ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم سے یونیورسٹیوں میں نمائندگی ولی فقیہ کے دفاتر کے سربراہ اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم سے یونیورسٹیوں میں نمائندگی ولی فقیہ کے دفاتر کے سربراہ اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج یونیورسٹیوں میں نمائندگی ولی فقیہ کے دفاتر کے اعلی حکام اور معاونین سے ملاقات میں یونیورسٹیوں کے موجودہ ماحول اور موجودہ فضا کو مختلف جہات اور مختلف لحاظ سےسازگار، مساعد، مناسب اورممتاز ماحول قراردیتے ہوئے فرمایا: یونیورسٹیوں کی علمی حرکت و پیشرفت ،سائنسی ترقی، طلباء کے بے مثال جہادی سیاحتی سفر، یونیورسٹیوں کے طلباء اور اہلکاروں کی سیاسی بصیرت و دقت، حساس مواقع پر ان کی میدان میں بھر پور موجودگی، طلباء پر دینی فضا اور دینی ماحول کے اثرات اور ملک کی سرنوشت میں دلچسپی رکھنے والے مؤمن اساتذہ کی کثیر تعداد، ملک کی یونیورسٹیوں میں موجود درخشاں اور تابناک حقائق ہیں۔
رہبر معظم سے عید سعید بعثت کے موقع پر اعلی حکام اور اسلامی ممالک کے سفیروں کی ملاقات
رہبر معظم سے عید سعید بعثت کے موقع پر اعلی حکام اور اسلامی ممالک کے سفیروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج پیغمبر اعظم اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کے موقع پر اسلامی نظام کے اعلی حکام، تہران میں مقیم اسلامی ممالک کے سفیروں اور عوام کے بعض مختلف طبقات کے ساتھ ملاقات میں بعثت کے زمانہ کو بہت ہی حساس اور انسانوں کی فلاح و بہبود و سعادت اور انسان کے تاریخی و فطری مطالبات کو پورا کرنے کا آغاز قراردیتے ہوئے فرمایا: پیغمبر اسلام (ص) کی بعثت اور آئین اسلام ،انسانوں کے لئے امن و صلح و سلامتی ، آرام و سکون اور عدل و انصاف کا پیغام آورہےاور اس توحیدی راستہ کا سرانجام ، اللہ تعالی کے سچھے وعدے کے مطابق اس راستہ پر گامزن رہنے والوں کے لئے فتح و کامیابی اور فلاح و نجات پر منتج ہوگا۔
رہبر معظم نے درست استعمال کی کلی پالیسیوں کا ابلاغ کیا
رہبر معظم نے درست استعمال کی کلی پالیسیوں کا ابلاغ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد درست استعمال کی کلی پالیسیوں کو معین اور ابلاغ کیا ہے۔ درست استعمال کی کلی پالیسیوں کامتن تینوں قوا کے سربراہان اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ کو بھیج دیا گیا ہے کلی پالیسیوں کا متن حسب ذيل ہے:
رہبر معظم کا لبنانی عالم دین سید محمد حسین فضل اللہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم کا لبنانی عالم دین سید محمد حسین فضل اللہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے لبنان کے معروف عالم دین آیت اللہ آقائ حاج سید محمد حسین فضل اللہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
پیغام کا متن حسب ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عالم مجاہد آيت اللہ آقائ حاج سید محمد حسین فضل اللہ (رحمۃ اللہ علیہ) کی المناک رحلت پر مرحوم کے اہل خانہ، ارادتمندوں، دوستداروں ، لبنانی عوام، تمام لبنانی شیعوں اور لاطینی امریکہ اور افریقہ میں مقیم لبنانیوں کو تعزيت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔
رہبر معظم سے قومی ٹی وی اور ریڈیو کے سربراہ اور ڈائریکٹروں کی ملاقات
