
خبریں


رہبر معظم نے دوائیں بنانے والے کارخانے کا قریب سے مشاہدہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قومی پیداوار اور یوم مزدور کی آمد کے موقع پر آج صبح (بروز اتوار) دوائیں بنانے اور تقسیم کرنے والے کارخانےکا قریب سے مشاہدہ کیا اور ملک میں دوائیں بنانے کے آخری نتائج کے بارے میں آگاہی حاصل کی نیز ملک بھر کے ہزاروں نمونہ کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ملک کے حقیقی اہداف اور سیاسی استقلال تک پہنچنے کے لئے خودانحصاری اور اقتصادی استقلال ضروری ہے اور اقتصادی استقلال بھی قومی پیداوار سے منسلک اور مشروط ہے اور قومی پیداوار بھی ایرانی کام اور ایرانی سرمایہ کی حقیقی، ہمہ جہت اور عملی احترام کے ساتھ وجود میں آجائےگی۔
رہبر معظم اور عوام کے مختلف طبقات کی موجودگی میں مجلس عزا
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای ، عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام کی موجودگی میں نبی کریم (ص)کی پارہ جگر اور نور نظرحضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے آخری مجلس کل رات منعقد ہوئی ۔

رہبر معظم،عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام کی موجودگی میں حضرت زہرا کی مجلس شام غریباں
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای ، عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام کی موجودگی میں نبی کریم (ص)کی پارہ جگر حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی(رہ) میں مجلس شام غریباں منعقد ہوئی۔
رہبر معظم اور عوام کے مختلف طبقات کی موجودگی میں مجلس عزا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای ، عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام کی موجودگی میں نبی کریم (ص)کی پارہ جگر حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی(رہ) میں مجلس عزا منعقد ہوئی ،حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد خاتمی نے فضائل و مصائب بیان کئے اور محمود کریمی نے مرثیہ اور نوحہ پیش کیا۔

رہبر معظم سے عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز پیر) عراق کے وزير اعظم نوری مالکی اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں عالم عرب اور علاقہ میں عراق کے روز افزوں اقتدار کی طرف اشارہ کیا اور اسے اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے خوشی اور مسرت کا باعث قراردیتے ہوئے فرمایا: عراق میں تعمیری تحریک قائم کرنےاور علمی جہاد کو مسلسل فروغ دینے کے ذریعہ عراقی حکومت اور عوام کی کامیابیوں میں کئی گنا استحکام پیدا ہوجائےگا۔

رہبر معظم نے بری فوج کے ہیڈکوارٹر میں اعلی کمانڈروں سے خطاب کیا
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز اتوار) قبل از ظہر اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے ہیڈکوارٹر پہنچ کر بری فوج کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں اور ترقیات کا قریب سے مشاہدہ کیا۔

رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت فاطمہ زہرا (س)کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی پارہ جگر حضرت فاطمہ زہرا(س) کی دردناک شہات کی مناسبت سے پانچ دن تک مجالس عزا منعقد ہونگی۔

رہبرمعظم سے وزیر داخلہ اور پولیس کے اعلی افسروں کی ملاقات
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ نے آج(بروز اتوار) سہ پہرکو وزیر داخلہ اور محکمہ پولیس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے جانشین ،اعلی پولیس افسروں اور پولیس کے بعض دیگر اعلی اہلکاروں اور کارکنوں کے ساتھ ملاقات میں عوام کی رضایت و خوشنودی کو اللہ تعالی کی رضایت اور خوشنوی کے حصول کا باعث قراردیتے ہوئے فرمایا: اگر اعلی حکام، عوام کے لئے آرام و آسائش اور امن و سکون کی فضا فراہم کرسکنے میں کامیاب ہوجائیں تو وہ اللہ تعالی کی مرضی اور خوشنودی حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوجائیں گے۔

رہبر معظم سے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ اور اراکین کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج(بروز اتوار) سہ پہر کومجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ اور اراکین کے ساتھ ملاقات میں اسلامی نظام میں مجمع کو اجتماعی فکر وخردکا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: ملک کے بعض اساسی و بنیادی مسائل کا حل مجمع میں ہوتا ہے اور یہ امر مجمع تشخیص مصلحت نظام کے اہم مقام کا مظہر ہے۔

رہبر معظم نےبعض قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف اور عفو کی درخواست سےموافقت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ آيت اللہ آملی لاریجانی کی طرف سے بارہ فروردین (مطابق 31 مارچ ) یوم اسلامی جمہوریہ ایران کی مناسبت سے عام عدالتوں ، انقلاب اسلامی عدالتوں اور فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ1002قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف اور عفو کی درخواست موافقت کی ہے.

