ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم سے آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف کی ملاقات
رہبر معظم سے آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز بدھ) سہ پہر کو آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی ، مذہبی ،ثقافتی تعلقات اور ہمسائیگي کو دونوں قوموں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں مؤثر اور اہم عامل قراردیتے ہوئے فرمایا: دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں کو سیاسی عزم اور سنجیدگی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہیے اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے مخالفین کی سازشوں کو سیاسی عزم کے ساتھ ناکام بنانے کی کوشش کرنی چاہیے اور دونوں قوموں اور دونوں حکومتوں کے باہمی روابط کو روز بروز مضبوط اور مستحکم کرنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔
رہبر معظم سے جوہری ادارے کے سربراہ اور اہلکاروں کی قومی جوہری دن کی مناسبت سے ملاقات
رہبر معظم سے جوہری ادارے کے سربراہ اور اہلکاروں کی قومی جوہری دن کی مناسبت سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قومی جوہری دن کی مناسبت سے ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ، مدیروں،دانشوروں ،سائنسدانوں اور ماہرین کے ساتھ ملاقات میں ملک کےجوہری شعبہ میں ترقیات اور نتائج کو ملک میں قومی خود اعتمادی کی تقویت اور دیگر علمی و سائنسی ترقیات کا مظہر قراردیا اور اسلامی جمہوریہ ایران و گروپ1+5 کے درمیان مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران کے بارے سامراجی اور دشمن محاذ کی طرف سے معاندانہ رفتار ختم کرنے کے پیش نظر مذاکرات کرنےکے سلسلے میں موافقت کی گئی تھی اور ان مذاکرات کو جاری و ساری رہنا چاہیے اور یہ بات بھی سبھی کو جان لینی چاہیے کہ جوہری تحقیق اور فروغ کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سرگرمیاں کسی صورت میں متوقف نہیں ہوں گي اور نہ ہی ایران کے جوہری تحقیقاتی پروگرام میں سے کسی کو بندکیا جائےگا اور اس کے ساتھ ہی ایران اور بین الاقوامی جوہری ادارے کے روابط بھی متعارف اور معمول کے مطابق ہونےچاہییں۔
رہبر معظم کا آبادان کا محاصرہ توڑنے والی فوجی کارروائیوں کے علاقہ میں راہیان نور قافلوں سے خطاب
رہبر معظم کا آبادان کا محاصرہ توڑنے والی فوجی کارروائیوں کے علاقہ میں راہیان نور قافلوں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) کارون کے مشرق میں آبادان کا محاصرہ توڑنے والی فوجی کارروائیوں کے علاقہ میں راہیان نور کے ہزاروں زائرین کے اجتماع سے خطاب میں راہیان نور قافلوں کے مثبت و مفید اثرات اور دفاع مقدس کی مختلف کارروائيوں کےدوران ممتاز شخصیات، اعلی کمانڈروں اور دلیر سپاہیوں کی قربانیوں اور جانفشانیوں کی یاد ہمیشہ زندہ رکھنے پر دوبارہ تاکید کرتے ہوئے فرمایا: دفاع مقدس کا سب سے بڑا درس یہ تھا کہ ایک قوم اتحاد، ایمان،اللہ تعالی پر حسن ظن اور اللہ تعالی کے سچے وعدوں پر اعتقاد کے سائے میں تمام مشکل گھاٹیوں سے عبور اور دشمن کے مد مقابل استقامت کے جوہر دکھا کر دشمن کو پیچھے ہٹنے اور شکست دینے پر مجبور کرسکتی ہے۔
رہبر معظم کی شیر علیمردان خان کونسل کے اراکین سے ملاقات
رہبر معظم کی شیر علیمردان خان کونسل کے اراکین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی شیر علیمردان بختیاری کی یاد منانے والی کونسل کے اراکین کے ساتھ 26 اسفند 1392 میں ملاقات ہوئی اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کو آج (بروز سنیچر)صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ موسوی جزائری نے شیر علی مردان بختیاری کے اعزاز میں مسجد سلیمان میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں پیش کیا۔
رہبر معظم کا نئےہجری شمسی سال 1393 کے موقع پر مشہد مقدس میں عوام سے خطاب
