
خبریں


رہبر معظم سے ملک کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی ملاقات
یونیورسٹیاں ملک کی ترقی اور پیشرفت کا اصلی انجن اور موٹر ہیں اگر قوم کو عزت ،استقلال ، اقتدار اور ثروت کی ضرورت ہے تو پھریونیورسٹیوں کو مضبوط ، مستحکم اور قوی بنانا چاہیے۔
آج سہ پہر کو یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور اعلی اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی گفتگو کا اصلی محور یونیورسٹیوں کو علمی لحاظ سےمضبوط ،قوی و مستحکم بنانے پر استوار تھا ۔
یہ ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی ملاقات کے آغاز میں 14 اساتذہ نے 2 گھنٹے تک ملک کےسیاسی، سماجی ، ثقافتی، اقتصادی اور علمی مسائل کے بارے میں اپنے اپنے خیالات اور نظریات کا اظہار کیا۔

رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت علی (ع)کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد
پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ مسلم کے وصی و جانشین ، امیر المؤمنین حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی(رہ) میں عوام کے مختلف طبقات اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔مجلس عزا سے قبل نماز ظہر و عصر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی گئی۔

رہبر معظم کا پاکستان کے سیلاب سے متاثرین کے لئے پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے امت مسلمہ کے نام اپنے عالمی پیغام میں پاکستان میں وسیع پیمانے پر سیلاب کی تباہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید فرمائی ہے کہ ہمیں اس سنگین اور حساس موقع پر اسلامی برادری اور اخوت کی بنیاد پر اپنے وظیفہ اورذمہ داری پر عمل کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لئے آگے بڑھنا چاہیے۔

رہبر معظم سے صدر اور کابینہ کے ارکان کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج سہ پہر کو صدر اور کابینہ کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں انقلاب اسلامی کے اقدار پر عمل، انصاف پسندی ، سادہ زندگی بسر کرنے، اشرافیانہ زندگی سے دوری ، عوام کی لگاتار خدمت اور سامراجی طاقتوں سے مقابلہ کے بنیادی خطوط اور اصولوں کی حفاظت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: حکومت کو بنیادی خطوط میں عوام کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں سہولیات فراہم کرنے اور بلند مدت منصوبہ پر مزید توجہ اور زیادہ سے زیادہ اہتمام کرنا چاہیے۔

رہبر معظم سے ملک بھر کے بعض شعراء کی ملاقات
پیغمبر اسلام (ص) کے نواسے اور کریم اہل بیت حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شب ولادت با سعادت کی مناسبت سے مشّاق اور نوجوان شعرا اور ادبی و ثقافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کل رات رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ہاں مہمان تھے ،اس ملاقات میں 30 شعرا نے دینی، ثقافتی ، سماجی، اخلاقی اور رزمیہ موضوعات پر اپنے اپنے اشعار پیش کئے۔

رہبر معظم سے یونیورسٹیوں کے طلباء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں یونیورسٹیوں کے ہزاروں پر جوش طلباء کے ساتھ دوستانہ اور مخلصانہ ماحول میں ملاقات کی۔یہ ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی جس میں یونیورسٹیوں کے طلباء کی انجمنوں کے 12 نمائندوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں ملک کےسیاسی ، اقتصادی، سماجی، ثقافتی ، علمی اور یونیورسٹیوں کے متعلق اہم مسائل کے بارے میں اپنے اپنے خیالات پیش کئے۔

رہبر معظم کاحجۃ الاسلام جناب سید تقی درچہ ئی کی رحلت پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم مجاہد جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید تقی درچہ ئی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم سے اعلی حکام اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو اعلی سول اور فوجی حکام اور اہلکاروں سے ملاقات میں داخلی اور خارجی اہم مسائل میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسیوں کی تشریح کی اور رمضان المبارک کے مہینے کو سیاسی اور سماجی پہلوؤں پر توجہ ،خلوص، طہارت ، پاکیزگی اور توبہ و انابہ کا اہم مہینہ قراردیا اور باہمی ہمدردی و اتحاد کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: حکام کے درمیان اتحاد و یکجہتی ایک اہم فریضہ اور سنگین ذمہ داری ہے جان بوجھ کر اتحاد و یکجہتی کو پارہ پارہ کرنا غیر شرعی عمل ہے۔

رہبر معظم ضرورت مند قیدیوں کی آزادی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بیسویں گلریزاں جشن کے موقع پرضرورت مند قیدیوں کی آزادی کے لئےدیہ انجمن کو 700 ملین ریال کی مدد فراہم کی۔ قیدیوں کی مدد اور دیہ سے متعلق امورکے سلسلے میں عوام کے تعاون سےگلریزاں جشن ہر سال منایا جاتا ہے۔