رہبر معظم سے قومی ٹی وی اور ریڈیو کے سربراہ اور ڈائریکٹروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح قومی ٹی وی اور ریڈيو ادارے کے سربراہ ، بعض اہلکاروں ، ڈائریکٹروں ، پروگرام نویسوں ، ہنرمندوں اور ریڈيو ٹی وی کے نمائشی شعبوں کے کارکنوں سے ملاقات میں قومی میڈيا کے اہم مقام، بالخصوص نمائشی ہنر، فلم اور سیریل شعبوں کو ماضی کی نسبت کہیں زيادہ اہم قراردیا اور اس سلسلے میں قومی ٹی وی کے ہنرمندوں اور ڈائریکٹروں کی گرانقدر کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے وسائل منجملہ ایران کی نشیب و فراز سے بھری تاریخ و ثقافت سے استفادہ کرتے ہوئے موجودہ حالت کے درمیان اور مطلوب حالت کے درمیان فاصلہ کو کم کیا جاسکتا ہے۔
رہبر معظم نے مختلف عدالتوں سے سزا یافتہ افراد کی سزاؤں میں کمی اور بخشش سے موافقت کی
رہبر معظم نے مختلف عدالتوں سے سزا یافتہ افراد کی سزاؤں میں کمی اور بخشش سے موافقت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے مختلف سول اور انقلاب اسلامی عدالتوں سے سزایافتہ 708 افراد کی سزاؤں کو معاف کرنے یا ان میں کمی کرنے سے موافقت کی ہے۔ عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے ایک خط میں رہبر معظم انقلاب اسلامی سے 708 افراد کی سزاؤں کو معاف یا ان میں کمی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمیشن نے 708 افراد کو متعلقہ شرائط کا اہل قراردیا ہے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست سے موافقت کی۔
رہبر معظم کی عدلیہ کے اعلی حکام سے ملاقات
رہبر معظم کی عدلیہ کے اعلی حکام سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج عدلیہ کے اہلکاروں سے ملاقات میں عدلیہ کو اسلامی نظام کا حساس اور اہم رکن قراردیا اور عدلیہ کی حمایت کے سلسلے میں ملک کے تمام اداروں پر زوردیتے ہوئے فرمایا: عدلیہ کی سب سے اہم ذمہ داری یہ ہے کہ اسے عدل و انصاف کے راستے پرگامزن رہنا چاہیے اور احکام کے صادر کرنے اور فیصلے سنانے میں حب و بغض اور سیاسی حالات سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔
رہبر معظم سے بوشہر کے عوام کے بعض طبقات کی ملاقات
رہبر معظم سے بوشہر کے عوام کے بعض طبقات کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر صوبہ بوشہر کے عوام کے ایک عظیم اجتماع سے خطاب میں امیر المؤمنین حضرت علی بن ابی طالب علیہما السلام کو علمی، اخلاقی، معنوی ، انسانی اور الہی لحاظ سے عظیم المرتبت اور بے مثال شخصیت قراردیتے ہوئے فرمایا:
رہبر معظم کی ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے رضاکار دستوں سے ملاقات
رہبر معظم کی ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے رضاکار دستوں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ملک بھر کے اعلی تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں کے رضاکار دستوں کے بعض ارکان سے ملاقات میں اپنے اہم خطاب میں موجودہ دور کو حساس دور قراردیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے اسلامی نظام کودنیا میں اسلامی تحریکوں کا مظہر قراردیا اور اسلامی نظام کے مقابلے میں طاغوتی و استکباری نظام کے انفعال و انحلال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج ملک میں اتحاد و یکجہتی کی سب سے اہم ضرورت ہےاور ہر قسم کی ایسی رفتار وگفتار اورعمل سے پرہیز کرنا چاہیے جو معاشرے میں اختلاف ، انتشار ، شگاف اور دیگر افراد پر ظلم کا سبب ہو ایسی رفتار اور عمل اگر چہ حسن نیت پر بھی مبنی ہو پھر بھی ملک اور اسلامی نظام کے مفادات کے سراسر خلاف ہے۔