رہبر معظم کا نئےہجری شمسی سال 1393 کے موقع پر مشہد مقدس میں عوام سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز جمعہ) بہار کی آمد اور نئے ہجری شمسی سال 1393 کے پہلے دن حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مبارک میں لاکھوں زائرین اور مجاورین کے عظیم اجتماع میں نئے سال کی دوبارہ مبارکباد پیش کی اور نئے سال " یعنی قومی عزم و جہادی مدیریت کے ساتھ ثقافت و معیشت کے سال" میں ملک کے طویل روڈ میپ کے مختلف پہلوؤں کی تشریح کی اور پائدار و مقاوم اقتصاد کے شرائط، ظرفیت اور حقیقت کی تشریح کے ساتھ ثقافت کے اہم شعبہ کے اوامر و نواہی کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: ہمیں خود کو اتنا قوی اور مضبوط بنانا چاہیے تاکہ عالمی منہ زور اور تسلط پسند طاقتیں ایرانی قوم کے کسی حق کو پامال اور نظر انداز نہ کرسکیں۔
رہبر معظم سے ادارہ راہیان نور کے اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم سے ادارہ راہیان نور کے اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروزپیر) صبح ملک کے راہیان نورکیمپ اور ادارے کے اعلی حکام اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں ملک کی جوان نسل اور عوام کو دفاع مقدس کے عظیم اور تاریخی واقعہ کے بارے میں آشنا بنانے کے اقدام کو ایک الہی ، انقلابی اور ممتاز اقدام قراردیتے ہوئے فرمایا: اس عظیم تاریخی واقعہ کی کمین میں فراموشی اور تحریف جیسے دو بڑے خطرے موجود ہیں اور دفاع مقدس کے میدان سے آشنا ممتاز ماہرین اور اہلکاروں کو چاہیے کہ وہ اس عظیم ثقافتی خزانہ اور ذخیرہ کو پہچنوانے کے ساتھ تحریف اور فراموش جیسے خطرات سے اسے محفوظ رکھنے کی بھی تلاش و کوشش کریں۔
رہبر معظم سے مختلف اداروں اور اقتصادی شعبوں میں سرگرم حکام اورافرادکی ملاقات
رہبر معظم سے مختلف اداروں اور اقتصادی شعبوں میں سرگرم حکام اورافرادکی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ نے آج صبح( بروز منگل) مختلف اداروں کے حکام ، اقتصادی شعبہ میں فعال و سرگرم عناصر اور علمی، تبلیغی اور نگراں مراکز کے ڈائریکٹروں پرمشتمل سیکڑوں افراد کے ساتھ ملاقات میں پائدار و مقاومتی اقتصاد کی کلی پالیسیوں کے اجزاء ، ان پالیسیوں کی تدوین کے عوامل و اغراض اور اس سلسلے میں حکام سے توقعات اور تقاضوں کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: حکام کا پختہ عزم، پروگرام اور مقررہ وقت میں پالیسیوں کا نفاذ ، دقیق نگرانی ، اقتصادی شعبہ میں عوام اور سرگرم عناصرکو درپیش مشکلات و رکاوٹوں کی برطرفی اور بحث و گفتگو کے ذریعہ عوام کی زندگی میں اس مقامی اور علمی نمونہ کے شیریں اور قابل لمس نتائج مناسب مدت میں جلوہ گر اور نمایاں ہونا ممکن ہوجائیں گے۔
رہبر معظم سے خبرگان کونسل کے سربراہ اور اراکین کی ملاقات
رہبر معظم سے خبرگان کونسل کے سربراہ اور اراکین کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروز جمعرات) خبرگان کونسل کے سربراہ اور اراکین کے ساتھ ملاقات میں آج کے پیچیدہ اور حساس شرائط میں بعض اہم عالمی حقائق کے پیش نظر اسلامی نظام کے حکام کی اصلی اور بنیادی ذمہ داریوں کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: بعض کمزور نقاط کے ہمراہ بہت سے مثبت نقاط کوحقیقت بیں آنکھوں سے دیکھنا، انقلابی اور مؤمن جوان نسل پر افتخار، داخلی اور قومی بیشمار ظرفیتوں سے استفادہ، دشمنوں کی دشمنی سے غفلت نہ کرنا، استکباری محاذ کے ساتھ واضح اور شفاف حد بندی، دشمن سے ہراساں نہ ہونا، عوام پر تکیہ اور مضبوط جہادی حرکت ، قومی اتحاد کی حفاظت اور استحکام، دینی اور انقلابی ثقافت پر توجہ اور بحث و گفتگو، مختلف عہدوں پر فائز اسلامی حکام کی سنگین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
رہبر معظم کی موجودگی میں تینوں قوا کے سربراہان کا اجلاس
رہبر معظم کی موجودگی میں تینوں قوا کے سربراہان کا اجلاس
