
خبریں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ فارس کے ہزاروں پاسداروں اور بسیجیوں سےملاقات میں بسیج کو شجرہ طیبہ اور امام خمینی(رہ) کی عظیم خلاقیت قراردیتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کومختلف دفاعی ، علمی ، ثقافتی ، سماجی اور دیگر میدانوں میں بسیج اور پاکدامن ، ولولہ انگیز اور مؤمن جوانوں کی ہمیشہ ضرورت ہے۔

رہبر معظم کی شیراز کے دار الرحمۃ کے شہیدوں کے مزار پر حاضری
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو شیراز کے دار الرحمۃ کے شہیدوں کے مزار پر حاضرہو کر ان کی یاد کو تازہ ، ان کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے خدا وند متعال کی بارگآہ میںدعا فرمائی۔

رہبر معظم کی صوبہ فارس کی یونیورسٹیوں کے ہزاروں اساتذہ اور طلباء سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صوبہ فارس کی یونیورسٹیوں کے ہزاروں اساتذہ اور طلباء کے پرجوش اجتماع سے خطاب میں انقلاب اسلامی کے عمل اوراس کی کارکردگی کے بارے میں صحیح قضاوت کے لئے " جمہوری اسلامی کے طے شدہ راستوں ، اہداف اور اندرونی اور بیرونی رکاوٹوں " پر وسیع نظر رکھنے کو ضروری قراردیتے ہوئےفرمایا: پائداری، جہد مسلسل، وحدت ، موانع کو بر طرف کرنے کی پیہم جد وجہد، مقصد کو پیش نظر رکھنا ، درحقیقت انقلاب کے تمام اہداف اور اصولوں کو پورا کرنے کا سامان فراہم کرےگا۔

حضرت احمد بن موسی شاہچراغ، محمد بن موسی اور حسین بن موسی کے روضوں کی زیارت
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح حضرت احمد بن موسی شاہچراغ، محمد بن موسی اور حسین بن موسی " علیہم السلام " کے روضوں کی زیارت کی۔

رہبر معظم کی صوبہ فارس کے شہداء اور جانبازوں کے خاندان والوں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صوبہ فارس کے شہداءاورجانبازوں کے ہزاروں خاندان والوں کے ولولہ انگیز اور پر جوش و خروش اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایران کی عظیم قوم اسلامی اقدار پر پابندی اور قومی اہداف و اصولوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنے گرانقدر شہیدوں کے درخشاں راستے پر گامزن رہےگی اور دنیاوی اور اخروی کمالات تک پہنچنے کے ساتھ " سرافراز شہیدوں اور ان کے خاندان والوں کی تلاش و کوشش " کے سلسلے میں اپنی حقیقی قدر شناسی کا ثبوت فراہم کرےگی ۔

رہبر معظم صوبہ فارس کی مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سربراہ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج سہ پہر کو شیراز میں صوبہ فارس کی مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں مسلح افواج کو قوم کا آرام بخش اورمضبوط و مستحکم قلعہ قراردیتے ہوئے فرمایا: قوم کے اس مستحکم قلعہ کو اپنی خلاقیت و پیشرفت کے ذریعہ ہر روز سب سے زیادہ مضبوط ، مستحکم اور اطمینان بخش ہونا چاہیے۔

رہبر معظم سےصوبہ فارس کے ہزاروں معلمین کی ولولہ انگیز ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صوبہ فارس کے ہزاروں معلمین و مدرسین سے ملاقات میں تاکید فرمائی: معاشرے میں معلمین کی شان و مقام و منزلت منطق اور اسلامی نکتہ نگاہ کی بنیاد پر زندہ ہونا چاہیےاور قوم کی نظر میں معلم کی عظمت و حرمت و کرامت حقیقی معنی میں جلوہ گر ہونا چاہیے۔

رہبر معظم کی صوبہ فارس کے ہزاروں علماء و طلاب سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو صوبہ فارس کے ہزاروں علماء و طلاب سے ملاقات میں پرہیزگاری و خودسازی " الہی معارف اور علم دین کے زیور سے آراستگي" اور اندرونی اور بیرونی سطح پر سیاسی حالات سے آشنائی کو علماء کی اہم ترین ذمہ داریاں قراردیتے ہوئے فرمایا: جمہوری اسلامی کے اہداف و مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کے لئے علماء و طلاب کے دوش پر بہت سنگین ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا شیراز میں ورود
شیراز ، ادب و ثقافت اور ایمان کا شہر، آج اپنے عظيم الشان رہبر کے شاندار اور بے مثال استقبال میں شوق و نشاط اور مسرت کا آئینہ دار ہے اس شہر کے انقلابی اورمؤمن مردوں وخواتین اورجوانوں نے استقبال کی ایک تاریخی اور یادگار مثال قائم کی ہے اور اپنی بیداری اور وفاداری کا بے نظیر ثبوت پیش کرتے ہوئے اس دور کے ولی فقیہ اور قوم کے درمیان گہرے تعلقات کی بہترین اور خوبصورت ترین تصویر کھینچی ہے۔

رہبر معظم نےآٹھویں پارلیمنٹ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں شرکت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح حسینیہ امام خمینی(رہ) میں آٹھویں پارلیمنٹ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات شروع ہونےکی ابتدائی ساعات میں اپنا ووٹ بیلٹ بکس نمبر 110 میں ڈالدیا ہے ۔

وزارت دفاع کے سیاسی عقیدتی ادارے کے سربراہ کا تقرر
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سربراہ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں جناب حجۃ الاسلام آقائ جمال الدین میر محمدی کو وزارت دفاع کے سیاسی عقیدتی ادارے کا سربراہ منصوب کیا ہے۔
حکم کا متن حسب ذیل ہے:

