
خبریں


رہبر معظم سے یونیورسٹیوں اور اسکولوں کے طلباء کی 13 آبان کی مناسبت سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یونیورسٹیوں اور اسکولوں کےہزاروں طلباء اور شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات میں سامراج کی شناخت کے لئے بصیرت پر تاکید کی اور دنیا میں امریکی حکومت کو حقیقی مستکبر قراردیتے ہوئے فرمایا: جب تک امریکی حکومت اپنی سامراجی خصلت اور دھمکی آمیز لہجہ سے دستبردار نہیں ہوگی تب تک ایرانی عوام امریکی حکومت کی بظاہر امن پسند باتوں کے مکر وفریب میں نہیں آئیں گے اور اپنے استقلال ، آزادی اور قومی حقوق و مفادات سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

رہبر معظم سے ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان اور اس کے ہمراہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں ایران اور ترکی کی دو قوموں کے عمیق اورتاریخی رشتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور صمیمی روابط حالیہ صدیوں میں بے نظیر ہیں اور ہم آپ کی حکومت کی بین الاقوامی اور اندرونی سطح پر مسلسل کامیابیوں پر شاد وخوشحال ہیں۔

رہبر معظم سے ملک کے بعض ممتاز جوانوں اور شخصیات کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بعض ممتاز جوانوں کے اظہارات کے بعد ذہین جوانوں کے ساتھ ملاقات کو ہمیشہ کی طرح شیریں اور امید افزا قراردیتے ہوئے فرمایا: ذہین اور پڑھے لکھے جوان جن کے پاس ذہانت کے ساتھ ساتھ احساس ذمہ داری بھی ہے وہ درحقیقت ملک کے روشن اور درخشاں مستقبل کے بنیادی اور اصلی عناصر ہیں۔

رہبر معظم سے حج کے انتظامی امور کے اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح حج کے ثقافتی اور انتظامی امور کے اہلکاروں سے ملاقات میں اسلامی اتحاد و یکجہتی پر اہتمام کو موجودہ دور کی اہم ضرورت قراردیتے ہوئے فرمایا: حج کو عالم اسلام کی ترقی و پیشرفت ، اتحاد و یکجہتی کا مظہر اور اختلاف و تفرقہ ڈالنے کے ہر اقدام کے مد مقابل امت اسلامی کے پختہ عزم کا آئینہ دارہونا چاہیے۔

رہبر معظم کی قرآنی موضوعات میں محقق خواتین سے ملاقات
حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے قرآنی موضوعات پر تحقیق و ریسرچ کرنے والی ہزاروں خواتین نے آج رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں ریسرچ و تحقیقات اور مختلف علمی شعبوں بالخصوص قرآنی مسائل و موضوعات میں ایرانی خواتین کی فعال اور حیرت انگیز کاوشوں کو انقلاب اسلامی کے قابل فخر اور ثمر بخش نتائج قراردیتے ہوئے فرمایا: قرآنی موضوعات میں تحقیق و ریسرچ کا رخ معاشرے میں عملی طور پر قرآنی احکامات و تعلیمات پر مبنی ہونا چاہیے اورفردی و اجتماعی زندگی میں اس کا اثر نمایاں ہونا چاہیے۔

رہبر معظم کی سنیگال کے صدر عبداللہ واد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سنیگال کے صدر عبداللہ واد کے ساتھ ملاقات میں بین الاقوامی سطح پر اسلامی ممالک کے درمیان یکجہتی و اتحاد کے قیام کو اسلامی جمہوریہ ایران کے اہداف و کوششیں قراردیا اور تجارتی ، صنعتی و اقتصادی شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی روابط میں فروغ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: ایران اپنے تجربات کو اسلامی ممالک کے اختیار میں دینے کے لئے تیار ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کی جانب سے چالوس و نوشہر کے عوام کا شکریہ
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے ایک بیان میں چالوس و نو شہر کے مؤمن و مخلص عوام کے پاک و پاکیزہ جذبات و احساسات پر شکریہ ادا کیا ہے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ ملاقات کے لئےموسلادھار بارش میں عوام کے عظيم اجتماع کا انتظار انقلاب اسلامی کے دوام ، پیشرفت اور سربلندی کی علامت ہے۔

رہبر معظم کا چالوس کے عوام کے اجتماع سے خطاب
چالوس اور نو شہر کے ایمانی جذبہ سے سرشار عوام ، چالوس کے اسٹیڈيم ہفتم تیر اور اس کے اطراف کی سڑکوں پر رحمت الہی کی شدید بارش کے سائے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی ملاقات کے انتظار میں لمحات شمار کررہے تھے اور ان کی آمد کے موقع پر عوام نےاپنی گہری دلی محبت اور جذبات کے دلکش اور ناقابل فراموش نقوش قائم کئے۔

رہبر معظم چالوس کے دو روزہ دورے کے بعد تہران واپس پہنچ گئے ہیں
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای چالوس اور نو شہر کے دو روزہ دورے اور وہاں کےعوام سے ملاقات کرنے کے بعد تہران واپس پہنچ گئے ہیں۔

