ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

احکام آموزشی

    • پہلا جلد
      • پہلی فصل: تقلید
      • دوسری فصل: طہارت
      • تیسری فصل: نماز
        • سبق 27: نمازوں کی اقسام
        • سبق 28: نماز پڑھنے والے کا لباس (1)
        • سبق 29: نماز پڑھنے والے کا لباس (2)
        • سبق 30: نماز پڑھنے والے کی جگہ (1)
        • سبق 31: نماز پڑھنے والے کی جگہ (2)
        • سبق 32: مسجد کے احکام (1)
        • سبق 33: مسجد کے احکام (2)
        • سبق 34: قبلہ
        • سبق 35: یومیہ نمازیں (1)
        • سبق 36: یومیہ نمازیں (2)
        • سبق 37: یومیہ نمازیں (3)
        • سبق 38: یومیہ نمازیں (4)
        • سبق 39: یومیہ نمازیں (5)
          پرنٹ  ;  PDF
           
          سبق 39: یومیہ نمازیں (5)
          واجبات نماز ((2))

           

          2۔ تکبیرہ الاحرام
          تکبیرہ الاحرام کے معنی اور اس کا حکم
          نماز میں تکبیرہ الاحرام واجب ہے اور اس سے مراد نماز کے شروع میں «اَللهُ اَکْبَرُ» کہنا ہے۔

          توجہ
          نماز کے آغاز میں تکبیرہ الاحرام نہ کہنا عمدا ہو یا سہوا نماز باطل ہونے کا باعث ہے اسی طرح نماز کے آغاز میں اس کو صحیح طرح کہنے کے بعد دوسری دفعہ فاصلے کے ساتھ (موالات ٹوٹنے کے برابر نہ ہو) یا بغیر فاصلے کے ' الله اکبر' کہے تو نماز باطل ہے اور اس میں کوئی فرق نہیں کہ یہ تکرار عمدا ہو یا سہوا ہو۔
           
          2۔ تکبیرہ الاحرام کے واجبات
          1۔ تکبیرہ الاحرام کو اس طرح کہے کہ تلفظ شمار کیا جائےاور اس کی علامت یہ ہے کہ انسان جو زبان پر جاری کرتا ہے( اگر اس کی قوت سماعت کمزور نہ ہو یا شو رو غل نہ ہو تو )سن لے۔
          2۔ تکبیرہ الاحرام کو صحیح عربی میں کہنا چاہئے اور اگر فارسی میں اس کا ترجمہ یا غلط عربی میں کہے (مثلا اللہ میں 'ہ' کو فتحہ کے ساتھ کہے) تو صحیح نہیں ہے۔

          توجہ
          اگر نماز پڑھنے والا تکبیرہ الاحرام کے صحیح تلفظ کی کیفیت نہیں جانتا ہو تو اس کو سیکھنا واجب ہے۔
          3۔ تکبیرہ الاحرام کہنے کے دوران بدن سکون کے ساتھ اور حرکت کے بغیر ہونا چاہئے بنابراین اگر عمدا اور اختیار کے ساتھ اس وقت تکبیرہ الاحرام کہے جب بدن حرکت میں ہو تو نماز باطل ہے۔
           
          3۔ تکبیرہ الاحرام میں شک
          اصل تکبیر میں شک (یعنی شک کرے کہ تکبیرہ الاحرام کہا ہے یا نہیں)
          چنانچہ اذکار اور قرائت میں مشغول ہوا ہے تو اپنے شک کی پروا نہ کرے اور نماز کو جاری رکھے۔
          اذکار اور قرائت میں مشغول نہیں ہوا ہے تو تکبیر کہنا چاہئے۔
          تکبیر کے صحیح ہونے میں شک (یعنی تکبیرہ الاحرام کے بعد شک کرے کہ صحیح کہا ہے یا نہیں) تو اپنے شک کی پروا نہ کرے۔
           