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی جانب سے پائدار اور مقاومتی اقتصاد کی کلی اور مجموعی پالیسیوں کے ابلاغ کے بعد کل ( بروز پیر) رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں تینوں قوا کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پائدار اور مقاومتی اقتصاد کی کلی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے اور ان کے نفاذ کی راہوں پر غور کیا گيا۔
رہبر معظم سے تبریز اور آذربائیجان کے عوام کی 29 بہمن کی مناسبت سے ملاقات
رہبر معظم سے تبریز اور آذربائیجان کے عوام کی 29 بہمن کی مناسبت سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروزپیر) تبریز اور مشرقی آذربائیجان کےمختلف شہروں کے ہزاروں افراد کے شاندار اجتماع سے خطاب میں اس سال 22 بہمن انقلاب اسلامی کی 35ویں سالگرہ کی مناسبت سے ہونے والی ریلیوں اور تقریبات میں ایرانی قوم کی عظيم شرکت پر قوم کے ہر فرد کا شکر و سپاس ادا کیا اور اس سال کی ریلیوں میں اتحاد اور استقامت پر مبنی دو پیغامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام کی بائيس بہمن کی ریلیوں میں بھر پور اور پر رونق شرکت ، امریکی حکام کی گستاخی، بے ادبی، منہ زوری کا منہ توڑ اور ٹھوس جواب تھا اور عوام کی شرکت گذشتہ سالوں کی نسبت پرجوش اور ولولہ انگیز تھی، ایرانی قوم نے ان ریلیوں میں بھر پور شرکت کرکے واضح کردیا ہے کہ وہ امریکی حکام کی منہ زوری اور تسلط پسندی کے سامنے ہر گز تسلیم نہیں ہوگی۔
رہبر معظم کی فضائیہ کے اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم کی فضائیہ کے اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے بعض اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں سامراجی اور تسلط پسند طاقتوں کا مقابلہ کرنے اور ملکی استقلال کی حفاظت کو انقلاب اسلامی کے اصلی اصولوں میں شمار کرتے ہوئے فرمایا: امریکی حکام کے گستاخانہ اور غیر مؤدبانہ اظہارات سب کے لئےسبق آموز اور عبرت کا باعث ہیں اور ایرانی قوم کو حالیہ مذاکرات اور امریکیوں کے گستاخانہ اظہارات کو زیر نظر رکھنا چاہیے۔
رہبر معظم سے ترکی کے وزیر اعظم اردوغان اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم سے ترکی کے وزیر اعظم اردوغان اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج ( بروز بدھ) سہ پہر کو ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان اخوت، محبت اور دوستی کو بے مثال قراردیتے ہوئے فرمایا: دونوں ممالک کے باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے وسیع ظرفیتیں موجود ہیں۔
رہبر معظم کی عید میلاد النبی(ص) اور وحدت المسلمین کانفرنس کے شرکاء سے ملاقات
رہبر معظم کی عید میلاد النبی(ص) اور وحدت المسلمین کانفرنس کے شرکاء سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے عالم اسلام کو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ کی توقعات کے مطابق عمل کرنے کی دعوت دیتے ہوئے فرمایا : آج عالم اسلام کی سب سے بڑی ضرورت اتحاد و یکجہتی ہے اور تمام تر سازشوں کے باوجود امت اسلامیہ کا مستقبل اتحاد و آگاہی اور اسلامی بیداری کی برکت سے درخشاں اور تابناک ہے۔
رہبر معظم سے تہران کے میئر اور تہران اسلامی کونسل کے سربراہ اور اراکین کی ملاقات
رہبر معظم سے تہران کے میئر اور تہران اسلامی کونسل کے سربراہ اور اراکین کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ نے آج صبح (بروز پیر ) تہران اسلامی کونسل کے سربراہ و اراکین ، تہران کے میئر اور تہران کے مختلف علاقوں کے میونسپلٹی افسروں و اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں تہران میں اسلامی طرز زندگی کے پیش نظرتعمیر و ترقی اور معماری پر خصوصی توجہ مبذول کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: تہران کے بڑے شہرکی مدیریت اور اسی طرح ملکی مدیریت میں خلوص نیت کے ساتھ عوام کی خدمت اور علم و درایت پر تکیہ کے ساتھ جہادی مدیریت کا جذبہ حکمفرما ہونا چاہیے تاکہ مشکلات سے عبور کرکے آگے کی سمت قدم بڑھایا جا سکے۔