رہبر معظم کی لیبرو سماجی امور کے حکام اور ممتاز مزدوروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج لیبر و سماجی امور کے وزير ، حکام اور کثیر مزدوروں سے ملاقات میں ملک کی عزت و استقلال میں مزدوروں کے اہم کردارکی قدر اور مزدوروں کی حقیقی عزت و تکریم کی ضرورت پر تاکید کی اور آٹھویں پارلیمنٹ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام نے جس طرح آٹھویں پارلیمنٹ کے پہلے مرحلے کے انتخابات میں اپنی ہوشیاری اور عظیم حرکت کے ذریعہ دشمنوں کی غلط تبلیغات اور پروپیگنڈہ کا ٹھوس اور مضبوط جواب دیا اسی طرح دوسرے مرحلے کے انتخابات میں بھی بھر پور شرکت اور لائق اور شائستہ نمائندوں کا انتخاب کرکے ثابت کرےگی کہ ایرانی عوام کا جوش و جذبہ ختم ہونے والا نہیں ہے۔

رہبر معظم سے فوج کے اعلی افسروں کی ملاقات
جمہوری اسلامی ایران کی مسلح افواج کے بعض اعلی کمانڈروں نے 29 فروردین یوم مسلح افواج کی مناسبت سے آج سہ پہر کو رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یوم مسلح افواج کی مناسبت سے فوجی اہلکاروں اور ان کے خاندان والوں کو مبارک باد پیش کی اور فوج کے اندر " دین پر اعتماد و یقین" اور " خدا پر توکل و ایمان " کے جذبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ملک کا مکمل دفاع مسلح افواج کی اہم ذمہ داری ہے اور فوج کو ہمیشہ اور ہر لحاظ سے اعلی ترین سطح پر خود کو آمادہ رکھنا چاہیے۔

رہبر معظم نےخرم آبادمیں نئے امام جمعہ کا تقرر کیا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں صوبہ لرستان میں اپنا نمائندہ اورخرم آباد میں نیا امام جمعہ کا منصوب کیا ہے۔
حکم کا متن حسب ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب مستطاب حجۃ الاسلام آقای حاج سید احمد میر عمادی دامت افاضاتہ
جناب حجۃ الاسلام آقای حسینی میانجی خرم آباد میں گرانقدر خدمات سرانجام دینے کے بعد قم کے مقدس شہر کے لئے عازم ہیں لہذا میں جنابعالی کو صوبہ لرستان میں اپنا نمائندہ اور خرم آباد میں امام جمعہ منصوب کرتا ہے۔

رہبر معظم کا شیراز کے دردناک حادثے پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شیراز کے حسینیہ شہداء میں ہونے والے دھماکے پرتعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔
پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

رہبر معظم نے محروم افرادکےلئے مکانات تعمیر کرنے کے سلسلے میں مالی مدد فراہم کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام خمینی(رہ) کے حکم سے انقلاب اسلامی تعمیراتی ادارے کی تاسیس کی سالگرہ کے موقع پرمحروم افراد کے لئے مکانات تعمیر کرنے کےسلسلے میں دوسو ملین ریال کی مالی مدد فراہم کی ہے جوحضرت امام (رہ)کے حساب شمارہ 100 میں ڈال دی گئی ہے۔

رہبر معظم کاحرم حضرت امام رضا(ع) میں لاکھوں زائرین اور مجاورین سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج عصر کے وقت حرم امام رضا (ع) کے جامع رضوی صحن میں لاکھوں زائرین اور مشہد کے عوام سے خطاب میں گذشتہ تیس سالوں میں اسلامی جمہوری نظام کی اہم ترین کامیابیوں اور نتائج کی وضاحت اور انقلاب اسلامی کی تیسری دہائی کے آخری سال میں ملک کے لئےخلاقیت اور پیشرفت کی ضرورت اور اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا:

رہبر معظم کاعید نوروز اور نئے شمسی سال 1387 کے موقع پرپیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید نوروز اور نئے شمسی سال 1387 کے آغازپر اس سال کو "خلاقیت اور پیشرفت " کا سال قراردیتے ہوئے فرمایا: اس سال جدید خلاقیت اور ترقی کا سایہ پورےملک کی فضا پر محیط رہنا چاہیے اور تمام حکام کا فرض ہے کہ وہ مادی اور معنوی وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے صحیح مدیریت ، تدبیر وحکمت اورکم عرصہ میں جدید ایجادات اور اختراعات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور عوام کو اپنی کوششوں کے نتائج سے بہرہ مند بنائیں۔

رہبر معظم کا آٹھویں پارلیمانی انتخابات میں ایرانی غیورعوام کی وسیع شرکت پر شکریہ کا پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک اہم پیغام میں 14 مارچ کے انتخابات میں ایرانی عوام خصوصاً جوانوں کی بے مثال اور وسیع پیمانے پر شرکت کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا اور اس کو قومی اتحاد کا عظیم اورشاندار مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: خداوند متعال کی مدد سے ایران کی فرض شناس قوم نے ایک بار پھر میدان میں حاضر ہوکر، اپنی ہوشیاری اور ہمت کے ساتھ دشمن کے تمام شیطانی حیلوں اور اس کی سنگین نفسیاتی جنگ کو پوری قوت و طاقت کے ساتھ نقش بر آب کرکے ثابت کردیا ہے کہ اسلامی انقلاب زندہ ہے اور وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اس میں مزید شادابی ،طراوت اور بالندگی پیدا ہورہی ہے۔