رہبر معظم سے پارلیمنٹ کے اسپیکر اور نمائندوں کی ملاقات
رہبر معظم سے پارلیمنٹ کے اسپیکر اور نمائندوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج پارلیمنٹ کے اسپیکر ،پارلیمنٹ کی سربراہ کمیٹی اور پارلیمنٹ ممبران کے ساتھ ملاقات میں بین الاقوامی سطح پر رونما ہونے والےحساس شرائط ، عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلی اور اندرونی شرائط بالخصوص باہمی انسجام و اتحاد، ایرانی قوم کی ہوشیاری اور امام خمینی(رہ) اور ان کے اصولوں کے ساتھ عوام کے والہانہ لگاؤ پر شکریہ ادا کیا اور ان موضوعات پر ایک جامع تجزیہ پیش کرتے ہوئے فرمایا: حقائق کے ساتھ اصولوں کی حفاظت، حکومت اور پارلیمنٹ کا مخلصانہ تعاون اور مختلف کمیشنوں میں مسائل کا دقیق جائزہ پارلیمنٹ کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے اور ملک کی برق رفتاری کے ساتھ آگے کی سمت پیشرفت و ترقی کا سلسلہ جاری و ساری رہنا چاہیے۔
رہبر معظم نے امام خمینی(رہ) کی اکیسویں برسی کی مناسبت سے حرم مطہر میں نماز جمعہ کےخطبے پیش کئے
رہبر معظم نے امام خمینی(رہ) کی اکیسویں برسی کی مناسبت سے حرم مطہر میں نماز جمعہ کےخطبے پیش کئے
ایران کی وفادار ، پائدار اور بصیر قوم نے آج رہبر کبیر اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی اکیسویں برسی کے موقع پر مرحوم امام (رہ) کے ساتھ اپنی والہانہ محبت اور وفاداری کے عظیم جلوے پیش کئے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی اور زمانہ کے ولی فقیہ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ امام خمینی(رہ) کے نورانی راستے پر گامزن رہنے کے لئے تجدید عہد کیا ۔
رہبر معظم کی حضرت زہرا (س) کی ولادت کے موقع پرشعراء اور ذاکرین اہلبیت (ع) سے ملاقات
رہبر معظم کی حضرت زہرا (س) کی ولادت کے موقع پرشعراء اور ذاکرین اہلبیت (ع) سے ملاقات
آج پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی لخت جگر صدیقہ کبری حضرت فاطمہ زہرا(سلام اللہ علیہا) اور ان کے عزیزفرزند حضرت امام خمینی (رہ) کی ولادت با سعادت کے موقع پر حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں بعض شعراء اور ذاکرین اہلبیت علیہم السلام نے نبی کریم کی جگر گوشہ ،بی بی دو عالم حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شان و منزلت اور سماجی اور انقلابی مضامین پرمشتمل اشعار پیش کئے۔
رہبر معظم نے سزا یافتہ افراد کی سزاؤں میں کمی و بخشش کی درخواست سے موافقت کی
رہبر معظم نے سزا یافتہ افراد کی سزاؤں میں کمی و بخشش کی درخواست سے موافقت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زہرا(سلام اللہ علیہا) کی ولادت با سعادت کے موقع پر عدلیہ کے سربراہ کی طرف سے انقلاب اسلامی اور عام عدالتوں سے انتخابات میں چالیس ملین افراد کی عظیم شرکت اور اس کے بعد رونما ہونے والے حوادث میں سزایافتہ 81 افراد کی سزاؤں میں کمی اوربخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔
رہبر معظم کی طرف سے امام خمینی (رہ)کی سالگرہ کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد
رہبر معظم کی طرف سے امام خمینی (رہ)کی سالگرہ کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد
رہبر کبیر اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی اکیسویں سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی جانب سے جمعرات 13/3/1389 مطابق 3 جون 2010ء کوقم کی مسجد اعظم میں نماز مغرب و عشاء کے بعد مجلس عزا منعقد ہوگي۔
