ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم سےحوزہ علمیہ قم کے بعض علماء اور اساتذہ کی ملاقات
رہبر معظم سےحوزہ علمیہ قم کے بعض علماء اور اساتذہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے قم المقدس کے حوزہ علمیہ کے بعض اساتذہ اور علماء نے قم کے سفر کی پہلی رات میں ملاقات اور گفتگو کی ، جن میں ایات عظام نوری ہمدانی ، جوادی آملی اور حوزہ علمیہ قم کے بعض اساتید ، علماء اور فضلا اور حوزہ کے حکام شامل ہیں یہ ملاقات رہبر معظم انقلاب اسلامی کے قم کے دفتر میں انجام پذیر ہوئی ہے ۔
رہبر معظم کا قم کے عوام کے ایک عظیم اجتماع سے خطاب
رہبر معظم کا قم کے عوام کے ایک عظیم اجتماع سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قم کے عوام کے شاندار استقبال اور حضرت معصومہ (س) کی زیارت کے بعد شہر قم کے میدان آستانہ میں عوام کے ایک عظيم اور زائد الوصف اجتماع میں ان کے شوق و ولولہ اور پاک و پاکیزہ احساسات اور جذبات کا جواب دینے کے لئے حاضر ہوئے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہر قم کو علم ، جہاد اور بصیرت کا شہر قراردیا اور بصیرت کے ہمراہ جہادی حرکت کی بنیاد پر اس شہر کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: قم ،تاریخ میں جس طرح اہلبیت علیہم السلام کے معارف کا عظیم مرکز رہا ہے اسی طرح موجودہ دور میں بھی اسلامی اور الہی معارف کا عظیم سرچشمہ ہے جو اپنے بزرگ علماء کی مجاہدت اور بصیرت کے ذریعہ اپنے فیوض و برکات سے مشرق و مغرب میں عالم اسلام کو سیراب کررہا ہے۔
رہبر معظم کا قم میں علماء اور عوام نے شاندار استقبال کیا
رہبر معظم کا قم میں علماء اور عوام نے شاندار استقبال کیا
آٹھویں اور مہربان امام حضرت امام علی بن موسی الرضا (ع) کی ولادت با سعادت کے موقع پر قم المقدس کا شہر اسلامی اور انقلابی قدروں کے دفاع میں یکجہتی اور استقامت کا مظہر بن گیا اور اس شہر کے مؤمن اور انقلابی شوق و ولولہ سے سرشار عوام نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا شاندار، پرجوش اور والہانہ استقبال کرکے قم کی درخشاں تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔
رہبر معظم کی عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات
رہبر معظم کی عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح عراق کے وزير اعظم نوری مالکی اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں عراق کو اسلامی جمہوریہ ایران کا برادر ملک قراردیا اور عراق کی نئی حکومت میں چند مہینوں کی تاخیر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عراق میں نئی حکومت کی جلد از جلد تشکیل اور کامل امن و سلامتی عراق کے ضروری اور اہم موضوعات میں شامل ہیں، کیونکہ ان دو موضوعات کے محقق ہونے سے عراقی عوام اپنے اصلی اور شائستہ مقام تک پہنچ جائیں گے اور عراق بھی تعمیر اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوجائے گا۔
رہبر معظم سے حج ادارے کہ اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم سے حج ادارے کہ اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ادارہ حج کے اعلی حکام اور اہلکاروں سے ملاقات میں حج کو ایک عظیم ، قابل فخر اور مایہ ناز فریضہ قراردیتے ہوئے فرمایا: حج کے دوران ایرانی حجاج کی رفتار کوحج کے عظيم فریضہ کے تمام انفرادی ،اجتماعی ،سیاسی، عبادی اور معنوی ذمہ داریوں و پہلوؤں کا آئینہ دار اور مظہر ہونا چاہیے۔