رہبر معظم سے مسلح افواج کے اعلی کمانڈروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بدھ کے دن) سہ پہر کو نمائندہ ولی فقیہ ادارے کے اہلکاروں اور مسلح افواج کے اعلی کمانڈروں کے ساتھ ملاقات میں مسلح افواج کو دینی و الہی جذبات کی حفاظت و تقویت اور اس کے ساتھ دفاعی آمادگی کے ارتقاء پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے پاس 8 سالہ دفاع مقدس کا اہم اور گرانقدر تجربہ ہے اور اس گرانقدر تجربہ پر نظر ثانی اور اس سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجۃ الاسلام والمسلمین قرہ باغی کے انتقال پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خبرگان کونسل میں مغربی آذربائیجان کے عوام کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین حاج سید علی اکبر قرہ باغی کے انتقال پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم سے ملک کی تینوں قوا کے بعض اعلی حکام کے ساتھ ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز منگل ) سہ پہرکو ملک کی تینوں قوا کےبعض اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں تمام حکام کوقومی پیداوار اور اس کی حمایت کے سلسلے میں سنجیدہ تلاش وکوشش ، ہمدلی،ہمفکری اور باہمی تعاون پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: نیا سال اور عید ملک کی برق رفتار پیشرفت و ترقی، قومی اور اندرونی پیداوار کے سلسلے میں عظیم اور سنجیدہ قدم اٹھانے کا نیا حوصلہ، امید ، نشاط اور ہمت عطا کرتا ہے۔

رہبر معظم سے ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ( بروز جمعرات ) سہ پہر کو ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان زیادہ سے زيادہ باہمی تعاون پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کا ترکی کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں اعتقاد بہت ہی پختہ اور سنجیدہ ہے اور جب بھی دونوں ممالک مختلف مسائل میں ایکدوسرے کے ساتھ اور ہمراہ رہے ہیں، تو اس ہمراہی کا دونوں ممالک اور اسی طرح عالم اسلام کو ضرور فائدہ پہنچا ہے۔

رہبر معظم کا نوروز اور نئے سال 1391 کے دن حضرت علی بن موسی الرضا (ع) کے حرم میں زائرین و مجاورین سے خطاب
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید نوروز، نئے ہجری شمسی سال اور بہار کے پہلے شاداب و پرطراوت دن کے موقع پرآج (بروز منگل) سہ پہر کو حضرت امام علی بن موسی الرضا (ع) کے حرم مبارک میں زائرین اور مجاورین کے عظيم الشان اجتماع سے خطاب میں سال 1390 میں دشمن کی طرف سے ایرانی قوم کے خلاف سیاسی ، اقتصادی، سکیورٹی اور فوجی رجز خوانی کے مقابلے میں ایرانی عوام کی گوناگوں کامیابیوں کی تشریح اور ایرانی قوم کی طرف سےتیل کے ذخائر و وسائل کی غیرتمندانہ حفاظت کواسلامی نظام کے ساتھ عالمی منہ زور طاقتوں کی خصومت اور دشمنی کا اصلی سبب قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران شیر کے مانند ایرانی قوم کے حقوق کا دفاع کرےگی۔
رہبر معظم کا عید نوروز اور نئے سال 1391 کی آمد پر پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید نوروز اور نئے ہجری شمسی سال 1391 کی آمد کے موقع پراپنے اہم پیغام میں اقتصادی جد وجہد اور مختلف اقتصادی میدانوں میں ایرانی قوم کی مجاہدانہ شرکت کو ایک ضرورت قراردیتے ہوئے فرمایا: قومی پیداوار کا مسئلہ اقتصادی جہادکا بہت ہی اہم حصہ ہے اور اگر قوم پختہ عزم و ہمت ، ہوشیاری و آگاہی اور حکام کی صحیح منصوبہ بندی کے ساتھ داخلی پیداوار کی مشکل کو حل کرنے میں کامیاب ہوجائے تو بیشک ایرانی قوم دشمن کی جانب سے پیدا کئے جانے والے چیلنجوں پر غلبہ پا لےگی۔

رہبر معظم نےمجمع تشخیص مصلحت نظام کے نئے دور کے اراکین کا تقرر کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے حکم میں مجمع تشخیص مصلحت نظام کے نئے پانچسالہ دورکے لئے اراکین کا تقرر کیا ہے۔

رہبرمعظم سے ادارہ اوقاف کے سرپرست اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ( بروزمنگل ) ادارہ اوقاف اور امور خیریہ کے سرپرست و نمائندہ ولی فقیہ اور اہلکاروں سے ملاقات میں وقف کو ممتاز دینی ادارہ قراردیتے ہوئے فرمایا: عوام کو وقف کی طرف تشویق کرنے اور وقف شدہ اموال میں واقف کے حق کو صحیح ادا کرنے کے ذریعہ معاشرے میں زيادہ سے زيادہ وقف کی ترویج کرنی چاہیے۔