رہبر معظم سے رمضان کے پہلے دن ملک بھر کے بہت سے قاریوں اور حافظوں کی ملاقات
رمضان المبارک اور اللہ تعالی کی ضیافت ،رحمت اور برکت کے مہینے کے پہلے دن ملک بھر کے بہت سےممتاز قاری، حافظ اور اساتذہ ، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ہاں مہمان تھے۔اس معنوی محفل اور تقریب کا سلسلہ چار گھنٹے تک جاری رہا جس میں قرآن مجید کے بعض قاریوں نے قرآن مجید کی انفرادی اور گروہی طور پر تلاوت کا شرف حاصل کیا ۔

رہبر معظم کی امامت میں رمضان المبارک میں نماز ظہر و عصر کا انعقاد
رمضان المبارک کے مہینےمیں ، اللہ تعالی کی ضیافت اور رحمت کے مہینے میں، حسینیہ حضرت امام خمینی (رضوان اللہ تعالی علیہ ) میں نماز ظہر و عصر جمعہ کے ایام کے علاوہ ہر روز رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں منعقد ہوگی۔

رہبر معظم سے گینہ بیساؤ کے صدر اور اسکے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح گینہ بیساؤ کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے اسلامی ممالک کے ساتھ باہمی روابط کے فروغ کے استقبال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امت مسلمہ کا ایک عظیم اور صلاحیتوں سے سرشار مجموعہ ہے اور دنیا کے ہر گوشہ میں انھیں آپس میں دوستی اور اتحاد کا ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھ میں دینا چاہیے۔

رہبر معظم سے حضرت معصومہ (سلام اللہ علیھا) کے روضہ کے متولی کی ملاقات
حضرت معصومہ (سلام اللہ علیھا) کے روضہ کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین مسعودی خمینی نے آج صبح رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

رہبر معظم سے تاجیکستان اور افغانستان کے صدور کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو تاجیکستان ، افغانستان اوراسلامی جمہوریہ ایران کے صدور سے ملاقات میں تینوں ممالک کے درمیان کثیر اور فراواں مشترکہ شرائط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران، تاجیکستان اور افغانستان قرابتدار ممالک ہیں اور تینوں ممالک کے باہمی مفادات کا تعلق بہت ہی قریبی تعاون اور باہمی معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے پر منحصر ہیں۔

رہبر معظم کا زاہدان کی جامع مسجد کے شہداء کے ساتویں دن کی مناسبت سے پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے زاہدان کی جامع مسجد میں گذشتہ ہفتہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے ساتویں دن کی مناسبت کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں امریکی، برطانوی اور اسرائیلی جاسوس اداروں کو زاہدان میں دہشت گردی کے سنگين جرم کااصلی حامی و پشتپناہ قراردیتے ہوئے فرمایا: دشمنوں کی طرف سے دہشت گردی کی اس سنگين کارروائی کا اصلی مقصد ملک میں مذہبی منافرت اور دینی اختلاف کو ہوا دینا ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران عالمی سامراجی طاقتوں کے آلہ کار دہشت گردعناصر کو اپنے شوم مقصد میں کامیاب ہونے کی ہر گزاجازت نہیں دےگی، تینوں قوا میں ذمہ دار اداروں اور اہلکاروں کو ملکی اور قومی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے جرائم پیشہ عناصر کاسنجیدگی اور سختی کے ساتھ مقابلہ کرینا چاہیے اور انھیں جلد از جلدکیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔

رہبر معظم کی طرف سے نمائندہ وفود نے جانبازوں کی عیادت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے حضرت ابوالفضل العباس (ع)کی ولادت باسعادت اور یوم جانباز کی مناسبت سے تین وفود نے تہران کے بعض محلوں میں جانبازوں کی عیادت اور مزاج پرسی کی۔

رہبر معظم سے قرآن کریم کے ستائیسویں بین الاقوامی مقابلوں کے شرکاء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور قرآن کریم کی تلاوت کے ستائیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے والےافراد ، جج صاحبان اور اساتذہ کے ساتھ ملاقات میں قرآن کریم کو اللہ تعالی کی مضبوط اور مستحکم رسی قراردیتے ہوئے فرمایا: قرآن کریم نے حیات طیبہ کا وعدہ کیا ہے اور یہ حیات طیبہ وہی حیات ہے جس میں عزت ،سلامتی، رفاہ ، آسائش، فلاح و بہبود، استقلال ، اخلاق ، حلم و بردباری اور عفو و بخشش جیسی اعلی صفات موجود ہیں اورحیات طیبہ قرآن کے ساتھ انس و لگاؤ اور اللہ تعالی کی رسی مضبوط تھامنے سےحاصل ہوجاتی ہے.

رہبر معظم نے ارڈین کونسل کے تین فقہاء کا نئی مدت کے لئے تقرر کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےبنیادی آئین کی دفعہ 191 کی روشنی میں گارڈین کونسل کے تین فقہاء کونئی مدت کے لئے منصوب کیا ہے۔