رہبر معظم سے ملک کے ممتاز افراد کی ملاقات
رہبر معظم سے ملک کے ممتاز افراد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے ایک ہزار سے زائد ممتاز علمی شخصیات، دانشوروں اور برتر جوانوں سے ملاقات میں علم و ٹیکنالوجی اور ممتاز افراد کی علمی تربیت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو توسعہ پروگرام کی بنیادی ترجیحات قراردیا اور تمام علمی شعبوں میں ملک کی کامل پیشرفت و ترقی کے لئے تمام اہم اور پیشرفتہ علوم کے حصول کو لازمی اور ضروری عمل قراردیا ہے۔
رہبر معظم سے شام کے صدر بشار اسد اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم سے شام کے صدر بشار اسد اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو شام کے صدر جمہوریہ بشار اسد کے ساتھ ملاقات میں گذشتہ تیس برسوں میں شام اور اسلامی جمہوریہ ایران کے باہمی روابط کو استحکام اور استمرار کے لحاظ سے بے مثال قراردیا اور مرحوم حافظ اسد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: ماضی کی نسبت دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون مزید سرعت اور برق رفتاری کے ساتھ جاری رہنا چاہیے۔
رہبر معظم سے ملک بھر کے آئمہ جمعہ کی ملاقات
رہبر معظم سے ملک بھر کے آئمہ جمعہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ملک بھر کے آئمہ جمعہ کے ساتھ ملاقات میں نماز جمعہ کے مقام و منزلت کو مختلف دینی ، سیاسی ،سماجی، اجتماعی، فردی اور بین الاقوامی مسائل میں بہت ہی اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: جمعہ کے اس اہم مقام کے پیش نظر آئمہ جمعہ کی سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ معاشرے کے روز مرہ کے حقائق پر توجہ ، دشمنوں کی سازشوں اور منصوبوں کے بارے میں آگاہی ، جوانوں کے ساتھ قریبی رابطہ اور ان کی توانائیوں اور خلاقیت پر اپنی زيادہ سے زیادہ توجہ مبذول کریں۔
رہبر معظم سے بسیج سازندگی کے جوانوں کی ملاقات
رہبر معظم سے بسیج سازندگی کے جوانوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تعمیری رضاکار فورس (بسیج سازندگي) کے ہزاروں ولولہ انگیز جوانوں سے ملاقات میں ، " عشق و ایمان" اور " بصیرت و ہمت" کو ایرانی عوام کی عظیم حرکت اور رضاکارفورس کی " روح و جان " کے اصلی عوامل قراردیتے ہوئے فرمایا: جو معاشرہ بھی جوانوں کےایسے قیمتی سرمایہ اور مجموعہ سے بہرہ مند ہوگا بیشک و بلا شبہ وہ عزت و عظمت کی بلند ترین چوٹیوں پر پہنچنے میں کامیاب ہوجائے گا اور یہ مایہ ناز اور قابل فخر مقام ، ایرانی عوام کی قطعی اور حقیقی سرنوشت کا مظہرہے۔
رہبر معظم سے خبرگان کونسل کے سربراہ اور نمائندوں کی ملاقات
رہبر معظم سے خبرگان کونسل کے سربراہ اور نمائندوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح خبرگان کونسل کے سربراہ اور نمائندوں سے ملاقات میں استکباری اورسامراجی محاذ کی روزافزوں درماندگی ، شکست ، کمزوری و ناتوانی نیز اسلام اور اسلامی نظام کی روزافزوں قدرت ، طاقت ،استحکام اوراسلامی جمہوری نظام کےاندرونی اور بین الاقوامی شرائط پر دقیق اور جامع تجزیہ پیش کرتے ہوئےانھیں گذشتہ تین دہائیوں میں اسلامی نظام کے قابل فخر ، مایہ ناز اور ممتاز نکات قراردیا اور فرمایا:
رہبر معظم کا امریکہ میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت میں اہم پیغام
