہران میں چار وفود نے بعض جانبازوں کےگھروں پر حاضر ہو کر رہبر معظم انقلاب کی طرف سے جانبازوں کی عیادت کی اور ان کی فداکاری پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔
رہبر معظم کا عوام کے مختلف طبقات سے 3 شعبان العمظم کو خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) عشق، ایمان اور ایثار کے نمونہ نواسہ رسول (ص)حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر عوام کے مختلف طبقات کے ولولہ انگیز اجتماع سے خطاب میں 24 خرداد مطابق 14 جون کے انتخابات کے سلسلے میں قانون کی طرف قومی رجحان و توجہ کو قابل قدر اور قابل تحسین قراردیا اور انتخابات میں شرکت کے سلسلے میں عوام کے شوق و نشاط اور جوش و ولولہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج ملک کے لئے انتخابات میں عوام کی حد اکثر اور زیادہ سے زیادہ شرکت سب سے اہم مسئلہ ہے اور ایرانی قوم جمعہ کے دن ہونے والے انتخابات میں مقتدرانہ شرکت کے ذریعہ اسلامی نظام کے ساتھ اپنے مضبوط و مستحکم رابطہ کو ثابت اور دشمن کو ایک بار پھر ناکام اور مایوس بنادےگی۔

رہبر معظم سے قرآن مجید کے تیسویں بین الاقوامی مقابلوں کے شرکاء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز سنیچر) قرآن کریم کے تیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے والے قاریوں، حافظوں اور اساتید کے ساتھ ملاقات میں اتحاد اور یکجہتی کی حفاظت کو مسلمانوں کے لئے قرآن مجید کا ایک اہم حکم اور دستور قراردیتے ہوئے فرمایا: آج مسلمانوں کو اتحاد اور یکجہتی کی طرف دعوت دینے والی ہرآواز اور ہر زبان، الہی آواز اور الہی زبان ہے اور ہر زبان و ہر آواز جو مسلمانوں اور اسلامی مذاہب کے درمیان تفرقہ اور دشمنی پھیلائے وہ شیطانی آواز اور شیطانی زبان ہے۔
رہبر معظم سے عید بعثت کی مناسبت سے اعلی حکام اور اسلامی ممالک کے سفیروں کی ملاقات
پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت اور عید مبعث کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام، نمائندوں ، اسلامی ممالک کے سفیروں اور شہداء کے بعض معزز و محترم اہلخانہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی۔

رہبر معظم کا امام خمینی (رہ) کی 24ویں برسی پر اہم خطاب
حضرت امام خمینی (رہ ) کے حرم میں آج ان کی چوبیسویں برسی کی مناسبت سے ملک بھر سے لاکھوں مؤمن اور انقلابی عوام کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا اور ایرانی عوام نے ایک بار پھر رہبر کبیر انقلاب اسلامی کے ساتھ اپنی وفاداری، باہمی اتحاد و یکجہتی ، قوم و حکام کی سرافرازی کا شاندار نمونہ پیش کیا اور اپنے مرحوم اور عزيز رہنما کے ساتھ ایک بار پھر تجدید عہد کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اس عظیم الشان اور بے مثال اجتماع سے خطاب میں حضرت امام خمینی (رہ) کے اللہ تعالی، عوام اور خود اعتمادی پرگہرے اعتقاد و یقین کو انقلاب اسلامی کی کامیابی ، استمرار اور مقتدرانہ پیشرفت کا باعث قراردیا اور انتخابات کے سلسلے میں صدارتی امیدواروں اور عوام کو اہم سفارشات کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی کی مدد و نصرت سے ایرانی قوم آئندہ دس دنوں میں ولولہ انگیز رزم و جہاد کا مظاہرہ کرےگي اور 24 خرداد مطابق 14 جون کے امتحان میں سرافراز ، سربلند اور کامیاب ہوجائےگی۔
