ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

ادارہ یادگار شہیدان صوبہ کرمان کے منتظمین سے رہبر انقلاب کی ملاقات
ادارہ یادگار شہیدان صوبہ کرمان کے منتظمین سے رہبر انقلاب کی ملاقات
اس موقع پر ادارہ یادگار شہیدان صوبہ کرمان کے منتظمین سے رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا ویڈیو ٹیپ کرمان کی عیدگاہ، مصلی امام علی علیہ السلام میں نشر میں کیا گیا جہاں ہزاروں نوجوانوں، شہیدوں کے اہل خانہ اور فوجی کمانڈروں نے اس صوبے کے شہدا کی قدردانی کے ایک خصوصی پروگرام میں شرکت کی تھی۔
ہمسایہ ملک آرمینیا کے وزیر اعظم سے رہبر انقلاب نے ملاقات کی
ہمسایہ ملک آرمینیا کے وزیر اعظم سے رہبر انقلاب نے ملاقات کی
ایران اور آرمینیا کے تاریخی تعلقات دوستی پر مبنی ہیں۔ ہمارا اب تک کوئی بھی اختلاف نہیں رہا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور آرمینیا دو مثالی ہمسایہ ملک ہیں۔ آرمینین نژاد ایرانی شہریوں نے بھی ایران پر مسلط کردہ جنگ میں بھرپور کردار نبھایا ہے۔ ہمیں ان پر فخر ہے۔
رہبر انقلاب نے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے عوام سے ملاقات کی
رہبر انقلاب نے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے عوام سے ملاقات کی
رہبر انقلاب اسلامی نے شہدا اور ان کے اہل خانہ کی قدردانی پر زور دیا اور انہیں انقلاب کا مشعل راہ قرار دیا۔ آپ نے فرمایا کہ رسمی رپورٹوں کے مطابق امریکہ اور عالمی سامراج اپنی کمزورترین پوزیشن میں ہے۔ آپ نے عالمی سامراج کے سرخیل امریکہ کی مسکراہٹ کے مجذوب اور ان کی دھونس دھمکیوں سے مرعوب ہونے کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے فرمایا کہ ید اللہ فوق ایدیہم۔ خدا کا ہاتھ ان کے ہاتھوں سے اونچا ہے۔
ایران کے اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کا اسٹریٹیجک بیان،
ایران کے اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کا اسٹریٹیجک بیان،
ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسویں سالگرہ اور اس انقلاب کے ایک نئے مرحلے کے آغاز کی مناسبت سے، رہبر انقلاب اسلامی، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک اہم اور اسٹریٹیجک  بیان جاری کیا۔ آپ نے اس بیان میں یوم آزادی بائیس بہمن مطابق گیارہ فروری کے جلوسوں میں عوام کی سرافرازانہ اور دشمنوں کو مایوس کرنے والی شرکت کا شکریہ ادا کیا اور گذشتہ چالیس سال کے دوران طے شدہ پر افتخار راستے کی خصوصیات اور انقلاب اسلامی کی برکتوں کے نتیجے میں ملت ایران کی شائستہ پوزیشن کی تشریح کی۔ آپ نے مستقبل کی جانب حقیقت پر مبنی امیدیں وابستہ کرنے پر تاکید کی اور اہداف کی جانب دوسرا اہم قدم رکھنے میں نوجوانوں کے کردار کو لامتبادل قرار دیا۔ آپ نے نوجوانوں اور مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنے والوں کے نام سات سرخیوں پر مشتمل ایک اسٹریٹیجک بیان جاری کیا۔
بحریہ کے کمانڈروں اور منتخب کارکنوں سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب:
بحریہ کے کمانڈروں اور منتخب کارکنوں سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب:
ایرانی بحریہ نے آٹھ سالہ مقدس دفاع کے دوران یادگار اور قابل افتخار کارنامے انجام دیئے ہیں۔ ایران کی بحری فوج، دفاعی طاقت اور دفاع کے شعبے میں ترقی و پیشرفت جاری رکھنے میں پرعزم ہے۔ سی بناء پر امن و سلامتی کے تحفظ میں ایرانی بحریہ کا کردار اسٹریٹیجک سطح پرہے۔
رہبر انقلاب نے نیول یونیورسٹی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا
رہبر انقلاب نے نیول یونیورسٹی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا
رہبر انقلاب: سرخیل، ظالم امریکہ کو علاقے میں خانہ جنگی، دہشت گرد گروہوں کی گھناؤنی سرگرمیوں اور جھڑپوں کی حمایت میں اپنا مفاد دکھائی دے رہا ہے۔ اسلامی جمہوری نظام اور ملت ایران، کھل کر اور صاف و شفاف طریقے سے ظلم اور سامراج کے سامنے اپنی استقامت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات کی۔