رہبر معظم کا امریکہ میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت میں اہم پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے امریکہ میں قرآن مجید کی توہین اور بے حرمتی کے نفرت انگيز عمل کے بعد ایرانی عوام اورعظیم امت اسلامی کے نام اپنے ایک اہم پیغام میں اس نفرت انگیز سازش کا اصلی محرک امریکی حکومت کے اندر موجود صہیونیوں کو قراردیا اور اسلام و قرآن کے بارے میں صہیونیوں کی عداوت اور سازشوں کے پس پردہ اہداف کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: امریکی حکومت کو چاہیے کہ وہ اس سنگين جرم میں اپنی عدم مداخلت کے دعوی کو پایہ ثبوت تک پہنچانے کے لئے اس عظیم جرم میں ملوث اصلی عناصر اور سازش کاروں کو اچھی طرح کیفر کردار تک پہنچائے ۔
ولی امر مسلمین کے پیغام کا متن حسب ذيل ہے:
رہبر معظم کی عید فطر کے موقع پر اعلی حکام اور اسلامی ممالک کے سفیروں سے ملاقات
رہبر معظم کی عید فطر کے موقع پر اعلی حکام اور اسلامی ممالک کے سفیروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج عید سعیدفطرکے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام، اسلامی ممالک کے سفراء اور عوام کے بعض طبقات کے ساتھ ملاقات میں عالم اسلام کے اتحاد کو عید سعید فطر کا سب سے بڑا سبق قراردیتے ہوئے فرمایا: مسلمانوں کو روز بروز ایکدوسرے سے قریب تر اور نزدیک تر ہونا چاہیےاور اتحاد و یکجہتی کی طرف زيادہ سے زیادہ قدم بڑھانا چاہیے کیونکہ اسلام دشمن محاذ کے ساتھ مقابلہ ، صرف اسلامی محاذ کے باہمی اتحاد کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔
رہبر معظم کی امامت میں نماز عید فطر ادا کی گئی
رہبر معظم کی امامت میں نماز عید فطر ادا کی گئی
اسلامی جمہوریہ ایران آج عید سعید فطر کے مبارک موقع پرمذہبی جوش و خروش ، عقیدت و احترام اور عبادت، و نور و سجود میں ڈوبا ہواہے ایران کی مؤمن اور شریف قوم نے ایک مہینے کی عبادت و بندگی اور روزہ داری کے بعد اللہ تعالی کی بارگاہ میں درخواست کی ہے کہ وہ محمد اور آل محمد ( صلوات اللہ علیھم اجمعین ) کے حسنات و نیکیوں کو اس عظيم قوم کے لئے عیدی اور تحفہ قراردے۔
اس عظیم قومی اجتماع میں تہران کے مؤمن و موحد لوگوں نے عید اللہ الاکبر اور عید سعید فطر کی نماز ، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی سے لیبر اور سماجی امور کے وزیر اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی سے لیبر اور سماجی امور کے وزیر اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج سہ پہر کو صنعت، معدن ، زراعت اور صحت و سلامتی کے مختلف شعبوں میں مصروف عمل اہلکاروں سے ملاقات میں کام اور عمل کو ایک بہت بڑی عبادت اور عظیم قدر و قیمت کا حامل قراردیتے ہوئے فرمایا: آج ایران جیسے عظیم ملک کو ہر دور سے زیادہ کام و عمل اور خلاقیت کی ضرورت ہے۔
رہبر معظم سے ملک کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی ملاقات
رہبر معظم سے ملک کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی ملاقات
یونیورسٹیاں ملک کی ترقی اور پیشرفت کا اصلی انجن اور موٹر ہیں اگر قوم کو عزت ،استقلال ، اقتدار اور ثروت کی ضرورت ہے تو پھریونیورسٹیوں کو مضبوط ، مستحکم اور قوی بنانا چاہیے۔
آج سہ پہر کو یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور اعلی اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی گفتگو کا اصلی محور یونیورسٹیوں کو علمی لحاظ سےمضبوط ،قوی و مستحکم بنانے پر استوار تھا ۔