          3۔ قیام (کھڑا ہونا)
          قیام کی اقسام
          رکن
          تکبیرہ الاحرام کے دوران قیام
          رکوع میں جانے کے دوران قیام (قیام متصل بہ رکوع)
          غیر رکن
          قرائت کے دوران قیام
          رکوع کے بعد قیام
          1۔ اگر کوئی کھڑا ہوکر نماز پڑھ سکتا ہو اور کوئی عذر بھی نہ ہوتو نماز کے شروع سے رکوع میں جانے تک کھڑا ہونا چاہئے اور رکوع کے بعد اور سجدے میں جانے سے پہلے بھی قیام کرنا واجب ہے۔ ان صورتوں میں قیام کو عمدا ترک کرنا نماز باطل ہونے کا باعث ہے۔
          2۔ تکبیرہ الاحرام کی حالت میں کھڑا ہونا نیز قرائت ختم ہونے اور رکوع سے پہلے قیام رکن ہے یعنی اگر سہوا اور فراموشی کی وجہ سےبھی اس کو ترک کرے تو نماز باطل ہوتی ہے۔

          توجہ
          اگر رکوع کو فراموش کرے اور حمد و سورے کے بعد بیٹھ جائے اور اس وقت یاد آئے کہ رکوع نہیں کیا ہے تو کھڑا ہوجائے اور قیام کرے اور قیام کی حالت سے رکوع میں جائے پس اگر کھڑے ہوکر قیام کئے بغیر اسی حالت میں رکوع کے لئے جھک جائے تو اس کی نماز باطل ہے۔
          2۔ قیام کے واجبات
          نماز پڑھنے والے کو چاہئے کہ قیام کے دوران بدن کو حرکت نہ دے اور کسی ایک طرف واضح طور پر نہ جھکے اور کسی چیز سے ٹیک نہ لگائے مگر یہ کہ مجبوری، سہوا یا فراموشی کی بناپر ہو۔

          توجہ
          جب نماز پڑھنے والا قرائت یا تیسری اور چوتھی رکعت میں تسبیحات پڑھنے میں مشغول ہو اس کا بدن آرام کے ساتھ ہونا چاہئے اور اگر تھوڑا آگے یا پیچھے یا دائیں یا بائیں طرف بدن کو حرکت دینا چاہے تو جس ذکر کو پڑھنے میں مشغول ہے، حرکت کی حالت میں اس کو ترک کرے۔
           
          3۔ قیام کے بعض مستحبات
          1۔ بدن کو سیدھا رکھے۔
          2۔ کندھوں کو نیچے رکھے۔
          3۔ ہاتھوں کو رانوں پر رکھے۔
          4۔ انگلیوں کو ملاکر رکھے۔
          5۔ سجدہ گاہ پر نگاہ کرے۔
          6۔ بدن کا وزن دونوں پاؤں پر برابر رکھے۔
          7۔ خشوع اور خضوع کے ساتھ رہے۔
          8۔ پاؤں کو برابر میں رکھے۔
           