امریکی عزائم کی روک تھام کے سلسلے میں ایران اور روس مل کر تعاون کرسکتے ہیں، کیونکہ امریکہ آج دنیا کے لئے ایک خطرہ بنا ہوا ہے۔ ایران، روس اور ترکی پر عائد پابندیوں نے ایک سنہری موقع فراہم کیا ہے جس سے تینوں ممالک اجتماعی طور پر امریکی عزائم کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے سے متعلق ایک ایسا موقف اپنائے گا جو قوم کی عزت اور ملک کے مفاد کے مطابق ہو۔
رہبر انقلاب اسلامی اور صدر اور کابینہ سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی اور صدر اور کابینہ سے ملاقات
امریکیوں کے گذشتہ رویے کے مطابق، ان سے مذاکرات کا کوئی سوال نہیں۔ یورپیوں سے مذاکرات میں کوئی حرج نہیں تاہم ان سے امیدیں وابستہ نہ کی جائیں۔ حکومت معاشی استحکام کے لئے ماہرین کی رائے سے استفادہ کرے۔ پارلیمنٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی موجودگی اس نظام کے استحکام اور شکوہ کی علامت ہے۔
حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
یہ آسمانی آواز بدستور دلوں کو بلا رہی ہے اور صدیاں اور زمانے بیت جانے کے بعد بھی انسانیت کو توحید کے محور پر جمع ہو جانے کی دعوت دے رہی ہے۔ یہ دعوت ابراہیمی تمام انسانوں کے لئے ہے اور اس اعزاز سے سب کو نوازا گیا ہے۔ اگرچہ ممکن ہے کہ کچھ سماعتیں اسے نہ سنیں اور غفلت و جہالت کی گرد تلے دبے بعض دل اس سے محروم رہیں، اگرچہ ممکن ہے کہ کچھ لوگ اپنے اندر اس دائمی اور عالمی ضیافت کا حصہ بننے کی صلاحیت پیدا نہ کر پائيں یا کسی بھی وجہ سے یہ توفیق انھیں حاصل نہ ہو۔ 
رہبر انقلاب اسلامی نے ادارہ تبلیغات اسلامی کے نئے سربراہ کو منصوب کردیا
رہبر انقلاب اسلامی نے ادارہ تبلیغات اسلامی کے نئے سربراہ کو منصوب کردیا
قائد انقلاب اسلامی نے شیخ محمد قمی کو ادارہ تبلیغات اسلامی کی سربراہی کا عہدہ سونپ دیا۔ آپ نے جاری شدہ حکم نامے میں اس بات پر تاکید کی کہ اسلامی اصول پر دشمنوں کے حملے کو نئے انداز اور طور و طریقوں سے دور کرنے اور نوجوان نسل کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی: امریکہ کو سیاسی، ثقافتی، سلامتی اور فوجی میدانوں کی طرح معاشی جنگ میں بھی شکست ہوگی
رہبر انقلاب اسلامی: امریکہ کو سیاسی، ثقافتی، سلامتی اور فوجی میدانوں کی طرح معاشی جنگ میں بھی شکست ہوگی
رہبر انقلاب اسلامی نے ماہ ذی حجہ کو عبادت اور دعاؤں کا مہینہ قرار دیا جس سے خدا انسان کو خود اعتمادی، استقامت اور استحکام عطا کرتا ہے۔ ایرانی عوام کی چالیس سال پر مبنی استقامت اسی ذریعے حاصل ہوئی ہے۔ امریکہ نے ہڈدھرمی کا مظاہرہ کیا۔ دھوکے بازی کی اور اب بلاشرط اور ساتھ ساتھ شرائط رکھتے ہوئے مذاکرات کی پیش کش کر رہا ہے۔ ہم امریکہ کی دھوکے باز حکومت سے مذاکرات نہیں کریں گے۔ جنگ نہیں ہوگی کیونکہ امریکی ایران کے ساتھ جنگ کے نتائج سے بخوبی آگاہ ہیں۔ ملت ایران اپنے ذرائع اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر مشکلات پر غلبہ کرلے گی۔
عید مبعث رسول اکرم (ص) کے موقع پر رہبر انقلاب نے اسلامی ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی
عید مبعث رسول اکرم (ص) کے موقع پر رہبر انقلاب نے اسلامی ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی
سنیچر کو شام پر کیا گیا حملہ مجرمانہ اقدام ہے۔ امریکی صدر، برطانوی وزیراعظم اور فرانسیسی صدر مجرم ہیں۔ شام اور مغربی ایشیا کے علاقے میں ایران کی موجودگی کی وجہ اس استقامتی محاذ کی مدد کرنا تھی جو ظلم کے مقابلے میں تھا۔ جہاں بھی کسی مظلوم کو مدد کی ضرورت ہوگی اسلامی جمہوریہ ایران وہاں موجود ہوگا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے متعدد شہیدوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی
رہبر انقلاب اسلامی نے متعدد شہیدوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی
ایرانی عوام شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کے احسانمند ہیں۔ دشمن اسلامی جمہوریہ ایرانا کے خلاف اپنے تمام تر وسائل کا استعمال کر رہے ہیں تاہم ایرانی عوام کے جذبہ ایثار و جاں نثاری، ایمان اور شجاعت نے دشمنوں کو اپنی دشمنی سے روک رکھا ہے۔

منتخب عناوین