رہبر معظم کا غزہ کے لئےعالمی امدادی سمندری قافلہ پر اسرائیلی حملے کے موقع پر پیغام
رہبر معظم کا غزہ کے لئےعالمی امدادی سمندری قافلہ پر اسرائیلی حملے کے موقع پر پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام میں غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لئے بشر دوستانہ امداد لے جانے والے سمندری قافلہ پر اسرائیل کے سفاکانہ اور وحشیانہ حملہ کو رائے عامہ اور دنیا ئے انسانیت پر حملہ قراردیتے ہوئے فرمایا: مسئلہ فلسطین آج نہ عربی اور نہ ہی اسلامی مسئلہ رہ گيا ہے بلکہ مسئلہ فلسطین آج انسانی حقوق اور عالم انسانیت کامسئلہ بن گيا ہےاور اسرائیل کی غاصب و سفاک حکومت کی حمایت کرنے والےممالک بالخصوص امریکہ، برطانیہ اور فرانس کو اسرائیل کے سنگین جرائم کے بارے میں جواب دینا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
رہبر معظم کی موجودگی میں امام حسین (ع) یونیورسٹی کے تربیت یافتہ جوانوں کی تقریب
رہبر معظم کی موجودگی میں امام حسین (ع) یونیورسٹی کے تربیت یافتہ جوانوں کی تقریب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی اور خرم شہر کی آزادی اور فتح کی سالگرہ کے موقع پر امام حسین (ع) تربیتی یونیورسٹی سے تربیت یافتہ اور فارغ التحصیل جوانوں کی ایک تقریب منعقد ہوئی۔
اس تقریب کے آغاز میں رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف شہداء کی یادگار پر حاضر ہوئےاور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور سورہ فاتحہ کی تلاوت فرمائی، اس کے بعد گراؤنڈ میں موجود دستوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو سلامی پیش کی۔
رہبر معظم نے ایک حکم میں احمدی مقدم کو پولیس کادوبارہ سربراہ مقرر کیا ہے
رہبر معظم نے ایک حکم میں احمدی مقدم کو پولیس کادوبارہ سربراہ مقرر کیا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں پولیس کےڈائریکٹر جنرل احمدی مقدم کومزید دو سال کے لئےپولیس کا دوبارہ سربراہ مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی اورمسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے میجرجنرل پاسدار احمدی مقدم کو 1384ہجری شمسی مطابق 2005 ء میں پولیس کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا تھا۔
رہبر معظم نے ایک حکم میں رضاکار فورس میں نائب سربراہ مقرر کیا
رہبر معظم نے ایک حکم میں رضاکار فورس میں نائب سربراہ مقرر کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں میجر جنرل پاسدار اکبر ابراہیم زادہ کو رضا کار فورس (بسیج) میں مسلح افواج کی مشترکہ کمان کا نائب سربراہ مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم سے الجزائر کے صدر عبد العزیز بوتفلیقہ اوراس کے ہمراہ وفدکی ملاقات
رہبر معظم سے الجزائر کے صدر عبد العزیز بوتفلیقہ اوراس کے ہمراہ وفدکی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو الجزائر کے صدر عبد العزیز بوتفلیقہ اوراس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں الجزائر کے عوام کو شجاع،دلیر اور باشعور قراردیا اور استعمار کے خلاف الجزائر کے عوام کی جد وجہد، انقلاب اور مقابلے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران اور الجزائر کی حکومتوں کے باہمی روابط کبھی بھی مطلوب سطح پر نہیں رہے لیکن اب دونوں ممالک کے باہمی روابط اچھی سطح پر اور استثنائی شرائط کے حامل ہیں۔

منتخب عناوین