          4۔ قیام کے احکام
          1۔ کوئی نماز کے دوران کھڑا نہیں ہوسکے تو بیٹھ کر نماز پڑھے لیکن اگر کسی چیز سے ٹیک لگاکر کھڑا ہوسکتا ہو تو اس کا وظیفہ یہ ہے کہ کھڑے ہوکر نماز پڑھے۔
          2۔ جو شخص بیٹھ کر نماز پڑھنے کی طاقت نہیں رکھتا ہے لیٹ کر نماز پڑھے اور احتیاط واجب کی بناپر اگر ممکن ہے تو دائیں پہلو پر لیٹ جائے اور چہرے اور بدن کا رخ قبلے کی طرف ہو ورنہ بائیں پہلو پر لیٹ جائےاور اگر اس طرح بھی ممکن نہ ہوتو پشت کے بل لیٹ جائے اس طرح کہ پاوں کے تلوے کا رخ قبلے کی طرف ہو۔
          3۔جو شخص بیٹھ کر نماز پڑھتا ہے اگر حمد اور سورہ پڑھنے کے بعد کھڑا ہونے اور رکوع کرنے پر قادر ہوجائے تو کھڑا ہونا چاہئے اور قیام کی حالت سے رکوع میں جانا چاہئے۔
          4۔ جو شخص لیٹ کر نماز پڑھتا ہے اگر نماز کے دوران کسی زحمت اور تکلیف کے بغیر بیٹھ سکے یا کھڑا ہوسکے تو جس قدر ممکن ہے کھڑے ہوکر یا بیٹھ کر پڑھنا چاہئے اسی طرح جو شخص بیٹھ کر نماز پڑھتا ہے جس قدر بغیر تکلیف اور زحمت کے ممکن ہو کھڑا ہوکر نماز پڑھے۔
          5۔ جو شخص کھڑا ہوکر نماز پڑھ سکتا ہے اگر کھڑا ہونے سے بیمار ہونے یا کوئی نقصان پہنچنے کا خوف محسوس کرے تو بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہےاور اگر بیٹھ کر نماز پڑھنے میں یہی خوف ہوجائے تو لیٹ کر نماز پڑھ سکتا ہے۔
          6۔ جو شخص احتمال دے کہ نماز کے آخری وقت میں کھڑا ہوکرنماز پڑھ سکے گا تو احتیاط( واجب) کی بناپر اس وقت تک صبر کرنا چاہئے لیکن کسی عذر کی وجہ سے اول وقت میں بیٹھ کر نماز پڑھے اور آخر وقت تک عذر برطرف نہ ہوجائےتوجو نماز پڑھی ہے وہ صحیح ہے اور دوبارہ پڑھنا لازم نہیں ۔
          7۔ اگر کوئی اول وقت میں کھڑے ہوکر نماز پڑھنے کی طاقت نہیں رکھتا تھا اور یقین تھا کہ آخری وقت تک اس کی ناتوانی باقی رہے گی لیکن اگر وقت ختم ہونے سے پہلے کھڑے ہوکر پڑھنے کے قابل ہوجائے تو نماز کو کھڑے ہوکر دوبارہ پڑھنا چاہئے۔
           
          تمرین
          1۔ اگر تکبیرہ الاحرام کو صحیح اور کامل عربی میں نہ کہے تو نماز صحیح ہے یا نہیں؟
          2۔ اگر کوئی تکبیرہ الاحرام پڑھنے میں شک کرے تو کیا حکم ہے؟
          3۔ واجب قیام کی اقسام بیان کریں۔
          4۔ کیا انسان نماز کے دوران تھوڑا آگے یا پیچھے جاسکتا ہے یا بدن کو تھوڑا دائیں یا بائیں حرکت دے سکتا ہے؟
          5۔ قیام کے بعض مستحبات کو ذکر کریں۔
          6۔ اگر کوئی شخص اول وقت میں کھڑے ہوکر نماز پڑھنے کی طاقت نہ رکھتا ہوتو کیا نماز کو بیٹھ کر پڑھ سکتا ہے؟

           

           
        • سبق 40: یومیہ نمازیں (6)
        • سبق 41: یومیہ نمازیں (7)
        • سبق 42: یومیہ نمازیں (8)
        • سبق 43: یومیہ نمازیں (9)
        • سبق 44: یومیہ نمازیں (10)
        • سبق 45: یومیہ نمازیں (11)
        • سبق 46: یومیہ نمازیں (12)
        • سبق 47: یومیہ نمازیں (13)
        • سبق 48: یومیہ نمازیں (14)
        • سبق 49: یومیہ نمازیں (15)
        • سبق 50: یومیہ نمازیں (16)
        • سبق 51: یومیہ نمازیں (17)
        • سبق 52: یومیہ نمازیں (18)
        • سبق 53: یومیہ نمازیں (19)
        • سبق 54: یومیہ نمازیں (20)
        • سبق 55: نماز آیات۔ عید فطر اور عید قربان کی نماز
        • سبق 56: نماز جماعت (1)
        • سبق 57: نماز جماعت (2)
      • چوتھی فصل: روزه
      • پانچویں فصل: خمس
      • چھٹی فصل: انفال
      • ساتھویں فصل: جہاد
      • آٹھویں فصل: امر بالمعروف اور نہی از منکر
700 /