رہبر معظم کی 19 دی کی مناسبت سے قم کے عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات
رہبر معظم کی 19 دی کی مناسبت سے قم کے عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج بروز (جمعرات) قم کے علماء ، فضلاء اور عوام کے مختلف طبقات کے ہزاروں افراد کے ساتھ ملاقات میں سخت ترین شرائط میں بصیرت کے ہمراہ ،پختہ ایمان پر اعتماد کے ساتھ عمل و اقدام کو 19 دیماہ 1356 ہجری شمسی کے واقعہ کا اہم پہلو قراردیتے ہوئے فرمایا: قم کے 19 دی کے واقعہ کا سب سے اہم سبق یہ ہے کہ دشمن اور اس کی دشمنی کو فراموش نہ کرتے ہوئے پختہ ایمان کے ساتھ مشکلات سے عبور کرنا چاہیے اور قوم کی اندرونی خلاقیت اور جوانوں کی صلاحیتوں پر تکیہ کرتے ہوئےدوسروں کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے۔
رہبر معظم کی صوبہ مازندران کے دس ہزار شہداء کی یاد منانے والے اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم کی صوبہ مازندران کے دس ہزار شہداء کی یاد منانے والے اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بیانات کا متن آج بروز جمعرات شائع ہوا جو بتاریخ 25/9/92 ہجری شمسی کو صوبہ مازندران کے دس ہزار شہیدوں کی یاد میں صوبہ مازندران کے ضلع ساری میں منعقد ہوا تھا۔
رہبر معظم سے ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے سربراہ اور اراکین کی ملاقات
رہبر معظم سے ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے سربراہ اور اراکین کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز منگل) ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے سربراہ اور اراکین کے ساتھ ملاقات میں ثقافت کی حیات بخش اہمیت اور ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے مقام ، اس کونسل کے منظور شدہ قوانین کے نفاذ کی ضمانت ، ثقافت کے بارے میں اداروں کی نظارتی اور ہدایتی ذمہ داری ؛ ثقافتی مظاہر کے ساتھ حکیمانہ رفتار، یونیورسٹیوں میں علمی پیشرفت کے استمرار ؛ انسانی علوم میں تحول کے اصولوں کی تدوین اور فارسی زبان کی حفاظت کے بارے میں اہم نکات بیان کئے ۔
رہبر معظم سے عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی کی ملاقات
رہبر معظم سے عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج قبل از ظہر عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی کے ساتھ ملاقات میں عراق اور ایران کےدرمیان سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں باہمی روابط کو مضبوط بنانے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کا میدان بہت وسیع میدان ہے اور عراق کے ساتھ باہمی روابط اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے۔
رہبر معظم سے بحریہ کے سربراہ اور اعلی اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم سے بحریہ کے سربراہ اور اعلی اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح " بروز اتوار " اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے اعلی فوجی افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں اسلامی نظام ، ایرانی قوم اور فوج کے مقام کے پیش نظر دلیر ، شجاع اور خردمندی سے آراستہ عناصر کی موجودگی کو حقیقی پیشرفت اور طاقت و قدرت کا مظہر قرار دیتے ہوئے فرمایا: بحریہ کا بنیادی ہدف ایسی فوج کو تربیت اور تیار کرنا ہے جو اسلامی نظام اور ایرانی قوم کی شان کے مطابق ہو۔
رہبر معظم سے ابن شہر آشوب اجلاس منعقد کرنے والے اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم سے ابن شہر آشوب اجلاس منعقد کرنے والے اہلکاروں کی ملاقات
آج صبح بروز بدھ ابن شہر آشوب مازندرانی کی یاد میں بین الاقوامی اجلاس منعقد کرنے والے اہلکاروں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی، مؤرخہ 1/7/1392 ہجری شمسی میں اس معروف شیعہ عالم دین کی یاد میں سمینار منعقد ہوا جس میں آیت اللہ رسولی محلاتی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کو پیش کیا۔

منتخب عناوین