یہ ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی ملاقات کے آغاز میں 14 اساتذہ نے 2 گھنٹے تک ملک کےسیاسی، سماجی ، ثقافتی، اقتصادی اور علمی مسائل کے بارے میں اپنے اپنے خیالات اور نظریات کا اظہار کیا۔
رہبر معظم سے صدر اور کابینہ کے ارکان کی ملاقات
رہبر معظم سے صدر اور کابینہ کے ارکان کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج سہ پہر کو صدر اور کابینہ کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں انقلاب اسلامی کے اقدار پر عمل، انصاف پسندی ، سادہ زندگی بسر کرنے، اشرافیانہ زندگی سے دوری ، عوام کی لگاتار خدمت اور سامراجی طاقتوں سے مقابلہ کے بنیادی خطوط اور اصولوں کی حفاظت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: حکومت کو بنیادی خطوط میں عوام کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں سہولیات فراہم کرنے اور بلند مدت منصوبہ پر مزید توجہ اور زیادہ سے زیادہ اہتمام کرنا چاہیے۔
رہبر معظم سے ملک بھر کے بعض شعراء کی ملاقات
رہبر معظم سے ملک بھر کے بعض شعراء کی ملاقات
پیغمبر اسلام (ص) کے نواسے اور کریم اہل بیت حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شب ولادت با سعادت کی مناسبت سے مشّاق اور نوجوان شعرا اور ادبی و ثقافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کل رات رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ہاں مہمان تھے ،اس ملاقات میں 30 شعرا نے دینی، ثقافتی ، سماجی، اخلاقی اور رزمیہ موضوعات پر اپنے اپنے اشعار پیش کئے۔
رہبر معظم سے یونیورسٹیوں کے طلباء کی ملاقات
رہبر معظم سے یونیورسٹیوں کے طلباء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں یونیورسٹیوں کے ہزاروں پر جوش طلباء کے ساتھ دوستانہ اور مخلصانہ ماحول میں ملاقات کی۔یہ ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی جس میں یونیورسٹیوں کے طلباء کی انجمنوں کے 12 نمائندوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں ملک کےسیاسی ، اقتصادی، سماجی، ثقافتی ، علمی اور یونیورسٹیوں کے متعلق اہم مسائل کے بارے میں اپنے اپنے خیالات پیش کئے۔
رہبر معظم سے اعلی حکام اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم سے اعلی حکام اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو اعلی سول اور فوجی حکام اور اہلکاروں سے ملاقات میں داخلی اور خارجی اہم مسائل میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسیوں کی تشریح کی اور رمضان المبارک کے مہینے کو سیاسی اور سماجی پہلوؤں پر توجہ ،خلوص، طہارت ، پاکیزگی اور توبہ و انابہ کا اہم مہینہ قراردیا اور باہمی ہمدردی و اتحاد کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: حکام کے درمیان اتحاد و یکجہتی ایک اہم فریضہ اور سنگین ذمہ داری ہے جان بوجھ کر اتحاد و یکجہتی کو پارہ پارہ کرنا غیر شرعی عمل ہے۔
رہبر معظم سے رمضان کے پہلے دن ملک بھر کے بہت سے قاریوں اور حافظوں کی ملاقات
رہبر معظم سے رمضان کے پہلے دن ملک بھر کے بہت سے قاریوں اور حافظوں کی ملاقات
رمضان المبارک اور اللہ تعالی کی ضیافت ،رحمت اور برکت کے مہینے کے پہلے دن ملک بھر کے بہت سےممتاز قاری، حافظ اور اساتذہ ، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ہاں مہمان تھے۔اس معنوی محفل اور تقریب کا سلسلہ چار گھنٹے تک جاری رہا جس میں قرآن مجید کے بعض قاریوں نے قرآن مجید کی انفرادی اور گروہی طور پر تلاوت کا شرف حاصل کیا ۔

منتخب عناوین