رہبر معظم کی طرف سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں نئی تقرریاں
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے الگ الگ احکامات میں میجر جنرل محمد رضا نقدی کو رضاکار فورس ادارے کا سربراہ ، میجرجنرل سید محمد حسین زادہ حجازی کو مسلح افواج کے صنعتی ریسرچ اور امداد شعبہ کا نائب سربراہ ، میجرجنرل حسین سلامی کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نائب سربراہ اورمیجرجنرل امیر علی حاجی زادہ کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے فضائی شعبہ کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

خبرگان کونسل کے سربراہ اور اراکین کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای نے آج ، خبر گان کونسل کے سربراہ اور اراکین سے ملاقات میں ، اپنی انتہائی اہم گفتگو میں اسلامی نظام حکومت کے مثبت اور امید افزا پہلووں اور اس کی مستحکم پوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے موجودہ حالات میں دشمن کے پیچیدہ اور نرم جنگ میں ہمہ گیر منصوبوں کے بنیادی خطوط کی نشاندہی کرتے ہوئے ملک کی ممتاز شخصیات کی ہوشیاری ، بصیرت ، شجاعت اور اتحاد و یکجہتی پر زور دیا ۔

ملک کے اعلیٰ حکام ، اسلامی ممالک کے سفیروں اور مختلف طبقات سے وابستہ افراد کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج ، ملک کے اعلیٰ حکام ، اسلامی ممالک کے سفراء اورمختلف طبقات سے وابستہ افراد کے ایک اجتماع سے ملاقات میں ، مختلف مناسبتوں با لخصوص عید فطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ، عید فطر کو عالم اسلام کی توانائیوں ، صلاحیتوں اوراس کے ماضی اور مستقبل ، اس کے عیوب و نقائص پر ایک نظر ڈالنے کا سنہری موقع قرار دیا۔

فن کے شعبے سے وابستہ بعض ہدایتکاروں ، فنکاروں ، شعراء ،اور مصنفین کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات
مقدس دفاع کے شعبے سے وابستہ بعض ، ہدایتکاروں ، فنکاروں ، شعراء، مصنفین اور دیگر شخصیات نے آج شام رہبر معظم انقلاب حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

صدر جمہوریہ ، نویں اور دسویں دور کی کابینہ کے اراکین کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای نے آج شام صدر جمہوریہ جناب ڈاکٹر احمدی نژاد اور ان کی کابینہ کے اراکین سے ملاقات میں ، عدالت ، بدعنوانیوں سے پیکار ، سادہ زیستی ، کمزور طبقات کی حمایت اور پسماندہ مناطق پر خصوصی توجہ دینے جیسے مسائل پر زور دیتے ہوئے بیروزگاری اور افراط زر پر قابو پانے کے لئیے انتھک کوشش کی تاکیدفرمائی۔

وینزویلا کے صدر اور ان کے ہمراء آنے والے وفد کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای نے آج وینزویلا کے صدر جناب ہوگو شاویز اور ان کے ہمراء آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور وینزویلا کو آپسی تعاون کو مزید فروغ اور وسعت دے کر مستقل موقف رکھنے والے ممالک کے نئے تشکیل یافتہ محاذ کو قوت اور استحکام بخشنا چاہئیے ۔

بعض شعراء اور شعبہ ثقافت سے وابستہ ممتاز شخصیات کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات
نواسہ رسول(ص) کریم اہلبیت حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر ملک کے بعض ممتاز شعراء ، شعبہ ثقافت ، ادب و ہنر سے وابستہ بر جستہ شخصیات نے دوستانہ ماحول میں رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کی ۔
اس ملاقات کے بعد حاضرین نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز مغربین اداکی اور بعد ازآن روزہ افطار کیا ۔

مختلف یونیورسٹیوں کے اساتذہ ، علمی کمیٹیوں کے اراکین ، یونیورسٹیوں اور تحقیقاتی مراکز کےسر براہوں کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے اہم ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کی علمی و سائنسی ترقی کے تسلسل اور اس میں برق رفتاری لانے کے سلسلے میں یونیورسٹیوں اوران کے اساتذہ کے سنگین فرائض کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آئندہ عشرے میں ترقی و انصاف کے ہدف کے حصول کے لئے علم و سائنس کی ترقی اہم ستون کا درجہ رکھتی ہے ۔

مختلف یونیورسٹیوں کے ممتاز علمی اور ثقافتی طلباء کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات
ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا، علمی شخصیات اور طلبا یونینوں کے اراکین اور نمایندوں نے بدھ کی شام رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں طلبا یونینوں کے نمایندوں اور علمی شخصیتوں نے علمی، سماجی، ثقافتی، سیاسی اور یونیورسٹی سے وابستہ متعدد امور و مسائل کے سلسلے میں اپنے اپنے نظریات بیان کئے۔
